Daily Saltanat

Daily Saltanat Daily Saltanat is one of the most widely circulated Urdu newspapers published simultaneously from Lahore, Karachi, Rawalpindi, Multan.

Chaudhary Zaheer Ahmad, Legal Professional, Seeking DBA Kasur Vice President Position
18/10/2024

Chaudhary Zaheer Ahmad, Legal Professional, Seeking DBA Kasur Vice President Position

22/09/2024

پیجرز کیا ہیں اور اس سے جڑی معلومات
تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995 میں پیجر کے نام سے ایک ڈیوائس بنانا شروع کی‘یہ ٹیلی فون کی دوسری اور موبائل فون کی ابتدائی اسٹیج تھی‘ پیجر چھوٹی سی پاکٹ سائز ڈیوائس تھی‘ لوگ اسے جیب میں رکھ کر پھرتے رہتے تھے‘ لوگ اس کے ذریعے ایک دوسرے کو سو لفظوں کا ٹیکسٹ میسج بھجوا سکتے تھے‘ یہ ایس ایم ایس اور ٹیکسٹ میسج کی ابتدائی اسٹیج تھی۔

انیس سو نوے کی دہائی میں پاکستان میں بھی پیجر استعمال ہوتا تھا اور میں خود بھی اسے استعمال کرتا تھا لیکن پھر موبائل فون آ گیا اور یہ پیجر کوکھا گیا تاہم خفیہ اداروں‘ میڈیکل سروسز اور اسپورٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی رہی‘ اس کی دو وجوہات تھیں‘ پہلی وجہ پیجر کے لیے انٹرنیٹ یا وائی فائی ضروری نہیں ہوتا لہٰذا یہ ان جگہوں پر بھی کام کرتا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہوتی اور دوسرا یہ موبائل فون کے مقابلے میں محفوظ ذریعہ ہے۔

موبائل فون کا ڈیٹا چوری کرنا اور اس کے ذریعے جاسوسی آسان ہے جب کہ پیجر میں یہ ممکن نہیں تھا چناں چہ یہ 17 ستمبر 2024 تک دنیا میں استعمال ہوتا تھا‘ پیجرز دنیا میں دو جگہوں پر بنتا ہے‘ تائیوان میں اسے گولڈ اپالو بناتی ہے اور یورپ میں اسے ہنگری کی کمپنی بی اے سی کی کنسلٹنگ کے ایف ٹی بناتی ہے‘ اس کے پاس گولڈ اپالو کی فرنچائز ہے‘ لبنان اور شام میں حزب اللہ‘ غزہ اور فلسطین میں حماس اور ایران میں پاس داران کے اہم ترین لوگ پیجر استعمال کرتے ہیں‘ دنیا کی باقی خفیہ ایجنسیوں میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔

اسرائیل نے 1995 میں حماس کے ایک بم میکر یحییٰ عیاش کو موبائل فون میں بم لگا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد حماس نے موبائل کا استعمال ترک کر دیا تھا‘ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد حماس اور حزب اللہ نے اپنا نیٹ ورک مکمل طور پر موبائل فون سے پیجر پرمنتقل کر دیا جس کے بعد اچانک پیجر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا‘ آن لائین ویب سائیٹس پر دھڑا دھڑ آرڈرز آنے لگے‘ ہنگری کی ’’کے ایف ٹی‘‘ کو پچھلے چھ ماہ میں ساڑھے دس ہزار ڈیوائسز کے آرڈرز آ گئے۔

اب دنیا کی تمام بڑی ویب سائیٹس‘ آئی ٹی پراڈکٹس اور انٹرنیٹ کمپنیاں اسرائیلی ہیں یا ان کے سی ای اوز یہودی ہیں یا پھر یہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی نگرانی میں ہیں‘ پیجر کی سیل میں اضافہ موساد سے خفیہ نہ رہ سکا‘ یہ لوگ جانتے تھے حماس‘ حزب اللہ اور پاس داران پیجر استعمال کرتے ہیں چناں چہ موساد نے آن لائین چیکنگ شروع کر دی اور یہ بہت جلد جڑ تک پہنچ گئے‘ اس کے بعد دو امکانات ہیں‘ پہلا امکان ہنگری میں قائم ’’کے ایف ٹی‘‘ کمپنی موساد کے لوگ چلا رہے تھے‘ ان لوگوں نے پیجر کے اندر ’’منی بم‘‘ لگا کر ڈیوائسز حزب اللہ کو پہنچا دیں اور دوسرا امکان موساد نے ڈیلیوری کے دوران تمام پیجرز پورٹ سے اٹھا لیے اور منی بم یا خطرناک ڈیوائس لگا کر یہ پورٹ کے ذریعے حزب اللہ کو ڈیلیور کرا دیے۔

بہرحال پیجرز متعلقہ لوگوں کے پاس پہنچے اور یہ انھیں استعمال کرتے رہے لیکن پھر 17ستمبرکی سہ پہرساڑھے تین بجے لبنان میں حزب اللہ کے لیے کام کرنے والے تین ہزار لوگوں کو بیک وقت ایک پیغام ملا‘ انھوں نے ڈیوائس کھولی اور تمام پیجرز ان کے ہاتھوں میں پھٹ گئے جس کے نتیجے میں13 افراد ہلاک اور2800 زخمی ہو گئے‘ 18 ستمبرکو لبنان میں ہی واکی ٹاکیز کے ذریعے بھی دھماکے ہوئے جن میں20 لوگ انتقال کر گئے جب کہ 450 شدید زخمی ہو گئے‘ بدھ کے دن ان لوگوں کی نماز جنازہ تھی‘ نماز جنازہ کے دوران مزید دو دھماکے ہوئے اورچارلوگ قبرستان میں کھڑے کھڑے فوت ہو گئے جب کہ متعدد افرادشدید زخمی ہو گئے۔

لبنان کے لوگ ابھی اس صورت حال پر حیران تھے کہ اچانک واکی ٹاکیز بھی پھٹنے لگے‘ واکی ٹاکی دوسری جنگ عظم کے دوران کینیڈا کے سائنس دان ڈونلڈ ہنگز (Donald Hings) نے بنائی تھی اور اسے موٹرولا نے 1940 میں لانچ کیا تھا‘ دنیا بھر کی افواج اور سیکیورٹی ادارے واکی ٹاکی استعمال کرتے ہیں‘یہ بھی لبنان میں پھٹنے لگے‘ حزب اللہ نے واکی ٹاکیز جاپانی فرم سے خریدے تھے‘ حملوں کے بعد جاپانی فرم نے انکشاف کیا ہم نے 14 سال پہلے یہ برینڈ بند کر دیا تھا اور ہم نے اس وقت اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

پتا چلا حماس اور حزب اللہ کو واکی ٹاکی بھی موساد کی ایک کمپنی بیچتی رہی تھی اور ان میں بھی ’’منی بم‘‘ لگے ہوئے تھے‘ اس کے بعد ملک میں سولر پلیٹس اور الیکٹرک موٹر سائیکل بھی پھٹنے لگے‘ آخری اطلاعات تک لبنان میں 33 لوگ مارے جا چکے ہیں اور چارہزارشدید زخمی ہیں‘ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے جگہ موجود نہیں ہے‘ دوسری طرف اسرائیل کے آرمی چیف ہیرزی حلوی نے دھماکوںکے اگلے دن اعلان کیا’’ یہ اس ٹیکنالوجی کا دو فیصد بھی نہیں جو اس وقت ہمارے پاس موجود ہے‘‘ اس اعلان کے بعد پوری دنیا خوف کا شکار ہوگئی۔

ہم اب آتے ہیں ٹیکنالوجی کی طرف‘ دنیا بھر کی تمام ڈیوائسز میں لیتھیم کی بیٹریاں استعمال ہو رہی ہیں‘ کیوں؟ کیوں کہ یہ وزن اور سائز میں بھی چھوٹی ہوتی ہیں‘ یہ بہت جلد چارج ہو جاتی ہیں اور یہ زیادہ وقت تک چلتی بھی رہتی ہیں لہٰذا موبائل فون سے لے کر الیکٹرک کارز تک دنیا کی 80 فیصد ڈیوائسز میں یہ بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں‘ جہازوں اور نیوکلیئر پلانٹس میں بھی یہی ہوتی ہیں اور سولر سسٹم میں بھی اور لیتھیم پورا پورا بم ہوتی ہے‘ یہ جب بھی پھٹتی ہے تو تباہی مچا دیتی ہے۔

موبائل فونز میں سب سے پہلے سام سنگ نے 2016 میں نوٹ سیون میں لیتھیم بیٹریاں استعمال کی تھیں اور یہ پھٹنا شروع ہو گئی تھیں لہٰذا کمپنی نے پوری دنیا سے نوٹ سیون فون واپس لے لیے تھے‘ 2016 میں ہوور بورڈز (Hover Boards) کی بیٹریاں بھی پھٹنے لگی تھیں اور اس زمانے میں الیکٹرک کارز کی بیٹریاں بھی بلاسٹ کر گئی تھیں‘ بہرحال بیٹریوں کو دوبارہ ٹھیک کیا گیا اور اس کے بعد یہ ایشو کنٹرول ہو گیا۔

لیکن لبنان اور شام میں پیجرز‘ واکی ٹاکیز اور سولر سسٹم پھٹنے کے بعد پوری دنیا پریشان ہو گئی ہے‘ اس پریشانی کی تین وجوہات ہیں‘ نمبر ایک‘ دنیا میں اب الیکٹرانکس ڈیوائسز محفوظ نہیں ہیں‘ کوئی بھی ملک یا ایجنسی کسی بھی وقت کسی بھی پارسل یا شپ منٹ کو راستے سے ہائی جیک کر کے اس کے اندر کوئی بھی نئی ڈیوائس پلانٹ کر سکتی ہے چناں چہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت‘ آرمی چیفس‘ خفیہ اداروں کے سربراہان اور سائنس دانوں کو ان کے زیر استعمال گیجٹس کے ذریعے قتل کیا جا سکتا ہے۔

لبنان کے دھماکوں کے بعد یہ بحث بھی چل رہی ہے شاید 19 مئی 2024 کو ایرانی صدربراہیم رئیسی بھی پیجر دھماکے میں قتل ہوئے ہوں کیوں کہ وہ بھی پیجر استعمال کرتے تھے‘ نمبر دو‘ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ یہ دھماکے ہارڈ ویئر کی وجہ سے ہوئے یا سافٹ ویئر کی بدولت اگر یہ ہارڈ وئیر تھا تو اس کا مطلب ہے اسرائیل نے دس گرام کے ایسے بم بنا لیے ہیں جو پیجر جیسی چھوٹی ڈیوائسز میں نصب ہو سکتے ہیں اور یہ ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر بھی گرا سکتے ہیں اور لبنان کی طرح کسی بھی ملک میں تباہی بھی مچا سکتے ہیں اور اگر یہ ہارڈ وئیر کے بجائے سافٹ وئیر کے ذریعے ہوا ہے تو پھر پوری دنیا کو ڈر جانا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی ایجنسی کسی بھی برینڈ کے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کے ذریعے لیتھیم کی بیٹری کو بم بنا سکتی ہے۔

دنیا میں اس وقت صرف ایکٹوآئی فونز کی تعداد ایک ارب 46 کروڑ ہے اور یہ سب چلتے پھرتے بم ہیں بس ایک میسج کی دیر ہے اور ڈیڑھ ارب آئی فون پھٹ جائیں گے اور دنیا میں تباہی مچ جائے گی اور یہ صرف ایک فون برینڈ کی صورت حال ہے جب کہ آپ اگر الیکٹرک موٹر سائیکلز‘ الیکٹرک کارز‘ ہوم اپلائنسز‘ سولر سسٹم‘ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو بھی اس میں شامل کر لیں تو پوری دنیا کی تباہی کے لیے ایک کمانڈ کافی ہو گی اور نمبر تین اسرائیلی آرمی نے دھماکوں کے بعد دھمکی دی’’ہمارے پاس بہت صلاحیتیں ہیں جو ہم نے ابھی فعال نہیں کیں‘ ہمارا پلان مرحلہ وار ہے اور ہر مرحلے پر حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی‘‘

اس دھمکی نے دنیا کو مزید پریشان کر دیا ہے کیوں کہ دنیا کے تمام ڈیفنس سسٹم کمپیوٹر‘ انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہیں‘ سول ایوی ایشن‘ بجلی کی ترسیل کا نظام‘ ٹرینیں اوردنیا بھر کا بینکنگ نظام بھی سافٹ ویئرز اور انٹرنیٹ سے چل رہا ہے اور اگر اسرائیل کے پاس ان سب کو سبوتاژ کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے تو یہ کسی بھی وقت پوری دنیا میں خوف ناک دھماکے کر سکتے ہیں‘ یہ اگر کچھ بھی نہ کریں اور صرف عرب ملکوں کا بینکنگ سسٹم بٹھا دیں یا تیل کے کنوؤںمیں آگ لگا دیںیا ایران کے ایٹمی پلانٹ میں دھماکے کر دیں تودنیا کا کیا بنے گا؟آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ہم اب مسلم ورلڈ کی طرف آتے ہیں‘ دنیا میں 57 اسلامی ملک اور ایک ارب 90 کروڑمسلمان ہیں لیکن ہم نے کیوں کہ پچھلے ہزار سالوں میں دنیا کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا کچھ نہیں کیا لہٰذا ہم پوری دنیا میں جوتے کھا رہے ہیں‘ غزہ میں ایک لاکھ لوگ مر چکے ہیں اور 8 لاکھ زخمی ہیں اوراب لوگ لبنان میں فونز کو دور رکھ کر بیٹھے ہیں‘ یہ ٹیلی ویژن بھی آن نہیں کر رہے ہیں جب کہ ہمارے مقابلے میں 93 لاکھ آبادی کااسرائیل پوری دنیا کے وسائل جیب میں ڈال کر پھر رہا ہے۔

یہ ایک میسج بھجواتا ہے اور لبنان اور شام میں چار ہزار پیجرز اور واکی ٹاکیز پھٹ جاتے ہیں اور لوگ زخمی حالت میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑے ہوتے ہیں اور اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کی گنجائش نہیں ہوتی اور یہ ہماری کم عقلی‘ نالائقی اور جہالت کی سزا ہے اور ہم اگر اب بھی نہ سنبھلے‘ ہم نے اگر اب بھی اپنی لیبارٹریاں‘ درس گاہیں اور لائبریریاں نہ کھولیں تو پھر ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں مسلمانوں کے پاس شودر بننے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا‘ ہم غزہ جیسی صورت حال کا نشانہ بن کر اپنا نشان تک مٹا بیٹھیں گے۔

21/09/2024

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے لاہور جلسہ گاہ آمد کے خصوصی مناظر، کارکن پُرجوش، قیدی نمبر 804 کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔۔۔!!!

‏قاضی صاحب نے آٹھ رکنی بنچ کے وضاحتی فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سوال مگر یہ ہے کہ جب کئی ہفتے قبل وہ درخواستیں الیکشن ک...
21/09/2024

‏قاضی صاحب نے آٹھ رکنی بنچ کے وضاحتی فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سوال مگر یہ ہے کہ جب کئی ہفتے قبل وہ درخواستیں الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے دی تھیں تب قاضی صاحب کہاں تھے؟اور پچھلے ہفتہ کے دن وضاحتی فیصلہ آیا اور قاضی صاحب نے سات دن بعد یہ سوال اٹھائے؟ ریسپانس اتنا سلو کیوں،

21/09/2024

لاہور جلسہ:
جیل میں بیٹھے عمران خان نے طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے تمام منصوبہ سازوں کو شکست دے دی۔

21/09/2024

سوچیں جو حکومت علی امین گنڈاپور سے اتنی خوفزدہ ہو وہ عمران خان سے کتنی خوفزدہ ہو گی

21/09/2024

اگر آپ کے پاس کوئی خبر ہو آپ ہمیں ان بکس کریں ہم اس خبر کو اپنے پیج پر لگائیں گے

21/09/2024

آج پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ کیسا تھا
اپنا جواب کمینٹ میں لکھیں

فوری توجہ کی ضرورت!بہادر پورہ-روشن بھیلہ روڈ کا آدھا حصہ مکئی کی گلیوں سے بند ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات کا مرکز بن گی...
20/06/2024

فوری توجہ کی ضرورت!
بہادر پورہ-روشن بھیلہ روڈ کا آدھا حصہ مکئی کی گلیوں سے بند ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات کا مرکز بن گیا ہے۔ رکاوٹ کی وجہ سے گاڑیاں خطرناک طریقے سے مڑ رہی ہیں جس سے جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
ہم حکام سے فوری طور پر اس رکاوٹ کو دور کرنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ آئیے حادثات کو روکنے اور جان بچانے کے لیے مل کر کام کریں!

04/06/2024

عزت مآب جناب صوبائی محتسب اعلیٰ میجر اعظم سلمان صاحب لاہور
عنوان :۔نامکمل لائبریری کی تکمیل اور اس کانام جاوید محمودمیموریل لائبریری رکھے جانے کی استدعا
جناب عالٰی
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ ہمارے گاوں روشن بھیلہ میں موجود لائبریری کی تکمیل نہ ہونے ، ذمہ داران اورعہدہدارن کی عدم توجہی کی وجہ سے نہ صرف کثیر لاگت سے تعمیر ہونے والی لائبریری کی عمارت منہدم اور خستہ ہورہی ہے بلکہ لاتعداد طلبا٫ وطالبات اور دیگر اہل علم قارئین علم کے حصول سے محروم اور علم کی تشنگی سے دوچار ہیں۔
جناب عالٰی آپ کے عظیم اداراہ "محتسب پنجاب "کے سابقہ محتسب جاوید محمود صاحب کی کاوشوں سے یہ لائیبریری بنائی گئی لیکن بڑے افسوس اور دکھ کے ساتھ اس امر کا اظہار کررہاہوں کہ اُن کی عظیم کاوش کے نتیجے میں بننے والا یہ منصوبہ اُن کی وفات کے بعد اُدھورا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے اُس برگزیدہ اور فرض شناس ہستی کے وژن اور محنت کے ثمرات لوگوں تک نہ پہنچ سکے ۔کارخیر کے کاموں کو آگے بڑھانے کی روایات کے تحت علاقہ کے لوگ اس اہم مسئلہ پر آپ کی توجہ اس امید اور بھرپورتوقع کے ساتھ مبذول کروارہے ہیں کہ آپ نیکی کے اس کام کو مکمل کرنے میں جزولاینفک ہوتےہوئے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات فرمائیں گےاورمتذکرہ گورنمنٹ پبلک لائبریری کو اس کے بانی کے نام جاوید محمود میموریل پبلک لائبریری کے نام سے لکھا جانے اورجلد ازجلد تکمیل کروانے کے احکامات فرمائیں۔
العارض اہل علاقہ
بذریعہ خلیل احمد گجر روشن بھلہ محلہ گجراں والا قصور
03074478076
03084661051

Appeals for Donation /ZakatSupport Pakistan Anti TB Association (PATA) in its Noble CausePakistan Anti TB Association (P...
12/03/2024

Appeals for Donation /Zakat
Support Pakistan Anti TB Association (PATA) in its Noble Cause
Pakistan Anti TB Association (PATA) was established as a chest clinic in Lahore, in 1956 by a group of cured TB patients. It was formally launched and inaugurated by Pakistan’s Mother of the Nation, Miss Fatima Jinnah, the sister of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.
Over the years, the organization has grown into a network of 42 District and Tehsil Anti TB Associations, operating under the umbrella of PATA. All these Member Associations are functioning, and providing free services to TB patients.
The Pakistan Anti-Tuberculosis Association (PATA) is a non-profit organization that works to eradicate tuberculosis (TB) in Pakistan.
PATA is a beacon of hope for TB patients, providing them with vital healthcare services free of charge. From diagnostic tests and treatment to laboratory testing and essential medicines, PATA ensures that TB patients receive the comprehensive care they need to combat this debilitating disease. One of the most heartwarming initiatives of PATA is its provision of food packages for poor TB patients.
Each year, PATA extends its services to an average of 18,000 TB patients across Pakistan. This remarkable feat would not be possible without the generous support of donors like you
Donations to PATA can help them continue their important work in fighting TB. Here are some ways your donation can make a difference:
* Provide medication and treatment for TB patients
* Support education and awareness programs about TB
* Help with the rehabilitation of TB patients

Nadir Ali (Admin and HR Officer) Pakistan Anti TB Association
Email i.d : [email protected]
Website: www.patba.org
Contact No: 0300-6581830

*MCB Bank
Account title: Pakistan Anti TB Association
Account number: 0127302010028867
IBAN number: PK34MUCB012730201008867
Office address: 16-k Gulberg III Lahore.

Sir please when you will donate sends me slip on this WhatsApp number: 0300-6581830

17/10/2023

‏اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔
یہ چاروں ممالک دنیا کے ضمیر کے رکھوالے اور انسانی حقوق کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ منافقت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

14/10/2023

شھباز شریف اکثر کہا کرتے تھے کہ لاہور کو پیرس بنا دیں گے! ایک حد تک اس میں کامیابی ہو گئی ہے! آج فرانس اور پاکستان دونوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے پہ پابندی ہے! شکریہ نواز شریف! شکریہ شھباز شریف

‏حماس کی بڑی کامیابیاسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا، 50 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے‎  ‎  ‎
14/10/2023

‏حماس کی بڑی کامیابی
اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا، 50 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے
‎ ‎ ‎

14/10/2023

اسرائیل سواۓ غزہ کے تمام اسلامی دُنیا پر قابض ہے۔۔۔۔۔۔فقط آزاد غزہ کے شہری ہیں کم از کم آزادی کے لئیے کھڑے تو ہوتے ہیں۔
میر محمد علی خان

14/10/2023

‏اسلام آباد: حکومت نے 4 حاضر سروس فوجی افسران کی خدمات نیب کے سپرد کردیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر محمد خالد کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر ایڈیشنل ڈائریکٹر، ملٹری انٹیلیجنس کور سے میجر ولید خالد اور میجر قیس کامران ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مقرر

‏🔴 حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ:▪️ "بزدل اسرائیلی فوج قتل عام کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ وہ ہمارے جنگجوؤں کا مقابلہ نہیں کر...
14/10/2023

‏🔴 حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ:

▪️ "بزدل اسرائیلی فوج قتل عام کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ وہ ہمارے جنگجوؤں کا مقابلہ نہیں کر سکتی"۔

▪️ "غزہ کے لوگوں کی جڑیں اپنی سرزمین میں پیوست ہیں اور وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں کبھی نہیں جائیں گے۔"

Address

Office # 9&10 3rd Floor, Rehman Plaza Oppo CCPO Office Near Punjab Assembly
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Saltanat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Saltanat:

Videos

Share