Imran Bin Salamat

  • Home
  • Imran Bin Salamat

Imran Bin Salamat see you soon...

09/12/2024
03/10/2024

Islamic General knowledge Question Answer Quiz

13/09/2024

04/04/2024

کن لوگوں کو زکوۃ دینا جائز نہیں؟
اپنے اصول (والدین، دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ) وفروع (اولاد، اور ان کی نسل یعنی پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی وغیرہ) کو اور اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کو زکات دینا جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رشتہ دار مثلًا بھائی، بہن، چاچا، پھوپھی، ماموں خالہ وغیرہ اور ان کی اولاد کو زکاۃ دینا جائز ہے (بشرطیکہ مستحقِ زکات ہوں)، بلکہ یہ دوہرے ثواب کا باعث ہے؛ اس لیے کہ اس میں زکات کی ادائیگی کے ساتھ صلہ رحمی بھی ہے، اسی طرح بہو اور داماد کو بھی زکات دینا جائز ہے۔

ملحوظ رہے کہ زکاۃ اس شخص کو دی جاسکتی ہے جس کی ملکیت میں اس کی ضرورتِ اصلیہ سے زائد نصاب (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی) کے برابر رقم نہ ہو، اور نہ ہی اس قدر ضرورت و استعمال سے زائد سامان ہو کہ جس کی مالیت نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے برابر بنتی ہے اور نہ ہی وہ سید، ہاشمی ہے تو اس شخص کے لیے زکات لینا جائز ہے، اور اس کو زکات دینے سے زکات ادا ہوجائے گی، اگر کسی شخص کے ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے برابررقم ہو، یا ساڑھے سات تولہ سونا ہو، یا ضرورت سے زائد سامان ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو تو اس کو زکات دینا اور اس کے لیے زکات لینا جائز نہیں ہے۔

03/04/2024

زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکا ن میں سے ایک رکن ہے۔اوراہم ترین عبادت ہے۔زکوٰۃ دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پاکیزگی، اور اضافہ۔ زکوٰۃاداکرنے سے انسان کا مال پاک ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ بندے کو گناہوں سے بھی پاک کرتے ہیں۔زکوٰۃ ادا کرنے سے بندے کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو تا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اس کا مال بھی بڑ ھادیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کئی مقامات پر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ”زکوٰۃ ادا کر و“القرآن۔
نبی اکرم ؐ نے بھی حجۃالوداع کے موقعہ پر ارشاد فر مایا۔لو گواللہ سے ڈرتے رہو پانچ وقت کی نماز پڑہو رمضان کے روزے رکھو اور اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کر و۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو لو گ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے نماز قائم کی زکوٰۃ ادا کی اللہ تعالیٰ انہیں اجر سے نوازے گا اور ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہو ں گے ”زکوٰۃ امیر مسلمانوں سے لے کر فقیر مسلمانوں میں تقسیم کی جا ئے گی“ نبی اکرمؐ کے پا س ایک آدمی آیا اور (زکوٰۃ) صدقے کے مال کا سوال کیا تو نبی اکرم ؐ نے فرمایا ”زکوٰۃ کے بارے اللہ تعالیٰ کسی نبی اور غیر نبی کے حکم پر را ضی نہیں ہوئے، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے بارے میں خود حکم فرمایا اور زکوٰۃ کے آٹھ مصارف بیان فرمائے ہیں اگر تو ان آٹھ میں سے ہے تو تجھے تیر احق دے دیتا ہو ں“۔
زکوٰۃ کے حق دار آٹھ قسم کے لو گ ہیں ان کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ان کی تفصیل اور توضیح اللہ تعالیٰ نے سورۃ التوبہ کی آیت نمبر 60میں بیا ن فرمادی ہے۔
(1) فقراء: فقر کی جمع ہے۔اس سے مراد ایسے لوگ ہیں جن کے پاس گزر بسر کے لئے کچھ نہ ہو۔
(2)مسا کین:اس سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے جا ئزاخراجات زیا دہ ہو ں اور آمد ن کم ہو۔
(3)عاملین:جو زکوٰۃ وصو ل کر نے اس کا حساب وکتاب رکھنے کے ذ مہ دارہوں۔
(4)مؤلفۃالقلوب: اس سے مراد وہ کا فر ہے جس سے امید ہو کہ وہ مال لے کر مسلمان ہو جا ئے گا یا مسلمانو ں کو ایزا دینے سے رک جائے گا۔
(5)فی الرقاب:گردنیں آزاد کروانے کے لئے،یعنی غلام مسلمان کو آزاد کروانے کے لئے اور مسلمانوں کو دشمن کی قید سے رہائی کے لئے۔
(6)غارمین:مقروض جو اپنا قرض ادا نہیں کر سکتے ان پر زکوٰۃ خرچ کر کے قرض سے نجات دلانے کے لئے۔
(7)فی سبیل اللہ:اس سے مراد جہاد ہے اور جہاد اسلام کی چوٹی ہے جہاد فی سبیل اللہ اورمجاہدین کے جملہ مصارف وضروریات کو پورا کرنے لئے زکوٰۃ کو خرچ کرنا حدیث سے ثابت ہے۔ ایک آدمی نے اپنی نکیل والی اونٹنی راہ جہادمیں وقف کی تو آپؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تجھے اس اونٹنی کے بدلے سات سو اونٹنیاں عطا فرمائے گااور سب نکیل والی ہوں گی۔اس مصرف پر مسلمانو ں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
(8)مسافر: جس کا دوران سفر زادراہ ختم ہو گیااس کو زکوٰۃ کے مال سے دینا تا کہ منزل مقصود تک پہنچ جا ئے۔
زکوٰۃکن پر خرچ نہیں ہو سکتی: آل رسول ؐ، امیر و مالدارا،غیرمسلم اورایسے لوگ جن کے اخراجات و کفالت کا ذمہ دارخود زکوٰۃ دہندہ ہے ان پر زکوٰۃ کا مال صرف نہیں کیا جا سکتا۔
زکوٰۃ سونے چاندی،مال تجارت اور جانوروں پر اور زمین کی پیداوارپر فرض ہے۔

02/04/2024

Zakat kon kon c chezon pr farz ha?
زکوٰۃ کن کن چیزوں پر فرض ہے ؟

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imran Bin Salamat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share