MAP news kohat

MAP news kohat کوہاٹ و جنوبی اضلاع کی خبروں پر مشتمل سوشل میڈیا پیج!

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کا کے ڈی اے میں کاروائیاں ---------ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ خان ک...
02/02/2024

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کا کے ڈی اے میں کاروائیاں ---------
ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ٹیم کوہاٹ نے کے ڈی اے بازار میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی۔انسپیکشن کے دوران ایک دکان سے بڑی مقدار میں ایکسپائر جوس برامد کر کے جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ دیگر کو امپروومنٹ نوٹسز اور ایس او پیز فراہم کی گئی

کوہاٹ علاقہ بنگش سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل ندیم حیدر کو اگلے سٹیپ میں پرموشن اے ایس ائی کے بیجز لگا دیے
30/01/2024

کوہاٹ علاقہ بنگش سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل ندیم حیدر کو اگلے سٹیپ میں پرموشن اے ایس ائی کے بیجز لگا دیے

26/01/2024

شہریار آفریدی کی کوھاٹ آمد پر انکا خوشحال گڑھ کے مقام پر استقبال

کوہاٹ پولیس نے جوانسال دوشیزہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہےگمبٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار ک...
12/01/2024

کوہاٹ پولیس نے جوانسال دوشیزہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہے

گمبٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

مبینہ ملزم نے زیارت شیخ اللہ داد کی رہائشی جوانسال لڑکی مسماۃ (ب) کو گھر سے ورغلا کر لے جانے کے بعد قتل کیا

مقامی پولیس نے 11 نومبر کے روز ویرانے سے لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا

اندھے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئےڈی پی اوکوہاٹ فرحان خان نے خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی تھی

ڈی ایس پی گمبٹ مظفر سید اور ایچ او گمبٹ ریاض حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی

پولیس نے وقوعہ کے مرکزی ملزم محمد یاسین سکنہ شین ڈھنڈ کو گرفتار کر لیا

ملزم نے لڑکی کو گھر سے نکال کر قتل کرنے کے بعد لاش پہاڑوں پر پھینکنے کا اعتراف جرم کر لیا

اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا نے پر مقامی لوگوں اور مقتولہ کے ورثاء نے پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے

شوکت حیات ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہنگو تعیینات
10/01/2024

شوکت حیات ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہنگو تعیینات

*دینی مدرسہ کےطلباء کیساتھ جنسی زیادتی* کوہاٹ شکردرہ پولیس نے دینی مدرسے کے دو طلباء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ...
07/01/2024

*دینی مدرسہ کےطلباء کیساتھ جنسی زیادتی*

کوہاٹ شکردرہ پولیس نے دینی مدرسے کے دو طلباء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا

مبینہ ملزم فیض احمد ولد سلطان محمد سکنہ شکردرہ کو 12 گھنٹے کے اندر حراست میں لیا گیا

سفاک ملزم نے مقامی دینی مدرسے کے دو طلبا کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

متاثرہ طلباء اور ملزم کا میڈیکل معائنہ کرالیا گیا ہے اور مثبت رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی

زیر حراست ملزم کے خلاف تھانہ شکردرہ میں متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

زیر حراست ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے

اعلان وفات حاجی نور الامین ار کو الیکٹرانکس والے ۔طاہر محمود المعروف بلو غلہ منڈی والے کے بھائی بقضا ئےالہی وفات پا گئے ...
07/01/2024

اعلان وفات
حاجی نور الامین ار کو الیکٹرانکس والے ۔طاہر محمود المعروف بلو غلہ منڈی والے کے بھائی بقضا ئےالہی وفات پا گئے ہیں جن کا جنازہ بروز اتوار 2 بجے اعوان کالونی سے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ بڑے قبرستان جنازہ گا نمبر 2 میں ادا کی جائے گی۔

کوہاٹ کے لئے بڑی خبر :پشاور: سابق ایم پی اے ضیاء اللہ خان بنگش کی کوششوں سے صوبائی کابینہ خیبر پختون خواہ نے ویمن اینڈ چ...
12/12/2023

کوہاٹ کے لئے بڑی خبر :
پشاور: سابق ایم پی اے ضیاء اللہ خان بنگش کی کوششوں سے صوبائی کابینہ خیبر پختون خواہ نے ویمن اینڈ چلڈرن لیاقت میموریل ٹیچنگ ہاسپٹل کوہاٹ کی تعمیر نو پر خرچ ہونے والی اضافی لاگت کی منظوری دے دی۔

پشاور: نظرثانی شدہ پی سی ون کے تحت تعمیر نو کی لاگت 1633 ملین سے بڑھ کر 2071ملین روپے ہو گئی ہے۔

پشاور: اس فیصلے سے مذکورہ ہسپتال کا سالہا سال سے التوا میں پڑے منصوبے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پشاور: اس موقع پر انہوں نے نگران صوبائی وزیر صحت ریاض انور اور وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس منصوبے کی اضافی لاگت کی کابینہ سے منظوری کروائی۔

پشاور: انشاءاللہ میری کوشش ہے اس منصوبہ پر جلد از جلد ٹینڈر کروا کر کام کا آغاز کروں۔ ضیاء اللہ خان بنگش

20/11/2023

خالی جگہ پر کریں
امیدوار جو بھی ہو
مہر صرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر لگانی ہیں

17/11/2023
15/11/2023

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کاکے ٹی ایم بازار میں کاروائیاں ---- ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر ٹیم کوہاٹ نے کے ٹی ایم بازار میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپکشن کی _ایک بیکری کو صفائی کے انتہائی ناقص صورتحال اور بار بار ہدایات کے باوجود بیکری پروڈکشن یونٹ ٹھیک نہ کرنے پر سیل کر کے جرمانہ عائد کیا گیا،اس کے علاوہ عوامی شکایات بھی نمٹا دی گئی

20/10/2023

ریسکیو 1122 کوہاٹ:
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ خوشحال گڑھ پل پر موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم۔
تصادم کے نتیجے میں ایک شخص خوشحال گڑھ پل سے نیچے گر کر دریاسندھ میں ڈوب گیا۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور ڈوبے ہوئے شخص کی لاش کو مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پانی سے نکال لیا اور آر ایچ سی ہسپتال گمبٹ شفٹ کیا گیا۔

فوت ہونے والے شخص کی شناخت رحیم گل ولد عجب گل عمر 20 سال سکنہ خوشحال گڑھ کے نام سے ہوئی۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

19/10/2023
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی غیر مجاز شخص،وینڈر یااسٹیبلیشمنٹ کی جانب ...
19/10/2023

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی غیر مجاز شخص،وینڈر یااسٹیبلیشمنٹ کی جانب سے موبائل فون سیم کارڈ کی فروخت،تقسیم اوراس عمل میں مدد دینے اورکارڈ کو ایکٹیویٹ کرنے والی ڈیوائس اوردیگر متعلقہ اوزار کے استعمال پر فوری طورپر عرصہ 60 دن کیلئے پابندی عائد کی ہے۔اس حکم کے خلاف ورزی دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا ہے۔ اس حکم کااطلاق پورے ضلع کوہاٹ پر ہوگا۔

عباس آفریدی 10 ہزار گاڑیوں کا قافلہ کوہاٹ سے لے کر جائیں گےکیا کوہاٹ میں اتنی گاڑیاں ہیں😂
19/10/2023

عباس آفریدی 10 ہزار گاڑیوں کا قافلہ کوہاٹ سے لے کر جائیں گے
کیا کوہاٹ میں اتنی گاڑیاں ہیں
😂

ٹریفک وارڈن کوہاٹ انچارج فہیم خان اور ایڈیشنل انچارج عرب جان ہنگو روڈ پر تجاوزات کے خلاف ایکشن
19/10/2023

ٹریفک وارڈن کوہاٹ انچارج فہیم خان اور ایڈیشنل انچارج عرب جان ہنگو روڈ پر تجاوزات کے خلاف ایکشن

14/10/2023

کوہاٹ کہ باران

آج مورخہ 12 اکتوبر 2023 کو ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے لیاقت میموریل ہسپتال کوھاٹ کا دورہ کیا اور گائینی وا...
13/10/2023

آج مورخہ 12 اکتوبر 2023 کو ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے لیاقت میموریل ہسپتال کوھاٹ کا دورہ کیا اور گائینی وارڈ کے لیے لیپروسکوپک سرجیکل مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ضروری ہدایات جاری کیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

02/10/2023

کوہاٹ کے ترقیاتی منصوبے باربار اسٹے کی نذر کیوں؟
کوہاٹ ترقیاتی منصوبےباربار التوا کا شکار کیوں؟
تلخ حقائق سینیٹر عباس خان آفریدی کے اس ویڈیو کلپ میں

01/10/2023

کوہاٹ میں مثالی پولیس کی کارکردگی
کوھاٹ تپی (شولگر فٹبال گراؤنڈ کے قریب) آئس ماروں آئس فروشوں کی بھر مار۔۔۔۔
اہلیان علاقہ پریشان
ڈی آئی جی اور ڈی پی او کوھاٹ فوری ایکشن لیں

کوہاٹ: PTIP چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک، وائس چیئرمین محمود خان، سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بن...
01/10/2023

کوہاٹ: PTIP چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک، وائس چیئرمین محمود خان، سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش، ملک حبیب نور اورکزئی کوہاٹ میں ہونے والے جلسہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

29/09/2023

کوہاٹ الرٹ
دوآبہ مسجد میں دھماکہ کے تناظر میں کوہاٹ ہنگو کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

29/09/2023

ہنگو/ دھماکہ

ہنگو: تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں دھماکہ۔ ایس ایچ او شابراز خان

ہنگو: متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع۔ ایس ایچ او شابراز

ہنگو: جمعہ کے آخری خطبہ کے دوران دھماکہ ہوا ۔ ایس ایچ او

ہنگو: مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔ ایس ایچ او

28/09/2023

کوہاٹ ریلوے سٹیشن سے لائیو ٹرین راولپنڈی کیجانب روآنہ

22/09/2023

جس کا وکیل الله ہو وہ کبھی بے سہارا نہیں ہوتا... 🌹

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAP news kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share