41Digital Plus

41Digital Plus اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کوانجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر شرمندہ ہونا پڑے
(21)

ہر خبر سے باخبر رہنے کیلئے 41 ڈیجیٹل نیوز دیکھئے

31/10/2024
راولپنڈی۔ سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے عام علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔...
30/10/2024

راولپنڈی۔ سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے عام علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ سات خوارج زخمی ہوئے۔
تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، میجر عاطف خلیل (عمر: 31 سال، ساکن ڈسٹرکٹ سدھانوتی، AJ&K)، ایک بہادر افسر، جو سامنے سے اپنے فوجیوں کی قیادت کر رہے تھے، نے بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنے دو جوانوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔ آخری قربانی دینے والے دو فوجیوں میں نائیک آزاد اللہ (عمر: 36 سال، ضلع کرک کا رہائشی) اور لانس نائیک غضنفر عباس (عمر: 35 سال، ضلع لیہ کا رہائشی) شامل ہیں۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

30/10/2024

کرک۔ وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال کمشنر کوہاٹ آفس میں میڈیا سے اظہار خیال کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا کرک: عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے رات گئے ٹائپ سی ہسپتال کر...
30/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا

کرک: عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے رات گئے ٹائپ سی ہسپتال کرک کا اچانک دورہ کیا،

ڈی سی کرک نے ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اوپی ڈی رجسٹر ، وارڈز سمیت نائٹ ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو میسر سہولیات کا جائزہ لیا،

سٹاف کی غیر حاضری پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو محکمانہ کارروائی کی احکامات جاری کی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کی۔

کار سرکار میں کسی بھی قسم کی غفلت نا قابل برداشت ہوگی ، ڈی سی کرک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت عوام الناس کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈی سی کرک

ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے ہسپتال ہذاکی کارکردگی بہتر بنانے اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ کل اپنے دفتر اجلاس طلب کر لیا

30/10/2024

Admission Open
BSN Generic 4 years
Pharm D (5 years)
Contact no #
#0308-2411777

کوہاٹ۔ درہ آدم خیلمذاکرات کامیابکوہاٹ پشاور روڈ پر أمدورفت جاری ہوگئی ذراٸع
30/10/2024

کوہاٹ۔ درہ آدم خیل
مذاکرات کامیاب
کوہاٹ پشاور روڈ پر أمدورفت جاری ہوگئی
ذراٸع

Dr. Mushtaq Khattak will be available for patients checkup on Thursday, Friday, and Saturday at FIO Hospital Islamabad.
30/10/2024

Dr. Mushtaq Khattak will be available for patients checkup on Thursday, Friday, and Saturday at FIO Hospital Islamabad.

درہ آدم خیل پولیس کی جانب سے 3 افراد کومبینہ طورپر گرفتاری کیخلاف پشاور کوہاٹ روڈ دونوں طرف بند کر دیا گیا۔ذرائع
30/10/2024

درہ آدم خیل پولیس کی جانب سے 3 افراد کومبینہ طورپر گرفتاری کیخلاف پشاور کوہاٹ روڈ دونوں طرف بند کر دیا گیا۔ذرائع

لکا ساحل دہ سمندر چپو تہ ماسملہ  زان سمندر کڑہ چہ سیندونہ دے لمن تہ رازی...Congratulations to Principal Inayat Ur Rehman...
30/10/2024

لکا ساحل دہ سمندر چپو تہ ماسملہ
زان سمندر کڑہ چہ سیندونہ دے لمن تہ رازی...

Congratulations to Principal Inayat Ur Rehman Khattak Shb & GHS Teri staff........

28/10/2024

لواغر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، چوکارہ کرک

🌟 داخلے جاری ہیں! 🌟
صوبے کا واحد ادارہ جو ہر سال طلباء و طالبات کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرواتا ہے!
اگر آپ بھی اپنے مستقبل کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، تو آج ہی درج ذیل ٹیکنالوجیز میں داخلہ لیں۔

ٹیکنالوجیز میں داخلے جاری ہیں:
🔸 جدید نصاب
🔸 تجربہ کار فیکلٹی
🔸 بہترین تعلیمی ماحول

مزید معلومات اور داخلے کے لیے رابطہ کریں:
📞 0335-9419204
📞 0346-5561126

تعلیم، کامیابی کی ضمانت!

کرک(نمائندہ خصوصی) گیس عدم دستیاب اور گیس پائپ ترسیل کے حوالے سے احمداباد مشران کا گرینڈ اجلاس۔ اجلاس کی صدارت حاجی نورا...
27/10/2024

کرک(نمائندہ خصوصی) گیس عدم دستیاب اور گیس پائپ ترسیل کے حوالے سے احمداباد مشران کا گرینڈ اجلاس۔
اجلاس کی صدارت حاجی نوراسلم کے حجرہ ملک سردار خان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشران علاقہ و عمایدین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین ریاض احمد نایب ناظم سیداللہ خٹک حاجی نوراسلم ماسٹر ریٹائرڈ ولایت خان الحاج رسول زمان ملک افتخار احمد حاجی اکرام اللہ کونسلر، شاہد اقبال خٹک ارباب خیلوی، صحافی راوف خٹک، ماسٹر ریٹائرڈ شوکت خٹک،و دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا گیس پائپ کی ترسیل اور گیس کی عدم دستیابی تھا۔ مشران نے متفقہ طور پر اعلی حکام سے فوری گیس پائپ کی ترسیل اور بحالی کا ڈپٹی کمشنر کرک کمشنر کوہاٹ اور اوجی ڈی سے ایل حکام سے مطالبہ کردیا۔ بصورت دیگر اپنا حق مخفوظ رکھتے ہیں۔ احمدأباد کے مشران نے متفقہ طور پر خٹک اتحاد کرک کے چیئرمین چیف نوردراز خٹک کے قافلے مین شامل ہوگئے۔ اور خٹک اتحاد احمدأباد کے قیام کا فیصلہ کرلیا

25/10/2024

کرک۔ نوشپہ و دیگر دیہات کے مشران و عمائدین کا ضلعی انتظامیہ سے گلہ و شکوے۔ اور ڈپٹی کمشنر کرک سے استدعا عرض کی

پشاور(راؤف خٹک سے)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس۔صوبائی کابینہ کا ...
25/10/2024

پشاور(راؤف خٹک سے)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس۔صوبائی کابینہ کا 16 اجلاس، وفاقی حکومت سے پشتون امن جرگے کی قرار داد پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ،بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری، ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری۔
صوبائی کابینہ نے پختون امن جرگے کی پیش کردہ قرارداد سے متعلق پیشرفت پر وفاقی حکومت سے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور تجویز دی ہے کہ کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو،اوروفاقی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وفاقی حکومت سے جڑے مطالبات پر پیشرفت یقینی بنائے۔ صوبائی کابینہ نے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے جرگے کے پر امن انداز میں انعقاد کو سراہا اور موقف اختیار کیا کہ جرگے نے اپنے مطالبات پر مشتمل قرارداد پیش کی ہے اور اب اس پر پیشرفت کرنی ہے،صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جو مطالبات صوبائی حکومت سے متعلق ہیں انہیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے اتفاق رائے پیدا کی جائے گی۔صوبائی کابینہ کا 16و اں اجلاس وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

صوبائی کابینہ نے ریلیف ڈپارٹمنٹ کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ایک ڈیسک قائم کرنے کے لئے اقدامات شروع کرنے کی اجازت دی تاکہ بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس ضمن میں کابینہ نے تین ایمبولینسوں کی خریداری کے لیے 36 ملین روپے کی گرانٹ اور ریسکیو 1122 کو پی او ایل اور ایم اینڈ آر کے تحت ماہانہ 0.7 ملین روپے کا بجٹ کی منطوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی ضرورت کے تحت سہولت فراہم کی جائے گی۔
دیگر اہم ایجنڈا ٓئٹمزپر فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے بورڈ آف ریونیو سے پاکستان کسٹمز کو کسٹم ہاؤس اور ویئر ہاؤسز کی تعمیر کے لیے ڈی آئی خان میں 40 کنال زمین کی منتقلی کی منظوری دی، پاکستان کسٹمز ایف بی آر کی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق زمین کے لیے 128.8 ملین روپے کی مارکیٹ قیمت ادا کرے گا۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا رولز آف بزنس 1985 کے شیڈول -1 میں ترمیم کی منظوری دی، جس سے اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔یہ تجویز محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ،مقبولیت اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی جس کو سرہاتے ہوئے صوبائی کابینہ نے رول آف بزنس میں ڈیجیٹل میڈیا کو شامل کرنے کی منظوری دی تاکہ ایک ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

کابینہ نے یکسپلوسیوپر قومی پالیسی تشکیل دینے کے لئے وفاقی حکومت کی تجویزسے اتفاق کیا۔ اگرچہ یہ موضوع 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو منتقل کیا گیا ہے اور اسے صرف ایسی ترمیم کے ذریعے واپس لیا جا سکتا ہے، لیکن چونکہ اس کے تمام صوبوں پر مساوی اثرات ہیں، اس لیے ملک کی سطح پریکساں قانون سازی کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ نے پہلے ہی وفاقی حکومت کویہ اختیار دے چکا ہے اور پنجاب کے صوبے کی بھی یہی رائے متوقع ہے۔

صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سول سروس (تقرری، ترقی اور تبادلہ) رولز 1989 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے BS-15 اور نیچے کی آسامیوں میں 0.5% کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ اس کوٹے پر انتخاب موزونیت کے مطابق ہوں گا، جس میں صوبے کے سماجی و ثقافتی ماحول کو مدنظر رکھا جائے گا۔ امیدوار کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور تقرریاں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ امیدواروں کی رجسٹریشن سے مشروط ہوں گی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں صرف 457 رجسٹرڈ خواجہ سرا ہیں۔

سابقہ فاٹا کے علاوہ ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کی مشترکہ اپیل قبول کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے کابینہ کے12ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی چوتھی شرط پر نظرثانی کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل ملازمین کے لیے جزوی نرمی کی منظوری دی۔

کابینہ نے پروڈکشن بونس یوٹیلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے رہنما اصولوں اور پروڈکشن بونس رہنما اصولوں 2024 میں ترامیم کی منظوری دی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت، پروڈکشن بونس اس وقت ادا کیا جاتا ہے جب کسی پیداوار ی علاقے سے تیل اور گیس کی تجارتی پیداوار شروع ہو جاتی ہے۔یہ پالیسی صوبائی حکومت کو گائیڈ لائنزجاری کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

کابینہ نے پارکس اور ہارٹیکلچر اتھارٹی بل 2024 کے مسودے کی منظوری دی اور تمام غیر آؤٹ سورس شدہ انسپیکشن ہٹس اور ریسٹ ہاؤسز کو سیاحت کے محکمے سے واپس آبپاشی اور جنگلات کے محکموں کو دینے کی منظوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام انسپیکشن ہٹس کی لیز کے اختتام پر انہیں ان کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے ضلع اورکزئی میں تین کمیونٹی گیم ریزور کے قیام کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے خیبر ضلع میں بر قمبر خیل کی 12 کلومیٹر سڑک کی بہتری/کشادگی اور بحالی کی لاگت اور خیبر ضلع میں 7 کلومیٹر باڑہ بائی پاس کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ضلع ٹانک میں آر سی سی پلوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (خیبر پختونخوا) ایکٹ 2019 کے تحت بالائی چترال میں ایمرجنسی کے اعلان کی ایکس فیکٹومنظوری بھی دی۔ ضلع میں ایمرجنسی 2 اگست 2024 سے 30 اگست 2024 تک مون سون سیلاب کے دوران امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے نافذ کی گئی تھی۔ سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن پالیسی بورڈ میں ڈاکٹر نوشیروان برکی کی شمولیت کی منظوری دی۔

خیبر پختونخوا انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور نفاذ کے ایکٹ 2014 کی سیکشن 13 کے تحت صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایسی غیر سرکاری تنظیموں جوانسانی حقوق کے میدان میں کام کر رہی ہیں کے لئے قواعد 2024 کے مسودے کی منظوری دی۔

کابینہ نے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے چار ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اپر چترال اور دیر لوئر میں جوڈیشیل کمپلیکس کی تعمیر اور زمین کے حصول ومنتقلی؛ گومل یونیورسٹی سے زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کو ڈیری کالونی ڈی آئی خان میں منتقل کرنے؛ خیبر پختونخوا کے لیے ڈیجیٹل گورننس اقدام کے عنوان سے اے ڈی پی اسکیم میں ترمیم؛ خیبر پختونخوا میں دینی مدارس/دارالعلوم کے لیے امداد؛ مانسہرہ میں ماڈل اسکول کی تعمیرکی لاگت میں اضافے، ضلع شانگلہ میں جوان مرکز کے قیام؛ اور مسکان یتیم خانہ انسٹی ٹیوٹ اور اومنگ اسپیشل چلڈرن اسکول سوات کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی معاونت کی بھی منظوریاں دیں۔

صوبائی کابینہ نے خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے لیے فنڈز اور خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012 کے سیکشن 14(iii) کے تحت احساس نوجوان، روزگار اور ہنر پروگراموں کے ذریعے نرم قرضوں کی فراہمی کے لیے اخوت اسلامی مائیکروفنانس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں فیس معافی فنڈ کے تحت انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی۔
َََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22/10/2024

کرک۔ نادرا آفس تخت نصرتی منتقلی کے خلاف عوام سراپا اختجاج،تخت نصرتی کے عوام نے سروں پر کفن باندھ لیئے،متعلقہ حکام نادرا آفس تخت نصرتی سے منتقلی کے خواب دل و دماغ سے نکال لے اگر ہمارا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 28 اکتوبر پورے تحصیل بھرمیں پولیو باییکاٹ کرینگے عوام تخت نصرتی بازار میں اختجاجا دھرنا دینگے تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر تخت نصرتی سے نادرا آفس کے منتقلی کے حوالے سے ایک اختجاجی اجلاس زیر صدارت ملک شوکت اللہ بمقام اعظم مارکیٹ تخت نصرتی میں منعقد ہوا جس میں ملک شوکت اللہ،چیئرمین تخت نصرتی بالا ملک محمد أیاز سمیت کثیر تعداد میں تاجر براری،مشران علاقہ اور کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر تخت نصرتی سے نادرا آفس منتقلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور امدہ 28 اکتوبر کو پولیو کا بائیکاٹ کا اتفاق رایے سے اعلان کردیا مقررین کا کہنا تھا کہ تخت نصرتی پورے تحصیل کا صدر مقام ہے تخت نصرتی سے نادرا آفس منتقلی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی جی نادرا سے اپیل کی کہ وہ کسی علاقے کا مخالف نہیں چوکارہ اور دیگر علاقے بھی ہمارے ہیں وہاں پر نادرا کے نئے برانچ کھولے جائے کیونکہ نادرا آفس تخت نصرتی سے سراج خیل،یونین کونسل میانکی،گڈی خیل اور کوہ میدان جیسے دور افتدادہ علاقے منسلک ہے مگر بعض مفاد پرست عناصر اپنی زاتی فائدے کے لئے تخت نصرتی سے نادرا کے منتقلی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو کہ تخت نصرتی نادرا آفس سے منسلک عوام کے حقوق کی حق تلفی ہے مشران نے مزید کہا کہ اے سی تخت نصرتی،ڈی سی کرک اور ڈی جی نادرا ہمارے مطالبے پر عمل کریں اور تخت نصرتی سے نادرا آفس منتقلی کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر اپنے جائز حق کے لئے بروز منگل تخت نصرتی بازار میں اختجاجا دھرنا دینگے

BEAUTY OF LIMS Chokara  KARAK .03359419204.
22/10/2024

BEAUTY OF LIMS Chokara KARAK .
03359419204.

آج لواغر انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز چوکارہ کرک میں اورینٹیشن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تعلیمی سفر کا بہت اہم حصہ ہوتی ...
21/10/2024

آج لواغر انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز چوکارہ کرک میں اورینٹیشن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تعلیمی سفر کا بہت اہم حصہ ہوتی ہیں اس کالج میں اورینٹیشن کلاسز کے دوران کالج کے پالیسیوں تعلیمی توقعات اور کالج میں تمام تر وسائل کے بارے میں طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی جاتی ہیں اور اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے بچے تعلیمی ماحول کو بہت بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور اعتماد کے ساتھ اگے بڑھتے ہیں اساتذہ کے ساتھ ملاقات کا موقع دیا جاتا ہے اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات دی جاتی ہیں ہم اپنے تمام انے والے بی ایس فرسٹ سمسٹر کے طلباء کو خوش امدید کہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ مستقبل کے تمام تر چیلنجز کا سامنا کامیابی کے ساتھ کریں۔
Lims Motto: From Dark towards Light. 03359419204

آپ کا اعتماد ہماری کامیابی آعتماد کا دوسرا نام لواغر آنسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز چوکارہ کرک رابطہ نمبر .03359419204,03365...
21/10/2024

آپ کا اعتماد ہماری کامیابی
آعتماد کا دوسرا نام لواغر آنسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز چوکارہ کرک
رابطہ نمبر .03359419204,03365561126

19/10/2024

Principal PCMS Karak official addressing the students of district karak, to select the right place for your bright future

19/10/2024

Alhamdulelah
The allotted seats of BS Dental Technology from KMU are full. Few seats remaining in MLT & Surgical

18/10/2024

پرنسپل ڈاکٹر عبدالصمد آف لواغر آنسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز چوکارہ کرک کا طلباء اور والدین کے لیے اہم پیغام

Address

Kohat
WHATSAPP00923432179255

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 41Digital Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 41Digital Plus:

Videos

Share


Other Broadcasting & media production in Kohat

Show All