مانگامنڈی(نامہ نگار)مانگا منڈی میں سپر سٹور پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکوڈیڑھ لاکھ روپے،موبائل فون چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی ملتان روڈپنجاب سپر سٹور پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سپر سٹور کے کیشیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور پانچ موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ چار مسلح ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ڈاکوؤں نے سٹور میں خریداری کے لئے آئے شہریوں سے بھی نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔یہ مسلح ڈاکو پچھلے کئی دنوں سے مختلف جگہوں پر وارداتیں کر رہے ہیں۔ ان مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ روز موہلنوال مراکہ مانگا منڈی میں بھی وارداتیں کی ہیں۔ اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاغذی کاروائی شروع کی، متعلقہ ڈی ایس بھی موقع پر موجود تھے۔مانگامنڈی پولیس خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، مانگامنڈی میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر علاقہ مکین پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھانہ مانگامنڈی کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خطرناک گروہ دن اور رات کو دندناتے پھر رہے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جرائم پر ف
*شُکْر الْحَمْدُ لِلَّهِ*
*نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا ایک اور اعزاز*
صحافتی خدمات پر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے صدر شیخ محمد لطیف شاہد کو ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کا انعقاد الحمرا لاہور میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالشکور نے بھی شرکت کی.
نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کی ٹیم کا قومی ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈلسٹ صحافی شیخ محمد لطیف شاہد کی سربراہی میں علاقائی مسائل کا حل قانون کے مطابق کروانے کیلئے عوامی خدمت کا سفر جاری ہے، اس موقع پر بابائے صحافت ملک ممتاز حسین صاحب نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی بیان ملاحظہ فرمائیں.
*مانگا منڈی آل انجمن تاجر برادری کا قومی ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈلسٹ صحافی شیخ محمد لطیف شاہد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کی خصوصی کوریج*
*مانگا منڈی میں ٹریفک وارڈنز تعینات کروانے اور مانگا چوک کشادہ کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا*
*مانگا منڈی آل انجمن تاجر برادری کا قومی ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈلسٹ صحافی شیخ محمد لطیف شاہد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کی خصوصی کوریج
*مانگا منڈی میں ٹریفک وارڈنز تعینات کروانے اور مانگا چوک کشادہ کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا*