Kohat Social Media

Kohat Social Media Our Job to tell People What are Rights And What are Wrong For Them.

31/05/2024

پنجاب سے کوہاٹ گندم لانے والے ٹرک ڈرائیوروں نے محکمہ خوراک کے افسران پر رشوت لینے کا اور جوڑ توڑ کا الزام مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔۔۔
نوٹ: اس سخت گرمی اور حبس میں ٹرک ڈرائیورز 5 دنوں سے سڑکوں پر سو رہے ہیں آپ اس ویڈیو میں عجیب مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کوہاٹ ریجن ابراہیم اللہ خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر ، ایم این اے کوہاٹ شہریار خان آفریدی،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور تحقیقاتی اداروں سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔

29/05/2024
ہماری کمپنی کےلئے کراچی واشنگ پاؤڈر پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے ڈسٹری بیوٹرز درکار ہیں جس میں بنوں کوہاٹ، کرک،ھنگو،ڈیراسمیل خا...
26/05/2024

ہماری کمپنی کےلئے کراچی واشنگ پاؤڈر پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے ڈسٹری بیوٹرز درکار ہیں جس میں بنوں کوہاٹ، کرک،ھنگو،ڈیراسمیل خان دوابہ،صدہ، پارچنار،میر علی۔ ٹل میران شاہ
لکی مروت،نورنگ
سیلز منجیر کے پی کے رابطہ نمبر 03333403111

السلام علیکم دوستوں یہ بندا دو دن پہلے کوہاٹ میں دیکھا گیا ہے اگر کسی کو کوئ معلومات ہو تو اس نبر پر رابطہ کریں اس کے فی...
25/05/2024

السلام علیکم دوستوں یہ بندا دو دن پہلے کوہاٹ میں دیکھا گیا ہے اگر کسی کو کوئ معلومات ہو تو اس نبر پر رابطہ کریں اس کے فیملی والے بہت پریشان ہے شکریہ
03215241471
03319070112

عالمی بینک کے اعلٰی سطح وفد کا پشاور میوزیم، سیٹھی ہاؤس اور گوڑگھٹری پشاور کا دورہ۔ وفد میں ورلڈ بینک ساؤتھ ایشیا کے نائ...
16/05/2024

عالمی بینک کے اعلٰی سطح وفد کا پشاور میوزیم، سیٹھی ہاؤس اور گوڑگھٹری پشاور کا دورہ۔ وفد میں ورلڈ بینک ساؤتھ ایشیا کے نائب صدر مارٹن ریزر اور ورلڈ بینک پاکستان کے ہیڈ سمیت دیگر شامل۔ پشاور میں تاریخی میوزیم اور آثار قدیمہ کے مقامات کے بہترین تحفظ و بحالی اور تزئین و آرائش اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو سراہا۔ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، وفاقی سیکرٹری اکنامک افیر ڈویژن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ,ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالصمد خان نے وفد کی میزبانی کی اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

کیوں نااہل لوگوں کو ہمدردی اور جذبات کی بنیاد پر اتنی بڑی ذمہ داریاں سونپ دیتے ہو ، جنکو ان میں پورا کرنے کی نا ہی صلاحی...
16/05/2024

کیوں نااہل لوگوں کو ہمدردی اور جذبات کی بنیاد پر اتنی بڑی ذمہ داریاں سونپ دیتے ہو ، جنکو ان میں پورا کرنے کی نا ہی صلاحیت ہوتی ہے اور نا کوئی قابلیت ۔۔ ؟

ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لئے کیمپوٹر سنٹر اور سولر پلانٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد  معروف کاروباری شخصیت سابقہ جنرل سیکریٹر...
16/05/2024

ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لئے کیمپوٹر سنٹر اور سولر پلانٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد معروف کاروباری شخصیت سابقہ جنرل سیکریٹری ساؤتھ ریجن ، سابقہ ضلعی صدر پی ٹی آئی کوہاٹ ملک قبال نے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ سپرٹنڈنٹ عبدالباری کے ساتھ ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ سپرٹنڈنٹ عبدالباری نے جیل کا تفصیلی دورہ کروانے سمیت اور لائبریری کے لئے مختص کمرے کا معائنہ بھی کیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قیدیوں کے لئے کمپیوٹر سنٹر اور سولر پلانٹ کا 6 لاکھ 70 ہزار کا پراجیکٹ مکمل کرنے سمیت باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل اسسٹنٹ عیدالحسیب، شریف خٹک،سماجی کارکن ایثار علی بنگش، محمد سعد، امان آفریدی،قاضی طارق اور دیگر جیل سٹاف بھی ہمراہ تھے۔ملک اقبال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لیے کیمپوٹر سنٹر اور سولر پلانٹ لگا دیا گیا ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ انسانیت کی خاطر قیدیوں کو بہترین تعلیم اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ جب وہ اپنی سزا مکمل کریں۔ تو معاشرے میں مزید بگاڑ کی جگہ بہتری کی ترویج کر سکیں جس سے حقیقی معنوں میں ہمارا یہ مشن پایہ تکمیل تک پہنچے گا.ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالباری نے ملک اقبال اور ایثار علی بنگش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین کارگردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد طیب عبداللہ کو موصول خفیہ اطلاع کی روشنی میں آج شب مورخہ 13.05.2024 بوقت 10.30 بجے لوئر اورک...
16/05/2024

ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد طیب عبداللہ کو موصول خفیہ اطلاع کی روشنی میں آج شب مورخہ 13.05.2024 بوقت 10.30 بجے لوئر اورکزئی حدود تھانہ کلایہ کے علاقہ بانڈہ چھپری فیروزخیل بمقام سرہ ستہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ملک ساجد علی خان نے خفیہ طور پر چھاپہ لگایا اور اس دوران غیرقانونی لکڑیوں سے بھری 05-پک اپ پکڑ کر قبضہ میں لے لیں جو کہ ضلع اورکزئی سے ضلع خیبر غیر قانونی طریقے سے سمگل کی جا رہی تھیں ۔تمام گاڑیوں کو c p گرج لایا گیا. اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کو ان تمام قبضہ شدہ گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں لائیبریری قائم کرنے کے لئے سماجی کارکن ایثار علی ب...
16/05/2024

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں لائیبریری قائم کرنے کے لئے سماجی کارکن ایثار علی بنگش ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ عبدالحسیب کو ایک لاکھ روپے نقد دے رہے ہیں،اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کے سپرٹنڈنٹ عبدالباری بھی موجود ہیں.

ایس پی سٹی فاروق زمان کی عمرہ سعادت حاصل کرنے کے بعد ایس پی سٹی ون فائیو دفتر امد اس موقع پر معروف سماجی کارکن ایثار علی...
24/04/2024

ایس پی سٹی فاروق زمان کی عمرہ سعادت حاصل کرنے کے بعد ایس پی سٹی ون فائیو دفتر امد
اس موقع پر معروف سماجی کارکن ایثار علی بنگش ودیگر نے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر ایس پی سٹی فاروق زمان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی گھر کی زیارت ہر کسی کی تمنا رہتی ہے اور مکہ مکرمہ کی پاک سرزمین ہو یا مدینہ منورہ جیسا مقدس شہر اللہ کی منظوری کے بعد ہی بندے کی ان شہروں میں حاضری قبول ہوتی ہے۔فاروق زمان کو بلاوا آیا تھا تو انہیں خانہ کعبہ اور روز رسول ﷺ پر حاضری نصیب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اس خوش نصیبی کا مزید فائدہ اٹھاتے ہوۓ انھوں نے الله کے گھر میں تمام عالم اسلام اور بالخصوص ملکی سلامتی کے لئے خاص دعا کی.

پنجاب میں روٹی 16 روپے کی جبکہ کے پی کے میں 80 گرام کی روٹی آج 30 روپے کی مل رہی ہے ۔۔یہ ہوتا ہے فرق ۔۔۔دعوے اور اصلی پر...
20/04/2024

پنجاب میں روٹی 16 روپے کی جبکہ کے پی کے میں 80 گرام کی روٹی آج 30 روپے کی مل رہی ہے ۔۔
یہ ہوتا ہے فرق ۔۔۔دعوے اور اصلی پرفارمنس میں ۔۔۔۔

KOHAT۔۔۔۔Isar Ali Chairman Ittefaq Welfare Organization giving presentation to Miran Shah  Communities under the project...
18/04/2024

KOHAT۔۔۔۔Isar Ali Chairman Ittefaq Welfare Organization giving presentation to Miran Shah Communities under the project AID TO UPROOTED PEOPLE IN PAKISTAN.

بیرون ملک سے آنے والے دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر رشیدپراچہ۔ایثار علی بنگش و دیگر دوستوں کے ہمراہ گروپ فوٹومعر...
15/04/2024

بیرون ملک سے آنے والے دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر رشیدپراچہ۔ایثار علی بنگش و دیگر دوستوں کے ہمراہ گروپ فوٹو
معروف کاروباری شخصیت سابق صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سابق صدر PTI ڈسٹرکٹ کوہاٹ کا حجرہ دوستوں عزیز و اقارب کی وجہ سے ہر وقت آباد دیکھنے کو ملا
موصوف کی مخلصی اور مہمان نوازی کی وجہ سے سرکاری سماجی سیاسی ودیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شہر کی معزز شخصیات کے لئے قیام وطعام و بیٹھک کا مرکز رہا
اللہ پاک اسی طرح شاد و آباد رکھے اور مزید برکتیں عطاء فرمائے

14/04/2024

سینئر نائب صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پیر کامران شاہ کی عمرہ سعادت حاصل کرنے کے بعد چیمبر آفس آمد۔ اس موقع پر بانی کوہاٹ چیمبر رشیدپراچہ ،معروف سماجی کارکن ایثار علی بنگش، گوہر خان آفریدی، وزیر بنگش ودیگر نے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر پیر کامران شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی گھر کی زیارت ہر کسی کی تمنا رہتی ہے اور مکہ مکرمہ کی پاک سرزمین ہو یا مدینہ منورہ جیسا مقدس شہر اللہ کی منظوری کے بعد ہی بندے کی ان شہروں میں حاضری قبول ہوتی ہے۔پیر کامران شاہ کو بلاوا آیا تھا تو انہیں خانہ کعبہ اور روز رسول ﷺ پر حاضری نصیب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اس خوش نصیبی کا مزید فائدہ اٹھاتے ہوۓ انھوں نے الله کے گھر میں تمام عالم اسلام اور بالخصوص ملکی سلامتی کے لئے خاص دعا کی.

04/04/2024

کیا کوہاٹ کے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک بار پھر عرب جان کو لانا چاہیے۔۔؟

29/03/2024

کوہاٹ کے علاقہ خوشحال گڑھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور کوہاٹ پولیس نے سخت ایکشن لے لیا۔اس حوالے سے تھانہ گمبٹ ایس ایچ او ریاض حسین نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے اس غیر قانونی کام کو فوری بند کیا جائے۔۔مزید تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں

درہ ادم خیل دوستان کول کمپنی و جملہ شیئرز ھولڈرز نے ایم ڈی دوستان کول کمپنی حاجی محمد یوسف پر مکمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ...
28/03/2024

درہ ادم خیل دوستان کول کمپنی و جملہ شیئرز ھولڈرز نے ایم ڈی دوستان کول کمپنی حاجی محمد یوسف پر مکمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین جانیے ان سازشیوں کے کرتوت دیکھ کے ہنسی آرہی ھے کہ یہ معمولی شیئرز ھولڈرز اب دوستان کول کمپنی جیسے بڑے کمپنی کے ایم ڈی اور پارٹنرز بن بیٹھے اور فیصلے کرنے لگے کہ ایم ڈی دوستان کول کمپنی حاجی محمد یوسف سے لین دین نہ کی جائے ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں سے دوستان کول کمپنی اور حاجی محمد یوسف (جو کہ 2028 تک تمام شیئرز ھولڈرز کی طرف سے (جن کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بندہ عاجز لکھنے سے قاصر ہے) متفقہ طور پر دوستان کول کمپنی کے ایم ڈی مقرر ھے جبکہ مندرجہ بالا سازشی شیئر ھولڈرز اپنے بیشتر شیئرز فروخت کرکے ایم ڈی بننا تو درکنار ایسے فیصلے کرنے کا اختیار کھو چکے ہیں
یہاں یہ بھی ذکر کرتے چلے کہ ان میں سے نورزمان کمپنی کے خلاف سازش کی وجہ سے کمپنی سے پہلے ہی نکالے جا چکے ہیں اور اب ان میں سے کچھ کے خلاف انکوائری جاری ہیں )کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ ہی یہ سازشی عناصر دوستان کول کمپنی کی کوئلہ لین دین کے فیصلوں کا اختیار رکھتے ہیں الٹا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار کر اپنا اور اپنے ہی شیئرز کا نقصان کر بیٹھے گے ۔
لہٰذا ھر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ھے کہ ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں پہ کان نہ دھریں کیونکہ دوستان کول کمپنی اپنے کمپنی کی دفاع کےلئے حاجی محمد یوسف کی سربراہی میں ہمہ وقت تیار کھڑی نظر آرہی ہیں اور نظر آئیگی انشاء اللہ
سب کا بہت بہت شکریہ
منجانب ایم ڈی دوستان کول کمپنی و جملہ شیئرز ھولڈرز جن کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے لکھنے سے قاصر ہوں

25/03/2024

بریکنگ نیوز!
عبدالصمود عرف شاہ محمود کے داود آفریدی پر تابڑ توڑ حملے۔
داود آفریدی کا پارٹی کے ساتھ غداری کرنے کا انکشاف۔
مزید سنئے اس وڈیو میں۔

ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک مصور حسین کے حجرہ آمد۔ انکے بھتیجے کے وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے...
21/03/2024

ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک مصور حسین کے حجرہ آمد۔ انکے بھتیجے کے وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت، دُعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی.

پی ایم ایس 2020 کے امتحانات جو خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے چار سال کا طویل عرصہ لگا کے فروری 2024 میں نتائج کا اعلا...
20/03/2024

پی ایم ایس 2020 کے امتحانات جو خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے چار سال کا طویل عرصہ لگا کے فروری 2024 میں نتائج کا اعلان کیا۔ اس نے امیدواروں کو کافی مایوس کیا۔ کم و بیش 30 ہزار لوگوں میں سے تحریری امتحان میں صرف 225 امیدوار کامیاب پائے۔

جنہوں نے بعد میں نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل میں سے گزرنا تھا۔ لیکن کمیشن نے تحریری امتحان ٹاپ کرنے والے امیدوار اور ساتھ ساتھ 700 سے اوپر نمبر لینے والے امیدواروں کو انٹرویو میں فیل اور 600 سے 700 درمیان والے ذیادہ تر امیدواروں کو پاس کردیا۔

بعد ازاں امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی اور عدالت نے پبلک سروس کمیشن سے مذکورہ انٹرویو کی تفصیلات طلب کیں۔ جو پبلک سروس کمیشن کے نمائندے پیش نہ کر سکے۔ اور جج نے سٹے آرڈر جاری کر دیا۔

درہ ادم خیل کے سماجی تنظیم فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گزشتہ امسال کی طرح اس سال بھی مسافروں کیلئے رو...
15/03/2024

درہ ادم خیل کے سماجی تنظیم فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گزشتہ امسال کی طرح اس سال بھی مسافروں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جو یکم رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔اس موقع پر صدر سماجی تنظیم فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک عبدالرحیم آفریدی نے کہا کہ رمضان دسترخوان کا گزشتہ پانچ سالوں سے اللہ کی رضا کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت اہتمام کر رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بوجہ مہنگائی جہاں افطار دسترخوان کی افادیت اور طلب میں اضافہ ہوا ہے وہیں ہمارے عین نظریئے کےمطابق اس تمام تر کار خیرکا خالص مقصد اللہ کی رضا اور خوشنودی سمیت مسافروں کو مفت افطاری کروانا بھی ہے جس سے ہمیں دلی اطمینان اور سکون ملتا ہے. مخیر حضرات سے اپیل کرتےہوۓ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں اپنی استطاعت کے مطابق سال بھر اور بالخصوص اس بابرکت مہینے میں غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انھوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے سالوں میں امداد باہمی سے اس کار خیر میں مزید بہتری لائینگے جس کے لئے ہمیں ہر چاہنے والے کی مدد درکار ہوگی۔

سب  تعریف  اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے
14/03/2024

سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی اسمبلی امیدوار حلقہ پی کے 93 ضلع ہنگو انور بنگش نے نو منتخب ایم پی اے اقبال وزیر کے سا...
14/03/2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی اسمبلی امیدوار حلقہ پی کے 93 ضلع ہنگو انور بنگش نے نو منتخب ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پشاور میں ملاقات کی۔منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اور موجودہ معاشی صورتحال و سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اعلان وفاتجمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان  کی چچی ، سیٹھ حاجی سردار...
13/03/2024

اعلان وفات
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان کی چچی ، سیٹھ حاجی سردار خان کی زوجہ محترمہ اور چیئرمین حاجی عبداللہ بنگش کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہے جن کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بوقت دن گیارہ بجے حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش ہنگو روڈ محمد زئی کے سامنے ادا کی جائے گی ۔

کوہاٹ۔ معروف ماہر تعلیم اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر ال...
08/03/2024

کوہاٹ۔ معروف ماہر تعلیم اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کہا ہے کہ معاشی آسودگی کے لیئے نئی نسل کو کاروبار کی جانب راغب کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی کے نیشنل انکیوبیشن سنٹر (NIC) میں ریسرچ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (R.E.D) انٹرنیشنل کی جانب سے کاروباری ائیڈیاز کے حوالہ سے تین روزہ بوٹ کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔یو ایس قونصلیٹ پشاور کے تعاون سے تین روزہ انٹرایکٹو بلڈ انٹرپرینیور شپ سکلز ٹریننگ (B.E.S.T) بوٹ کیمپ کی اختتامی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر R.E.D International، بسمہ مرزا، ڈائریکٹر اورک کوہاٹ یونیورسٹی شاہد الاسلام، ڈائریکٹر پروگرامز R.E.D International، عابد حسین، کوہاٹ یونیورسٹی کے انکیوبیشن منیجر انوار الحق، اسٹارٹ اپ کمیونٹی لیڈ زاہد اقبال اور بزنس ڈویلپمنٹ منیجر محمد سلمان خان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیمی ادارے ہی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیئے کہ کاروباری امور سے متعلق نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں مقررین نے کہا کہ بوٹ کیمپ کا مقصد ڈیزائن تھنکنگ، بزنس ماڈل کینوس کے تصورات پر کاروباری افراد کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، تاکہ شرکاء کو اپنے کاروباری منصوبوں کو بہتر بنانے اور ان کی سیلز پچز کو تیار کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ٹریننگ بوٹ کیمپ کو شرکاء کی مختلف سیکھنے کی ضروریات اور کاروباری آئیڈیاز تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور ڈیلیور کیا گیا تھا۔ کل 11 اسٹارٹ اپس اور 6 بزنس آئیڈیاز کی اسکریننگ کی گئی اور بوٹ کیمپ کے اختتام پر کامیاب ٹرینیز کو اختتامی تقریب میں سرٹیفیکیٹس سے نوازاگیا شرکاء نے R.E.D International کے B.E.S.T اقدام کو سراہا اور KP میں کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے R.E.D کی ٹیم کے ٹائر ٹو ڈسٹرکٹ پر غور کرنے کے جامع وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے ریڈ انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بسمہ مرزا کو B.E.S.T بوٹ کیمپ کا کامیاب انعقاد کرنے پر مبارکباد دی۔بسمہ مرزا نے اس موقع پر KUST یونیورسٹی کی انتظامیہ اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر کوہاٹ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جس میں انہوں نے ایسے اقدامات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جو طلباء کے افق کو وسیع کرتے ہیں، انہیں رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے پرو وی سی، ڈائریکٹر ORIC، اور خصوصی طور پر انوار الحق اور زاہد اقبال کا ہموار کوآرڈینیشن اور سہولت فراہم کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا۔

06/03/2024

کوہاٹ کے علاقہ خوشحال گڑھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کے خلاف خوشحال گڑھ کے مقامی افراد کا کوہاٹ کے انتظامیہ کے نام اہم پیغام اور مطالبہ کہ اس کام کو فوری بند کیا جائے

01/03/2024

ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلزخیبر پختونخواہ کے اعزاز میں ال ممبران درہ ادم خیل کول لیز ہولڈرز اینڈ مائنز ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نقیب اللہ افریدی نے کول مائنز کمپنی قاسم خیل درہ ادم خیل کے خلاف جاری تنازعہ 2014 کول رائلٹی کول منافع (سرسایہ رقم ) زبردستی بندش اور سپریم کورٹ اف پاکستان کا فیصلہ جوکہ مورخہ/ 17/3 2020 کو ہمارے حق میں سنایا تھا اس کے باوجود بھی ظلم و جبر سے ہمیں اپنے حق سے محروم کر رکھا ہے اس حوالے سے ایک تحریری درخواست کے ذریعے اپنا فریاد ال ممبران درہ ادم خیل کول لیز ہولڈرز اینڈ مائنز ایسوسی ایشن کو پہنچا دیا اس موقع پر نقیب اللہ افریدی نے اپنے خاندان اور اپنے بہن بھائیوں اور شیر خوار بچوں سمیت خاندان کے دیگر بزرگوں اور خواتین کے حوالے سے بھی تفصیلی اگاہ کیا انہوں نے اپنی بہن بھائیوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر ضروریات زندگی کے حوالے سے بھی اپنے معزز ال ممبران درہ ادم خیل کول لیز ہولڈرز اینڈ مائنز ایسوسی ایشن کو اگاہ کیا جس کے بعد ال ممبران درہ ادم خیل کول لیز ہولڈرز اینڈ مائنز ایسوسی ایشن ممبران نے نقیب اللہ افریدی کی تحریری درخواست وصول کی اور نقیب اللہ افریدی کی فریاد کو غور سے سنا انہوں نے جلد اس مسئلے کے حل کے لیے نقیب اللہ افریدی کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشاءاللہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل تلاش کرکے بے گناہ بچوں اور بیوہ خواتین اور بزرگوں کو ان کا حق پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اخر میں نقیب اللہ افریدی نے اپنے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے قوم کے معزز ممبران پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں اپنا حق دلوانے میں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے اور ہمارے بے گناہ بچوں ،بیواؤں اور بزرگوں سمیت خواتین کے سروں پر سایہ بننے گے اور ہمیں ظالموں کی جبر سے ازاد کرائیں جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محترمہ رینا سہروردی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ چائلڈ...
23/02/2024

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محترمہ رینا سہروردی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کوہاٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد علاقے میں بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کےلئے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا تھا۔ اجلاس میں چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اعجاز احمد، یونیسیف کے چلڈرن پروٹیکشن اسپیشلسٹ، یونیسیف کے پروگرام منیجر، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کوہاٹ، کوہاٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز مامون خٹک اور ڈاکٹر جان عالم، سماجی کارکنان ایثارعلی بنگش، سلیم الطاف ایڈووکیٹ اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے آپریشنل طریقہ کار، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کی فعالیت اور طریقہ کار کے بارے میں بتایاگیا ۔ مزید برآں بچوں کے تحفظ کے نظام اور بچوں کے حقوق میں والدین کی بیداری کے اہم کردار کو اجاگرکیاگیا اور اس بات پر زور دیا کیاگیاکہ بچوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا نہ صرف ایک سماجی بلکہ حکومت اور اس کے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے تحفظ کے مسائل کو حل کرنے اور کوہاٹ کے بچوں کے لیے محفوظ اور پرورش کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زو دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام ارکان کو بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے مشن کو قومی جوش و جذبے سے ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

10/02/2024

کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Address

Kohat
27000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Social Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Kohat

Show All