دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیر انتظام سالانہ جلوس بسلسلہ جشن عید میلادالنبی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) آج مورخہ 15 ستمبر بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے جامعہ نعیمیہ لاہور سے شروع ہوا، جو پریس کلب، شملہ پہاڑی سے گزرتا ہوا دربار بی بی پاکدامن پہنچا اور وہاں اختتامی دعا ہوئی۔ جلوس کی قیادت جگر گوشہ شہید پاکستان، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ لاہور جناب ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب نے کی۔ اساتذہ و طلباء جامعہ نعیمیہ و ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی انسٹیٹیوٹ، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ممبران اور عاشقان مصطفی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اللہ تعالٰی سب کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
ریلی کے مختلف مواقع پر محفوظ کی گئی چند جھلکیاں ناظرین کے پیش خدمت ہیں۔
منجانب: #بزم_نعیمیہ ، #جامعہ_نعیمیہ_لاہور
جامعہ نعیمیہ لاہور کی سالانہ تقریب سے
علامہ پیر ساٸیں غلام رسول قاسمی صاحب خطاب فرما رہے ہیں
جامعہ نعیمیہ کے سالانہ تقریبات میں فارغ التحصیل طلبا ٕ کی دستار بندی کی جارہی ہے
جامعہ نعیمیہ کے سالانہ تقریبات میں فارغ التحصیل طلبا ٕ کی دستار بندی کی جارہی ہے
دار العلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے حضرت علامہ مولانا علامہ نصراللہ نصر صاحب خطاب فرما رہے ہیں
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں 21 جنوری 2024 کو ہونے والے 71 ویں جلسہ دستار فضیلت اور 26 ویں مفتی اعظم سیمینار کی دعوت دینے کا انوکھا انداز۔۔۔طلباء جامعہ نعیمیہ نے مختلف زبانوں میں محبین و متعلقین کو دعوت دی۔۔۔۔
یقیناً آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی۔۔۔✨
تحفظ اقصی مارچ کی کوریج۔۔۔
#palestine #jamianaeemia #bazmenaeemia