Kohat insider

Kohat insider Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat insider, Digital creator, Haji Bahadar Saib, Kohat.

کوہاٹ کا واحد فیسبک پیج جو کسی کے امرود نہیں اُٹھاتا-
ہرسیاسی، غیر سیاسی ، سماجی ، اور علاقائی خبر پر تبصرہ اور تنز و مزاح کیساتھ کوہاٹی جوانوں کی اصلاح کا سفر
نوٹ:-
ایڈمن نے کسٹ ، کوہاٹ بورڈ اور تبلیغی مرکز میں مزدوری کی ہے-
عید مبارک 2025

عمر اکمل کی زبان میں منہ نہیں ۔۔۔
27/12/2024

عمر اکمل کی زبان میں منہ نہیں ۔۔۔

27/12/2024

یہ بابری بانڈے والوں کو کوہاٹ ٹرین سے کیا دشمنی ہے- مڑا یہ کیا دلہ توب شروع ہے ؟

27/12/2024

کوہاٹ کے اردگرد فوجی آپریشن چل رہے ہیں-
نقل مکانی ہورہی ہے- اور ہر جگہ آگ لگی ہوئی ہے-
ہم اپنے مستقبل ، آنے والی نسلوں کیلئے خونی جنگیں چھوڑ رہے ہیں-
نیا سال مبارک

26/12/2024
26/12/2024

کوہاٹ میں سلفی موڈ عروج پر
۔۔۔۔۔۔۔۔افسوس صدافسوس ۔۔۔۔۔۔

26/12/2024

اور اگر اب عمران خان مذاکرات کرکے باہر آتا ہے تو بھائی میرے، یہ ملک کبھی ٹھیک نہیں ہونا -
اور تحریک انصاف ختم شد ہوجانا ہے اگر کوئی ڈیل ہو گئی اندر ہی اندر -

26/12/2024

کامران غلام گالیاں بھی انگلش میں دیتا ہے- افریقہ میں جا کر کھلاڑیوں کو گالیاں دینا - پاکستان کرکٹ کا اللہ حافظ ہے-

25/12/2024

جب ہم بچے تھے تو سوچتے تھے کہ درہ میں پستول عام بکتی ہے ، چرس عام بکتی ہے تو کوہاٹ مین بازار میں کیوں نہیں؟ اور کینٹ والے خالص پاکستانی اور ہم بلڈی سویلین کیوں-

اور گھمکول کے مرید پنجاب میں زیادہ کیوں ہیں اور شیعہ کربلا کا ماتم زرگراں بازار سے صرف محرم میں کیوں نکالتے ہیں-
جنگل خیل میں بدمعاشی کرنے والے لوگوں کو لوگ کیوں عزت دیتے ہیں جن کی اخبار میں خبریں اشتہاری اور مجرم کی آتی ہے-

اور بھائی کیوں اپنے باپ کی جائیداد میں بہنوں کو ان کا حق دیتے وقت بدل جاتے ہیں-

پھر ہم بڑے ہوگئے-

سمجھ آ گئی کہ بابو بھئیاں یہ سب ٹوپی ڈرامے ہیں ، پیسے اور پاور کا کھیل-

25/12/2024

اکثر محسن نقوی کی شاعری پڑھ کر مجھے کوئی یاد آجاتا ہے-

وہ دے رہا ہے دلا سے تو عمر بھر کے مجھے
بچھڑ نہ جائے کہیں پھر اداس کر کے مجھے

جہاں نہ تو نہ تیری یاد کے قدم ہوں گے
ڈرا رہے ہیں وہی مرحلے سفر کے مجھے

ہوائے دشت مجھے اب تو اجنبی نہ سمجھ!
کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے

یہ چند اشک بھی تیرے میں شام غم لیکن
اجالنے ہیں ابھی خال و خد سحر کے مجھے

دل تباہ ترے غم کو ٹالنے کیلیے !
سنا رہا ہے فسانے ادھر اُدھر کے مجھے

قبائے زخم بدن پر سجا کے نکلا ہوں
وہ اب ملا بھی تو دیکھے گا آنکھ بھر کر مجھے

کچھ اس لیے بھی میں اس سے بچھڑ گیا محسن
وہ دور دور سے دیکھے ٹھہر ٹھہر کے مجھے

محسن نقوی

🖤

25/12/2024

کمیشنر صیب، شفیع جان، شہریار بھائی۔ ساروں کو چاہیے کہ چرچ جائیں- اپنی عیسائی برادری کی خوشی میں شامل ہوجائیں-
کوہاٹ کے عیسائی عوام کی عید اللہ خیر سے گزارے-

جنگ ختم ہو گئی ،لیڈر ایک ساتھ بیٹھ کر کانفرنس کرنے لگے ،اور رہ جائے گئی وہ بوڑھی ماں جو اپنے بیٹے کی منتظر ہوگی،وہ نوجوا...
25/12/2024

جنگ ختم ہو گئی ،
لیڈر ایک ساتھ بیٹھ کر کانفرنس کرنے لگے ،
اور رہ جائے گئی وہ بوڑھی ماں جو اپنے بیٹے کی منتظر ہوگی،
وہ نوجوان لڑکی جو اپنے محبوب شوہر کا انتظار کرے گی،
اور وہ بچے جو اپنے باپ کے منتظر ہوں گے،
میں نہیں جانتا کہ وطن کس کس نے بیچا،
لیکن میں نے دیکھا کہ قیمت کس نے ادا کی!
25 کارکنان کو سانحہ 9 مئی 10..10 سال بامشقت قید سزا سنا دی گئی ہے۔۔ان میں کوئی ایم پی اے یا ایم این اے شامل نہیں اور نہ ہی کسی ایم این اے ۔ایم پی اے ۔کا بیٹا سب غریب کے بچے ہیں۔۔۔
برحال ہمارا کام حق سچ دکھانا

25/12/2024

‏کہو تو لوٹ جاتے ہیں!
ابھی تو بات لمحوں تک ہے، سالوں تک نہیں آئی
ابھی مسکانوں کی نوبت بھی، نالوں تک نہیں آئی
ابھی تو کوئی مجبوری، خیالوں تک نہیں آئی
ابھی تو گرد پیروں تک ہے، بالوں تک نہیں آئی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں

چلو اک فیصلہ کرنے، شجر کی اور جاتے ہیں
ابھی کاجل کی ڈوری۔ سرخ گالوں تک نہیں آئی
زباں دانتوں تلک ہے، زہر پیالوں تک نہیں آئی
ابھی تو مشک کستوری غزالوں تک نہیں آئی
ابھی روداد بے عنواں
ہمارے درمیاں ہے دنیا والوں تک نہیں آئی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں

ابھی نزدیک ہیں گھر اور منزل دور ہے اپنی
مبادا نار ہو جائے یہ ہستی نور ہے اپنی
کہو تو لوٹ جاتے ہیں

یہ رستہ پیار کا رستہ رسن کا دار کا رستہ
بہت دشوار ہے جاناں۔ ۔ ۔ ۔

کہ اس رستے کا ہر ذرہ بھی اک کہسار ہے جاناں
کہو تو لوٹ جاتے ہیں

میرے بارے نہ کچھ سوچو مجھے طے کرنا آتا ہے
رسن کا، دار کا رستہ
یہ آسیبوں بھرا رستہ، یہ اندھی غار کا رستہ

تمہارا نرم و نازک ہاتھ ہوگر میرے ہاتھوں میں
تو میں سمجھوں کہ جیسے دو جہاں ہیں میری مٹھی میں
تمہارا قرب ہو تو، مشکلیں کافور ہو جائیں
یہ اندھے اور کالے راستے پر نور ہو جائیں

تمہارے گیسووں کی چھاوں مل جائے
تو سورج سے الجھنا بات ہی کیا ہے
اٹھا لو اپنا سایہ تو، میری اوقات ہی کیا ہے؟
میرے بارے نہ کچھ سوچو، تم اپنی بات بتلاو
کہو !
تو چلتے رہتے ہیں

کہو !!
تو لوٹ جاتے ہیں !!

امجد اسلام امجد

24/12/2024

عہدوں پر رہتے ہوئے انسانیت دیکھائیے
ریٹائرمنٹ کے بعد تو سب ہی بزرگ، صوفی ، تبلیغی ، حاجی اور فقیر بن جاتے ہیں۔

24/12/2024

اتنے سپیکرز اور گاڑیاں اور گھوڑے دوڑانے سے اچھا تھا کہ بازار کی صفائی مہم چلاتے- سٹریٹ لائیٹ ٹھیک کرتے- صاف پانی اور بازار میں عوامی لیٹرین کا انتظام کرتے- مگر نہیں 2024 میں یہ لوگ گھوڑی ریلی والی پین یکیاں کر رہے ہیں-

Advisory council of Chief Minister Dehli. دہلی کے وزیر اعلی اور ان کی ٹیم ۔۔۔۔۔
24/12/2024

Advisory council of Chief Minister Dehli.
دہلی کے وزیر اعلی اور ان کی ٹیم ۔۔۔۔۔

24/12/2024

کرک کے علاقے میں ٹک ٹاکر لڑکی کے جنازے پڑھنے سے مولوی صاحبان نے انکار کردیا
مقامی زراٸع

Address

Haji Bahadar Saib
Kohat
KOHATKPK

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat insider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat insider:

Videos

Share