27/12/2024
صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ دیکھ لوں گا، آپ کو خوشخبریاں دیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ مشکلیں اور تکالیف ہیں، ہم مشکلوں سے لڑنے کے عادی ہیں، آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائے گا جو جس کا حق ہے، وہ اس کو ملےگا۔...
صدر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ آج میں کارکنوں کی طاقت کی وجہ سےدوسری بار صدر ہوں، ہم نے 43 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کرایا،اب وہ ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا۔