Kot-Momin Public Square

Kot-Momin Public Square کوٹمومن اور گردونواح کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے پیج کو ضرور فالوو کریں

*انشاء اللہ*  *جنوری کے پہلے ہفتے*  *خیبر پختون خواہ اسلام آباد بلائی پنجاب مشرقی پنجاب وسطی پنجاب* *خطہ پوٹھوہار اور سر...
20/12/2024

*انشاء اللہ*
*جنوری کے پہلے ہفتے*
*خیبر پختون خواہ اسلام آباد بلائی پنجاب مشرقی پنجاب وسطی پنجاب* *خطہ پوٹھوہار اور سرگودھا ڈویژن میں بارشوں کا امکانات بن رہے ہیں مزید وقت آنے پر اپڈیٹ دین گے انشاء اللہ*

Petrol price remains at Rs 252.10 per litreHigh-speed diesel price reduced by Rs 3.5 per litreKerosene oil reduced by Rs...
16/12/2024

Petrol price remains at Rs 252.10 per litre
High-speed diesel price reduced by Rs 3.5 per litre
Kerosene oil reduced by Rs 3.32 per litre
Light diesel price reduced by Rs 2.78 per litre, Finance Ministry

پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی
مٹی کا تیل 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی، وزارت خزانہ

پھل صرف درختوں کو نہیں بلکہ خالص نیتوں اور خالص ارادوں کو بھی لگتے ہیں
15/12/2024

پھل صرف درختوں کو نہیں بلکہ خالص نیتوں اور خالص ارادوں کو بھی لگتے ہیں

جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی سرگ...
13/12/2024

جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا سرگودھا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے

حیران کن بات یہ ہے کہ BBA کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا۔

نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔

ڈی جی صاحب نے ساری زندگی جعلی ڈگری پر نوکری کی اور آخر میں سرگودھا سے پکڑے جانے پر ہمارے شہر کا ملک بھر میں نام روشن کر دیا ہے 😡

ٹیم وائس آف سرگودھا ڈی جی صاحب کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے کہ کیسے کمال مہارت سے انھوں نے اس پورے سسٹم کو پھدو لگائے رکھا 😒

اس سسٹم کو بھی سلام پیش کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ جعلی ڈگری پر نوکری کرتے ہوئے ڈی جی کی سیٹ پر پہنچ گئے اور ریٹائرمنٹ کے قریب بھی۔

کیا سسٹم ہے ہمارے اس ملک کا 😢🙏

13/12/2024

موٹر سائیکل 🏍️ اور ہم 🇵🇰 لوگ

سردیوں کے موسم میں اکثر موٹر سائیکل سوار
جیکٹ جرسی کی بجائے چادر استعمال کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

عورتیں گاؤن میں ہوں یا عام لباس میں دونوں لباس تلکنے ہوتے ہیں

پاکستانی عورتیں ایک طرف ٹانگیں کرکے بیٹھ کر سمجھتی ہیں کہ ہم بہت عظیم کام کررہی ہیں اور ہم ہم جیسا کوئی نہیں

ایک نہیں دو دو نہیں۔ تین تین ایک طرف ٹانگیں کرکے بیٹھتی ہیں

موٹر سائیکل بنیادی طور پر ڈومیسٹک سواری ہے کوئی لاری نہیں

موٹر سائیکل کو موت کا چرخہ کہا جاتا ہے

سب لوگ ہیلمنٹ پہن کر گویا قوم پر احسان کرتے ہیں

ہیلمٹ نہ پہننے والے سمجھتے ہیں ہم نے حکومت کو پھدو لگایا ( دجل دیا) ہوا ہے

125 سی سی سے اوپر والےوٹر سائیکل سوار سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی سڑک اور راستے ہمیں ہبہ تملیک کئے گئے ہیں

ہینڈل پر سائیڈ مرر لگوانا توہین سمجھا جاتا ہے

لونڈے لپاڑوں کا موٹر سائیکل پر کرتب دکھانا فرائض کے ذمرے میں آتا ہے

تہواروں پر موٹر سائیکل پر شیطان بٹھانا فرض عین سمجھا جاتا ہے

سردیوں میں دستانوں کی بجائے چادر ولیٹی جاتی ہے

ضلع سرگودھا کے لوگ دونوں ٹانگیں سیف گاڑڈز پر رکھ کر ڈیڑھ چودھری بنے پھرتے ہیں بھانویں گھر روزانہ ساگ پکتا ہو

موٹر سائیکل پر دو دو بوریاں کھاد اور سیف گاڈز کے ساتھ بیج اور تھیلے لٹکانا مشرقی مغربی روایت بن چکا ہے

ہینڈل پر بیگ اور گود میں بچہ پیچھے برقعے والی موٹی زنانی جس کی کچھ میں جھولا گود میں جاتک اور ڈرائیور کے کندھے پر ارک رکھ کر موبائل پر وٹس ایپ کی چیٹ انتہائی اہم مرحلے میں ہوتی ہے

دودھ والے چارے والے اور پھیری والے موٹر سائیکل بلا تبصرہ ہیں

اب سردیوں میں پھیری والے سپیکروں والے موٹر سائیکل اپنی موت آپ مر چکے ہیں گرمیوں میں دوپہر کو سمو خراشی شاید انیسویں ترمیم میں تفویض ہوئی ہے

موٹر سائیکل سوار اکثر مقعد باہر نکال کر ڈنگے ہو کر بھی چلاتے ہیں جیسے بواسیر اینل فشر فسچولا یا السریٹوو کولائٹس کے مریض ہوں

سفید رنگ کی چندھیا دینے والی بیم لائٹ ڈرائیور کا اولین حق ہے

چین کور اشارے میٹر اور فٹ ریسٹ تو کمپنیاں پھوترا پھاتری کےلیے لگاتی ہیں

سڑک پر ٹوٹے دانت ٹوٹی ٹانگیں ٹوٹی کمر پھٹے سر اور اموات تو ویسے بھی تقدیر کے ذمرے میں آتے ہیں ۔۔

اگر کچھ رہ گیا تو آپ بتائیں ۔۔۔

13/12/2024

اطلاع نماز جنازہ۔۔۔
چوہدری سلیم اللہ تارڑ چوہدری نعیم اللہ تارڑ ان کے والد حاجی محمد نواز تارڑ کے بھائی چوہدری اللہ بخش تارڑ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج دن 11:30 بجے سرگودھا روڈ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی

بچہ کلاں جاتے ھوۓ سپیریئر کالج کوٹ مومن بس بچہ کلاں نھر سے پھلے کراس کرتے الٹ کر کھائی میں جا گری ۔۔۔الحمداللہ کوئئ جانی...
11/12/2024

بچہ کلاں جاتے ھوۓ سپیریئر کالج کوٹ مومن بس بچہ کلاں نھر سے پھلے کراس کرتے الٹ کر کھائی میں جا گری ۔۔۔الحمداللہ کوئئ جانی نقصان نھیں ھوا.
ریسکیو 1122 والے فورا موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد دی ۔۔۔ ویلڈن ریسکیو

ملک طارق ندیم ایس ایچ او کوٹ مومن تعینات ان کے پیش رو انسپکٹر ملک نسیم بہت اچھا وقت گزار کرکے تبدیل کردئیے گئے ہیں ملک ط...
11/12/2024

ملک طارق ندیم ایس ایچ او کوٹ مومن تعینات ان کے پیش رو انسپکٹر ملک نسیم بہت اچھا وقت گزار کرکے تبدیل کردئیے گئے ہیں ملک طارق ندیم اس سے پہلے ایس ایچ او لکسیاں اور ایس ایچ او مڈھ رانجھا تعینات رہ چکے ہیں امید ہے وہ کوٹ مومن میں جرائم کے خاتمہ کےلئے اپنے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائیں گے

*چناب بازار کوٹمومن*  *الیکشن 2024/2025*تمام ممبران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک ہو 1. *رانا محمد افضل ۔ صد...
10/12/2024

*چناب بازار کوٹمومن*
*الیکشن 2024/2025*
تمام ممبران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک ہو

1. *رانا محمد افضل ۔ صدر*
2 *. مہر عبد الجبار ۔سنیئر نائب صدر*
*3. مہر تنزیل خالد ۔ نائب صدر*
4. *عامر رضا گوندل ۔ جنرل سیکرٹری*
5. *رانا فضل الرحمان جوائنٹ سیکرٹری*
6 *. رانا محمد زبیر فنانس سیکرٹری*
7. *محمد زوہیب خالد انفارمیشن سیکرٹری*

*منجانب: منتظمینِ پبلک سکوائر*

09/12/2024
Sargodha, Punjab, is famously known as the "City of Citrus" due to its renowned production of Kinnow, a variety of manda...
08/12/2024

Sargodha, Punjab, is famously known as the "City of Citrus" due to its renowned production of Kinnow, a variety of mandarin orange. It is estimated that Sargodha contributes 96% of Pakistan's total Kinnow yield, with its orchards spanning hundreds of thousands of acres.

As the world's largest Kinnow-producing district, Sargodha is celebrated for its high-quality oranges, which are distributed across Pakistan and exported to international markets.

سرکاری ہسپتالوں میں عیادت کے وقت اپنا اور اپنے سامان کا خود خیال رکھیں (پبلک سروس میسج)
08/12/2024

سرکاری ہسپتالوں میں عیادت کے وقت اپنا اور اپنے سامان کا خود خیال رکھیں (پبلک سروس میسج)

08/12/2024

سردیاں شروع ہیں
اگر آپکے پاس اضافی گرم کپڑے، جرسیاں، سویٹرز اور کوٹ وغیرہ ہیں تو آس پاس کسی بھی مزدور یا مستحق کو عطیہ کردیں۔

گزشتہ رات کوٹ مومن شہر میں بہت افسوسناک واقع پیش آیا واپڈا کوٹ مومن کے دو عدد ٹرانسفارمر چوری ہو گئے  ٹرانسفارمر جس گاڑی...
07/12/2024

گزشتہ رات کوٹ مومن شہر میں بہت افسوسناک واقع پیش آیا واپڈا کوٹ مومن کے دو عدد ٹرانسفارمر چوری ہو گئے ٹرانسفارمر جس گاڑی میں شفٹ کیے گئے ہیں اس گاڑی کا نمبر CAD2376 ہے کسی بھائی کو اس گاڑی کی انفارمیشن ہو وہ فوری واپڈا کوٹ مومن آفس کو انفارمیشن محکمے سے تعاون کریں۔ 03701813472

شدید سردی کی لہر7 دسمبر کو ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر تک ملک میں شدید سردی کی لہر متوقع یے۔
06/12/2024

شدید سردی کی لہر
7 دسمبر کو ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر تک ملک میں شدید سردی کی لہر متوقع یے۔

کوٹ مومن: اے سی آفس میں  ہیڈ کلرک نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن پر تقریب کا انعقادکوٹ مومن (رضوان رفیق منہاس)  ...
06/12/2024

کوٹ مومن: اے سی آفس میں ہیڈ کلرک نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن پر تقریب کا انعقاد

کوٹ مومن (رضوان رفیق منہاس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افس سرگودھا (اے ڈی سی آر) میں تعیناتی کے لیے سابقہ ہیڈ کلرک نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان، اے سی کوٹ مومن، عمر دراز راں، قیصر منیر نائب تحصیل داران، رانا خالد محمود، حاجی محمد اشرف، شمشیر علی گرداوران، ملک ریاض احمد اکاؤنٹنٹ، سید احمد ضیا کالونی ہیڈ کلرک، مناظر علی جہان خنانہ ہیڈ کلرک جنرل، نعمان منظور ریڈر اے سی صاحب ندیم اکرم رانجھا ریڈر تحصیلدار، ملک ممتاز صاحب پی اے ٹو اے سی صاحب، محمد انار، محمد شہباز خان، شاہد نواز، توقیر عباس، اختر عباس نائب قاصدان، ارشاد علی گن مین، مہر محمد اعظم رجسٹری محرر اور دیگر تمام سٹاف اے سی آفس اور تحصیل آفس نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سردار مہتاب احمد خان، اے سی کوٹ مومن نے نصیر احمد کیانی کی گریڈ 17 میں پروموشن اور اے ڈی سی آر آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر احمد کیانی نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں ہمیشہ ایمانداری اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی محنت کے نتائج آج سامنے آئے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان نے مزید کہا کہ نصیر احمد کیانی کی ترقی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پورے محکمے کے لیے باعث فخر ہے۔ اس پروموشن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو ہمیشہ اپنی کوششوں کا صلہ ملتا ہے۔

اس موقع پر، تمام شرکاء نے نصیر احمد کیانی کو بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیاب تعیناتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں نصیر احمد کیانی نے اس اعزاز پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پورے عزم و حوصلے کے ساتھ نبھائیں گے اور عوامی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

یہ تقریب تحصیل کوٹ مومن کے مختلف محکموں کے افسران و عملے کی موجودگی میں گلوریا پیلس میرج ہال کوٹ مومن میں منعقد ہوئی اور اس میں ان کے درمیان خوشگوار روابط اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تمام افسران و اہلکاروں نے نصیر احمد کیانی کو اس کامیابی پر نیک خواہشات اور دعائیں دی اور اللہ تعالی سے ان کی مزید ترقی کی دعا کی۔

*8 سے 9 دسمبر کے دوران ان علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے ان شاءاللہ**چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری کا بھی ...
06/12/2024

*8 سے 9 دسمبر کے دوران ان علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے ان شاءاللہ*
*چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے*

05/12/2024

اب 15 پر جھوٹی اور فیک کال کی صورت میں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ 3 تین سال قید ہو سکتی ہے۔ شہری خبردار رہیں: ڈی پی او سرگودہا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kot-Momin Public Square posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share