کسی کی جھونپڑی یا گھر جلانے کے جرم میں 25 سال ضمانت نہیں ہوتی،انہوں نے فوج کے 29 ادارے جلائے پھر اتنے بڑے جرم کو مذاکرات کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غیر معمولی قیادت اور چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کے موثر کردار کی بدولت تاریخ میں پہلی دفعہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے طے پائیں۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جامع، شفاف اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے آئی پی پیز کے ساتھ تاریخی معاہدوں کی بدولت عوام کو 1000 ارب روپے سے زائد کی زبردست بچت حاصل ہو چکی ہے۔ ان معاہدوں کا براہ راست اثر بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
عوام کی خدمت کے اس عزم کو جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
جو وعدے میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنی تقاریر میں عوام کے ساتھ کیے تھے ان کو ہم عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور آج نہ صرف فی یونٹ بجلی کی قیمت میں جون سے لیکر اب تک کمی آئی ہے بلکہ جو اضافی بجلی پاور سیکٹر میں موجود تھی اس پر خصوصی بجلی سہولت پیکج بھی دیا جس سے سردیوں میں گھریلو صارفین کو فی یونٹ 26روپے بچت کے ساتھ اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف دیا اس طرح کمرشل 22.71 روپے فی یونٹ بچت اور صنعتوں کو 15روپے فی یونٹ بچت کے ساتھ بجلی سہولت پیکج متعارف کروایا ۔ یہ وہ اضافی بجلی ہے جس کا ہم نے صحیح اور سستا استعمال ممکن بنایا
ہمارے سیاسی مخالف عمران نیازی کے کہنے پر پچھلے 9 مہینوں میں جب ملک کے اندر ایک عدم تحفظ اور انتشار پھیلانے کی کمپین چلائی گئی تو اس وقت بھی ہم نے اپنی توجہ نہیں ہٹائی۔قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے ویژن کے مطابق وزارت توانائی بےمثال اصلاحات کررہی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری
آج ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں ماسوائے 2 کمپنیوں کے کوئی سفارشی بورڈ ممبر نہیں ہے۔یہ سب پہلی مرتبہ ہورہا ہے جس کے باعث نقصان میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری
پنجاب میں صحت کا انقلاب مریم نواز کے اقدامات
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ چین کی جدید "نہ کیمو تھراپی، نہ سرجری" کینسر علاج کی تکنیک متعارف کرایا جائے گا فیلڈ ہسپتالوں کا قیام اور ہسپتالوں کی تزئین و آرائش کی گئی۔ کلینکس آن ویل کی سہولت اور مفت ادویات کی فراہمی سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دستیاب ہو رہی ہیں۔ یہ تمام اقدامات پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں
صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا میرپور آزاد کشمیر میں ورکر کنونشن سے خطاب
وفاقی وزیر اویس خان لغاری کی پاور ڈویژن میں اصلاحات کے حوالے سے اہم بریفننگ۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس
وزیراعظم کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار
"اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے۔"
~ وزیراعظم شہبازشریف
عمران نیازی کے دہشتگردوں سے براہِ راست روابط کے اعتراف نے ایک سنگین سوال اٹھا دیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے ان کی پالیسیاں اور طرزِ عمل کس حد تک ذمہ دار ہیں۔ اس صورتحال میں یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ ملک میں جاری انتشار میں ان کا کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں انتشار ، اوئے توئے ، نفرت ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے اور دھرنوں کی سیاست کا آغاز 2014 میں ہوا۔ اس سے پہلے پاکستان میں ایسی سیاست کا کوئی وجود نہیں تھا۔
پی ٹی آئی بیرون ملک ملک لابیز کو پاکستان میں پروپیگنڈا کرنے اور اسے بدنام کرنے کے کیلیے پیسہ دیتی ہے۔الیکشن کو متنازعہ بنانے کیلیے بھی انہوں نے یہی ہتھکنڈے اپنائے۔