❣️ زمونږه غـږ د پاکستان غـږ ❣️
❣️ زمونږه غـږ د پاکستان غـږ ❣️
*شعبہ تعلقات عامہ کرک پولیس۔۔۔ پریس ریلیز مورخہ: 05 فروری 2024*
کرک۔ تحصیل تحت نصرتی میں پُر تشدد جلسہ و مظاہرہ کرنے اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف مقدمہ درج، ملوث کرداروں اور قصورواروں کیخلاف سخت کاروائی کرکے ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گی۔ ڈی پی او کرک وقاص خان
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز 4 فروری کو تحصیل تحت نصرتی کے علاقہ کڑاپی گراؤنڈ میں ایک پُر تشدد جلسے کا انعقاد ہوا جبکہ جلسے کے منتظمین کو ڈی آر او کی جانب سے جلسہ کی اجازت نہ ملنے کے نوٹس کے باوجود وہ پُر تشدد جلسہ کرنے پر بضد تھے۔ پُر تشدد جلسے کے مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرکے پولیس کے متعدد گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ ڈی پی او کرک وقاص خان نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ 4 فروری کے واقعے پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے چونکہ اس پرتشدد جلسے سے پولیس کے گاڑیوں کو بہت زیادہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد، کرداروں اور تصاویر و ویڈیو فوٹیج سے شناخت کی جا رہی ہے۔ جن کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ اس واقع میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی اور قوم وملک کا نقصان کرنے اور پولیس کیساتھ محاذ آرائی کرنے والوں کو ہر صورت قانون کے شک
❣️ زمونږه غـږ د پاکستان غـږ ❣️
#TuneIn to listen most informative and Entertainment program #Mood_Machanic
🎙𝗛𝗼𝘀𝘁: Rj Zahid Khan
👉 #Topic: serious moqy per Hansny ki bimari kis kis ko Hy?
⏱𝗢𝗻-𝗔𝗶𝗿: 11:00pm-12:00m
📅𝗧𝗼𝗱𝗮𝘆: 04-Feb-2024
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: 0969-350808
📲𝗧𝗲𝘅𝘁: Type LB88 Name, City, Your Message & Send it to 8881
❣️ زمونږه غـږ د پاکستان غـږ ❣️
fm 88
لکی مروت :- نورنگ پولیس کی اہم ترین کامیابی، مورخہ 10جنوری 2024 کو سانحہ تختی خیل ایک یہی گھرانے کے بچوں خواتین اور مرد 11 افراد کومستورات کے تنارعے پر بے دردی سے قتل کے واردات میں ملوث نامزد درندہ صفت ملزم لوٹے خان عرف صدر خان گرفتار. ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب
❣️ زمونږه غـږ د پاکستان غـږ ❣️
NEWS BULLETIN 08PM
کرک(شعبہ تعلقات عامہ) افغان باشندے سمیت منشیات کے دو سمگلر منشیات کے بھاری مقدار اور ٹرک سمیت گرفتار۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناظر حسین کے میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ میں بتانے والے تفصیلات کیمطابق کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان کو ایک خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ٹرک کے ذریعہ سے پنچاب منشیات سمگل کی جائے گی۔ جس پر انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ناظر حسین اور نصیر خان پر مبنی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر چوکی احمد آباد کے انچارج نصیر خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ حصوصی ناکہ بندی کے دوران ٹرک نمبر E2553 کو کھڑا کیا اور ٹرک کی تلاشی لیتے وقت ٹرک کے خفیہ کے خانوں سے 20 پیکٹ چرس کے برآمد کئے جس کی کل وزن 24731 گرام ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضہ پولیس کر لیا۔ گرفتار سمگلروں میں ایک کا تعلق ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے سے ہے اور دوسرا افغان باشندہ ہے جو کہ کوہاٹ کے مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔ منشیات سمگلنگ کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سمگلروں سے تحقیقات شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا بریف کے دوران ڈی ایس پی ناظر حسین نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرک پولیس منشیات کیخلاف جہاد میں مصروف ہے اور اس ناسور کے خاتمے تک پولیس کاروائیاں بدستور جاری رہیگی۔
سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور سابق سنیٹر عثمان سیف اللہ خان نے عوام پر زوردیا کہ 8فروری کے عام انتخابات میں سیف اللہ برادران پر اعتماد کرکے آنیوالی نسلوں کی مستبقل کو تابناک بنائیں ۔
انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح غلطیوں سے سبق حاصل کریں نااہل امیدواروں پر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف ٹی ایم نورنگ میں یوسی گنڈی خان خیل۔یوسی شاخ قلی خان اور یوسی کوٹ کشمیر کے مشران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور قوم کی ترقی ، خوشحالی ، فلاح و بہبود اور حقوق دلانا مروت بیٹنی قومی اتحاد کا اولین ترجیح ہے ہم اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انتخابات میں موجود دیگر مخالفین کے پاس بے بنیاد پرو پیکنڈے و جھوٹے وعدے کرنے اور دلفریب نعروں کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔ آہلیان ضلع لکی مروت متحد ہوکر آپنی قیمتی ووٹ مروت بیٹنی قومی اتحاد پینل کو دے۔مزید کہاکہ مشران سیف اللہ برادران کی خدمات کا پیغام عوام تک پہنچائیں تاکہ عوام حقیقت سے اگاہ ہوجائیں ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات اسلام اور کفر کی جنگ نہیں ہے جس میں اہلیت ہو وہی کامیاب ہونا چاہئے۔
#FM88 #musicvideo #musically #radio #LakkiMarwat