PPNI News Pakistan Power News InternationaL

PPNI News Pakistan Power News InternationaL What leader is doing the news of political and social leaders all over the world with news from all

اسلام علیکم ورحمت اللہ وبراکات اہل وطن اسلام پاکستان کو اُمت مسلمان مومن کے سنگ جعمہ مبارک ہو ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک م...
25/10/2024

اسلام علیکم ورحمت اللہ وبراکات
اہل وطن اسلام پاکستان کو اُمت مسلمان مومن کے سنگ جعمہ مبارک ہو
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک محبوب وطن عزیز اور اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے
اور تمام پاکستانیوں کی مشکلات اور مصبتیں رنج و غم دور فرمائے آمین
دعا گو ظہیر عباس شاہ جنرل لیسٹ وطن کا بیٹا
چیف ایکزیکٹیو میڈیا نیوز ایجنسی آفیسر🌹🕵️👻👉👑🇵🇰⚔️🌏

11/10/2024
26/06/2024

‏وَمِن شَرِِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ♥️صبح بخیر
اور جب حاسد کاحسد مجھے نقصان پہچانے آئے
تو اے اللّٰه مجھے اپنی امان میں رکھنا آمین🤲
بقلم ظہیر عباس شاہ 🤴👑 #اینجل👻🎭
وطن کا بیٹا🦌🇵🇰⚔️⚖️📿🖤💚❤️

السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته بسم الله الرحمن الرحيم  اللہ اکبر "لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ لعنت اللہ ...
14/06/2024

السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم اللہ اکبر "لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
لعنت اللہ الدجال ابن ابلیس شیاطین برحق
اہل وطن اسلام پاکستان کو اُمت مسلمان مومن کے سنگ
🌹🌹🌹🌹🌹جعمہ مبارک🌹🌹🌹🌹🌹
لآإلٰــہَ إلَّا اللہُ مُـحَـمَّـدُ رَّسُـوْلُ اللہ
حق ہے اللہ سچ ہے اللہ الرسول محمد علی ولی اللہ
درود ابراہیمی
(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ)
اللَّهُمَّ__اے اللہ
صَلِّ__درود نازل کر
عَلَى مُحَمَّدٍ__محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ__اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پہ
كَمَا__جیسا کہ
صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ__درود نازل کیا ابراہیم علیہ السلام پہ
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ__اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پہ
إِنَّكَ حَمِيد__بے شک آپ لائق تعریف ہیں
مَجِيدٌ__بزرگی والے
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ___اے اللہ برکتیں نازل کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ
وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ___اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پہ
كَمَا___جیسا کہ
بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ___برکت نازل کی ابراہیم علیہ السلام پہ
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ__اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پہ
إِنَّكَ حَمِيد__بے شک آپ لائق تعریف
مَجِيدٌ____بزرگی والے ہیں
ترجمہ: یا اللہ! محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود نازل کیا ، بیشک تو تعریف کے لائق اور بزرگی والا ہے۔ یا اللہ! محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل کی، بیشک تو تعریف کے لائق اور بزرگی والا ہے۔ بخاری: (3370)
(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ)
ترجمہ: یا اللہ! محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر درود نازل کیا ، اور محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر جہانوں میں برکت نازل کی، بیشک تو تعریف کے لائق اور بزرگی والا ہے۔ مسلم: (405)
ہر اچھی بات کو شئیر کرنا صدقہ جاریہ ہے
پوسٹ اچھی لگے تو ضرور لائیک شئیر کریں

08/06/2024

لولی کنگ 🤴👑 #اینجل👻🎭 اللہ کا سپاہی
وطن کا بیٹا🦌🇵🇰⚔️⚖️📿🖤💚❤️
بسم الله الرحمن الرحيم اللہ اکبر "لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
لعنت اللہ الدجال ابن ابلیس شیاطین برحق
مسجد کے اندر جنات نماز پڑھتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے
اللہ تعالی کی مخلوق اللہ تعالی کی عبادت کرتی ہے اور ہم سب اسی کے ہی بندے ہیں اسی کے ہی پاس لوٹ کر جانا ہے بے شک ہم اشرف المخلوقات انسان ابن ادم سب سے افضل مخلوق

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ تمام کیسز جھوٹے ہیں، سامنا کرکے سرخرو ہوں گا، سائفر فیصلے پر عمران خان کا ر...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
تمام کیسز جھوٹے ہیں، سامنا کرکے سرخرو ہوں گا، سائفر فیصلے پر عمران خان کا ردعمل
اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم کے ارکان کی عمران خان سے ملاقات
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں بریت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، ان کا سامنا کرکے سرخرو ہوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں بری کردیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو رہا کر دیا جائے، کیس سے بریت کی وجوہات بعد میں تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قانونی ٹیم کے ارکان انتظار پنجوتھہ، خواجہ حارث اور شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انتظار پنجوتھہ نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کیسز جھوٹے ہیں، ان کا سامنا کرکے سرخرو ہوں گا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی ملاقات سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس سے متعلق تھی اور انہیں سائفر کیس میں بریت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ لنڈی کوتل میں اسکول کے قریب دھماکابارودی مواد کو پہلے سے نصب کیا گیا تھا، پ...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
لنڈی کوتل میں اسکول کے قریب دھماکا
بارودی مواد کو پہلے سے نصب کیا گیا تھا، پولیس
لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل میں نجی اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اسکول کے گیٹ کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کو نجی اسکول کے مین گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ کراچی ❤️طارق روڈ پر واقع میکڈونلڈ 26 سال آپریشنز کے بعد بند " کامیاب بائیکا...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
کراچی ❤️
طارق روڈ پر واقع میکڈونلڈ 26 سال آپریشنز کے بعد بند " کامیاب بائیکاٹ مہم " کا نتیجہ صاف ظاہر ہے
ہماری بس میں فی الوقت شعور و آگاہی پیغام رسانی یا بائکاٹ کرنے کا اختیار ہے اگر ہم یہی سو فیصد خلوص سے کریں تو اس کا نتیجہ ہماری سوچ سے ہزار گنا زیادہ نظر آئے گا

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️

لاہور میں فورم کی دکان میں اگ بھڑک اٹھی
اگ مغل پورہ کے علاقہ میں نجی کمپنی کی فارم کی دکان پر لگی
ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر پہنچ کر اگ پر قابو پا لیا
پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی
کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس لیکج سے 11 افراد جاں بحقکوئٹہ:تمام جاں بحق افرا...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس لیکج سے 11 افراد جاں بحق
کوئٹہ:تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، چیف مائنز انسپکٹر کوئٹہ
کوئٹہ میں یوسی سنجدی کے کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

چیف مائنزانسپکٹرکوئٹہ کےمطابق واقعہ گیس لیکج کے سبب پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے، تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا مزید بتانا تھا کہ یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے، نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائیگا

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ کراچی میں ڈاکو 2لاکھ روپے مالیت کے جھینگے لے اُڑےنامعلوم موٹر سائیکل سوار م...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
کراچی میں ڈاکو 2لاکھ روپے مالیت کے جھینگے لے اُڑے
نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی
کراچی میں جھینگے چوری کی انوکھی واردات سامنے آگئی ۔ مسلح ملزمان جھینگے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ فشری کے قریب،ویسٹ وہارف روڈ پر پیس آیا ۔ بیوپاری کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان بیوپاری سے جھینگے لوٹ کرفرار ہو گئے جب کی قیمت کم سے کم 2لاکھ روپے مالیت تک تھی ۔

بیوپاری نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مجھے اسلحہ دکھایا اور لوٹ مار کی روڈ پر قریب ہی پولیس موبائل بھی کھڑی ہوتی ہے، لوٹ مار کے دوران ویسٹ وہارف روڈ پرجھینگے بھی گرگئے۔

دوسری جانب ڈاکس پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی، پولیس کے مطابق ابھی تک کسی نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائ...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں بری کردیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینج نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا گیا۔

سائفر کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت عالیہ نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا، بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

آج کی عدالتی کارروائی
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پرسکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے 342 میں گناہ تسلیم کیا ہے، سکریٹریٹ رولز کے مطابق اعظم خان جوابدہ ہیں ان سے پوچھا جانا چاہیے، سکریٹریٹ رولز کا ذکر حامد علی شاہ نے یہاں نہیں کیا۔

کیا شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری ہوسکیں گے ؟

عمران کو جیل سے جلدی باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں،اعتزاز

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی دستاویز نہیں کہ اعظم خان نے سائفر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا، اگر سائفر گم ہوگیا تو پھر سائفر پاس رکھنے کا چارج کیسے لگ سکتا ہے؟ ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ سائفر وصولی سے متعلق تو آپ کے کلائنٹ کا اپنا اعتراف بھی موجود ہے، جس پر سلمان صفدر نے کہا یہ تو پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بات ثابت کریں، قانون بڑا واضح ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، پراسیکیوشن نے کیس ثابت کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی ہے، اگر 342 کا بیان لینا ہے تو مکمل بیان کو لیا جائے گا ٹکڑوں میں بیان نہیں لے سکتے۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ رات بارہ بجے تک سماعت ہو رہی ہے صبح آٹھ بجے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کیا جاتا ہے، جب 342 کا بیان ریکارڈ ہو اسی دن فیصلہ بھی سنا دیا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ لاپرواہی کا الزام جو سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگا ہے یہ الزام ان ہر لگتا ہی نہیں، 4 گواہان کے مطابق سائفر کی حفاظت اعظم خان کی ذمہ داری تھی، دو سال تحقیقات ہوئیں اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی، جو 8 کاپیاں لیٹ آئیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، جب ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو 201 لگتی ہے سائفر تو انکے پاس موجود ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن یہ بات کرتی رہی کہ سائفر کے بغیر کیس سنا جا سکتا ہے، جب ثابت کرنے کا وقت آیا میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ، پھر بعد میں اضافی ثبوت دینے کی درخواست دے دی، تین چیزوں کو میں عدالت میں بیان کرنا چاہتا ہوں، تین چیزیں عدالت میں پیش نہیں کی گئیں۔ سائفر ڈاکومنٹ نہیں آیا ، سائفر کا کانٹینٹ اور سائفر بک لیٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی، سائفر سے متعلق بک لیٹ راجہ رضوان عباسی نے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کی اور شاہ صاحب ہائیکورٹ میں لے آئے، سائفر دستاویز اس سائفر کا متن ریکارڈ پر نہیں آیا ، راجہ رضوان عباسی ٹرائل کورٹ، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں کہتے رہے کلاسیفائیڈ سیکیورٹی بک عدالت میں پیش نہیں کرسکتے، پھر حامد علی شاہ نے کہا کہ بک دے سکتے ہیں کیونکہ قوانین موجود ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ اعظم خان خود کہتے ہیں کہ سائفر گم ہوگیا، دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے، اعظم خان نے اپنے بیان میں بتایا ملٹری سکریٹری ، اے ڈی سی اور دفتر کا اسٹاف ڈھونڈتا رہا، دفتر خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد آئی بی نے انکوئری کرنی تھی جو نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو تمام چارجز سے ڈسچارج کیا جائے۔
’ہم صرف آپ کے لئے بیٹھے رہیں اور کوئی کام نہیں‘

آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو وکیل پراسیکیوشن نے بتایا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباسی نقوی 20 منٹ میں آرہے ہیں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے ریگولرڈویژن بینچ کینسل کیا ہے، کیا حامد علی شاہ نے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حامد علی شاہ سے ابھی بات ہوئی وہ والدہ کے پاس معروف ہسپتال میں ہیں۔ کچھ دیر بعد عدالت نے ایف آئی اے پر اسیکیوٹر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ’ہم صرف آپ کے لئے بیٹھے رہیں اور کوئی کام نہیں‘۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے لیے سرکاری وکلا صفائی سے عدالت کا مکالمہ
جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ نے اس سے پہلے سزائے موت کا کوئی ٹرائل کیا ہے؟ عدالت کی ٹرائل میں سرکاری وکلا صفائی کو ہدایت کہ ان مقدمات کی تفصیل جمع کرا دیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر سائفر گم گیا تو پھر سائفر پاس رکھنے کا چارج کیسے لگ سکتا ہے؟ یہ کیسا چارج ہے کہ سائفر پاس رکھ لیا، گم گیا یا کسی کو دے دیا۔
وکیل سلمان صفدر کا جسٹس گل کہنے پر جسٹس میاں گل حسن کا مکالمہ

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میرا نام حسن ہے، میاں گل اورنگزیب خاندانی نام ہے اس لیے آپ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کہیں اور یا آپ جسٹس حسن کہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے تھے۔

اس سے قبل سماعت میں عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل کا آغاز کردیا جبکہ عدالت نے فریقین کو 11 مارچ مکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی تھی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C
مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️سائفرکیس میں سزامعطل،عمران خان اور شاہ محمودقریشی بری ویب ڈیسک: سائفر کیس می...
03/06/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
سائفرکیس میں سزامعطل،عمران خان اور شاہ محمودقریشی بری
ویب ڈیسک: سائفر کیس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ثبوت میں بات بھی موجود نہیں کہ عمران خان کو سائفر واپس کرنے کے متعلق علم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت شروع ہو گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

یف آئی اے پرسیکیوٹر عدالت میں نہ پہنچ سکا۔

جونیئر کونسل نے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ح راستے میں ہیں 20 منٹ میں پہنچ جائیں گئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ریگولر ڈویژن بنچ کینسل کیا تاکہ یہ کیس سن سکیں،کیا حامد علی شاہ صاحب نے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ حامد علی شاہ صاحب سے ابھی بات ہوئی وہ والدہ کے پاس معروف ہسپتال میں ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہمیں ٹائم لائن دی تھی۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ سلمان صفدر بے شک دلائل کو آغاز کر دیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے پہلے کہا تھا اور پھر 11 بجے ہم نے ٹائم کا بتا دیا تھا۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی وجہ سے ریگولر ڈی بی کینسل کی ہے اور سرکاری وکلاء نہیں ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میرا نام حسن ہے، میاں گل اورنگزیب خاندانی نام ہے، یا آپ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کہیں اور یا آپ جسٹس حسن کہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل

بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اس متعلق کوئی دستاویز نہیں.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس متعلق تو آپ کے کلائنٹ کا اپنا اعتراف بھی موجود ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بات ثابت کریں، قانون بڑا واضح ،اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں ، پراسیکیوشن نے کیس ثابت کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے لیے سرکاری طور پر مقرر وکلا صفائی سے جسٹس حسن اورنگزیب نے مکالمے میں استفسار کیا کہ کیا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد دلائل دیئے گئے ؟ آپ نے اس سے پہلے سزائے موت کا کوئی ٹرائل کیا ہے؟ اگر انہوں نے کیسز لڑے ہیں تمام کیسز کی لسٹ عدالت میں جمع کروا دیں۔

عدالت نے ٹرائل میں ملزمان کے لیے مقرر سرکاری وکلا صفائی کو ہدایت کردی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رات 12 بجے تا بیانات قلم بند کیے جاتے ہیں اور صبح 8 بجے ملزمان کے 342 کے بیان کے لیے بلا لیا،جب 342 کا بیان ریکارڈ ہو اس دن فیصلہ بھی سنا دیا گیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ساڑھے 11 بجے 342 کا بیان ریکارڈ ہونا شروع ہوا، 1 بجے تک جاری رہا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دوران سماعت کہا کہ اگر سائفر گم گیا تو پھر سائفر پاس رکھنے کا چارج کیسے لگ سکتا ہے؟ یہ کیسا چارج ہے کہ سائفر پاس رکھ لیا، گم گیا یا کسی کو دے دیا، لاپرواہی کا الزام جو بانی پی ٹی آئی پر لگا ہے یہ الزام ان ہر لگتا ہی نہیں ، 4 گواہان کے مطابق سائفر کی حفاظت اعظم خان کی ذمہ داری تھی، 2 سال تحقیقات ہوئیں اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی ، باقی 8 کاپیاں بھی ایف آئی آر کے بعد وآپس ہوئیں جو 8 کاپیاں لیٹ آئیں انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، جب ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو 201 لگتی ہے سائفر تو انکے پاس موجود ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن نے اضافی دستاویزات کی درخواست دی جس کا مطلب ہے کہ وہ کیس ثابت نہیں کر سکے، سائفر ڈاکومنٹ ، سائفر متن ریکارڈ پر نہیں آیا راجہ رضوان عباسی سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ ، ٹرائل کورٹ کہتے رہے، کلاسیفائیڈ سیکورٹی بک نہیں دے سکتے ،حامد علی شاہ صاحب نے کہا بک دے سکتے ہیں کیونکہ رولز موجود ہیں ، جب مطلع کر دیا گیا تھا تو بک کے رولز کے مطابق انہوں نے انکوائری نہیں بیٹھائی ، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے معمولی لاپرواہی سے کرمنل ایکٹ ثابت نہیں ہوتا ۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن یہ بات کرتی رہی کہ سائفر کے بغیر کیس سنا جا سکتا ہے،جب ثابت کرنے وقت آیا میدان چھوڑ کر بھاگ گئے،پھر بعد میں اضافی ثبوت دینے کی درخواست دے دی،آپ نے دس دس سال سزائیں سنائیں کیا بھول گئے تھے ثبوت جمع کرانے کی درخواست دینی پڑی۔

سلمان صفدر کی جانب سے مختلف عدالتی نظریوں کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ 3 چیزوں کو میں عدالت میں بیان کرنا چاہتا ہوں ،3 چیزیں عدالت میں پیش نہیں کی گئی سائفر ڈاکومنٹ نہیں آیا ، سائفر کا کانٹینٹ اور سائفر بک لیٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کی گئی، سائفر سے متعلق بک لیٹ راجہ رضوان عباسی نے ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کی اور شاہ صاحب ہائیکورٹ میں لے آئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذالفقار علی نقوی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان خود کہتے ہیں کہ سائفر گم ہو گیا کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے،اعظم خان نے اپنے بیان میں بتایا ملٹری سکریٹری ، اے ڈی سے اور دفتر کا سٹاف ڈھونڈتے رہا،دفتر خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد آئی بی نے انکوئری کرنی تھی جو نہیں کی گئی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میری استدعا ہے کے ملزمان کو تمام چارجز سے ڈسچارج کیا جائے ،جس سورس سے آیڈیوز ویڈیوز آتی ہیں اسکی آئی پی ایڈریس ٹریس نہیں ہوئی، عدالت میں کسی مخصوص ملک کا نہیں بتایا گیا جس کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ،جب ہم ضمانت پر آئے تو انہوں نے کہا ضمانت کا حق حاصل نہیں،پھر ہم اپیل میں گئے وہاں بھی کہا گیا اپیل کا حق بھی نہیں مل سکتا۔

سلمان صفدر نے کہا کہ نقوی صاحب نے کہا ان کو کھانسی آتی تھی درخواست دیتے تھے، یہ بات درست ہے ہم نے 55 درخواستیں دیں،جج صاحب نے کام ہی ایسا کیا کیا کرتے،آخر میں آ کر کہتے ہیں کہ ٹرائل کورٹ کیس واپس بھیجا جائے تا کہ غلطیاں ختم کی جائیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس بات کو چھوڑیں ہم جانیں پراسیکیوشن جانے،ٹرائل کورٹ میں جو پہلے 2 راؤنڈ تھے اس میں جراح آپ نے
کی تھی ناں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ جی جی بلکل ایسا ہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کیس کو ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیں اس میں خامیاں ہیں، سلمان صفدر صاحب آپ اس پر کیا کہنا چاہتے ہیں وہ بتا دیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آج ہمیں اس کیس میں 3 ماہ ہو گئے ہیں ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذولفقار علی نقوی صاحب کی جانب سے کہا گیا کیس کو میرٹ پر نہیں سنا جا سکتا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ سے قانون طور پر معاونت چاہتے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ وکلاء کی مالی اور دماغی کی بھی بہت پنشمنٹ ہو چکی ہے،ہر گواہ کو تین تین مرتبہ بلایا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو دلائل دیتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ ہو گیا ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جو بھی ٹرائل کورٹ میں غلطیاں ہوئی ہیں وہ پراسیکیوشن کی جانب سے کی گئی ہیں، کیس کا ریمانڈ بیک کرنا آئین کے آرٹیکل 13 اے کی خلاف ورزی ہو گی۔

ذولفقار علی نقوی نے کہا کہ درخواستیں دائر کی گئیں کہ صاف شفاف ٹرائل نہیں ہو تو کیس ریمانڈ بیک کر دیں،جو مواد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا میں اسکو عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں،میں 164 کا بیان ہے اسکو عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے کیس ریمانڈ بیک کی مخالفت کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 164 کا بیان ایک کمزور ثبوت ہے،آپ یہ کہتے ہیں دیگر ممالک سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں،آپ نے 10 سال سزا دیدی، کس کو 10 سال اندر رکھنے کے لیے ہو سکتا تھا نہیں ہو سکتا، اگر ہم آپ کی بات کو مان بھی لیں پھر بھی پراسیکیوشن نے شواہد دینے ہیں۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ آپ قانون کی منشی پڑھ کر بات کریں،آپ نے کہا کہ ہمارے باہر کے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوسکتے تھے،آپ نے کسی کو سزائے موت کی سزا دینی تھی،چلیں آپ نے 10 سال کی سزا سنائی مگر کسی کو آپ نے 10 سال کےلئے رکھ کر بھول جانا ہے،پراسیکیوشن کا کیس ہے،تو سارا کچھ پراسیکیوشن نے ہی مہیا کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر ذولفقار نقوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جو پوچھا جارہا ہے اسی کا جواب دیں،سیکشن (5)میں ایسا کچھ نہیں کہا جو آپ بتا رہے ہیں،آپ خالی یہ کہہ رہے ہیں "تعلقات خراب ہو سکتے تھے" قانون کی منشا یہ نہیں۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ (5)ون سی پڑھیں آپ کا کیس یہ ہے،جان بوجھ کر سائفر کاپی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پاس رکھی اس سے متعلق بتائیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بار بار کہا گیا سائفر کاپی کے ساتھ یہ نا کریں،342 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان مان رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر وہ کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں جان بوجھ کر رہے ہیں۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ثابت کرنا ہے۔

ذولفقار علی نقوی نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سائفر عوام کے سامنے لایا، سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہے، سابق وزیراعظم نے سائفر کا کنٹینٹ بھی پبلک کیا جس سے مختلف ممالک سے تعلقات خراب ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کہنا کہ "یہ نا کرو" یہ الگ چیز ہے آپ نے رولز دیکھنے ہیں۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو رولز کے مطابق ڈائریکشن دی ؟۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ وہ سائفر کاپی اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو رولز ہیں کوئی الگ سے قانون تو نہیں،سپریم کورٹ کا قانون واضع ہے جہاں ملزم تسلیم بھی کر لے تو پراسیکوشن نے ثابت کرنا ہے،اگر آپ کاپی ٹرائل کورٹ کو دیکھا دیتے تو پھر پراسیکوشن کا کیس بن سکتا تھا،پتہ تو چلتا جو افسانہ ہے وہ افسانہ ہے کیا ؟کورٹ کے اندر کلاسیفائیڈ نہیں ہوتا ، کورٹ میں قانون کے طریقہ کار بتا دیا ہے کلاسیفائیڈ کو ڈیل کیسے کرنا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ثبوت میں بات بھی موجود نہیں کہ عمران خان کو سائفر واپس کرنے کے متعلق علم تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ جلدی سے نہ کراتے تو بہت سی چیزیں ثابت ہو جاتیں،ہم نے سزا معطلی درخواست کو سائڈ پر رکھ کر کہا تھا ہم درخواست سنیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس میں سزاوں کے خلاف اپیلوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ سائفر کیس کا فیصلہ پندرہ منٹ بعد سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل طلب کیے تھے۔

اس سے قبل سماعت میں عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل کا آغاز کیا تھا جبکہ عدالت نے فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C

مزید دنیا بھر سے پاکستان بھر سے تازہ ترین خبروں اور دیگر پاکستان بھر کی خبروں کے لیئے فالو ضرور کریں

20/04/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان اعزاز تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف اعزازی چھڑی چودھویں مجاہد کورس کے انڈر افیسر الیاس خان نے حاصل کی ، کمانڈنٹس کین جونیئر انڈر افیسر دانش ستار نے حاصل کی۔ کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار کا تعلق 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس سے ہے۔ 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شہر بانو بھی کمانڈنٹس کین کی مستحق قرار پائیں ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

مزید لائیو بریکنگ نیوز اور پاکستان سے دنیا بھر کی خبروں کے لیئے
ہمارا وٹس اپ چینل فالو کریں اور ہر لمحہ با لمحہ رہیں ہمارے ساتھ

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C

تفصیلات ڈبلیو 🌍 ایف این آئی نیوز ایجنسی ✍️میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیاایئرپورٹ سے ...
20/04/2024

تفصیلات ڈبلیو 🌍 ایف این آئی نیوز ایجنسی ✍️
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس تک تمام جھنڈے اور پینا فلکس اتار دیے گئے
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا۔

مرتضیٰ وہاب نے جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے دیا۔

جس کے بعد تمام سڑکوں سے جھنڈے اور پینا فلکس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی 2 روز سے دن رات کام میں مصروف ہے۔

ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس تک تمام جھنڈے اور پینافلکس اتار دیے گئے۔

اس حوالے سے میئر کراچی کا کہنا ہے کہ جھنڈے اور پینا فلکس اتارے جا رہے ہیں کیونکہ شہر کی خوبصورتی میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید لائیو بریکنگ نیوز اور دنیا بھر سے پاکستان کی خبروں کے لیئے
ہمارا وٹس اپ چینل فالو کریں اور ہر لمحہ با لمحہ رہیں ہمارے ساتھ
https://whatsapp.com/channel/0029VaWN0W259PwSkdTdnJ1s

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید اور دوسرا ز...
20/04/2024

تفصیلات پی پی این آئی نیوز & ایجنسی 🇵🇰⚔️⚖️✍️
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس مقابلے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید اہلکار کی شناخت عمران حیدر کے نام سے ہوئی جب کہ مقابلے میں دلاور نامی کانسٹیبل زخمی ہوا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید لائیو بریکنگ نیوز اور پاکستان سے دنیا بھر کی خبروں کے لیئے
ہمارا وٹس اپ چینل فالو کریں اور ہر لمحہ با لمحہ رہیں ہمارے ساتھ

https://whatsapp.com/channel/0029VabIZjwDp2QAoNtmZt2C

Address

MAL ROD UPOSIT LAHORE PRESS CLUB
Lahore
54000

Telephone

+923024323024

Website

https://ppninewsagency.wordpress.com/, https://ppninews.wordpress.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPNI News Pakistan Power News InternationaL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PPNI News Pakistan Power News InternationaL:

Videos

Share