Daily situation of Pakistan

Daily situation of Pakistan daily news updates of Pakistan

23/02/2023

ایک ہی خاندان کے بیس افراد دنیا سے رخصت ہوں گے شادی والے گھر میں ماتم کا سماں۔۔۔۔

ملک ہیضے کی وبا کی لپیٹ میں، چودہ ماہ میں 4 لاکھ کے قریب مشتبہ کیسز رپورٹ اسلام آباد: کرونا وائرس کی وبا کے بعد سے ملک ہ...
22/02/2023

ملک ہیضے کی وبا کی لپیٹ میں، چودہ ماہ میں 4 لاکھ کے قریب مشتبہ کیسز رپورٹ
اسلام آباد: کرونا وائرس کی وبا کے بعد سے ملک ہیضے کی وبا کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ 14 ماہ کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ کے قریب مشتبہ کیسز جب کہ ایک ہزار 14 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چودہ ماہ کے دوران ملک میں 3 لاکھ 87 ہزار 174 مشتبہ ہیضہ کیسز رپورٹ ہوئے، ہیضہ کے سب سے زیادہ 2 لاکھ 2 ہزار 164 مشتبہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

چودہ ماہ میں سندھ میں 61 ہزار 719 کیسز، خیبر پختون خوا میں 60041 کیسز، پنجاب میں 39291 کیسز، اسلام آباد میں 23959 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق 14 ماہ کے دوران ملک میں ہیضہ کے 1014 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، اور اس دوران ہیضے سے 43 اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں بلوچستان میں 40 اور کے پی 3 اموات شامل ہیں

22/02/2023

واشنگٹن : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں، اعداد و شمار نے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا ہے، جس سے معاشی نمو کم ہوسکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اپریل کی ترسیل کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر منگل کو 1.2 فیصد گراوٹ کے بعد 0242 جی ایم ٹی تک 2 سینٹ سے بڑھ کر 83.07 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے کروڈ فیوچر اپریل کے لیے ایک سینٹ کم ہوکر76.35 ڈالرفی بیرل رہا اور مارچ کا ڈبلیو ٹی آئی معاہدہ منگل کو 18 سینٹ کی کمی سے ختم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یو ایس فیڈرل بدھ کو اپنی تازہ ترین میٹنگ کے منٹس جاری کرے گا، جس سے تاجروں کو اس بات کا اشارہ ملے گا کہ اعلیٰ حکام شرح سود کا کیا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ سے متعلق دیگر اقتصادی رپورٹس نے کچھ پریشان کن علامات ظاہر کی ہیں، جس کے مطابق موجودہ فروخت اکتوبر2010 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب، خیبرپختونخوا کے انتخابات میں چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب، خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تا...
22/02/2023

چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب، خیبرپختونخوا کے انتخابات میں چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب، خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس، نو رکنی بینچ تشکیل
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے نو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سماعت کل سے شروع ہو گی۔ چیف جسٹس نے یہ نوٹس سپریم کورٹ کے دو ججز اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کی طرف سے لکھے گئے نوٹ پر لیا ہے۔
خلاصہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کے اعلان کے بعد آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری دی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نو مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ آفتاب سلطان نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کو خوشی ہے اور وہ مطمئن ہیں کہ وہ اصولوں پر قائم رہے اور کسی کے دباو میں نہیں آئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کو جے آئی ٹی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیئر ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امرا کو نہیں صرف ضرورت مندوں کو سبسڈی دے، امرا کو سبسڈی سے فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔ پر ازخود نوٹس، نو رکنی بینچ تشکیل
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس لیتے ہوئے نو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سماعت کل سے شروع ہو گی۔ چیف جسٹس نے یہ نوٹس سپریم کورٹ کے دو ججز اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کی طرف سے لکھے گئے نوٹ پر لیا ہے۔
خلاصہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کے اعلان کے بعد آج لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری دی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نو مارچ کو طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ آفتاب سلطان نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کو خوشی ہے اور وہ مطمئن ہیں کہ وہ اصولوں پر قائم رہے اور کسی کے دباو میں نہیں آئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کو جے آئی ٹی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیئر ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امرا کو نہیں صرف ضرورت مندوں کو سبسڈی دے، امرا کو سبسڈی سے فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔

ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کی قتل اور نجی جیل کے الزامات کی تردیدمضمون کی ت...
22/02/2023

ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کی قتل اور نجی جیل کے الزامات کی تردید
مضمون کی تفصیل
مصنف,محمد کاظم
عہدہ,بی بی سی اردو، کوئٹہ
21 فروری 2023
شوہر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی بیوی کی تھی جس میں وہ قرآن مجید کو ہاتھ میں اٹھا کر یہ واسطہ دے رہی تھی کہ انہیں چھڑوایا جائے۔

بلوچستان حکومت نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک کنویں سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے اور اس کا الزام صوبائی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبد الرحمان کھیتران پر لگنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بارکھان سے متصل ضلع کوہلو میں خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی نماز جنازہ تو ادا کی گئی لیکن ان کی تدفین کی بجائے مری قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد لاشوں کو کوئٹہ لائے اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے قریب ہاکی چوک پر ان کو رکھ کر دھرنا دیا۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ہلاک ہونے والی خاتون اور دو بچوں کے شوہر خان محمد مری نے بی بی سے فون پر بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی بیوی اور سات بچے 2019 سے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں تھے جہاں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ان کا الزام ہے کہ ان کے پانچ بچے اب بھی اس نجی جیل میں قید ہیں۔

خان محمد مری نے کہا کہ ان کے قبیلے کے افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک کوئٹہ میں لاشوں کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبد الرحمان کھیتران نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون سمیت تینوں افراد کا قتل انھوں نے نہیں کیا بلکہ یہ ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے ایک سازش ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ان کی کوئی نجی جیل ہے۔

بارکھان پولیس کے سربراہ نور محمد بڑیچ نے کہا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اس واقعے کی بازگشت منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنائی دی جہاں وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم قائم کرنے کا اعلان کیا۔

Address

Lahore
35081

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily situation of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily situation of Pakistan:

Videos

Share