SANJO TV

SANJO TV Sanjo TV Kohat is a vibrant television channel in Kohat, Pakistan, dedicated to celebrating local culture and talent.
(1)

It offers a diverse range of programming, including dramas, talk shows, and music, engaging the community and promoting regional stories. Please Like Our Page To Get All News About Kohat City & All Over The World.

05/01/2025

کوہاٹ شہر میں نینز بائی ذوالقرنین کے بارے میں کسٹمر کا کیا کہنا ہے ؟

قومی شاہراہوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ، 5 جنوری 2025 سے نافذ العملقومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر! وزارت موا...
05/01/2025

قومی شاہراہوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ، 5 جنوری 2025 سے نافذ العمل

قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر! وزارت مواصلات کے زیر انتظام نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ٹول ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 5 جنوری 2025 سے نافذ ہوں گی۔

اعلان کے مطابق نئی شرحیں درج ذیل ہیں:
• کار، جیپ، وین/آپ: 150 روپے
• ویگن اور منی بس: 450 روپے
• بس: 550 روپے
• ٹرک (2/3 ایکسل): 550 روپے
• ہیوی ٹرانسپورٹ (4/5/6 ایکسل): 800 روپے

یہ اضافہ حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی دیکھ بھال اور مزید بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ نرخوں کے مطابق ادائیگی کریں اور کرپشن سے بچیں۔

مزید معلومات کے لیے:
• نیشنل ہائی وے اتھارٹی دفتر
• ویب سائٹ: www.nha.gov.pk
• فون: 051-9260190

ٹول ٹیکس میں اضافہ عوام کی سہولت اور شاہراہوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، عوام کو نئے نرخوں پر عمل درآمد کے لیے آمادگی دکھانے کی درخواست کی گئی ہے۔










غلام اصغر سے کچہ پکہ سے کوہاٹ جاتے ہوئے UBL ATM کہیں گمُ ہوگیا ہے جس کو بھی ملے تو رابطہ کریں
05/01/2025

غلام اصغر سے کچہ پکہ سے کوہاٹ جاتے ہوئے UBL ATM کہیں گمُ ہوگیا ہے جس کو بھی ملے تو رابطہ کریں

ضلع کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر شدید زخمی، ہسپتال منتقلنجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کئی دنوں کے ...
04/01/2025

ضلع کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کئی دنوں کے بعد پہلا قافلہ روانہ ہوا ، اس کا بنیادی مقصد کرم کے درمیان آمدو رفت کے سلسلے کو بحال کرنا تھا ، امن معاہدہ ہو چکا ہے ۔ لیکن قافلہ روانہ ہوا اور جب تحصیل علیزئی میں عرفان کلی کے پاس پہنچا تو قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈی سی کر م جاوید اللہ اور سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ڈی سی کو زخمی حالت میں علیزئی کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امن معاہدے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ دونوں فریقین اس پر عملدرآمد کریں گے لیکن جب آج قافلہ روانہ ہوا اور مشیر اطلاعات کے پی کے بھی وہاں پر موجود تھے ، انہوں نے قافلے کو روانہ کیا ۔ اس کے بعد یہ واقع پیش آیا، سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں، جرگے کے اراکین اور امن کمیٹی سے رابطے کیئے جارہے ہیں۔









کوہاٹ: بجلی کی بندش کے ساتھ یوفون نیٹ ورک غائب، صارفین شدید پریشانی کا شکارکوہاٹ کے مختلف علاقوں جس میں استرزئی میں بجلی...
04/01/2025

کوہاٹ: بجلی کی بندش کے ساتھ یوفون نیٹ ورک غائب، صارفین شدید پریشانی کا شکار

کوہاٹ کے مختلف علاقوں جس میں استرزئی میں بجلی کی بندش کے دوران یوفون نیٹ ورک مکمل طور پر غائب ہوجاتا ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ہزاروں روپے کے پیکجز خریدنے کے باوجود نیٹ ورک کے لیے ترس رہے ہیں۔

شہریوں نے یوفون کمپنی کے رویے کو بدعنوانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنی خدمات میں بہتری لانے کے بجائے صارفین کو مزید مشکلات سے دوچار کر رہی ہے۔

صارفین نے کمپنی کے مالکان سے فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لینے اور نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔













اداکارہ سلمیٰ ظفر کا انکشاف: شوہر کو افیئرز سے بچانے کے لیے دوسری شادی کی اجازت دیپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ...
03/01/2025

اداکارہ سلمیٰ ظفر کا انکشاف: شوہر کو افیئرز سے بچانے کے لیے دوسری شادی کی اجازت دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی کے اہم رازوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر عاصم کو دوسری شادی کی اجازت دی تاکہ وہ غیر اخلاقی تعلقات سے بچ سکیں۔

سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کی شادی 18 سال قبل ہوئی تھی، اور ان کے شناختی کارڈ اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا رزلٹ بھی شادی کے بعد ہی بنا تھا۔ ان کے شوہر عاصم سے عمر میں پانچ سال کا فرق ہے، اور ان کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساس نے انہیں گھر چلانے کا طریقہ سکھایا، اور وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنی ساس کی بدولت ہیں۔ سلمیٰ کے مطابق، جب انہیں پہلی بار شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا تو یہ تین ماہ ان کے لیے بہت مشکل تھے۔

سلمیٰ ظفر نے اپنے سسر سے مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ عاصم کو دوسری شادی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ غیر اخلاقی تعلقات سے بچ سکیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کو بھی قائل کیا کہ وہ اپنے والد کی دوسری شادی کی حمایت کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک حادثے کے بعد انہوں نے بچوں کو سمجھایا کہ اگر وہ اپنے والد کو اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس شادی کے لیے راضی ہونا ہوگا۔ سلمیٰ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر کی دوسری شادی کے بعد انہوں نے سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا لیا اور اس کے ساتھ حقیقی بچوں کی طرح پیار کیا۔

سلمیٰ ظفر کے مطابق، اب ان کے تین نہیں بلکہ چار بچے ہیں، اور سب کے درمیان محبت حقیقی بہن بھائیوں کی طرح ہے۔

نمرہ اویس اسسٹنٹ کمشنر کی۔جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد بلا تفریق آپریشن بابت تجاوزات شروع کردیا گیا, تجاوزات کے مرتکب ...
02/01/2025

نمرہ اویس اسسٹنٹ کمشنر کی۔جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد بلا تفریق آپریشن بابت تجاوزات شروع کردیا گیا, تجاوزات کے مرتکب متعدد دوکانات کو سیل کردیا گیا, اس موقع تحصیل آفیسر ریگولیشن ریاض اعوان، احمد زمان ، چیف آفیسر محمد وقاص ٹریفک انچارج روف سمیت مقامی پولیس چوکی انچارج واحد اللہ ھمراہ نفری بھی موقع پہ موجود تھے۔۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ۔اویس کا کہنا تھا کہ مرکزی بازار سمیت ملحقہ تمام بازاروں میں آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا جبکہ مین شاہراوں پہ جہاں ھمہ وقت ٹریفک کا دباو رہتا ہے جس سے عوام ایمبولینسز کو شدید پریشانی و کوفت ہوتی ہے وہاں بھی ہر طرح کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اس حوالے سے علاقہ پٹواری کو جلد از جلد تمام مین شاہراوں خصوصا پشاور چوک ہنگو روڈ ، بنوں روڈ چکرکوٹ میں شاہراوں پہ تجاوزات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی،_عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی۔جانب سے بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہا اور تعریف کی اور امید ظاہر کی بازاروں میں پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک اژدھام پہ بھی جلد قابو پالیا جائے گا۔

خوشخبری اب پشاور یا اسلام آباد جانے کے ضرورت نہ اب کوھاٹ میں نشے کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے لائف ویز منشیات اور نفسیا...
02/01/2025

خوشخبری
اب پشاور یا اسلام آباد جانے کے ضرورت نہ اب کوھاٹ میں نشے کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے لائف ویز منشیات اور نفسیاتی ہسپتال کوھاٹ علاج کے لیے رابطہ کریں
03332141129

01/01/2025

" ہمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن اینڈ تھیلیسیمیا سینٹر کی پہلی سالگرہ کی خوبصورت تقریب، جہاں کیک کاٹا گیا اور معزز ڈاکٹروں کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی دی گئی اور خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔"

01/01/2025

ساجد حسین بنگش اور سنجو ٹی وی ٹیم کی جانب سے آپ تمام فالورز کو نئے سال کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو
اللہ پاک یہ سال ہمارے لیے امن خوشحالی اور سکون کا ضامن بنائیں آمین ۔

01/01/2025

منیم کوئٹہ کیفے کی جانب سے نئے سال کا جشن، شاندار آتش بازی اور مزیدار کیک کے ساتھ.. مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔۔

01/01/2025

دیکھیے Munim Quetta Cafe کی جانب سے نئے سال کا جشن، شاندار آتش بازی اور مزیدار کیک کے ساتھ!"
فول ویڈیو کچھ ہی دیر بعد...

🌟 Happy New Year 2025 from Sanjo TV! 🌟As we welcome 2025, Sanjo TV wishes you a year filled with success, joy, and endle...
31/12/2024

🌟 Happy New Year 2025 from Sanjo TV! 🌟

As we welcome 2025, Sanjo TV wishes you a year filled with success, joy, and endless opportunities. Let’s step forward together, making every moment count and building a brighter future.

Stay connected with Sanjo TV for stories, news, and updates that matter most to you. Here’s to another year of growth, positivity, and achievements!

🎉 Happy New Year 2025! 🎉

31/12/2024

باب و شفاء میڈیکل سینٹر، کچہ پکا، کوہاٹ – ایک جدید ہسپتال جو بہترین سہولتوں سے مزین ہے، جہاں آپ کو معروف ڈاکٹرز جیسے ڈاکٹر سید مجتبی اور ڈاکٹر فرید حسین بنگش کی خدمات حاصل ہیں۔ یہاں آپ کو لیبارٹری، میڈیکل اسٹور، اور ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے، تاکہ آپ کو صحت کی بہترین دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ آپ کا قابل اعتماد انتخاب!

رابطہ نمبر: 03449234241

رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز کی تیاریامریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے ایسے سو...
31/12/2024

رات کے وقت بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز کی تیاری

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے ایسے سولر پینلز تیار کیے ہیں جو دن کے ساتھ رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی میں ریڈی ایٹیو کولنگ کے اصولوں کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے زمین سے خارج ہونے والی حرارت کو توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں کسی شے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس کی حرارت کو خلا کی جانب خارج کیا جاتا ہے۔ ماہرین نے اس اصول کو تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کے ساتھ ملاتے ہوئے عام سولر پینلز کو جدید انداز میں تبدیل کیا ہے، جو رات کے وقت فی اسکوائر میٹر 50 ملی واٹس بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔

اگرچہ دن کے مقابلے میں یہ توانائی کم ہے (فی اسکوائر میٹر 200 واٹس)، لیکن یہ چھوٹے آلات جیسے ایل ای ڈی لائٹس اور سینسرز کے لیے کافی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں، اور یہ صرف صاف آسمان کے تحت مؤثر ہے۔

یہ نئی پیش رفت دنیا بھر میں توانائی کے شعبے میں اہم تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں درجنوں اموات کے بعد دو ماہ سے راستوں کی بندش اور اد...
31/12/2024

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں درجنوں اموات کے بعد دو ماہ سے راستوں کی بندش اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث حالات بدستور خراب ہیں تاہم دوسری جانب حکام کو امید ہے کہ امن جرگے کے طرف سے طے کردہ شرائط پر جلد ہی دونوں فریقین میں اتفاق رائے پیدا ہو جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق منگل کو ’کرم کے حوالے سے جرگے پر حتمی فیصلہ اور دستخط کر لیے جائیں گے۔‘
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح جنگ بندی تھی جو کہ نافذ العمل ہو چکی ہے اور اب صوبائی حکام جرگہ معاملات کو نمٹانے کے لیے اس لیے ٹائم دے رہے ہیں تاکہ وہ متفقہ اور حتمی نتیجے پر پہنچ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہوں گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حالات پیدا نہ ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے اسلحہ اور بنکر ختم کیے بغیر پاڑہ چنار ٹل روڈ کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا جبکہ اس ضمن میں کابینہ اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر حال میں عملدرآمد کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک ناصرف 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں بلکہ نہ ختم ہونے والی کشیدگی کے باعث کُرم کے صدر مقام پاڑہ چنار جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں ادویات، خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا بھی ہے۔
سڑکیں بند ہونے کے باعث وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ادویات و دیگر اشیا کرم کے متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
اس معاملے پر مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے کی کال دی گئی تھی جس کے بعد کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں متعدد مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سنی علما کونسل پاکستان نے کرم میں بلاتفریق آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر علاقے کو اسلحے سے پاک کر کے مجرموں کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو وہ پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیعپشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما ک...
30/12/2024

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کے زونز میں اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق، یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ مزید ہدایات اور اقدامات کے لیے مختلف سرکاری دفاتر کو نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات:
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سرد موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت دی جا سکے۔

والدین اور طلبہ کے لیے اہم اطلاع:
تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران آن لائن یا دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو معطل رکھیں اور تعلیمی سلسلہ 7 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع کریں۔

Address

Kohat

Telephone

+923349667733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SANJO TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SANJO TV:

Videos

Share

CEO Message !

اسلام و علیکم !

تمام ریڈرز کا بہت مشکور ہو جو ہمارے ساتھ مل کر علاقہ کوہاٹ کے مسائل حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔یقینا یہ سب اکیلے ممکن نہیں یہ سب آپ لوگوں کی دعا ہے کہ بہت کم وقت میں سنجو ٹی وی نے کوہاٹ میں اپنا ایک نام بنایا ہے انشا ٗاللہ آنے والے وقت میں بھی ہماری کوششیں جاری رہے گی ۔ شکریہ