
29/01/2025
https://www.facebook.com/share/p/1A8Uggr9rd/
برابری پارٹی لاہور کی غازی آباد میں اہم میٹنگ
مورخہ 26جنوری بروز اتوار دوپہر 2:30 پر برابری پارٹی لاہور کے زیراہتمام غازی آباد یونین کونسل 156 میں خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا ایجنڈا پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات تھا، جس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ برابری پارٹی غازی آباد کے کوآرڈینیٹر رائے کامران بھٹی نے میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے
نعمان قریشی امیدوار برائے میئر لاہور کو گفتگو کی دعوت دی، نعمان حسین قریشی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی یونین کونسل کا پینل جلد از جلد فائنل کریں تاکہ کیمپین کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آپ کی بھرپور سیاسی، تنظیمی اور تیکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔
طارق شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برابری پارٹی پاکستان مڈل کلاس اور محنت کش طبقات کی سیاسی قیادت تعمیر کر رہی ہے تاکہ 77 سالہ اشرافیہ کے اقتدار پر قبضے کو واگزار کرایا جا سکے۔
برابری پارٹی لوکل گورنمنٹ سے لے کر صوبائی و قومی اسمبلیوں اور سینیٹ میں عام پاکستانیوں کو پہنچانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
میٹنگ میں صلاح الدین، رائے کامران بھٹی، رائے فرمان بھٹی، اکبرعلی،ماجد علی، ظہیر عباس قریشی، غلام عباس قریشی، تنویر عباس قریشی، ساحل قریشی اور حمزہ قریشی نے شرکت کی۔
میٹنگ کے اختتام پر یہ طے پایا کہ جلد ہی پینل کی تکمیل کا مرحلہ طے کرتے ہوئے باقاعدہ کیمپین کا آغاز کیا جائے گا، اور جلد ہی پارٹی کے غازی آباد کے مقامی دفتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔