UrduTime News

UrduTime  News Pakistan No.1 News portal

29/03/2024

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

29/03/2024

امریکہ میں ایک شخص کے نام 1.1بلین ڈالر کی ’میگا ملینز‘ لاٹری

28/05/2023

جون ایلیا نے پی ٹی آئی چھوڑ دی انور مقصود کی تقریر سے حال تالیوں سے گونج اٹھا

25/04/2022
16/04/2022

مہربانی کرکے سب حضرات اپنے راۓ دے ۔
نیا پاکستان اچھا تھا۔
😳😎🙄
یا پرانا پاکستان ۔

03/04/2022

10/03/2022

اپنی سات سالہ بچی کو فائر کر کے قتل کرنے والا باپ گرفتار! Courtesy mianwali news network

روس کی جانب سے یوکرین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کرنے پر مغربی ممالک کا شدید رد عمل سامنے آگیا اور امریکا، برطان...
22/02/2022

روس کی جانب سے یوکرین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کرنے پر مغربی ممالک کا شدید رد عمل سامنے آگیا اور امریکا، برطانیہ ، فرانس نے روس پر پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے ڈونیسک اور لوہانسک کے علاقے بھی معاشی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔

یورپی یونین نے روسی بانڈز کی تجارت پر پابندی عائد کرنے پر غورشروع کردیا ہے، روسی پارلیمنٹ کے سینکڑوں اراکین پر بھی پابندی لگ سکتی ہے جبکہ یورپی یونین کا یوکرین سے علیحدہ ہونے والے علاقوں کو فری ٹریڈ ڈیل سے نکالنے پر غور جاری ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور یوکرین میں موجود تمام برطانوی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

دوسرہ جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقوں کو آزاد تسلیم کرنا کیف کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے صدر پیوٹن کے فیصلہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم قرار دیا۔

صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کوتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے، فریقین ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی کو ہوا ملے، یوکرین تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے گروپ مرحلے کو فخرزمان، شاداب خان اور اعظم خان کی انفرادی کارکردگی نے یادگار بنا لیا۔پا...
22/02/2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے گروپ مرحلے کو فخرزمان، شاداب خان اور اعظم خان کی انفرادی کارکردگی نے یادگار بنا لیا۔

پاکستان کرکٹ کے بڑے برانڈ کے ساتویں ایڈیشن کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا، 30 میچز میں ٹاپ 4 ٹیموں میں ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔

انفرادی کارکردگی میں ٹیم ٹوٹل کا ریکارڈ دفاعی چیمپئن نے بنایا، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 245 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، ٹاپ سکوررز کی فہرست میں فخر زمان سرفہرست ہیں، 521 رنز میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں، انجری کا شکار شاداب خان نے 17 وکٹیں حاصل کیں اور باؤلرز میں نمبر ون ہیں۔

بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار کرنے والوں میں کامیاب ترین اعظم خان ہیں، نوجوان کھلاڑی نے 10 میچز میں 6 کیچ اور 3 اسٹمپس یعنی 9 بلے باز وں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

پی ایس ایل 7 کے 10 میچز میں صرف ایک مقابلہ جیت کر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم بطور فیلڈر 9 کیچ پکڑ کر ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

لاہور: 14 برس بعد پرانے ساتھیوں کی ملاقات ہوئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شر...
14/02/2022

لاہور: 14 برس بعد پرانے ساتھیوں کی ملاقات ہوئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگ لیا۔

سیاسی ملاقاتیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں، اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

ملاقات میں شہبازشریف اور لیگی وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔

ملک کی سیاسی صورتحال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر کا چودھری شجاعت حسین سے مکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں 14 سال بعد پرویز الہیٰ نے شہباز شریف کو گلے لگایا، پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی گلے ملے ۔

دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف اور چودھری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف ، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ شریک ہوئے جبکہ تیسرے دور میں شہباز شریف ، شجاعت حسین، پرویز الہیٰ کے ساتھ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق موجود تھےبعد ازاں رانا تنویر کو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا ۔

ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن کے فیصلوں بارے اعتماد میں لیا اورچودھری برداران سے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت بارے تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔

چودھری برادران نے کہا کہ ہم سیاسی صورت حال میں پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں اور ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے

📢 Biggest Announcement of the Year!USEFP is now accepting applications for the 2023 Fulbright Student (Master’s and PhD)...
13/02/2022

📢 Biggest Announcement of the Year!

USEFP is now accepting applications for the 2023 Fulbright Student (Master’s and PhD) Program. The Program fully funds graduate degree study, including tuition, maintenance, insurance, and air travel. The Graduate Record Examination (GRE General) will be required for all applicants.

Application deadline: May 11, 2022.

For further details about the scholarship and how to apply, visit http://usefp.org/scholarships/fulbright-degree.cfm

For queries, email [email protected]

13/02/2022

ٹیپو سلطان کے دیس کی بہادر بیٹی مسکان کے نعرہ تکبیر کی آواز اتنی بلند ہوئی کہ پاکستان اور بھارت میں ' اللہ اکبر ' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی کئی نامور شخصیات نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع پر مسلمان طالبہ مسکان کے نعرہ تکبیر کی گونج سوشل میڈیا پر بھی سنائی دی، ٹیپو سلطان کے دیس کی نڈر لڑکی نے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UrduTime News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UrduTime News:

Videos

Share

Category