Zafarullah khan marwat fans

Zafarullah khan marwat fans پولیٹیکل لیڈر اف ضلع لکی مروت Ahmad khel house ( Former MNA kabir khan famil)

امن جرگہ+ قومی جرگہ + اباشہید جرگہ اور دیگر تمام اقوام و عوام لکی مروت کو پہلی کامیابی پر مبارکباد کہ الحمد للہ ایک مغوی...
02/02/2025

امن جرگہ+ قومی جرگہ + اباشہید جرگہ اور دیگر تمام اقوام و عوام لکی مروت کو پہلی کامیابی پر مبارکباد کہ الحمد للہ ایک مغوی اپنے گھر پہنچ گیا،
اور دعا ھے کہ اللہ تعالی تمام مغویان کو باحفاظت اپنے گھروں کو لے ائے امین
اپ سب کا خادم
ظفراللہ مروت سابقہ MPA

مروت قوم نے جرگہ میں پولیو بائیکاٹ سمیت جتنے فیصلے کئے ہیں ۔ان تمام فیصلوں میں مروت قومی جرگہ کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑے ہ...
01/02/2025

مروت قوم نے جرگہ میں پولیو بائیکاٹ سمیت جتنے فیصلے کئے ہیں ۔ان تمام فیصلوں میں مروت قومی جرگہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اور ساتھ ساتھ یہ بھی حلفا کہتا ہو کہ کسی بھی محاذ پر اپنے عوام اور قوم سے غداری نہیں کرونگا،اور نہ قوم کے سر کو کبھی نیچے کرونگا، ان شاءاللہ
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت

مدینہ منورہ: سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت کے بھائی الحاج سمیع اللہ خان مروت تبلیغ کے سات ماہ بیرونی سفر بنگلا...
28/01/2025

مدینہ منورہ: سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت کے بھائی الحاج سمیع اللہ خان مروت تبلیغ کے سات ماہ بیرونی سفر بنگلادیش مکمل کرکے عمرہ کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔
حاجی سمیع اللہ خان نے پہلے دو تبلیغ کے بیرونی سفر نیپال اور ملائیشیا کر چکے ییں۔
اللہ تعالیٰ ان کی حاضری قبول فرمائے اور اچھی صحت کے ساتھ ساتھ خوشحال زندگی نصیب فرما آمین ۔

26/01/2025

کل مروت قومی جرگہ کے زیراہتمام ٹاؤن کمپلیکس لکی مروت کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ میں اتفاق سے شرکت کرکے پرامن مروت قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ہم لکی مروت کی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت


 (اسلام آباد) گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سابقہMPA الحاج ظفر اللہ خان مروت کے اسلام اباد میں واقع گھر تشریف ...
17/01/2025


(اسلام آباد) گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سابقہMPA الحاج ظفر اللہ خان مروت کے اسلام اباد میں واقع گھر تشریف لائے اور دادی مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی،اور بلندی درجات کیلئے دعا کی،
دریں اثناء ظفراللہ مروت نے گورنر خیبرپختونخواہ سے صوبہ بھر میں عمومی اور خصوصا لکی مروت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی دگرگوں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
گورنر جناب فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر سمیت لکی مروت میں امن و امان کے قیام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا عہد کیا

ظفر اللہ خان مروت نے تشریف آوری پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کیا،



احمد خیل ہاؤس:آج یونیورسٹی آف لکی مروت کے ایمپلائیز یونین کے صدر نور کمال خان،پروفیسر یونین کے پروفیسر فصیح الدین خان  ا...
10/01/2025

احمد خیل ہاؤس:
آج یونیورسٹی آف لکی مروت کے ایمپلائیز یونین کے صدر نور کمال خان،پروفیسر یونین کے پروفیسر فصیح الدین خان اور پروفیسر کلیم اللہ خان کے سربراہی میں مشترکہ وفد ،سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت کے ہاں آمد ۔ سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت کے ساتھ یونیورسٹی آف لکی مروت کے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں سماجی کارکن ملک وقار خان بھی موجود تھے
یونیورسٹی آف لکی مروت میں ناجائز اور غیر قانونی امور میں مدد طلب کی ۔اور ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر کے سامنے ان مسائل رکھتے ہیں۔

1) یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں ہورہی ہیں ان کو روکا جائے ۔دوسرے اضلاع خاص کر ڈیرہ اسماعیل خان سے ساٹھ (60) بندے بھرتی ہورہے ہیں انکو روکا جا ئے کیونکہ لکی یونیورسٹی میں لکی عوام کا حق ہے اور لکی کے اپنے عوام کو بھرتی ہونی چاہیئے۔
2)جو ملازمین یونیورسٹی میں پہلے سے کام کر رہے ہیں ان کو پرمنینٹ کیا جائے ۔
3) وائس چانسلر اگر اس طرح دوسرے اضلاع کے ساتھ ساتھ بندے غیر قانونی طور پر بھرتی کررہے ہیں تو لکی مروت کے غریب لوگوں سے ٹیسٹ کے مد میں ساڑھے تین کروڑ کیوں جمع کیے۔،لہذا ان لکی مروت کے لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے ۔اور دوسرے اضلاع سے امپورٹڈ لوگ ہمیں قبول نہیں ۔
اگر ان اصولی مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کرینگے ۔
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت ،

سابقہ ایم پی اے ظفر اللّٰہ خان مروت گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نورنگ میں الحاج کبیر خان بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے ی...
09/01/2025

سابقہ ایم پی اے ظفر اللّٰہ خان مروت گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نورنگ میں الحاج کبیر خان بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے یادگار تصویر۔۔۔
سیکنڈری سکول سرائے نورنگ کے اس وقت کے پرنسپل جناب دلاور خان (مرحوم) بھی نمایاں ہیں
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم پرنسپل حاجی دلاور خان صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے۔

دنیا میں بہترین شخصیات وہ ہیں ،جو،بیماروں۔ غریبوں،یتیموں،  اور دوسرے کمزور طبقات کے کام آئے۔ ان میں ایک ملک وقار کا نام ...
08/01/2025

دنیا میں بہترین شخصیات وہ ہیں ،جو،بیماروں۔ غریبوں،یتیموں، اور دوسرے کمزور طبقات کے کام آئے۔ ان میں ایک ملک وقار کا نام سر فہرست ہے ۔جس نے بہت سے بیماروں ،لاچاروں، کی خدمت کی اور ابھی کررہے ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
آج ملک وقار کو عمرہ کی مبارکباد دی ،،اور ان کی سماجی خدمات کی تعریف کی ۔
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت

چارسدہ:آج سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے اپنے دوست مسعود بنگش صاحب SSP چارسدہ کے ہمراہ اپنے ہوٹل کے  جنرل من...
04/01/2025

چارسدہ:آج سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے اپنے دوست مسعود بنگش صاحب SSP چارسدہ کے ہمراہ اپنے ہوٹل کے جنرل منیجر محمد تنویر خان صاحب کے دعوت ولیمہ میں چار سدہ کے گاؤں عمرزی میں شرکت کی ۔ اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔


نیا سال—نئی منزلیں، نئے خواب!گزشتہ سال ہمیں سکھا گیا کہ کامیابی خلوص، دیانت اور محنت میں ہے، اور حقیقی سکون دوسروں کے لی...
31/12/2024

نیا سال—نئی منزلیں، نئے خواب!
گزشتہ سال ہمیں سکھا گیا کہ کامیابی خلوص، دیانت اور محنت میں ہے، اور حقیقی سکون دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں ہے۔
آئیے،2025 کا آغاز نیک نیتی اور عزمِ صمیم کے ساتھ کریں۔
دعا ہے کہ یہ سال ہماری ذات کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے لیے بھی ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سال ہو۔ اللہ ہماری سرزمین کو امن، سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔
ہم سب مل کر ایک ایسا کردار ادا کریں جو دنیا میں خیر کا ذریعہ اور آخرت میں نجات کا سبب بنے۔

آپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو!
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت



Celebrating birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.​آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر ان کے عزم، ...
25/12/2024

Celebrating birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.​

آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر ان کے عزم، قیادت اور انتھک جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی۔“​

“Unity, faith, and discipline,,

EX MPA ALHAJ ZAFARULLAH KHAN MARWAT




میری زندگی کا سیاہ ترین دن ۔آج کے دن  16 دسمبر 2008 کو مجھ سےمیری زندگی کا قیمتی سرمایہ میرے پیر و مرشد میرے والد محترم ...
16/12/2024

میری زندگی کا سیاہ ترین دن ۔
آج کے دن 16 دسمبر 2008 کو مجھ سے
میری زندگی کا قیمتی سرمایہ میرے پیر و مرشد میرے والد محترم الحاج عنایت اللہ خان ہمیں اکیلا چھوڑ کر ہمیشہ کے لیئے ابدی نیند سو گئے تھے،
میں سفر حج پے تھا اور بیت اللہ شریف کا طواف کر رہا تھا کہ پاکستانی وقت کے مطابق 5:10 پر مجھے یہ اندوہناک اطلاع ملی کہ میرا والد سفر اخرت پر روانہ ہوچکے ہیں،
اس خبر کا سننا تھا کہ مجھ پے سکتہ طاری ہوا،

جن کے جانے سے جان جاتی تھی
ہم نے ان کو بھی جاتے دیکھا ہے۔

میری دنیا میں وہ لازم تھے مگر مرضی خُدا کی ۔۔۔
مجھ سے جو لوگ چرائے ہیں تیری جنت نے ۔۔

٭:رَبَّنا اغْفِرْلِیْ وَلِوَ الِدَیَّ وَ لِلْمُوْمِنِیَنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۔
" اےمیرے رب! میرے والدکی، تمام اہل ایمان کی.جس دن حساب کی پیشی ہوگی مغفرت فرما دیجیے۔"
اللہ عزوجل اپنے پیارے حبیب ﷺ اور آل محمد ﷺ کے صدقے میرے والد کی قبر کو تاحدِ نظر وسیع، روشن اور جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنادے، آمین ثم آمین
والد صاحب کی محبت اور شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں والد کی موت انسان کی کمر توڑ دیتی ہے انسان کی موت کا تو ایک دن مقرر ہے لیکن والد کا سایہ سر سے اٹھنے کے بعد زندگی کا ہر دن اور ہر لمحہ مشکل گزرتا ہے دعاؤں کا سلسلہ رک جاتا ہے سایہ اور چھت چھن جاتی ہے۔۔والد صاحب کی وفات کے بعد زندگی کی تمام خوشیاں ادھوری رہ جاتی ہیں۔۔
میرے والد صاحب کی وفات میری زندگی کا سب سے بڑا خسارہ ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔
پچھلے چند سالوں ميں کوئی دن ایسا نہیں آیا جس دن والد صاحب کی کمی محسوس نہیں ہوئی ہو۔۔۔۔۔😭
اللّٰہ پاک میرے والد محترم سیمت جن جنکے والدین اس دنیا سے رخصت ہوگئے سب کو
کو جنت
الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آمین🤲۔
جن کے والدین حیات ہیں انکو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے آمین یارب العالمین

ظفراللہ مروت سابقہ MPA

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی احمد خیل ہاؤس میں سابقہ ایم پی اے منور خان ایڈوکیٹ اور سابقہ ایم پی اے...
14/12/2024

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی احمد خیل ہاؤس میں سابقہ ایم پی اے منور خان ایڈوکیٹ اور سابقہ ایم پی اے ظفر اللّٰہ خان مروت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران لی گئ تصاویر۔۔۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور ان کے بھائی مولانا لطف الرحمٰن صاحب نے احمد خیل ہاؤس آمد ۔ سابقہ ایم پی اے منور خ...
14/12/2024

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور ان کے بھائی مولانا لطف الرحمٰن صاحب نے احمد خیل ہاؤس آمد ۔ سابقہ ایم پی اے منور خان کی والدہ اور سابقہ ایم پی اے ظفر اللّٰہ خان مروت کی دادی کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اسلام آباد سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفر اللہ خان مروت اور واہ کینٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناظم خان درانی نے گورنر خی...
12/12/2024

اسلام آباد
سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفر اللہ خان مروت اور واہ کینٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناظم خان درانی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی-
ملاقات میں ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا گیا ، وفد کے اراکین نے صوبہ میں امن اور صوبائی حقوق کے حصول کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا کی کوششوں اور خصوصا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی مستحسن صوبہ اور عوام دوست قدم قرار دیا-

لکی مروت:   آج سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے SNGPL آفس میں سوئی گیس کے افسران سے ملاقات کی اور لکی مروت میں...
11/11/2024

لکی مروت:
آج سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے SNGPL آفس میں سوئی گیس کے افسران سے ملاقات کی اور لکی مروت میں ناروا گیس لوڈ شیڈنگ کے بارے شدید احتجاج کیا گیا۔
اور بعد میں ٹیلی فون پر حکام بالا سے ملاقات کر کے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
انشاء اللہ بہت جلد لکی میں گیس کے جو ناروا لوڈ شیڈنگ ہے اس میں کمی آئی گی ۔

حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور اُنہیں خود داری اور خود اعتما...
09/11/2024

حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور اُنہیں خود داری اور خود اعتمادی کا درس دیا۔ اقبالؒ چاہتے تھے کہ مسلمان اُسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی عظمتِ رفتہ کو بحال کریں، نوجوانوں کو انہوں نے بلندیٔ پرواز، شعور و آگاہی اور کردار کی پختگی کی نصیحت کی۔ اقبالؒ اِتحاد و اُخوت کے داعی تھے۔ انسانیت اُن کے افکار سے تاقیامت روشنی حاصل کرتی رہے گی۔
سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت

سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے مینیجنگ ڈائریکٹر  KPHA  اسد علی صاحب کے ساتھ ملاقات کی ۔ظفر اللہ خان مروت نے ...
01/11/2024

سابقہ ایم پی اے الحاج ظفر اللہ خان مروت نے مینیجنگ ڈائریکٹر KPHA اسد علی صاحب کے ساتھ ملاقات کی ۔
ظفر اللہ خان مروت نے مینیجنگ ڈائریکٹر صاحب کو لکی درتنگ روڈ کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا اور اس کی مرمتی کام کے لیے سو ملین روپے کی منظوری کی درخواست کی ۔ڈائریکٹر صاحب نے یقین دہائی دی کہ جلد از جلد فنڈ کی منظوری دی جائے گی اور اس پر کام شروع کیا جائیگا ۔
اس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اکرام اللہ خان کے ساتھ ملاقات کی اور درہ تنگ روڈ کی مرمتی کے لیے فنڈ کی منظوری کی درخواست کی ۔سیکٹری صاحب نے موقع پر ایم ڈی صاحب سے سو ملین روپے کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صاحب نے یقین دہانی دی کہ اس روڈ کو ایشینز ڈیولپمنٹ فنڈ میں شامل کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت پانچ بلین ہے۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مطیع آللہ خان مروت بھی موجود تھے۔

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafarullah khan marwat fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share