
30/01/2025
کوٹ رادھا کشن تحصیل صدر (مسلم لیگ ن) رؤف نواب چوہدری نے پریس کلب کوٹ رادھا کشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں مسلم ہاؤس ٹیچر کالونی میں پر تکلف عشائیہ دیا
اس موقع پر (صدر مسلم لیگ ن ) رؤف نواب چوہدری ، انفارمیشن سیکرٹری پی پی چوہدری محمد جنید(نفیس سویٹس) ، نائب صدر ڈاکٹر ارشد نے منتخب ہونے والے عہدیداران کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عشائیہ میں صدر پریس کلب شوکت الرحمٰن خاں ، چوہدری کاشف حمزہ کمبوہ، جنرل سیکرٹری میاں زبیر گل، ایڈشنل جنرل سیکرٹری حافظ خلیل الرحمٰن،انفارمیشن سیکرٹری وقاص ساحل کمبوہ نے خصوصی شرکت کی۔