11 news.pk Gujrat

11 news.pk Gujrat Pakistan news network

28/02/2023

گجرات (شبیر حسین کھوکھر سے) گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری!
8 ملزمان گرفتار، 4عدد پسٹل 30بور، چرس اور شراب برآمد مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3شراب سپلائیر کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالرحمن ولد فتح علی 2۔ خرم شہزاد ولد کرامت اللہ 3۔ ماجد علی ولد ارشاد احمد سکنائے گلیانہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے شراب برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسان اللہ ولد محمد نواز سکنہ ماجرہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں نا جائز اسلحہ بردار علی مرتضیٰ ولد کرامت علی سکنہ محلہ کارخانہ تان سین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم عرفان اکبر ولد محمد اکبر سکنہ بھلوال (غربی) کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا جبکہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم ندیم ولد یونس مسیح سکنہ واہ کینٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
تھانہ دولت نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار عمران عباس ولد نادر خاں سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

28/02/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) پولیس لائنز گجرات میں پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
ڈی پی اوسید اسد مظفر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورجوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں شہداء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے یاد گار شہدا ء پر گارڈ آف آنر پیش کیا،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
تقریب میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر،ایس پی انویسٹیگیشن مزمل حسین، ایسپائر کالجز کے پرنسپلز اور گجرات پولیس کے تمام شہداء کی فیملیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایسپائر کالج کے پرنسپل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کالج انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے مابین ہونے والے ایم او یو کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے مطابق شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازما ن کے بچوں کی فیس میں 50فیصد تک رعائیت حاصل ہو گی۔
ڈی پی اوسید اسد مظفر نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضا ء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات پولیس کے 72 شہدا ء نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی پی او گجرات نے شہدائے پولیس کویقین دلایا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ شہداء کی فیملیز کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ درپیش ہوتو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

21/02/2023

گجرات ( رمیز راجہ سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس ملازمین اور پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے صحت کے حوالے سے احسن اقدام!
فاطمہ مالیکیولر سنٹر اینڈ لیب کے ساتھ لیب ٹیسٹوں میں 50فیصد رعائیت کا ایم او یو سائن۔
گجرات۔تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کی فیملیز کے لیے ڈی پی او گجرات اور مینجنگ ڈائریکٹر FMCLمحمد اعزاز بھٹی کے درمیان معاہدہ سائن کیا گیا۔ایم او یو کے مطابق پولیس افسران اور انکی فیملیز کو تمام میڈیکل ٹیسٹوں میں 50فیصد رعائیت حاصل ہو گی۔ MOUسائن کرنے کی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفراور مینجنگ ڈائریکٹر FMCLمحمد اعزاز بھٹی نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس فاطمہ مالیکیولر سنٹر اینڈ لیب انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کی فیملیزکے لئے خصوصی کاوش کی۔۔

18/02/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی بڑی کاروائی،شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔192 بوتل شراب برآمد
تفصیلات کے مطابقSP/Inv مزمل حسین کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI عدنان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھنی چوک جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کار کو چیک کیا گیا پچھلی سیٹ سے شراب برآمدہونے پر ملزم محمد شفیق ولد محمد اسلم سکنہ کھاریاں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے شراب سپلائی کی کوشش کو نا کام بنا دیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 192بوتل شراب برآمدہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

16/02/2023

گجرات (رمیز راجہ سے)گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا روائیاں جاری!
6 ملزمان گرفتار،رائفل 223بور،پسٹل 30بوربرآمد،شراب کی چالو بھٹی بھی پکڑ لی،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہزادولد عبدالروف سکنہ جنڈ شریف کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SI مجاہد عباس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم ظفر علی ولد فرمان علی سکنہ مردان کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے رائفل 223بور معہ روند برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کرشراب کشید کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں1۔غلام عباس ولد محمد عنائیت 2۔وارث علی ولد اللہ دتہ 3۔جاوید ولد عدالت خاں 4۔عباس علی ولد دیوان علی سکنائے ٹانڈہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے460لیٹر لہن،30بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ شراب کشید کرنے والے آلات بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

14/02/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا پولیس شہداء اورحاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لئے احسن اقدام!الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(حمزہ گروپ آف کالجز)کے ساتھ شہدا ء کے بچوں کی فری تعلیم اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی فیس میں50فیصدرعائیت کا ایم او یو سائن۔
گجرات۔تفصیلات کے مطابق پولیس شہداء اورحاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لئے ڈی پی او گجرات اور پرنسپل الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (حمزہ گروپ آف کالجز)کے درمیان معاہدہ سائن کر دیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (حمزہ گروپ آف کالجز)میں شہداء کے بچوں کے لئے فری تعلیم جبکہ حاضرسروس پولیس ملازمان کے بچوں کو50% رعائیت دی جائے گی۔MOUسائن کرنے کی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر اورپرنسپل الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز رضوان رضانے شرکت کی۔الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ڈسپنسر،آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن،B فارمیسی، نرسنگ اور لیب ٹیکنیشن کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس الحبیب انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی کاوش کی۔
11 news.pk Gujrat

14/02/2023

گجرات (رمیز راجہ سے) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج گورالی کیمپس کے سپورٹس گالا ایونٹ میں شرکت کی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج گورالی کیمپس کے سپورٹس گالاایونٹ میں شرکت کی۔ کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی پی او گجرات کو انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شلیڈ پیش کی گئی۔

11 news.pk Gujrat

14/02/2023
12/02/2023

گجرات جماعت اسلامی کا مہنگائی روڈ مارچ کے حوالے سے جلسہ عام جی ٹی ایس چوک گجرات

12/02/2023

گجرات جی ٹی ایس چوک میں جماعت اسلامی کی طرف سے مہنگائی روڈ مارچ کے حوالے سے جلس عام گجرات

11/02/2023
11/02/2023

گجرات (رمیز راجہ ڈپٹی بیورو چیف گجرات) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی چائنیز انجینیئرز اور فارنرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے چائنیز انجینیئر ز اور فارنر زکی سیکورٹی پر معمور پولیس گارد ات کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خضر حیات،ڈی ایس پی سٹی سرکل پر ویز اختر گوندل، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور انچارج سیکورٹی بھی ہمراہ تھے۔ڈی ایس پی سٹی اور انچارج سیکورٹی نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔
ڈی پی او گجرات نے سیکورٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دینے اور متعلقہ افسران کو سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*   25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکست...
24/10/2022

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*

25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکستان سمیت جنوب مغربی ایشیا، یورپ، شمالی آفریکا کے ممالک میں دیکھا جائے گا،

سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بجکر 58 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجکر 16 سیکنڈ پر عروج پر ہوگا، اور اختتام شام 6 بجکر 2 منٹ 12 سیکنڈ پر ہوگا ،

*جبکہ 7 اور 8 نومبر کی شب چاند کو بھی گرہن لگے گا جوکہ پاکستان سمیت ان ہی ممالک میں دیکھا جائے گا، ،،،

18/05/2022

ڈی پی او گجرات عطاء الرحمن کا شہریوں کے لئے خصوصی پیغام
ضلع کو کرائم فری اور امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے کیا ترجیحات ہوں گی جانئیے مکمل تفصیل اس ویڈیو میں ۔۔۔

24/04/2022

چوہدری مونس الٰہی کا ظہور الٰہی ہاؤس میں دھواں دار خطاب
شریفوں کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔پورا گجرات عمران خان کی حمایت میں چوہدری مونس الٰہی کہ ساتھ کھڑے ہیں ۔۔۔

Address

GUJRAT
Lahore

Telephone

+923016263929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 11 news.pk Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 11 news.pk Gujrat:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Lahore media companies

Show All