26/11/2024
*قصور منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، 11 کلوگرام سے زائد چرس برآمد*
رانا ذیشان *( سٹار ایشیا نیوز لاہور)*
قصور تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی ایس ایچ او محمد فیاض طاہر کی سربراہی میں کامیاب کاروائی دوران سپیشل ناکہ بندی انڈسٹریل ایریا سے منشیات کا بڑا ڈیلر راحت عرف راجو سکنہ کچی آبادی چونیاں گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضہ سے 11 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ملزم منشیات سمیت 22 مقدمات میں مجرم اشتہاری اور پولیس کو عرصہ دراز سے انتہائی مطلوب تھا ملزم چونیاں سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا ملزم چونیاں سے سدھا منشیات سپلائی کر رہا تھا،کہ انڈسٹریل ایریا کے قریب پولیس کی سپیشل ناکہ بندی کے دوران منشیات سمیت پکڑا گیا ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے آخری ناسور کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ محمد عیسیٰ خاں ڈی پی او قصور