Alief Tv

Alief Tv Alief TV is Pakistan's first edutainment Satellite TV channel

01/01/2025

حضرت عمرؓ کی حکمرانی کا ایمان افروز واقعہ

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطا...
01/01/2025

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔

زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپس روانہ ہو گئے۔

01/01/2025

یہ غلطی وظائف کو بے اثر کر دیتی ہے! وظیفہ کرنے سے پہلے یہ ویڈیو دیکھ لیں

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت 56 پیسے بڑھ کر 252.66 روپے فی لیٹ...
01/01/2025

حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی قیمت 56 پیسے بڑھ کر 252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.96 روپے اضافے کے بعد 258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ رہیں گی

31/12/2024

میں سات مہینے پریگننٹ تھی جب میری زندگی میں وہ دن آیا جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا، ایسا حادثہ جس کو عروسہ بتاتے ہوئے رو پڑی

31/12/2024

2024: یادوں کے آئینے میں

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے پر عدالت نے 34 برس قید اور چ...
31/12/2024

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے پر عدالت نے 34 برس قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے خالد خورشید کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے اور نادرا کو ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ خالد خورشید مفرور ہیں اور مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان پر 26 مئی 2024ء کو جلسے میں تقریر کے دوران دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

31/12/2024

جنات ، جادو ٹونے سے نجات کا ٹوٹکہ!

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15% شیئرز سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ معاہدہ بین ...
31/12/2024

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15% شیئرز سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت طے پایا، جس کے تحت سعودی عرب رقم دو قسطوں میں ادا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 10% شیئرز کے بدلے 330 ملین ڈالرز، اور دوسرے مرحلے میں 5% شیئرز کے عوض 210 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔

سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کے فروغ کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا اور چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

30/12/2024

معاشرے میں تبدیلی کا اسلامی فارمولاکیا ہے؟

پاکستانی نوجوان عبدالاحد نے اپنی والدہ کی 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوسری شادی کروا کر ایک مثالی قدم اٹھایا، جسے سوشل میڈی...
30/12/2024

پاکستانی نوجوان عبدالاحد نے اپنی والدہ کی 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوسری شادی کروا کر ایک مثالی قدم اٹھایا، جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔ عبدالاحد نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی والدہ کو زندگی میں دوسرا موقع دینے کے لیے آمادہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کے سکون اور خوشیوں کے حق میں تھے اور یہ فیصلہ ان کے لیے مشکل مگر ضروری تھا۔ ان کی اس کہانی کو صارفین نے بے حد سراہا اور ان کی والدہ کے لیے دعائیں کیں۔

30/12/2024

کون سے گلوکار بیرون ملک جا کر نخرے کرتے ہیں؟ عوام جب گلوکاروں پر پیسہ پھینکتی ہے تو وہ کون لے جاتا ہے؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے۔ ان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ ج...
30/12/2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے۔ ان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے عدلیہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کیسز لڑیں گے اور ڈیل کی ضرورت نہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کو سازش قرار دیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی گئی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ قبول نہیں کریں گے اور القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیسز اعلیٰ عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔

30/12/2024

شوہر اپنی بیوی کی حمایت کیوں نہیں کرتے؟ سسرال کا عورت پر ظلم و تشدد

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں جارجیا میں انتقال کر گئے۔ وہ 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے اور امن کے ل...
30/12/2024

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں جارجیا میں انتقال کر گئے۔ وہ 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے اور امن کے لیے خدمات پر نوبیل انعام حاصل کیا۔ جمی کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے لیے ثالثی کی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ان کے انتقال پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمی کارٹر اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھے۔ ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

29/12/2024

ایک عام آدمی کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف ایف آئی اے کو کیسے شکایت درج کروا سکتا ہے؟

Join Alief TV and be part of a ground breaking mission! As Pakistan’s first edutainment television channel, we are shapi...
29/12/2024

Join Alief TV and be part of a ground breaking mission! As Pakistan’s first edutainment television channel, we are shaping minds, inspiring change, and creating pathways for the youth. If you're passionate about making a difference and want to contribute to a big cause, this is your chance. Be our part. Join now!

لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کو حصہ دینے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔...
28/12/2024

لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد میں غیر مسلم کو حصہ دینے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

معاملہ گوجرہ میں 83 کنال اراضی کا تھا، جہاں وفات پانے والے شخص کی جائیداد تقسیم کی گئی۔ ایک پوتے نے غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا، جس پر ماتحت عدالت نے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا۔ چچا کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ نے اسلامی تعلیمات کے مطابق غیر مسلم کو جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کر دیا۔

Address

526, Block C Punjab University Employees Housing Society Town 2, Punjab
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alief Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alief Tv:

Videos

Share

Category