Arz-e-Kashmir News ارضِ کشمیر نیوز

Arz-e-Kashmir News            ارضِ کشمیر نیوز ارضِ کشمیر نیوز آپ کو رکھے ہر خبر سے باخبر نیز آپ کو دیکھائے عوامی مسائل پر پروگرام اور دلچسپ معلومات

12/01/2025

کھوئیرٹہ زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل۔
کھوئیرٹہ کے نواحی نواحی گاوں کوٹلہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات محمد اقبال ولد نظر دین قوم مغل اور حمید ولد شریف قوم مغل کے درمیان اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی لڑائی کے دوران محمد حمید ولد محمد شریف شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

11/01/2025

قمروٹی محلہ سلطانیہ خالصہ سرکار رقبے پر بننے والے مکان کو مسمار کر دیا گیا۔
غریب شخص کا نقصان ہو گیا۔

کوٹلی آزاد کشمیر ( نازید احمد ملک) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کالی کھوڑی قمروٹی کے عظیم استاد ملک ریاض نشاد صاحب بیالیس سالہ...
09/01/2025

کوٹلی آزاد کشمیر ( نازید احمد ملک) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کالی کھوڑی قمروٹی کے عظیم استاد ملک ریاض نشاد صاحب بیالیس سالہ خدمات کے بعد اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہو گئے۔
ملک ریاض نشاد محکمہ تعلیم میں ایک بہترین معلم اور ایک بہترین مقرر ہیں شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد سروس سے ریٹائرڈ ہو گے۔
ماسٹر ریاض نشاد ملک کے اعزاز میں عوام علاقہ کی جانب سے ادارہ ہذا میں ایک پروقار الودعی تقریب کا اِنعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت انچارج صدر معلم عمیر ہاشمی نے کی جبکہ مہمان گرامی میں سے ماسٹر ریاض نشاد کے درینہ ساتھی استاد الاساتزہ سابق صدر معلم قاری محمد حنیف قمر، صدر سکولز مینجمنٹ کمیٹی ملک اعظم، جنرل سیکرٹری تعلیمی کمیٹی و لوکل کونسلر عاقب الطاف ملک، سیکرٹری محمد ایوب ملک ، پرنسپل اسلامک ماڈل سکول قمروٹی اعظم اقبال ملک و سٹاف، لوکل کونسلر اعجاز ملک، سابق صدرمعلم نعیم مغل، سیئنر معلم تنویرچوہدری، ماسٹر محمد وقاص،ڈاکٹر محمد مجید، ریاض علی تبسم، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، اور عوام علاقہ کی بھرپور شرکت۔ ان کے علاوہ ادارہ کے جملہ سٹاف، طلباء و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے گیا کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ کے بعد مقررین نے ملک ریاض نشاد صاحب کو محکمہ تعلیم میں شاندار خدمات دینے کے بعد باعزت اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہونے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔
ریٹائرڈ ہونے والے استاد ملک ریاض نشاد جب سٹیج پر تشریف لائے تو تمام سامعین نے بھرپور تالیوں کی گونج میں کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ، آپ نے عوام علاقہ اور مہمانان گرامی کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تفصیل سے اپنی علمی اور ملازمتی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میں نے دو اصولوں کو ہمیشہ مدنظر رکھا اور وہ اصول خوداعتمادی اور خودکفالت ہیں ، تعلیم حاصل کی تو اپنے وسائل سے ملازمت حاصل کی تو اپنی صلاحیت سے ، دوران سروس اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرنے کی کوشش کی ، سخت سے سخت حالات میں بھی مایوس نہیں ہوا۔ ادارہ ہذا کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کی۔ آخر پر ریٹائرڈ ہونے والے استاد ملک ریاض نشاد کو ادارہ ، سٹاف، طلباء معززین علاقہ اور مہمان گرامی کی جانب سے ہار ڈالنے کے ساتھ ساتھ تحائف پیش بھی کیے گے۔ اس کے بعد تمام احباب نے ریٹائر ہونے والے استاد ریاض صاحب کو ادارہ سے والہانہ انداز میں رخصت کیا۔

04/01/2025

Exclusive conversation with former Assistant Advocate General Malik Sajid Advocate.

03/01/2025

کوٹلی آزاد کشمیر چھپریاں کے مقام پر دو سیلون کاروں کے درمیان شدید تصادم۔

Happy New Year 💕🍁
01/01/2025

Happy New Year 💕🍁

30/12/2024

ون نیشن نے ایک اور غریب خاندان کو گھر بنوا کر دے دیا۔

کوٹلی شہید چوک میں قائم سادات کرنسی ایکسچینج میں چوری کی انوکھی واردات پیشہ ور مانگنے والی دو خواتین 1000 سعودی ریال چور...
28/12/2024

کوٹلی شہید چوک میں قائم سادات کرنسی ایکسچینج میں چوری کی انوکھی واردات پیشہ ور مانگنے والی دو خواتین 1000 سعودی ریال چوری کر کے رفو چکر ہو گئیں سی سی ٹی وی کی مدد سے پیشہ ور خواتین کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

28/12/2024

کھوئی رٹہ سیری میں چوری کی انوکھی واردات
چور مویشی کمرے میں داخل ہو کر من پسند بکرا زبح کر کے ساتھ لے گئے۔

ڈڈیال پولیس کی کاروائی، چوروں کا 4 رکنی  گروہ گرفتار،ڈڈیال پولیس نے گزشتہ رات گشت کے دوران تھب میں ایک گھر میں چوری کی ک...
27/12/2024

ڈڈیال پولیس کی کاروائی، چوروں کا 4 رکنی گروہ گرفتار،
ڈڈیال پولیس نے گزشتہ رات گشت کے دوران تھب میں ایک گھر میں چوری کی کوشش میں مصروف چوروں کے چار رکنی گروہ کو عوام علاقہ کے تعاون سے موقع سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان اعجاز احمد ولد محمد صادق ساکن گیمن قمروٹی کوٹلی، صدام حسین ولد زاہد حسین ساکن کھوئیرٹہ، احتشام حسین ولد محمد حنیف ساکن کوٹ رچھالہ کھوئیرٹہ، ناصر حسین ولد محمد اشرف ساکن ڈھیری صاحب زادیاں کھوئیرٹہ کے زیر استعمال شہزور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایچ او نے عوام علاقہ کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے پر مقامی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

27/12/2024

کوٹلی میرپور روڈ گلپور مولی پل پر کار حادثے کا شکار
گاڑی میں سوار2 بھائیوں میں ایک جانبحق دوسرا زخمی۔شہزاد ولد عبد الحمید ساکن عالم چوک گوجرانولہ جانبحق جبکہ دوسرا بھائی شازیب ولد عبد الحمید زخمی۔

27/12/2024

132 واں سالانہ عُرس مُبارک
سلطان الفقراء حضرت بابا سائیں فتو بادشاہ رح نوشاہی قادری
و
قلندر قُطب زماں حضرت بابا سائیں کالو بادشاہ رح نوشاہی قادری
بمقام:آستانہ عالیہ نوشاہیہ قادریہ ماہل شریف نکیال روڈ چھپریاں سٹاپ
سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

132 واں سالانہ عُرس مُبارک سلطان الفقراء حضرت بابا سائیں فتو بادشاہ رح نوشاہی قادری و قلندر قُطب زماں حضرت بابا سائیں کا...
27/12/2024

132 واں سالانہ عُرس مُبارک
سلطان الفقراء حضرت بابا سائیں فتو بادشاہ رح نوشاہی قادری
و
قلندر قُطب زماں حضرت بابا سائیں کالو بادشاہ رح نوشاہی قادری
بمقام:آستانہ عالیہ نوشاہیہ قادریہ ماہل شریف نکیال روڈ چھپریاں سٹاپ
سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

24/12/2024

Apeel For Majid & Mudarsa At Mahrian Kotli Azad Kashmir.

سنہری موقع کمپنی اس ویزہ پر ساتھ عمرہ بھی کراۓ گی  انشاءاللّٰه‎‎ 🇸🇦🎉🌴
22/12/2024

سنہری موقع کمپنی اس ویزہ پر ساتھ عمرہ بھی کراۓ گی انشاءاللّٰه‎‎ 🇸🇦🎉🌴

19/12/2024

زکریا کرش پلانٹ پر حادثہ
ایک شخص جانبحق۔
وفات پانے والے شخص کا تعلق ہجیرہ سے ہے جو کرش پلانٹ پر مزدوری کر رہا تھا۔
زرائع کے مطابق فوت ہونے والا شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آیا ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دی گئی پولیس موقع پر موجود، پورسٹ مارٹم جاری۔

16/12/2024

Address

Kotli
Gam Kotli

Telephone

+923058720046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arz-e-Kashmir News ارضِ کشمیر نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arz-e-Kashmir News ارضِ کشمیر نیوز:

Videos

Share

Category