INNA Punjab

INNA Punjab Electronic & Print Media News Agency

15/01/2025

‏سیالکوٹ کچہری چوک میں مریم نواز کی گاڑی کے سامنے فریاد لے کر ایک شہری پہنچ گیا،

پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، شہری کو گھسیٹ کر دور دھکیل دیا،

شہری پولیس رویے کیخلاف مریم نواز کو درخواست پیش کرنا چاہتا تھا۔۔!!

15/01/2025



تھانہ کالیکی منڈی کی حدود میں جھنگ برانچ نہر سے نامعلوم عورت کی بوری بند نعش برآمد۔ریسکیو 1122نے نعش کو نکال کر حوالہ پولیس کردیا۔ایسا لگتا ہے نامعلوم ملزمان نے قتل کے بعد نعش کو بوری میں بند کرکے نہر سپرد کردیا.

تفصیلات کے مطابق کالیکی منڈی کے نواحی گاؤں ناہریانوالہ کے قریب نہر جھنگ برانچ پل معصوم شاہ پر ایک نامعلوم لاش کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور متعلقہ ایس ایچ او شعیب اسلم تارڑ پولیس تھانہ کالیکی منڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو 1122کے عملہ نے نہر سے نامعلوم عورت بعمر 30سال کی نعش کو برآمد کرکے حوالہ پولیس کردیا.

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے عورت کو قتل کرنے کے بعد نعش کو بوری میں بند کر کے نہر سپرد کیا۔موقع پر موجود ایس ایچ او شعیب اسلم تارڑ پولیس تھانہ کالیکی منڈی نے نعش کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا.


15/01/2025

حافظ آباد(آئی این این اے)ریلوئے پولیس، آئی او ڈبلیو، اسٹیشن ماسٹر کی آشیرباد سے تجاوزات بنائی گئی تھیں اِن تجاوزات کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایات پر ہٹا دیا گیا ہے ریلوئے پولیس، اسٹیشن ماسٹر، آئی او ڈبلیو کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے اندرون شہر پھاٹک سے لیکر چیمہ مارکیٹ سے آگے تک تجاوزات دوکانات بنائی گئی تھیں جسے ختم کر دیا گیا ہے.
Chief Secretary Punjab Prime Minister's Office of Pakistan Government of Pakistan Federal Investigation Agency - FIA PakRails Pakrail Pakistan Railway Media Cell Peshawar Pakrail branch line Pakrail branch line PakRails

  جسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا, عثمان افضل چھٹہ،میاں علی رضا بھٹی جنرل سیکرٹری ڈ...
13/01/2025



جسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا, عثمان افضل چھٹہ،میاں علی رضا بھٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد منتخب ہو گے.

حافظ آباد(آئی این این اے)جسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ بار مجموعی طورپہ 1105ووٹ کاسٹ کیے گئے،صدر کی نشست پر عثمان افضل چھٹہ 556 ووٹ لیکر کامیاب ہو گے جبکہ ان کے مدمقابل معظم علی بھٹی540ووٹ لیکر ہار گئے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر میاں علی رضا بھٹی 687 ووٹ لیکر کامیاب مقابل نوید احمد لنگاہ 411 ووٹ حاصل کیے نائب صدر قاضی محمد جہانزیب 578ووٹ لیکرکامیاب مدمقابل رانا عدیل مقبول508 ووٹ لیکر ہار گئے.

جوائنٹ سیکریٹری غلام دستگیر تارڑ725ووٹ، لائبریری سیکریٹری ملک علی رضا اعوان 558ووٹ،فنانس سیکریٹری بلال حسن بھٹی 559ووٹ لیکر کامیاب رہے عوامی میڈیاگروپ حافظ آباد کے روح رواں معروف سنیئر صحافی شوکت علی وٹو نے عثمان افضل چھٹہ صدر، میاں علی رضا بھٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

حافظ آباد میں قومی و صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کا دور دورہ ہے کرپشن مانئٹیرنگ کرنے کی متعدد ادارے موجود ہیں ایف آئی ...
12/01/2025

حافظ آباد میں قومی و صوبائی محکموں میں مبینہ کرپشن کا دور دورہ ہے کرپشن مانئٹیرنگ کرنے کی متعدد ادارے موجود ہیں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، متعلقہ محکموں کی اندر ایک سسٹم ہوتا ہے جو کرپشن کی صورت میں فعال ہو جاتا ہے جو بدقسمتی سے حافظ آباد میں مکمل طور پر غیر فعال ہے، سول ڈیفنس حافظ آباد میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہے جس کی مکمل انکوائری بہت ضروری ہے ڈیلی ویجز بھرتی کہاں تعینات ہے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جس کا جواب کسی پاس نہیں، جبکہ مستقل تعینات ملازمین الگ ہیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بڑا دفتر ہے گاڑیاں ہیں جنکے بارے انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات لینے کے لیے جب تحریری درخواست دی تو دفتر میں موجود عملہ نے درخواست لینے سے انکاری اور ڈائری نمبر نہ دیا جبکہ سی ڈی او سول ڈیفنس ہفتہ میں تین دن حافظ آباد آتے ہیں عملہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی او صاحب کی اجازت کے بغیر ڈائری نمبر نہیں لگا سکتے اور تا حال معلومات فراہم نہیں کی جا رہی.

معلومات کا لینے حق حکومت خود فراہم کرتی ہے جو یہ اپنی کرپشن چھپانے کی غرض سے نہیں دیتے.مختلف محکمے جن میں سول ڈیفنس کا محکمہ بھی ایسا ہے جس میں 99 کے قریب ڈیلی ویجز بھرتی کیے گئے ہیں جو مختلف افسران کے پاس بطور کلاس فور، کچھ سرکاری ملازمین جو ریٹائرڈ ہو گے ہیں وہ بھی بھرتی ہو کر پرانی سیٹس پر بیٹھ کر پینشن کے ساتھ سول ڈیفنس سے تنخواہ کے مزے لے رہے ہیں اور مبینہ کرپشن کے منبع بنے ہوئے ہیں اکثریت ملازمین کے بارے معلوم نہیں نہ ہی وہ کہاں ڈیوٹی کرتے ہیں متعلقہ اتھارٹیز اس کی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی باقاعدہ قانون کے تحت درخواست دے رکھی ہے اب معلوم نہیں وہ کرپشن چھپانے کے لیے معلومات نہیں دیتے یا کوئی اور وجہ ہے.سول ڈیفنس حافظ آباد کے افسران و ملازمین کی بات کی جائے تو کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں، گیس ری فیلنگ کی جا رہی ہے.

پٹرول ایجنسیوں پر متعدد غیر قانونی افعال وقوع پذیر ہو رہے ہیں جن میں کم پیمانہ، ایرانی، ناقص ملاوٹ شدہ پٹرول، زائد ریٹس جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ دوسرے محکمے بھی کارروائی کر سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں،گیس ری فیلنگ سے مبینہ اتنی کرپشن کی جاتی ہے کہ ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی،سول ڈیفنس تقریباً 99 ڈیلی ویجز ملازمین پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق ایک مزدور جتنی 37000 ہزار ہو تو 99 ڈیلی ویجز کہ ماہانہ تنخواہ 3,663,000 لاکھ روپیہ بنتی ہے اور سالانہ 43,956,000 کروڑ بنتی ہے جو سرکاری افسران کے گھروں و دفاتر میں ملازم ہیں جبکہ اکثریت غائب ہے حکومتی خزانے پر اتنا بڑا بوجھ صرف ایک چھوٹے ضلع حافظ آباد کا ہے باقی اضلاع کی کیا نوعیت ہو گی اسی طرح ان کے افسران کے پاس ڈبل ڈبل چارج ہیں جو پٹرول رہائش گاہیں مراعات لیتے ہیں.محکمہ سول ڈیفنس حافظ آباد غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، گیس ری فیلنگ والوں سے کتنی کرپشن کرتا ہے.

اس سے اندازہ کیجئے کہ گرجا موڑ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں چند دنوں میں پرچہ سمیت متعدد بار بند ہوئیں اور چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ کھل گئیں اب محکمہ افسران خود ہی کھولتے بند کرتے ہیں اور کہتے یہ ہیں یہ لوگ باز نہیں آتے، جبکہ پولیس خود ان پر ایف آئی آرز دے سکتی ہے کیونکہ یہ آتش گیر مادہ ہے اور کسی وقت بھی نقصان کر سکتا ہے مالک دوکان اور غیر قانونی پٹرول ایجنسی بنانے والے دونوں کیخلاف، پرائس مجسٹریٹس ان پر زائد ریٹس پر فروخت پر کارروائی کر سکتے ہیں، انڈسٹریز والے ان پر کم پیمانہ پر کارروائی کر سکے ہیں، اسطرح دیگر کئی محکمے ادارے غیر قانونی پٹرول و گیس ری فیلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں لیکن سب ہی خاموش ہر طرف کرپشن کا دور دورہ ہے پنجاب حکومت اس پر نوٹس لیتی ہے یا یہ کرپشن کا دور اسی طرح چلتا رہے گا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ہمارے متعدد جاننے والے ان غیر قانونی افعال کرنے والوں کے سفارشی ہوتے ہیں.

افسوس کہ وہ غیرقانونی کام کرنے والوں کو منع نہیں کرتے کہ غیر قانونی کام چھوڑ دیں معاشرے میں کرپشن جو دور دورہ اس میں کمی لائیں افسران صحافیوں کو ہی غلط کہنے کی بجائے اپنے افعال پر غور کریں.

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab DG ACE Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Civil Defence Pakistan Civil Defence Pakistan Gujranwala

11/01/2025



ٹریفک پولیس اہلکاروں کی!!! دن دگنی رات چوگنی!!! کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وہ بھی اس شدید سردی میں پرائیویٹ گاڑی میں رات گے بارہ بجے جلالپور بھٹیاں میں سنسان سڑک پر ، کمال ہو گیا جی،پھر کہا جاتا ٹریفک پولیس رشوت لیتی ہے، حافظ آباد کی ٹریفک اتنی جانفشانی کام کر رہی ہے شدید سردی میں اپنی تنخواہ سے گاڑی کا فیول ڈال چیکنگ کرنا آسان کام تھوڑی ہی ہے.ڈمپرز، ٹرک ڈرائیورز کا ڈی پی او حافظ آباد سے ایسے فرض شناس پولیس ملازمین کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس سمیت میڈل دینے کا مطالبہ کیا ہے.
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif DG ACE Punjab Chief Secretary Punjab Punjab Police Pakistan Gujrat Police RPO Gujranwala Hafizabad Police Official-Page

  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاباتجسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ ...
11/01/2025



ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

جسٹس اقبالین اور جی ڈی اے الائنس کے متفقہ امیدواروں نے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ بار مجموعی طورپہ 1105ووٹ کاسٹ کیے گئے، صدر کی نشست پر عثمان افضل چھٹہ 556ووٹ لیکر کامیاب، معظم علی بھٹی540ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رپے

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر میاں علی رضا بھٹی 687 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ
نوید احمد لنگاہ 411 لیکردوسرے نمبر پر رہے نائب صدر قاضی محمد جہانزیب 578ووٹ لیکرفاتح قرار.

رانا عدیل مقبول508ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جوائنٹ سیکریٹری غلام دستگیر تارڑ725ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، لائبریری سیکریٹری ملک علی رضا اعوان 558ووٹ لیکر کامیاب قرار

فنانس سیکریٹری بلال حسن بھٹی 559ووٹ لیکر کامیاب، جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کا جشن۔مٹھائیاں تقسیم، وکلا برادری کی جانب سے ڈھول کی تھا پر رقص۔

#2025

11/01/2025

مرکزی انجمن تاجران حافظ آباد کا پریس کلب میں تجاوزات ہٹانے کی بجائے چھپر اتارنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہے جس میں شیخ محمد امجد نے اجلاس سے خطاب کے دوران چھپر اتارنے کو،،،بیوی کے سر سے دوپٹہ اتارنے،،، کے مترادف کہا،ان کا کہنا تھا انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے اس کے باوجود چھپر اتارنے کی منطق سمجھ نہیں آ سکی یہ تو رکاوٹ نہیں بناتے، گرمی بارش کی صورت میں دوکانات پر لگائے گئے ہیں ایک دم انتظامیہ تجاوزات ہٹانے کی بجائے چھپر اتارنے پر لگ گی ہے کل میڈیا کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا،

پنجاب بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری جبکہ حافظ آباد میں صرف چھپر ہٹاو، تھڑے توڑو تک محدود ہے جبکہ شہر کے مختلف روڈز پر جہازی سائز کے جنریٹر میونسپل کمیٹی کا منہ چڑھا رہے ہیں اسی دوکانداروں نے سامان تو اندر کر لیا موٹرسائیکلز کھڑی کر کے وہی تجاوزات والی جگہ چھوڑ نہیں رہے اس سے قبل نشانات لگوائے گے تھے شہر میں بہت بہتری نظر آ رہی ہے ریڑھی و دیگر تجاوزات تقریباً ختم ہے اگر کوئی دوکاندار باہر سامان رکھتا ہے تو اپنا نقصان کروائے گا،

میونسپل کمیٹی حافظ آباد اگر پختہ تجاوزات جو سرکاری زمین پر دوکانات و گھر بنے ہیں جو ماضی میں سیاسی و محکمانہ پست پناہی کے سبب بنے تھے جب تک وہ تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن نہیں ہوتا تب تک شہر کشادہ نہیں ہو سکتا ورنہ پھر آہستہ آہستہ تجاوزات و ریڑھیاں لگنا شروع ہو جائیں گی پھر وہی سلسلہ ہو گا تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کام ہو تو پھر نتائج بہتر ہو سکتے ہیں.

زرائع کے مطابق حافظ آباد کی دونوں انجمن تاجران تنظیموں کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے.

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Hafizabad Chief Secretary Punjab

تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے الیکشن 2025 کے نتائج..
11/01/2025

تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے الیکشن 2025 کے نتائج..

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد الیکشن 2025/2026 کے نتائج کے مطابق امتیاز احمد خان صدر جبکہ مستعصم مالک جنرل سیکرٹری من...
11/01/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد الیکشن 2025/2026 کے نتائج کے مطابق امتیاز احمد خان صدر جبکہ مستعصم مالک جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں.

  رزلٹ پنڈی بھٹیاں بار  ایسوسی کے نتائج کے مطابق چوہدری وقاص علی بھٹی 300ووٹوں کی واضح برتری سے صدر منتخب جبکہ رائے صدام...
11/01/2025



رزلٹ پنڈی بھٹیاں بار ایسوسی کے نتائج کے مطابق چوہدری وقاص علی بھٹی 300ووٹوں کی واضح برتری سے صدر منتخب جبکہ رائے صدام 14ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری کی سیٹ جیت گئے.

‏لاہور بار کے انتخابات میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے مبشر رحمان چودھری صدر منتخب.
11/01/2025

‏لاہور بار کے انتخابات میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے مبشر رحمان چودھری صدر منتخب.

وہ یونیورسٹیاں جن پر LLB کے نئے داخلوں پر پاکستان بار کونسل نے پابندی لگا دی ہے.
11/01/2025

وہ یونیورسٹیاں جن پر LLB کے نئے داخلوں پر پاکستان بار کونسل نے پابندی لگا دی ہے.

پنڈی بھٹیاں بار الیکشن صدر وقاص بھٹی جیت گے ہیں.پنڈی بھٹیاں بار الیکشن رائے صدام سیکرٹری کی سیٹ جیت گے ہیں
11/01/2025

پنڈی بھٹیاں بار الیکشن صدر وقاص بھٹی جیت گے ہیں.
پنڈی بھٹیاں بار الیکشن رائے صدام سیکرٹری کی سیٹ جیت گے ہیں

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ڈسٹرکٹ بار کے ٹوٹل 1284 وکلاء اپنا حق راے دہی استعمال کرینگے،ب...
11/01/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ڈسٹرکٹ بار کے ٹوٹل 1284 وکلاء اپنا حق راے دہی استعمال کرینگے،بار کے انتخابات میں 190 خواتین اور 1094 وکلاء اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرینگے.

جسٹس اقبالین اینڈ جی ڈی اے اور فرِئنڈز ینگ سنیئر اتحاد الائنس کے امیدوار آمنے سامنے ہیں، امیدوار صدر عثمان افضل چٹھہ ۔معظم علی بھٹی امیدوار جنرل سیکرٹری علی رضا بھٹی نوید لنگاہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، جسٹس اقبالین اینڈ جی ڈی اے اور فرئنڈز الائنس ینگ سنیئر اور اتحاد الائنس مظبوط گروپس ہیں، اقبالین اینڈ جی ڈی اے کے امیدوار براے صدر عثمان افضل چٹھہ براے جنرل سیکرٹری میاں علی رضا بھٹی

ینگ سنیئر اور اتحاد الائنس کے امیدوار برائے صدر معظم علی بھٹی براے جنرل سیکرٹری نوید احمد لنگاہ، پولیس آفیسر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات کے حوالے سے اہم پریس ریلیز، موسم کے حوالے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں
11/01/2025

محکمہ موسمیات کے حوالے سے اہم پریس ریلیز، موسم کے حوالے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں

ڈاکٹر اکبر زمان ،عبید الرحمن ،اےایم ایس ٹراما سینٹر سرجن  ڈاکٹر عتیق الرحمن  ،شفیق الرحمن اور ڈاکٹر حسین احمد خاقان کے و...
11/01/2025

ڈاکٹر اکبر زمان ،عبید الرحمن ،اےایم ایس ٹراما سینٹر سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن ،شفیق الرحمن اور ڈاکٹر حسین احمد خاقان کے والد محترم حافظ آباد کے مسیحا ڈاکٹر محمد صادق چوہدری قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر 4:15 بجے بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں ادا کی جائے گی۔

Address

Lahore
54000

Telephone

+923456522331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INNA Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INNA Punjab:

Videos

Share