Bostan News بوستان نیوز

  • Home
  • Bostan News بوستان نیوز

Bostan News بوستان نیوز news page

پی ڈی ایم اے  / ایمرجنسی سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کوئٹہ : سردی میں بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام اضلاع میزن  ایمرجنس...
20/12/2024

پی ڈی ایم اے / ایمرجنسی سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ : سردی میں بارش اور برفباری کے پیش نظر تمام اضلاع میزن ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ : پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے نام مراسلہ

کوئٹہ : ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو 24گھنٹے فعال رہنا چائیے ، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ ؛ سینٹرز موسم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ہنگامی صورت میں لوگوں کی فوری مدد کریں، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ : ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بنانے کی ہدایت گزشتہ سال کی برفباری اور بارشوں کے پیش نظر کی گئی ہے ۔

کوئٹہ : گزشتہ سال برفباری اور بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے ، پی ڈی ایم اے

20/12/2024

5 سال کے دوران بلوچستان کے راستےیورپ جانے کی کوشش میں 90 ہزار افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ

کوئٹہ بلوچستان کے راستے غیرقانونی طریقے سے پاکستانیوں کے یورپ جانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 5 برسوں میں یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے

بلوچستان کے پانچ اضلاع چاغی، واشک،کیچ ،گوادر اور پنجگور کی سرحدیں ہمسایہ ملک ایران سے لگتی ہیںغیر قانونی طور پر ایران جانے کے خواہش مند زیادہ تر افراد ضلع چاغی کا راستے استعمال کرتے ہیں، پچھلی کئی دہائیوں سے بلوچستان کے راستےقانونی اور غیر قانونی طریقے سے ایران اور یورپ جانے کا سلسلہ جاری ہے۔انسانی اسمگلر یورپ جانےکا خواب دیکھنے وا لے کو بھاری رقوم کے عوض ایران کے راستے یورپ بھجواتے ہیں جو ترکی سے آگے اٹلی، یونان اور دیگر ممالک کا سفر کشتیوں کے ذریعے کرتے ہیں ان میں سے ذیادہ تر دشوار راستوں اور موسمی حا لات کے باعث یا تو گرفتار ہوجاتے ہیں یا پھر جان کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔چاغی لیویز فورس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ضلع چاغی کے راستے ایران اور وہاں سے یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق 2019میں 17 ہزار 452افراد یورپی ممالک جانے کے خواب لیے راستے میں ہی جمع پونجی لٹا کر گرفتار ہوکر وطن واپس پہنچے۔2020 میں غیر قانو نی طور پر بیرون ممالک جانے کی کوشش کر نے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 595 ہوگئی۔

2021 میں21 ہزار 250 افراد گرفتار ہوکے واپس اپنے گھروں کو آئے۔ 2022 میں 6 ہزار 500 جب کہ 2023 میں 10 ہزار 905 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔رواں سال اب تک 13 ہزار 500افراد غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں گرفتار ہو کر پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

20/12/2024

حکومت اور جے یو آئی میں مذاکرات کامیاب، مدارس بل پر نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر مذاکرات کامیاب ہوگئے اور نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں بڑی بیٹھک ہوئی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود بھی ان کے ساتھ تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ، رانا ثناءاللہ، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی شریک ہوئے اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم کے درمیان مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیش رفت ہوئی، وزیراعظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ وزارت قانون اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

دریں اثنا وزیراعظم ہاؤس بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سے مدارس بل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ہم نے کہا بل پر جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر حکومت فیصلہ کرے، امید ہے ہمارا مطالبہ مانا جائے گا، ایک دو روز میں خوش خبری ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر نے بل پر جو اعتراض کرنا تھا وہ پہلے ہی آچکا، اعتراض پر اسپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد ایک اور اعتراض نہیں بنتا، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل ایکٹ بن چکا ہے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے

20/12/2024

*اے این ایف کی بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں کارروائیاں، 37 من سے زائد منشیات برآمد*

کوئٹہ (سچ کوئٹہ نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے مختلف مقامات پرکارروائی کےدوران 37 من سے زائد(1480کلوگرام ) افیون،چرس،آئس،بھنگ کے بیچ،پوست اورہیروئن تحویل میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کےخلاف ملک کےمختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے تسلسل میں کارروائیاں جاری ہیں،بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 42کروڑ روپے سےزائد مالیت کی 1565.218کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان میں بھرابچہ سے 367 کلو افیون، 55 کلو چرس، 19.5 کلو آئس، 79 کلو بھنگ کے بیج، 58 کلو پوست کے بیج اور 554.232 کلومشتبہ مواد برآمد کیا جبکہ اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ سے 180 کلوگرام ہیروئن اورکوئٹہ میں جبل نورسے169 کلوگرام چرس برآمدکی گئی جس کے دوران 2 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن کیچ(بلوچستان)میں ہوٹل کے قریب 6 کلو آئس برآمد کی گئی،ملک کے دیگر شہروں سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر تبلیغی مرکز کے قریب 24 کلوگرام افیون اور 48 کلوگرام چرس جبکہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس اورشیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کارمیں چھپائی گئی 1.1کلوگرام ویڈ اور1.3 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس، تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزاسکھر: انسدادہ دہشت گردی عدالت نے جے یو آئی...
20/12/2024

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس، تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

سکھر: انسدادہ دہشت گردی عدالت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبد الرحمن قاضی نے علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔

جے یو آئی رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو 29 نومبر 2014 کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی 450 سے زائد سماعتیں کیں، کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان پیش ہوئے اور انسداد دہشتگردی سکھر کی خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ 13 دسمبر کو کو محفوظ کیا تھا، کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سینٹرل جیل سکھر میں قائم خصوصی عدالت میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

قتل کیس میں 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان میں حنیف بھٹو، سارنگ ٹوٹانی، مشتاق مہر، دریا خان جمالی، لطف جمالی اور الطاف جمالی شامل ہیں، ملزمان دسمبر 2014 سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی۔

مولانا راشد محمود سومرو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہونی چاہیے تھی، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ کا دروازہ کٹ کھٹائیں گے

Bostan News بوستان نیوز

19/12/2024

سردیوں میں کھڑکیاں دروازے بندکرکے ہیٹر چلانا اور پھر سوجانا موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے سونے سے قبل ہیٹر کو بند کردیں اور اگر کھلا رکھنا ہو تو کھڑکیوں کو تھوڑا کھلا رکھیں۔ یاد رکھیں۔۔۔۔ آپ کی چھوٹی سے لاپرواہی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

Bostan News بوستان نیوز

18/12/2024

*پشین / ٹریفک حادثہ*

*پشین: کربلا بائی پاس پر گاڑی اور رکشه میں تصادم*

*پشین: حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز*

*پشین: جاں بحق افراد کا تعلق کلی حاجی رزاق پشین سے بتایا جاتا ہے، لیویز*

18/12/2024

بلوچستان/موسم صورتحال

کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

کوئٹہ: جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

کوئٹہ: تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

کوئٹہ: ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ: سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 07 اور تربت میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ: نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور چمن میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

کوئٹہ: گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات
Bostan News بوستان نیوز

افسوس ناک خبر کرک: ملنگ بابا کالونی میں آئس نشے کے عادی نوجوان نے خنجر کا وار کرکے اپنے والد ،بھائی اور بھاتجی  کو قتل ج...
18/12/2024

افسوس ناک خبر
کرک: ملنگ بابا کالونی میں آئس نشے کے عادی نوجوان نے خنجر کا وار کرکے اپنے والد ،بھائی اور بھاتجی کو قتل جبکہ 5 کو زخمی کر دیا، ملزم فیضان آلہ قتل سمیت گرفتار۔ پولیس
زخمیوں میں ملزم کی بھابھی اور چار بھتیجیاں شامل ہیں، جن میں سے دو کمسن بھتیجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملزم نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے ایک بھائی کو زخمی بھی کردیا تھا۔

18/12/2024

کوئٹہ: بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 252 پر محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ:الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا

کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی

کوئٹہ: سردار محمد یعقوب کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری سردار بابر موسیٰ خیل نے دائر کرائی تھی

18/12/2024

وندر ، خضدار سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ، 15افراد زخمی

18/12/2024

کوئٹہ// گیس لیکج دھماکہ

کوئٹہ: پشتون آباد گلی نمبر 18 میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، پولیس

کوئٹہ: دھماکے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، پولیس

کوئٹ: زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس

کوئٹہ: زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس

کوئٹہ: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے واقعات میں تین خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں، ہسپتال ذرائع

17/12/2024

خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی نمائندے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈی چوک میں احتجاج کر رہے ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت اور وزیر اعلی کے خلاف نعرے بازی

17/12/2024

میں صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ردعمل

*متحدہ قومی موومنٹ کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا*وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول،فاروق ستا...
17/12/2024

*متحدہ قومی موومنٹ کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا*
وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول،فاروق ستار،امین الحق شامل
ایم کیوایم کا وفد مولانا فضل الرحمان سے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر بات کرے گا
ملاقات میں ملک کے قومی، سیاسی اور پارلیمانی امورپر بات ہوگی
ایم کیو ایم رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع
وفد میں گورنرسندھ ، خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،امین الحق شامل

کوئٹہ/فائرنگ شریف آباد کے قریب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ڈرائیور پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولیسفائرنگ سے ڈی سی کا ڈرائیور شبیر...
17/12/2024

کوئٹہ/فائرنگ

شریف آباد کے قریب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ڈرائیور پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس

فائرنگ سے ڈی سی کا ڈرائیور شبیر احمد زخمی ٹراما سینٹر منتقل ،پولیس

زخمی ڈرائیور کو تین گولیاں لگی ہیں جسکی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس

کوئٹہ // گونر بلوچستان ملاقاتگونر بلوچستان سے مغوی بچے مصور کاکڑ کے اہلخانہ کی ملاقاتکوئٹہ:مغوی بچے مصور خان کاکڑ کا مسئ...
16/12/2024

کوئٹہ // گونر بلوچستان ملاقات

گونر بلوچستان سے مغوی بچے مصور کاکڑ کے اہلخانہ کی ملاقات

کوئٹہ:مغوی بچے مصور خان کاکڑ کا مسئلہ ہم سب کیلئے تکلیف اور پریشانی کا باعث بنا ہے، گونر بلوچستان جعفر مندوخیل

کوئٹہ: مصور کا پورا خاندان جس درد اور کرب کی کیفیت سے گزر رہا ہے مجھے اس کا خوب احساس ہے، گونر بلوچستان

کوئٹہ: یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جعفر مندوخیل

کوئٹہ:قانون نافذ کرنے والے ادارے بچے کی محفوظ اور جلد بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، گونر بلوچستان

موسم اپڈیٹ: آج رات شدید سرد ہوگی چمن منفی 4- میزئی آڈہ اور کوئٹہ منفی 6- زیارت منفی 9- پشین منفی 5- قلعہ عبداللہ منفی 5-...
16/12/2024

موسم اپڈیٹ: آج رات شدید سرد ہوگی

چمن منفی 4- میزئی آڈہ اور کوئٹہ منفی 6- زیارت منفی 9- پشین منفی 5- قلعہ عبداللہ منفی 5- تک درجہ حرارت پہنچنے کا امکان ہے

https://www.facebook.com/bostanNews?mibextid=ZbWKwL

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bostan News بوستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bostan News بوستان نیوز:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share