KUNJAHA TIMES

KUNJAHA TIMES ہر لمحہ با خبر ۔ ۔۔۔۔۔خبر تصدیق کے ساتھ

14/06/2024
کنجاہ (یاورعباس) کنجاہ کے عوامی مسائل موجودہ دور میں بھی حل ہوں گے یا نہیں؟ کنجاہ کے عوامی مسائل گزشتہ کئی دہائیوں سے حک...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) کنجاہ کے عوامی مسائل موجودہ دور میں بھی حل ہوں گے یا نہیں؟ کنجاہ کے عوامی مسائل گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانوں کی چشم پوشی کے باعث حل نہ ہوسکے۔ کنجاہ کے عوام کے لیے چلڈرن پارک، نوجوانوں کے لیے کھیل کا گراؤنڈ، سٹریٹ لائیٹ جیسے بنیادی مسائل کب حل ہونگے کوئی نہیں جانتا، کنجاہ کو تحصیل بنے بھی تقریباً دو سال ہوچکے ہیں مگر تاحال کوئی دفتر فنکشنل نہ ہوسکا۔کنجاہ کو تحصیل اور میونسپل کمیٹی کا درجہ ملتے ہی عوام سے شہری ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ تو شروع ہوچکا مگر کوئی سہولت نہیں مل سکی، نادرا آفس، ریسکیو15، ٹریفک وارڈن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر ہسپتال کنجاہ میں ٹراما سنٹر قریباً مکمل ہوچکا ہے مگر اس کو بھی اوپن نہیں کیا جارہا ہے، فائر بریگیڈ کا کوئی نظام نہیں تاکہ خدانخواستہ اگر کہیں آگ لگ جاتی ہے تو آگ بجھانے کے لیے تحصیل کنجاہ میں فائر بریگیڈ کا کوئی یونٹ موجود نہیں جو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرسکے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گجرا ت سے پرزور اپیل کی ہے کہ عوامی مسائل پر توجہ دی جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کنجاہ (یاورعباس)ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کنجاہ چوہدری توصیف...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس)ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کنجاہ چوہدری توصیف عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے، عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی شامل کرنا چاہیے، عید کی حقیقی خوشیاں اور اللہ تعالیٰ کی رضا اسی صورت حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنے مستحق بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھناچاہیے، اللہ رب العزت نے امت مسلمہ پر خاص آسان فرماتے ہوئے عید الفطر اور عید الاضحیٰ جیسی خوشیوں کے دو مقدس تہوار عطا فرمائے ہیں جن کے آتے ہی ہر مسلمان کے دل میں خصوصی جوش اور ولولہ پیدا ہو جاتا ہے۔ عید الضحی کے دن امت مسلمہ کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کو زندہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم سارا سال اسی جذبہ اور ایثار سے معاشرہ کے مستحق لوگوں کی خدمت کرتے رہیں اور اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں بھی معاشرہ کے غریب لوگوں کو شامل کرتے رہیں۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علام...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام غزہ پر آل پارٹیز کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سات عشروں سے زیادہ عرصہ پر مشتمل مسئلہ ہے، فلسطینی و کشمیری مظلومین یہود و ہنود کے ظلم وبربریت کا شکار ہیں، ان وحشیانہ مظالم پر سب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اسرائیل ایک ناسور کے طور پر عرب دنیا میں راسخ ہے، طوفان الاقصیٰ حملہ نہیں دفاع تھا، شیخ احمد یاسین کو غزہ میں اسرائیل نے ٹارگٹ کر کے شہید کیا، عرصہ دراز سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کوئی نہیں بول رہا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مغلوب بنایا گیا ہے، آئیں امت مسلمہ اکٹھا ہو کر مشترکہ ازلی دشمن اسرائیل کا مقابلہ کریں، اس وقت حق و باطل کا معیار غزہ ہے، جو غزہ کی طرف ہے وہ حق پر ہے، جو غزہ کے خلاف ہے وہ باطل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی قیادت میں بربریت اور ظلم کی رجیم مسلط ہے، ہماری جنت اور جہنم کا فیصلہ غزہ کی بنیاد پر ہو گا، ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے لیکن اسرائیلی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت ہے، اگر جہاد کے وقت کوئی جہاد نہ کرے تو وہ منافق ہے، جو غزہ کے ساتھ نہیں وہ چلتی پھرتی لاش ہے.

14/06/2024
کنجاہ (یاورعباس) شدید گرمی کے موسم میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی وبال بنا دی، عوامی حلقوں میں شدید بے چ...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) شدید گرمی کے موسم میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی وبال بنا دی، عوامی حلقوں میں شدید بے چینی، تفصیلات کے مطابق گیس کی بندش تو گزشتہ سال سے گرمیوں اور سردیوں میں لگاتار ہورہی ہے، گرمیوں میں گیس کا استعمال کم ترین سطح پر ہونے کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، البتہ گرمی کا موسم شدید ہوتے ہی بجلی کی بندش کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا، خصوصاً رات کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش سے لوگ نیند بھی پوری نہیں کرسکتے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بندش کا خاتمہ کیا جائے اوربجٹ میں بجلی کی قیمتیں کم جائیں، بجلی کے بے تحاشا بلوں نے عوام کا جینا محال کردیاہے، مزدور طبقہ اور ملازمین اپنی آدھے ماہ کی کمائی بجلی و گیس کے بلوں میں صرف کردیتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی صاف پانی فراہمی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار کنجاہ کی مم...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی صاف پانی فراہمی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار کنجاہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی میونسپل کمیٹی کنجاہ چوہدری علی شہزاد وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹس ویلفئیر کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، جس سے ہزاروں نہیں بلکہ اب لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر استفادہ کررہے ہیں، صاف پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائیٹس جیسی موذی مرض سمیت کئی بیماریوں سے لوگوں کو نجات مل رہی ہے، جس پر ہم رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر کو اس شاندار منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف کنجاہ میں رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن کے 12پلانٹس لگ چکے ہیں جس سے کنجاہ کے ہر گلی محلے کے لوگوں کو صاف پانی کی سہولت مل رہی ہے، کنجاہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشش کرنے پر ہم صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ سیٹھ قمر خورشید صراف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، گزشتہ روز محلہ قلعہ میں ممتاز سماجی شخصیت انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے مکمل واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر چوہدری محمد اشرف کی سماجی کاموں کے حوالے سے خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) 7ذوالحج کو کنجاہ میں 33ویں سالانہ مجلس عزا ’امام محمد باقر علیہ السلام‘علمدار حویلی نزد لاری اڈا کنجاہ ...
14/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) 7ذوالحج کو کنجاہ میں 33ویں سالانہ مجلس عزا ’امام محمد باقر علیہ السلام‘علمدار حویلی نزد لاری اڈا کنجاہ میں منعقد ہوگی۔ مجلس عزا صبح 9بجے شروع ہوگی اور شام کو اختتام پذیر ہوگی۔ مجلس عزا کے اختتام پر شبیہ تابوت حضرت امام محمد باقر ؑ برآمد ہوگی اور عزاداری سید الشہداء ہوگی۔ مجلس عزا سے بحر المصائب حاجی ذاکر عالم عباس بھٹی لیہ، خطیب اہلبیت سید محسن رضا کاظمی سیالکوٹ، ذاکر سید غلام عباس شاہ شادیوال، قاری القصائد سید سجاد حسین شاہ شماری سیداں، عندلیب گلستان زہرا ذاکر غلام عباس صدفی سیالکوٹ، بحرالمصائب ذاکر سید علی رضا شاہ معین الدین پور ذکر فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان کریں گے۔ سیکورٹی کے فرائض مختار فورس گجرات سرانجام دے گی، ماتمی دستہ شہزادہ علی اکبر کنجاہ سالار امانت علی بھٹی کی قیادت میں شرکت کرے گا۔ مجلس عزا میں سید نوازش علی کاظمی نور پور سیداں، چوہدری اعجاز حسین وڑائچ صدر مرکزی سنگت تنظیم المومنین منڈی بہاؤالدین خصوصی شرکت کرینگے۔ ذاکر اختر حسین اختر نقیب ممبر ہونگے۔ مجلس عزا کا اہتمام پروفیسر شیخ عادل عباس، شیخ ظفر اقبال،شیخ صغیر حسین، شیخ قمر عباس، واصف نور، فصیح حیدر، محمد ہادی علی، ایان عباس، ضیغم عباس اور مزمل عباس کرینگے۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن خدمت خلق کا بہترین ادارہ ہے، ان خیالات کا اظہار کنجاہ کی ممتاز سماجی شخصیت بانی شیلٹ...
13/06/2024

کنجاہ (یاورعباس)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن خدمت خلق کا بہترین ادارہ ہے، ان خیالات کا اظہار کنجاہ کی ممتاز سماجی شخصیت بانی شیلٹر ہوم کنجاہ انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے گزشتہ روز کنجاہ میں 122ویں رشیدہ شفیع فلٹریشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خدمت کا موقع دیا اور کنجاہ کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا ہاتھ بٹا سکا۔ انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے لوگوں کو صاف پانی پینے کو فراہم ہورہا ہے اور یوں لوگ بے شمار بیماریوں سے بچ رہے ہیں خصوصاً ہیپا ٹائیٹس جیسی بیماری سے لوگوں کو نجات مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس جذبہ کے تحت انہوں نے نیکی کا یہ سفر شروع کیا آج اس قافلہ میں بے شمار لوگ شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صاف پانی یہا ں سے لے کر جائیں جن کے گھر میں کوئی لے کر جانے والا نہیں اہل محلہ کا فرض ہے کہ ان کے گھر میں بھی پانی پہنچائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)کھاریاں کے نامور صحافی لیاقت علی قادری کی کنجاہ آمد، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس سے ان کی رہائش ...
13/06/2024

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)کھاریاں کے نامور صحافی لیاقت علی قادری کی کنجاہ آمد، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات، تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے بہترین لکھاری، کھاریاں سے ایکسپریس کے نمائندہ،فرینڈز آف کھاریاں کے روح رواں،مظلوم کی آواز۔ عوامی مسائل کیحل کے لیے توانا اور موثر آواز اور بھرپور جدوجہد میں ہمہ تن مصروف عمل متحرک صحافی لیاقت علی قادری اپنے دیرینہ دوست کلاس فیلو پاکستان کے نامور شاعر ادیب مصنف نقاد اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے سلسلہ میں کنجاہ تشریف لائے اور پھر ان کی میرے غریب خانہ پر تشریف آوری ہوئی۔لیاقت علی قادری اگرچہ کھاریاں میں رہائش پذیر ہیں مگر کنجاہ میں انکے دوست استاد اور بہت سی یادیں ہیں کنجاہ کی تاریخ اور مسائل پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس نے کہا کہ لیاقت علی قادری اکثر عوامی مسائل،گجرات کے ڈویژن بننے سے قبل ڈویژن بناؤ تحریک۔اب تحصیل کنجاہ کو فعال بنوانے۔ جنرل راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تب کنجاہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے تحریک چلانے اور قلمی جدوجہد تیز کرنے پر اکثر مجھے جنجھوڑتے رہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران صحافتی امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ اللہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے اور سلامت رکھے آمین
۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) کنجاہ کی ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ملک کے نامور شاعر، ادیب، نقاد، بینکار اکرم کنجاہی کی اہ...
13/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) کنجاہ کی ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے ملک کے نامور شاعر، ادیب، نقاد، بینکار اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا، صدر انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن کنجاہ صاحبزادہ محمد شبیر سیفی، رہنما جماعت اسلامی کنجاہ عبدالرحمن ساہی، کنجاہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سجاد احمد رحمانی، ممتاز تاجر رہنما محمد ناصر اقبال (ناصر برادرز) شامل ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی بٹ نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر اور انک...
13/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کنجاہ کے صدر حکیم لیاقت علی بٹ نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔ اپنی رہائش گاہ پر دئیے گئے عصرانے میں امتیاز کوثر، شیخ ابرار سعید، صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ سیٹھ قمر خورشید صراف، سماجی رہنما انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ (شیلٹر ہوم)،کبڈی ایسوسی ایشن کے رہنما انجینئر چوہدری محمد اشرف گوندل، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا، صدر کنجاہ پریس کلب یاورعباس، چوہدری مظفر وڑائچ،پرنسپل پروگریسو پبلک سکول کنجاہ حافظ شیخ اسرار احمد، فواد راٹھور، میر محمد اکرام، ملک فضل الٰہی، ارسلان میر، مہر نثار احمد آرائیں، شکیل ہاشمی، احسان فیصل کنجاہی، بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے صدر منیر چشتی کنجاہی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹس علاقہ بھر کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے، ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی ا...
13/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹس علاقہ بھر کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے، ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ، سابق نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس سیٹھ قمر خورشید صراف نے گزشتہ روز کنجاہ میں 122ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محلہ قلعہ کے فلٹریشن پلانٹ کے لیے تمام فنڈز عطیہ کرنے پر ممتاز سماجی شخصیت انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ (شیلٹرہوم) کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور ہیپا ٹائیٹس جیسی موذی مرض سے لوگوں کو بچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری اہل محلہ کی ذمہ داری ہے کہ اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں یہاں سے پینے کے لیے صاف پانی لے جائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔ سیٹھ قمر خورشید صراف نے کہا کہ کنجاہ میں 12فلٹریشن پلانٹس لگ چکے ہیں یوں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم میں اضافہ ہوتا چلا رہا ہے۔
۔۔۔

کنجاہ (یاور عباس) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکردو پریس کلب میں گلگت بلتستان ...
11/06/2024

کنجاہ (یاور عباس) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکردو پریس کلب میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس، ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ احمد علی نوری، شیخ مشتاق حسین حکیمی اور کاچو زاہد حسین بھی موجود تھے،
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے خاردار راستے کا انتخاب کیا ہے اس راستے پر چلتے ہوئے قومی و ملی جد وجہد کو آگے لیکر چلیں گے، ہم تو مسلمانوں کے اتحاد کی بات کر رہے ہیں چہ جائیکہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ نہ بیٹھیں، ہم خود کہتے ہیں اسلامی تحریک پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو ساتھ ملکر چلنا چاہیئے، ہمارے راستے مختلف ہیں مگر دونوں کی منزل ایک ہے، ہم اصولوں کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس راستے کا کوئی انتخاب کرنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ، آئیں ہم ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین ٹورازم کے نام پر یہاں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم راستہ روکیں گے، گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے یہاں زمینوں پر گرین ٹورازم کے نام پر کیسے قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم گرین ٹورازم کمپنی کا راستہ روکنے کیلئے آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں گے، جی بی باوفا اور محب وطن باسیوں کا خطہ ہے، انہیں پانی، خوراک، توانائی، تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات میسر کرنی چاہیے نا کہ الٹا یہاں کے وسائل پر قابض ہو کر مقامی لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا جائے.

کنجاہ (یاورعباس) ممتاز شاعر، ادیب، دانشور، محقق، نقاد اکرم کنجاہی نے اپنی اہلیہ کے انتقال پر ان تمام دوست احباب کا شکریہ...
11/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) ممتاز شاعر، ادیب، دانشور، محقق، نقاد اکرم کنجاہی نے اپنی اہلیہ کے انتقال پر ان تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کی ڈھارس بندھاہی، اظہار تشکر کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی فون، واٹس ایپ میسج، فیس بک پر لگائی گئی پوسٹوں پر اپنے دردمندانہ جذبات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں یقینا بے خبر نہیں مگر میں جس ذہنی کیفیت میں تھا اور ہوں اس میں میرے لیے فون پر بات کرنا ممکن نہیں مگر میں آپ سب کے جذبات سے آگاہ ہوں۔ سمبڑیال، شیخوپورہ، آزاد کشمیر، گجرات، کنجاہ، جلالپورجٹاں، کڑیانوالہ، مونیاں شریف اور دیگر کئی شہروں سے احباب تشریف لائے، انتہائی مختصر نوٹس پر نماز جنازہ کا اعلان کیا گیا، رات گیارہ بجے گرمی کے موسم میں بھی دور دراز سے احباب تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کی آمد اور مختلف ذرائع سے میرے ساتھ اظہار تعزیت نے میرے حوصلے کو تقویت دی۔ زندگی کو معمول پر آنے میں خاصا وقت درکار ہے۔آپ کی محبتوں کا مکرر شکریہ۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس)POAFیورپ کے صدر اور جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اعجاز حسین پیارا نے جرمنی میں پاک ایمان ٹریولز کا وزٹ ک...
11/06/2024

کنجاہ (یاورعباس)POAFیورپ کے صدر اور جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اعجاز حسین پیارا نے جرمنی میں پاک ایمان ٹریولز کا وزٹ کیا، بزرگ صحافی حاجی محمد صدیق بٹ مرحوم کے صاحبزادے چیف ایگزیکٹو پاک ایمان ٹریولز محمد شعیب بٹ کو نئے آفس کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کامیابی و کامرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیف ایگزیکٹو پاک ایمان ٹریولزجرمنی محمد شعیب بٹ نے اعجاز حسین پیارا کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔
کنجاہ (یاور

کنجاہ (یاور عباس)کنجاہ پریس کلب کا ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاور عباس صدر کنجاہ پریس کلب منعقد ہوا ۔  اجلاس میں ملک...
10/06/2024

کنجاہ (یاور عباس)کنجاہ پریس کلب کا ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاور عباس صدر کنجاہ پریس کلب منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک کے نامور شاعر ادیب دانشور محقق تنقید نگار اکرم کنجاہی کی زوجہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا گیااور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی، اجلاس میں چیئرمین اشفاق حیدر سید، جنرل سیکرٹری طیب حسین، سجاد احمدرحمانی، مہر نثار احمد، حکیم راجہ سلیم، طاہر محمود انجم، وحید حسین بٹ، محمد ممتاز علی بٹ، ابوبکر صدیق اور شاہزیب شبیر باجوہ نے شرکت کی۔

کنجاہ (یاور عباس) کنجاہ پریس کلب کے حوالے سے ایک بات ہی ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے نڈر، بے باکی اور مثبت صحافت، صدر کنجاہ ...
10/06/2024

کنجاہ (یاور عباس) کنجاہ پریس کلب کے حوالے سے ایک بات ہی ذہن میں آتی ہے اور وہ ہے نڈر، بے باکی اور مثبت صحافت، صدر کنجاہ پریس کلب یاور عباس نے جس طرح ہمیشہ زرد صحافت کا قلع قمع کیا ہے اسی طرح ہی کنجاہ پریس کلب کے دیگر صحافی بھی زرد صحافت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان تحریک انصاف ملک قیصر نے اپنے ایک بیان میں کیا تفصیلات کے مطابق کنجاہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک قیصر نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنجاہ پریس کلب کے حوالے سے ایک بات زبان زدِ عام ہے اور وہ ہے دیدہ دلیری، بے باکی اور نڈر صحافت، کنجاہ پریس کلب نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور سینئر صحافی و کالم نگار یاور عباس کا کنجاہ پریس کلب کا صدر ہونا بھی کنجاہ پریس کلب کیلئے اہم بات ہے کیونکہ اگر انجن مضبو ط اور طاقتور ہو تو باقی تمام بوگیوں کو بھی با آسانی کھینچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کنجاہ پریس کلب کے تمام ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حق سچ لکھنے میں جہاں بھی انہیں دشواری پیش آتی ہے وہ ہمیں اپنے کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے پائیں گے۔

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ساجد دلشاد کے بھائی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری محسن دلشاد...
10/06/2024

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ساجد دلشاد کے بھائی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری محسن دلشاد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرکنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا نے ہنڈا سنٹر کنجاہ میں جاکر انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرنا بہت بڑی سعادت ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری محسن دلشاد کی حاضری قبول فرمائے اور سب مسلمانوں کو یہ سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ چوہدری محسن دلشاد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران روح پرور مناظر بیان کیے۔

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)  ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری فیصل گوندل جلالی کے والد محترم چوہدری محمد صالح گوندل کی وفات پرکنجاہ پر...
10/06/2024

کنجاہ (نمائندہ خصوصی) ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری فیصل گوندل جلالی کے والد محترم چوہدری محمد صالح گوندل کی وفات پرکنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا اورممتاز سماجی شخصیت انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ (شیلٹر ہوم)نے چوہدری محمد فیصل گوندل جلالی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) ملک کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، محقق، تنقید نگار،ممتاز علمی وادبی شخصیت اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ کی...
10/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) ملک کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، محقق، تنقید نگار،ممتاز علمی وادبی شخصیت اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ممتاز علمی و ادبی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر آکر فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی کرنے والوں میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر شیخ عبدالرشید، پروفیسر وسیم عباس گردیزی، ماسٹر ٹرینٹر برٹش کونسل بلال حسن، سکندر ریاض چوہان، پرنسپل گورنمنٹ کالج جلالپورجٹاں پروفیسر کلیم احسان بٹ، اشفاق ایاز (جلالپورجٹاں)، احسان فیصل کنجاہی اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) ملک کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، محقق، تنقید نگار،ممتاز علمی وادبی شخصیت اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ جو...
10/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) ملک کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، محقق، تنقید نگار،ممتاز علمی وادبی شخصیت اکرم کنجاہی کی اہلیہ محترمہ جوکہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں تھیں، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل گزشتہ روز کنجاہ میں جامع مسجد نورانی میں پڑھا گیا، ممتاز عالم دین حافظ محمد سعید قادری نے روح پرور بیان فرمایا، ختم قل میں ممتاز علمی وادبی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گجرات ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر احسان علی، لاء آفیسر پنجاب اسمبلی و سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کنجاہ چوہدری خرم شہزاد وڑائچ ایڈووکیٹ،پرنسپل گورنمنٹ کالج جلالپورجٹاں پروفیسر کلیم احسان بٹ، ممتاز شاعر منیر صابری کنجاہی،ممتاز ادبی شخصیات اشفاق ایاز (جلالپورجٹاں)، ممتاز سماجی شخصیت میر صلاح الدین، تحصیلدار (ر) چوہدری محمد رفیع ساہی، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس،حافظ محمد ارشد قادری اللہ والے، صحافی عبدالحفیظ صراف،سینئر صحافی محمد بلال بٹ، ملک محمد عارف، چوہدری محسن دلشاد آرائیں (بٹخیلہ موٹرز)، محمد نواز صدیقی، گل تاسب بٹ، اظہر ناز شادیوال، خالد محمود رحمانی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
۔۔۔۔

کنجاہ (یاورعباس) تحریک منہاج القرآن کنجاہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن حسین میرج ہال کنجاہ میں انعقاد پذیر ہوا، نقابت ک...
10/06/2024

کنجاہ (یاورعباس) تحریک منہاج القرآن کنجاہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن حسین میرج ہال کنجاہ میں انعقاد پذیر ہوا، نقابت کے فرائض مرزا محمد طارق بیگ نے سرانجام دئیے، درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، ممتاز عالم دین علامہ جمیل احمد زاہد نے درس قرآن دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ جمیل احمد زاہد نے کہا کہ قرآن پاک ہماری ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہے اس لیے اس کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیاوی اور اُخروی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں درس دیتا ہے کہ ظالم کے ظلم کو اپنی اپنی طاقت کے مطابق ظلم سے روکیں، مظلوم کے ساتھی بنیں چاہے وہ غریب ہی کیوں نہ ہو، انہوں نے کہا کہ حکمران عادل اور حکمت والا ہو تبھی ریاستیں ترقی کرسکتیں ہیں اور اگر حکمران دانا نہ ہوں تو وہ صرف طاقت کا استعمال کرنا جانتا ہے اوریوں رعایا اس کے ظلم کو شکار ہوجاتی ہے اور وہاں کا نظام اور امن تباہ ہوجاتا ہے، دنیا میں جہاں کہیں بھی فساد ہے وہاں کے حکمران عدل و حکمت کی بجائے صرف طاقت کا استعمال کرتے ہیں، امت مسلمہ کو سکھایا جارہا ہے کہ صرف عبادت ہی دین ہے ظالم کے خلاف قیام کرنے کی تعلیم نہیں دی جارہی یہی وجہ ہے کہ 56اسلامی ممالک مل کر بھی فلسطین کا دفاع نہیں کر پارہے۔درس قرآن میں ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کنجاہ حاجی نور محمد، سید ریاض حسین شاہ، لالہ ظفر اقبال (ناصر برادرز)، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، ماسٹر عبدالرشید آرائیں، فضل کریم جان، محمد لطیف آرائیں، محمود احمد رحمانی، قاری محمد شفیق سیالوی، محمد فیصل گوندل جلالی، چوہدری محمد علی آرائیں، محمد عامر رانجھا، ماسٹر ذوالفقار ہاشمی، محمد اصغر صراف، محمد آصف انور سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔

کنجاہ پریس کلب کے تمام صحافی غیرجانبدارانہ، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔کنجاہ کی تمام سیاسی، سماج...
10/06/2024

کنجاہ پریس کلب کے تمام صحافی غیرجانبدارانہ، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
کنجاہ کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمیں / جماعتیں اپنی خبریں، تنظیمی اجلاس کی رپورٹس، پروگرامز کی رپورٹس کی اشاعت کے لیے پریس ریلیز ان واٹس نمبروں پر بھیج سکتے ہیں۔
صدر پریس کلب کنجاہ یاورعباس 6211800 -0301
جنرل سیکرٹری طیب حسین 6292979 -0342
چیئرمین سید اشفاق حیدر 03436178578
فنانس سیکرٹری سجاد احمد رحمانی 03316217330

کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا سابق مشیر وزیراعل...
09/06/2024

کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ساجد دلشاد کے بھائی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری محسن دلشاد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا، ممتاز سماجی شخصی...
09/06/2024

کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس، جنرل سیکرٹری طیب حسین، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کنجاہ محمد افضال رانجھا، ممتاز سماجی شخصیت انجینئر چوہدری محمد اشرف وڑائچ (شیلٹر ہوم) ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری فیصل گوندل جلالی کے والد محترم چوہدری محمد صالح گوندل کی وفات پر اظہار تعزیت کررہے ہیں

Address

Gondal Chowk Kunjah
Kunjah
50620

Telephone

+923016211800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KUNJAHA TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KUNJAHA TIMES:

Videos

Share

Category