03/05/2021
" #آکسیجن_ہے ؟ "
ہمارے ہاں لوگ راستے بہت اچھے دکھاتے ہیں - لاہور سے کراچی تک کسی سے آپ راستہ پوچھ لیں تو پورا "منزل" تک چھوڑ کر آتا ہے - کیسے ؟ آیے بتاتا ہوں -
مارکیٹ کے تاجر کو بولا ماسک لگائیں اور رش نہ کریں تو بولا شادی ہال والوں کا حال دیکھا ہے ؟ وہاں "انڈر ہینڈ " فنکشن رکواؤ.
شادی ہال گیے تو مینیجر صاحب بولے ہم پر زور چلتا ہے - مسجدوں اور مزاروں کا ہال دیکھا ہے ؟ وہاں کرواؤ ایس او پی پہلے -
مزار پہنچے تو وہاں دروازے پر سے ہی ایک پیر صاحب اور ان کے ملنگوں نے "جھولے لعل" کر دیا -
مسجد میں گیے اور مولانا صاحب سے بولا کہ عوام کو چھے فٹ فاصلہ اور ماسک کروائیں اور اس سال اعتکاف نہ کروائیں تو بولے امام بارگاہ کا حال دیکھا ہے ؟ محرم میں کہاں جاتا ہے کرونا ؟ یوم علی (رضی الله ) کے جلسے رکواو پہلے -
امام بارگاہ کا رخ کیا اور سمجھایا کہ بھارت میں بھی ایک مذہبی اجتماع کی وجہ سے بہت وباء پھیلی تھی ' آپ اس سال انسانیت کی فلاح کیلئے مجالس اور جلوس روک نہیں سکتے تو انہوں نے فرمایا "تروایح میں کرونا چھٹی پر چلا جاتا ہے ؟ سڑکوں پر کچھ دن پہلے ٹی ایل پی کے جلوس دیکھے تھے ؟ اوتھے جاؤ .
ٹی ایل پی والوں کے پاس گیے تو انہوں نے میرے"ایمان اور توکل " کے کمزور ہونے کی تشخیص کی اور بولا ضمنی انتخابات میں جلسے دیکھے ہیں؟ ان کو رکواؤ پہلے - لبیک ..لبیک ..
اپنا "کمزور ایمان " سنبھالتے کراچی میں پی پی پی کے ضمنی انتخاب والوں کے پاس گیے اور سمجھایا کہ آپ کے ان جلسوں سے کرونا میں اضافہ ہوا ہے تو بولے کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ نون کو دیکھا تھا ؟ - اصل تو ان کا قصور ہے -
ڈسکہ پہنچے تو "ووٹ کو عزت دو " کی پرچی تھما کر نوشہرہ میں پی ٹی ای کی طرف بھیج دیا گیا کہ ان کا قصور ہے -
نوشہرہ پہنچے تو سننے میں ملا کہ بازاروں میں عید کا رش دیکھا ہے - عوام کا قصور ہے - ان کو کرواؤ پہلے ایس و پی -
عوام کے پاس پہنچے تو آدھوں نے ٹھوڑی پر لگا ماسک سیٹ کرتے ہویے پھر سے امام بارگاہ میں جا کر رکوانے کا کہا اور آدھوں نے تروایح اور اعتکاف والی مساجد کی طرف پھر سے رخ موڑدیا -
میں بولا وہاں سے ہو آیا ہوں - تو انہوں نے بولا "دکھاؤ ہمیں کرونا ہے کہاں ؟"
تنگ آ کر ہم یہ دیکھنے کیلئے کہ "کرونا ہے کہاں ؟" ہسپتال چلے گیے کہ شاید یہاں بھی الگ الگ وارڈ اور وینٹیلیٹر ہوں محرم والوں کے ...رمضان والوں کے ... شعبان والوں کے ...شیر والوں کے ...بلے والوں کے ...سبزی منڈی والوں کے ...مارکیٹ والوں کے ...لیکن یہ وہ واحد جگہ تھی جہاں قوم مجھے متحد اور متفق نظر آیی جو نڈھال حال مگر ہم آواز ہو کر کہ رہی تھی : "آکسیجن ہے ؟ ؟"
Copy,,,,,,,,,