26/09/2023
ہم بھی بس حادثاتی طور پر مسلمان کے گھر پیدا ہو گئے! ایمان تو ابھی ہمارے دلوں میں داخل ہی کہاں ہوا ہے!
"گنوار بولے کہ ہم ایمان لائے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ درحقیقت تم ایمان نہیں لائے بلکہ تم یوں کہو کہ ہم اسلام لائے اورایمان تو ابھی تک تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا تم اگر اللہ کی اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرنے لگو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہ کرے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ایمان والے تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائیں پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں ج۔ہ۔ا۔د۔ کرتے رہیں ( اپنے دعوائے ایمان میں ) یہی سچے اور راست گو ہیں" ۔(الحجرات 14-15)