![پاکستان میں بڑھتی ہوئی فکری بے اعتدالی اور فرقہ واریت کے سد باب کے لیے ازہری علماء کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ...](https://img4.medioq.com/930/175/601466119301755.jpg)
29/01/2025
پاکستان میں بڑھتی ہوئی فکری بے اعتدالی اور فرقہ واریت کے سد باب کے لیے ازہری علماء کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عزیر محمود الازہری
لاہور: المنظمہ العالمیہ لخریجی الازہر الشریف پاکستانی برانچ کے تحت جامعہ زبیر بن محمود قصور میں الازہری علماء کا ایک اہم اجلاس ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری صدر المنظمہ العالمیہ پاکستانی ،برانچ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف اہم امور پر مشاورت کی گئی جس میں پاکستان میں عربی زبان کی ترویج کے لیے مختلف یونیورسٹیز کالجز اور عصری اداروں کے ساتھ ممکنہ طریقوں پر عمل کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے پر مشاورت کی گئی اور پاکستان میں جامعۃ الازہر کی متوسط اور معتدل ازہری فکر کو فروغ دینے کے لیے مختلف کانفرنسز سیمینارز ، اور ندوات کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی فکری بے اعتدالی خصوصی طور پر الحاد اور فرقہ واریت کے سد باب کے لیے ازہری علماء کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اس اجلاس میں پاکستان میں موجود مختلف اداروں سے ازہری نمائندوں نے شرکت کی ان میں الکرم یونیورسٹی بھیرا شریف منہاج القران یونیورسٹی رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،محی الاسلام صدیقیہ شامل ہیں اور جن ازہری اسکالرز نے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں ان میں ڈاکٹر صاحبزادہ فائز محمود الازہری ڈاکٹر حافظ محمد اکرم الازہری ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری ڈاکٹر حسن شکیل الازہری ڈاکٹر اسداللہ جان الازہری محترم علامہ محمد اسلم رضا الازہری محترم علامہ حبیب سلطان الازہری محترم علامہ ثاقب شریف الازہری محترم علامہ محمد افضل نور الازہری محترم علامہ حافظ محمد اشرف الازہری شامل ہیں اور تمام علماء نے ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی اعتدال پسندانہ اور اور معتدل فکر کی تعریف کی اور اہم امور پر اجلاس بلانے پر شکریہ ادا کیا۔