Daily Crime Mail Kasur

Daily Crime Mail Kasur Daily News Updates

11/08/2022
ہمارا مشن مثبت صحافت پریس کلب کوٹ رادھا کشن
29/07/2022

ہمارا مشن
مثبت صحافت
پریس کلب کوٹ رادھا کشن

قصور تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ مقدس کو پولیس نے مسلسل محنت اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کر...
29/07/2022

قصور تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی 11 سالہ مقدس کو پولیس نے مسلسل محنت اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کر کے باحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا، والدین پولیس کے مشکور اور دعاگو

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کنگن پور تحصیل چون...
28/07/2022

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کنگن پور تحصیل چونیاں کے علاقہ میں غیر معیار ی اور ملاوٹی دودھ سپلائرز کیخلاف ایکشن‘1100لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا جبکہ100لیٹر کوکنگ آئل اور 50کلو خشک دودھ ضبط کر لیا۔ ایک عدد سوزوکی پک اپ‘مصنوعی دودھ بنانے والی مشینری، فریزر کو قبضہ میں لیکر مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

رائےونڈجعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتاررائےونڈ ملزم  رمضان نیازی کو مشکوک جانتے ہوئے رائےو...
28/07/2022

رائےونڈجعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر گھومنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
رائےونڈ ملزم رمضان نیازی کو مشکوک جانتے ہوئے رائےونڈ پولیس نے روکا جو تحقیقات کرنے پر جعلی پولیس افسر نکلا۔
ملزم کے قبضہ سے 3 پسٹل 1 رائفل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں

ہمارا مشن مثبت صحافت پریس کلب کوٹ رادھا کشن
28/07/2022

ہمارا مشن
مثبت صحافت
پریس کلب کوٹ رادھا کشن

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کوٹ رادھا کشن میں ڈینگی اگاہی مہم کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹر...
02/07/2022

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کوٹ رادھا کشن میں ڈینگی اگاہی مہم کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کوٹ رادھا کشن میاں جاوید انور، محمد اویس چشتی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن،ڈاکٹر ساریہ بن نسیم، محمد ذوالفقار ریٹائرڈ ٹیچر، ڈاکٹر صباح ذیشان صاحبہ، میاں منظور احمد فوکل پرسن، سکول ھذا اور دیگر سکولوں کے اسٹاف ممبران اور فیض اللہ خان غوری نے بطور انچارج پرنسپل شرکت کی

قصور/ ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتارقصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتارقصور۔ نواحی گاؤں متا کے رہائشی مل...
30/06/2022

قصور/ ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتار

قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی، ٹک ٹاکر بدمعاش گرفتار

قصور۔ نواحی گاؤں متا کے رہائشی ملزم عرفان نے تھانہ میں انٹری اور ایگزٹ کی ویڈیو بنائی

قصور۔ ملزم نے یہ ویڈیو جعلی بدمعاش کے روپ میں ٹک ٹاک پر وائرل کی

قصور۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا افتتاح گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ ...
30/06/2022

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا افتتاح گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، تمام تحصیل سپورٹس آفیسر اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انڈر 13کمشنر ہاکی لیگ کے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ضلع بھر کی مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے 270کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کے بعد معیار پر پورا اترنے والے 40کھلاڑیوں کو منتخب کر کے گرین اور وائٹ دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا جو 16جولائی سے 25ستمبر2022تک لاہور میں لیگ میچز کھیلیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان کی خصوصی کاوش سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کیلئے انڈر 13ہاکی کمشنر لیگ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا اور بچوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلیں بہت ضروری ہیں۔ بچوں کو کھیل کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں کھیلوں کے گراؤنڈز بنائے جائینگے تا کہ نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بین الااقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

قصور پولیس کے ترجمان، پی آر او ٹو ڈی پی او قصور " ساجد حسین" کو "ہیڈ کانسٹیبل" پر ترقی ملنے پر انہیں ڈھیروں مبارکباد اور...
30/06/2022

قصور پولیس کے ترجمان، پی آر او ٹو ڈی پی او قصور " ساجد حسین" کو "ہیڈ کانسٹیبل" پر ترقی ملنے پر انہیں ڈھیروں مبارکباد اور اَن گنت دعائیں۔۔۔۔۔آپ جیسے ایماندار، فرض شناس اور ذمہ دار جوان ہماری پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں.

28/06/2022

کوٹ رادھا کشن دن دیہاڑے ڈکیتی پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام
قبرستان سینماموڑ پر ڈکیتی
50ہزار روپے چھین لئے

کوٹ رادھا کشن ملک رشید احمد خاں ایم این اے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے...
27/06/2022

کوٹ رادھا کشن ملک رشید احمد خاں ایم این اے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات۔ وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔سیاسی اور علاقائی درینہ مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم نے تمام مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک رشید احمد خان اور ان کا خاندان پارٹی کا اثاثہ ہے۔

26/06/2022

کوٹ رادھا کشن جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی کرپشن اور سودی معیشت کے خلاف ٹرین مارچ

افغانستان میں گزشتہ رات 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ جس سے 1000 افراد شہید ہوئے ہے اور 1500 زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں زلزلے ...
26/06/2022

افغانستان میں گزشتہ رات 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
جس سے 1000 افراد شہید ہوئے ہے اور 1500 زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کیوجہ سے مالی و جانی نقصان پر بہت دکھ اور افسوس ہوا اللہ پاک ان سب کو مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردی افغان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں____اللہ تعالی ان پر اور ہم سب پر اپنا رحم فرمائے۔ ان کے مشکلات میں آسانی عطا فرمائے۔

کوٹ رادھا کشن(نمائندہ کرائم میل)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ٹرین...
26/06/2022

کوٹ رادھا کشن(نمائندہ کرائم میل)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ٹرین مارچ کے دوران کوٹ رادھاکشن میں خطاب، سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے امیر جماعت اسلامی کا پرجوش استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوٹ رادھاکشن ریلوے اسٹیشن پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان تحریک انصاف اور اب پی ڈی ایم نے ملک میں مہنگائی اور کرپشن کا طوفان برپا کر دیا یے اور ملک کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ داری پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو ٹھہراتے ہوئے اسلام آباد میں لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی یے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسر راؤ اختر علی ، سابق امیر ضلع عثمان غنی، مسعود احمد ظفر، چوہدری محمد ایوب خاور، مہر محمد یونس ، سابق چئیرمین ایم سی خالد بھٹی جاپانی ، میاں اعظم راجو ، حاجی گلنواز بھٹی، شیخ محمد اشرف، محمد افضل خاں اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔

.چونیاں/ اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد مافیا کے خلاف بروقت کارروائیاسسٹنٹ کمشنر خرم حمید کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے چھٹی کے روز ب...
26/06/2022

.چونیاں/ اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد مافیا کے خلاف بروقت کارروائی
اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے کھاد مافیا کا سرغنہ بشیر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ملزم نے 1500 بوری کھاد زخیرہ کر رکھی تھی جسے ابتدائی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،ملزمان کسانوں کو کھاد بلیک میں 2500 روپے میں فروخت کر رہے تھے، اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید
جو کھاد زخیرہ کرے گا، اطلاع پر اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
یہ کارروائی حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر کی گئی تاکہ کسانوں کو ریلیف فراہم ہو سکے،

مریدکے میں صحافیوں کا سٹی پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف جی ٹی روڈ پر پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی مظاہرہمریدکے میں منشیات فروشی ڈ...
26/06/2022

مریدکے میں صحافیوں کا سٹی پولیس کی غنڈہ گردی کیخلاف جی ٹی روڈ پر پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی مظاہرہ

مریدکے میں منشیات فروشی ڈکیتیوں بڑھتی وارداتوں کی خبریں لگانے پر صحافیوں کو دھمکیاں

رات گئے ایس ایچ او نے کار خاص افضل سمیت سات اہلکاروں کو صحافی کو اغوا کرنے گھر بھیج دیا

اہلکاروں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا

اہلکار پہلے واٹس ایپ پر گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے

پہلے بھی صحافیوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے یہ ظلم ہم نہیں مانتے آئی جی نوٹس لیں

منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ شہر کا امن تباہ نامنظور

سٹی مریدکے میں شاہ فیصل کی تعیناتی میں ریکارڈ ڈکیتیوں نے شہریوں تاجروں اور صحافیوں کو غیر محفوظ کر دیا

ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی نے پولیس کا بھانڈہ پھوڑ دیا

ایس ایچ او کی مبینہ منتھلیوں نے کرائم بڑھا دیا کار خاص اپنے آپ کو ایس ایچ او کہنے لگے

آئی جی،آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کاروائی نہ کی تو دو دن بعد آئی جی آفس کے باہر صحافیوں کا احتجاج ہوگا

صحافی اپنا فرض سمجھتے ہوئے شہر کے حالات پر حقائق لکھتے اور بولتے رہے گے ہمیں کوئی ڈر نہ خوف ہے

عوامی پریس کلب کے آفس سیکرٹری وقار بابر کو دھمکیاں لگانے اغوا کی کوشش کرنے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر صحافی برادری مذمت کرتی ہے۔۔

*قصور پولیس میں بڑا نام بڑے کام دبنگ مجاہد آفسر ملک شمشیر کھوکھر کی بڑی کاروائی بڑا ڈاکو و قاتل گرفتار* قصور/ دہشت گردی،...
26/06/2022

*قصور پولیس میں بڑا نام بڑے کام دبنگ مجاہد آفسر ملک شمشیر کھوکھر کی بڑی کاروائی بڑا ڈاکو و قاتل گرفتار*

قصور/ دہشت گردی، ٹرپل مرڈر، پولیس مقابلہ اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات مطلوب اور خوف کی علامت خطرناک مجرم اشتہاری نصراللہ عرف سولا کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر قصور اور لاہور پولیس کی مشترکہ کاروائی دہشت گردی، ٹرپل مرڈر، پولیس مقابلہ اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات مطلوب اور خوف کی علامت خطرناک مجرم اشتہاری نصراللہ عرف سولا کو گرفتار کر لیا گیا مجرم اشتہاری نصراللہ عرف سولا نے سال 2020 میں بار ممبر اقبال گجر کو دو ساتھیوں سمیت اندوہناک طریقے سے قتل کیا تھامجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سائنٹفک بنیادوں پر کام کرتی رہی نصراللہ عرف سولا ضلع قصور سمیت لاہور اور شرقپور کے علاقوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھامجرم اشتہاری پر ایک درجن سنگین مقدمات تھے جس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہیں تھی تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نصراللہ عرف سولا کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

لاریب اسلم اسسٹنٹ کمشنر رائےونڈ تعینات
26/06/2022

لاریب اسلم اسسٹنٹ کمشنر رائےونڈ تعینات

اویس سرور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن تعینات
25/06/2022

اویس سرور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن تعینات

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔پاکستان اس سال 75 سا...
24/06/2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
پاکستان اس سال 75 سال کا ہونے جا رہا ہے۔ اس لیے پلاٹینم جوبلی کے موقع پر حکومت نے 75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ کرائم میل)  تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کے سلسلہ میں 26 مارچ کو کوٹ رادہاکشن پہنچنے پر امیر جماعت ...
24/06/2022

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ کرائم میل) تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کے سلسلہ میں 26 مارچ کو کوٹ رادہاکشن پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹ رادہاکشن چوہدری حاجی محمد یونس نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کوٹ رادہاکشن چوہدری ایوب خاور اور چیرمین خدمت خلق کمیٹی شیخ میاں محمد اشرف بھی تھے ،چوہدری محمد یونس نے مزید کہا کہ بھارتی غلیز عورت کی شان رسالت میں گستاخی پر حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہم اس کی زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے عوام الناس سےاپیل کی کہ وہ 26 جون کو کوٹ رادہاکشن ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر تحفظ ناموس رسالت ٹرین کا بھر پور استقبال کرکے محب رسول ہونے کا ثبوت فراہم کریں

کوٹ رادھا کشن MPA چوہدری الیاس گجر کی طرف سے ممبر پرائس کنٹرول منتخب کرنے پر۔صدر انجمن تاجران آل پاک بازار چوہدری ارشاد ...
23/06/2022

کوٹ رادھا کشن MPA چوہدری الیاس گجر کی طرف سے ممبر پرائس کنٹرول منتخب کرنے پر۔صدر انجمن تاجران آل پاک بازار چوہدری ارشاد اسلم خاں ۔جنرل سیکرٹری محمد امین کو انجمن تاجران آل پاک بازار کے عہدہ داران نے چوہدری ارشاد اسلم خاں کے ڈیرہ پر جا کر انہیں مبارک باد پیش کی ۔پھولوں کی مالا پہنائی اور مٹھائی تقسیم کی ۔اور MPA چوہدری الیاس گجر کے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا گیا

مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے۔* ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابوں اور اسٹیشنری کا سامان سستا نہ ک...
23/06/2022

مہنگائی کا طوفان، پنجاب بھر میں 10 لاکھ طلباء سکول چھوڑ گئے۔* ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابوں اور اسٹیشنری کا سامان سستا نہ کیا گیا تو اگست تک مزید 1 ملین بچوں کے سکول چھوڑ جائیں گے۔ ماہرین تعلیم نے کتابوں اور نوٹ بکس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تاجروں کو کاغذ پر سبسڈی فراہم کرے۔ سستا کاغذ فراہم کرنے کے ساتھ بچوں کو رعائیتی قیمت پر کتابیں اور نوٹ بکس مہیا کی جائیں۔

قصور/ نجی پرائیویٹ سکول سے لڑکے اور لڑکی کی ڈیڈ باڈیز ملنے کا معاملہ15 کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور ج...
22/06/2022

قصور/ نجی پرائیویٹ سکول سے لڑکے اور لڑکی کی ڈیڈ باڈیز ملنے کا معاملہ
15 کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے پسٹل قبضہ پولیس میں لیا۔
ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ
کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے کیلیے طلب کر لیا گیا ہےلڑکے کی شناخت علی شان ولد عبدالرشید سکنہ شیخ عماد بعمر 24 سال سے ہوئی
علی شان نجی پرائیویٹ سکول میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال جاری ہے لڑکی کی شناخت کیلئے سکول انتظامیہ اور علی شان کے ورثا سے پوچھ گچھ جاری ہے قتل یا خود کشی کی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں

ایک آدمی نے ایک سانپ کو شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا اور اسے آگ سے بچانے  کا فیصلہ کیا۔  سانپ نے پکڑتے ہی اسے  کاٹ لیا۔ اور ...
22/06/2022

ایک آدمی نے ایک سانپ کو شعلوں میں جلتا ہوا دیکھا اور اسے آگ سے بچانے کا فیصلہ کیا۔ سانپ نے پکڑتے ہی اسے کاٹ لیا۔
اور اس سے انسان کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔ وہ شخص فوراً سانپ کو پھینک دیتا ہے اور سانپ دوبارہ جلتی ہوئی آگ میں گر جاتا ہے۔
اس وقت وہ شخص ادھر ادھر دیکھتا ہے اور اسے ایک لوہے کی راڈ نظر آتی ہے وہ سانپ کو آگ سے بچانے کے لیے لوہے کا استعمال کرتا ہے۔
ایک دوسرا شخص جو یہ واقعہ دیکھ رہا تھا اس شخص کے پاس آیا اور اس سے پوچھا:
"اس سانپ نے تمہیں کاٹا ہے! تم اس کی جان بچانے کی کوشش کیوں کر رہے ہو؟"
پہلے آدمی نے جواب دیا: "سانپ کی فطرت ہے کاٹنا، لیکن اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی، اور میری فطرت مدد کرنا ہے۔"

کسی کی برائی کی وجہ سے یا دوسروں کی دل آزاری کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اپنے دماغ کی پاکیزگی کو نہ کھوئے۔ احتیاط سے کام لینا سیکھیں ! ❤

کوٹ رادھا کشن(نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن مرکزی انجمن تاجران تحصیل کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام ناموس رسالت ﷺ  آل پارٹیز کانف...
21/06/2022

کوٹ رادھا کشن(نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن مرکزی انجمن تاجران تحصیل کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام ناموس رسالت ﷺ آل پارٹیز کانفرنس نجی سکول میں منعقد ہوئی۔جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران تحصیل کوٹ رادھا کشن چوہدری رضا محمد نے سرانجام دیئے۔تلاوت کلام پاک مولانا جاوید نوری صاحب ۔نعت رسولﷺ حافظ عمیر نے پیش کی۔کانفرس سے امیر جماعت اسلامی حاجی یونس ۔ سٹی امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث تحصیل کوٹ رادھا کشن میاں خالد سیف الله ۔رہنما تحریک لبیک حاجی شہباز احمد ۔رہنما مسلم لیگ ن رؤف نواب چوہدری۔مرکزی رہنما جمیعت علمائے پاکستان مولانا محمد ارشاد حسین نقسبندی صاحب ،ضلعی صدر جمیعت علمائے پاکستان مفتی مولانا احمد برکاتی صاحب،سابقہ سٹی ناظم سجاد احمد غوری ،چیرمین مرکزی انحمن تاجران تحصیل کوٹ رادھا کشن ملک غلام محی الدین اجمل نے خصوصی خطابات کئیے ۔اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ انڈیا سے مکمل بائیکاٹ کر کے عاشق رسولﷺ ہونے کا ثبوت دیں ۔کانفرس کے اختتام پر ملک غلام محی الدین اجمل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

عاشق ہوں تو ایسے کل رینالہ خورد نہر میں عاشق معشوق نےچھلانگ لگادی لڑکی جوکہ سمندری کی تھی کوپولیس نےبچالیاجبکہ مرد اندھی...
20/06/2022

عاشق ہوں تو ایسے
کل رینالہ خورد نہر میں عاشق معشوق نےچھلانگ لگادی لڑکی جوکہ سمندری کی تھی کوپولیس نےبچالیاجبکہ مرد اندھیرےمیں دوسرےکنارےسےنکل کرگھرچلاگیا ریسکیو والے 16گھنٹے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گۓ
آج پولیس کوبیان دینےکےبعد ریسکیو آپریشن بند کردیاگیا
اخیر نہیں کردتی یار. اس مجنوں نے..

Address

Railway Road Near Janaza Ghah
Kot Radha Kishan
55180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Crime Mail Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Crime Mail Kasur:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Kot Radha Kishan

Show All