Team Kohat

Team Kohat کوہاٹ اور اس کے مضافات کے اضلاع سمیت پورے ملک کی خبروں ا

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﺧﻼﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ گانا گانے والا رہتا ﺗﮭﺎ ﺟﻮ گانے ﮔﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ. ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ 80...
30/12/2022

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﺧﻼﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ گانا گانے والا رہتا ﺗﮭﺎ ﺟﻮ گانے ﮔﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ.
ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ 80 ﺳﺎﻝ ﮬﻮ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ اس کی ﺁﻭﺍﺯ ﻧﮯ اس کا ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ.
ﺍﺏ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮔﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ.
ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻓﻘﺮ ﻭ ﻓﺎﻗﮯ ﻧﮯ ﮈﯾﺮﮮ ﮈﺍﻝ ﻟﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺑِﮏ ﮔﯿﺎ. ﺁﺧﺮ ﺗﻨﮓ ﺁ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺟﻨﺖ ﺍﻟﺒﻘﯿﻊ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﭘﮑﺎﺭنے لگا...
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ! ﺍﺏ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﭘﮑﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔۔۔ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﻮﮎ ﮬﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮬﯿﮟ
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ! ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺘﺎ
ﺗﻮ ﺗﻮ میری ﺳﻦ..!
ﺗﻮ ﺗﻮ میری ﺳﻦ..!
ﻣﯿﮟ ﺗﻨﮓ ﺩﺳﺖ ﮨﻮﮞ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺎﻝ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﻗﻒ ﻧﮩﯿﮟ..
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺳﻮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ اے ﻋﻤﺮ ! ﺍﭨﮭﻮ..! ﻣﯿﺮﺍ ﺍﯾﮏ ﺑﻨﺪﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻘﯿﻊ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎﺭ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ. اس کی مدد کو پہنچو..
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ نے جب یہ سنا تو ﻧﻨﮕﮯ ﺳﺮ ﻧﻨﮕﮯ ﭘﯿﺮ ﺟﻨﺖ ﺍﻟﺒﻘﯿﻊ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﻭﮌﮮ..
ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺟﮭﺎﮌﯾﻮﮞ ﮐﮯ پیچھے ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺩﮬﺎﮌﯾﮟ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﻭ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﺐ حضرت ﻋﻤﺮ ﮐﻮ ﺁﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺑﮭﺎﮔﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺳﻤﺠﮭﺎ کہ شاید حضرت عمر رض کوڑا لے کر آ رہے ہیں..
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺭﮐﻮ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ؟؟ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﺑﻮﻻ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﮯ؟
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻟﻮ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮬﮯ
ﯾﮧ ﺳﻨﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮔﭩﮭﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻞ ﮔِﺮﺍ ﺍﻭﺭ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا اور کہنے لگا..
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ !
ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﯿﺮﯼ ﻧﺎ ﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﯽ ،
ﺗﺠﮭﮯ ﺑﮭﻼﺋﮯ ﺭﮐﮭﺎ
ﯾﺎﺩ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﺗﻮ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ
ﺍﻭﺭ ﺗﻮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ " ﻟﺒﯿﮏ " ﮐﮩﺎ
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺗﻨﮯ ﻋﻈﯿﻢ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﺎ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﻣﺠﺮﻡ ﮨﻮﮞ
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﮮ
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﮮ
ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﻭﮦ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﺋﯽ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﻣﻘﺮﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ.
ﺑﮯ ﺷﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮍﺍ ﻏﻔﻮﺭ ﺍﻟﺮﺣﯿﻢ ﮬﮯ...!

چالیس سال سے بابا جی کا معمول تھا آذان سے پہلے مسجد میں حاضر ہوتے تھے.چونکہ بابا جی گھر میں اکیلے رہتے تھے اولاد کوئی نہ...
30/12/2022

چالیس سال سے بابا جی کا معمول تھا آذان سے پہلے مسجد میں حاضر ہوتے تھے.
چونکہ بابا جی گھر میں اکیلے رہتے تھے اولاد کوئی نہیں تھی بیوی فوت ہوچکی تھی.
اس لیے بابا جی نے امام مسجد کو کہہ رکھا تھا اگر میں دو نمازوں کے لیے متواتر مسجد میں حاضر نہ ہوسکا تو مجھے مردہ قرار دے کر میری تدفین کا انتظام کیا جائے.
گذشتہ جمعے نماز کے دوران مسجد میں ہی بابا جی کا انتقال ہوگیا،جنازے میں لوگوں کا سمندر تھا.
یہ اللہ کے وہ بندے ہی جنہوں نے مقصد حیات پالیا.

لارنس لوال جنوبی سوڈان کے ارب پتی ہیں۔ حکومت نے ان کے سورس آف انکم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی یہ اپنی تمام دولت لیکر کی...
27/12/2022

لارنس لوال جنوبی سوڈان کے ارب پتی ہیں۔ حکومت نے ان کے سورس آف انکم سے متعلق تحقیقات شروع کر دی یہ اپنی تمام دولت لیکر کینیڈا نکل گیے اور جاتے جاتے ایک ایسا جملہ کہہ گیے جو سوچنے پر مجبور کرے کہ
‏حکومت نے میرے "سورس آف غربت" کے متعلق تحقیقات کیوں نہیں کی جب میں جوبا شہر کے فٹ پاتھوں پر سوتا تھا۔ کچرے سے چن کر روٹی کے ٹکڑے کھاتا۔ جو حکومت آپکی غریبی کے ذرائع جاننے میں سنجیدہ نہ ہو اسے کوئی حق نہیں کہ وہ آپکی امیری کے ذرائع جان جانے👉🏻

کوہاٹ میں جرائم پیشہ منشیات فروشوں کی اجارہ داری، جس آفیسر نے بھی ایمانداری کی ڈیوٹی کی اس کا تبادلہ بدمعاشی سے کروا دیا...
25/12/2022

کوہاٹ میں جرائم پیشہ منشیات فروشوں کی اجارہ داری، جس آفیسر نے بھی ایمانداری کی ڈیوٹی کی اس کا تبادلہ بدمعاشی سے کروا دیا، عوام کا کوہاٹ کی اعلی' قیادت کو رنگدار چوڑیاں پہننے کا اور آئندہ الیکش میں MNA اور MPA کی سیٹ پر خواجہ سراوں کو بھی موقع دینے کا مشورہ

کوئی بھائی یا واپڈہ کا بندہ رہنمائی کر سکتا ہے کہ واپڈہ کی مضبوط کیبل الیکڑک کی دکانوں پر کیوں ملتی ہے، جب بھی کسی الیکٹ...
25/12/2022

کوئی بھائی یا واپڈہ کا بندہ رہنمائی کر سکتا ہے کہ واپڈہ کی مضبوط کیبل الیکڑک کی دکانوں پر کیوں ملتی ہے، جب بھی کسی الیکٹرک کی دکان پر سروس تار لینے جاو تو وہ واپڈہ کیبل کے بارے میں کیوں بتاتا ہے کہ یہ تھوڑی مہنگی ہے کیونکہ واپڈہ کی کیبل ہے لیکن مضبوط بہت ہے،
سوال یہ کہ کہ واپڈہ والے کھلے عام چوری کرکے چوری کی تار الیکٹرک شاپس پر بیچ رہے ہیں، اس سے تو صاف لگ رہا ہے کہ اس چوری میں واپڈہ کے چھوٹے بڑے عہدیداران سمیت کوہاٹ کی باقی انتظامیہ بھی ملی ہوئی ہے یا اگر اس میں انتظامیہ نہیں بھی ملی ہوئی تو واپڈہ کی تار چور مافیا کیسے ان کی آنکھوں سے پوشیدہ رہ کہ سرکاری خزانے کو چونا لگا رہی ہے اور مزے کی بات یہ کہ یہ سب پورے پاکستان میں ہو رہا ہے پیسے لے کر گنڈے ڈلوانے کے ساتھ ساتھ تار چوری کر کے بیچنے سے ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے لہذا زمیداران سے ایمانداران ایکشن لینے کی اپیل ہے👉🏻

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے جنکی ماؤں کو سمارٹ فونز کے لاکس کھولنا نہیں آتے ہم و...
23/12/2022

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے جنکی ماؤں کو سمارٹ فونز کے لاکس کھولنا نہیں آتے

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں فلٹرز سے دور ہیں بس صابن کی ٹکیہ دنداسہ تبت سنو کریم اور تبت پاؤڈر ہی جنکا ٹوٹل میک اپ ہے

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں اتنی سادی ہیں کہ انہیں اپنی سالگرہ کا بھی پتہ نہیں ہوتا

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں نے صبر شکر کیساتھ انتہائی کم ضرورتوں میں اپنی زندگی گزار دی ہے

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں انہیں گھر سے رخصت کرتے وقت See you soon نہیں بلکہ
فی امان اللہ کہہ کر اللہ کے حوالے کرتی ہیں اور چہرہ چادر کی اوٹھ میں چھپا کر ہلکا سا دروازے سے باہر سرک کر تب تک دیکھتی رہتی ہیں جب تک بچہ نظروں سے اوجھل نہ ہو

ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں کا لباس بس شلوار قمیض بڑا چادر اور برقعے پر ختم ہو جاتا ہے وہ ٹائٹس پلازو کرتی گھاگھرا پٹیالہ کچھ بھی نہیں جانتیں

ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جنکی مائیں انکی پیدائش پر چھوٹی چھوٹی تلائیاں سیتی ہیں چارپائی کے ساتھ جھولا باندھتی ہیں

جی ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جنکی مائیں فجر سے پہلے جانور کا دودھ نکال لیتی ہے فجر کی نماز کے متصل بعد چاۓ کی پتیلی چولہے پر چڑھا کر آٹے کے پیڑے کوٹ کر ہوا میں اچھال کر توۓ پر دھر چکی ہوتی ہیں

باخدا ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں ہمیں کھو دینے کیبعد پھولوں میں لِپٹے ہماری تصویرں فیس بک وٹس اپ پر ڈال کر دعاۓ مغفرت کی التجاء نہیں کریں گی بلکہ اپنی پینشن نکلوا کر مہینہ بھر دودھ بیچ کر چار پیسے کما کر وہ پیسے ہمارے نام کے مان کر کسی مسجد مدرسے میں دے آئیں گی

اور ہاں یہ اکیلی کتابوں کی ہی نہیں ایسی ماؤں کی بھی آخری صدی ہے باخدا ہماری اولادیں اگلی صدی میں ایسی ماؤں کو ترسیں گی 😥

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسلک ورلڈ کپ فائنل میں موجود تھے انہوں نے ایپل کی گھڑی نہیں پہنی۔ نہ ہی مہنگے ترین برانڈز کے...
22/12/2022

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسلک ورلڈ کپ فائنل میں موجود تھے

انہوں نے ایپل کی گھڑی نہیں پہنی۔ نہ ہی مہنگے ترین برانڈز کے کپڑے۔ نہ ان کے پاس آئی فون 14 پرو مکس تھا۔ نہ ہی دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی......

ان لوگوں کے لیے عاجزی ہر چیز کی بنیاد ہے

ان کی خواہشات اور خواب نمود و نمائش اور لوگوں کی تعریفوں سے بہت زیادہ ہیں

یہ اپنے ذہن کے امیر ترین لوگ ہیں❣️

زوال زدہ لوگ اس کے بر عکس ہوتے ہیں۔ جائزہ لیجیے خود کا.

قرآن پاک ججوں کے ساتھ ساتھ وکیلوں کے ہاتھوں میں بھی دیا جائے، تب ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے
21/12/2022

قرآن پاک ججوں کے ساتھ ساتھ وکیلوں کے ہاتھوں میں بھی دیا جائے، تب ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پر چھاپہ 2 لاکھ تنخواہ لینے والے ڈی سی کے گھر سے 20 کروڑ ڈالر نکلے۔ تمام اہلکاروں اور  کے گھ...
21/12/2022

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پر چھاپہ
2 لاکھ تنخواہ لینے والے ڈی سی کے گھر سے 20 کروڑ ڈالر نکلے۔
تمام اہلکاروں اور کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں تو بہت پیسہ نکل آئے گا، میرے خیال میں پاکستان کا قرضہ اتر جائے گا

ڈی ایس پی عظمت خان بنگش کا تبادلہ نامنظور
20/12/2022

ڈی ایس پی عظمت خان بنگش کا تبادلہ نامنظور

16/12/2022

میرا دل یہ پکارے، پھینک آ

ارجنٹائن کا ایک شہری "انڈوں کا کارٹن" خریدنے گیا اور بیچنے والے نے قیمت کے بارے میں پوچھا تو اسے معلوم ہوا کہ قیمت معمول...
14/12/2022

ارجنٹائن کا ایک شہری "انڈوں کا کارٹن" خریدنے گیا اور بیچنے والے نے قیمت کے بارے میں پوچھا تو اسے معلوم ہوا کہ قیمت معمول سے زیادہ ہے، تو اس نے بیچنے والے سے وجہ پوچھی، اس نے کہا:
تقسیم کاروں نے قیمت بڑھا دی۔
شہری نے خاموشی سے "انڈے کا کارٹن" لیا اور اسے واپس جگہ پر رکھ دیا اور کہا:
انڈوں کی کوئی ضرورت نہیں، وہ انڈوں کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ اور یہ کام تمام شہریوں نے بغیر کسی مہم اور ہڑتال کے کیا بلکہ یہ لوگوں کا کلچر تھا!
لوگوں نے قبول نہیں کیا کہ کمپنیاں اسے بلیک میل کر رہی ہیں۔ آپ کے خیال میں نتائج کیا تھے؟!!!
ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ بعد، کمپنی کے ملازمین انڈے سٹوروں کے حوالے کرنے آئے، لیکن مالکان نے انڈے کے نئے کارٹن اتارنے سے انکار کر دیا کیونکہ کسی نے پرانے انڈے کے کارٹن نہیں خریدے!
کمپنیوں نے لوگوں کی ضد پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے اور لوگ انڈوں کی معمول کی خریداری پر واپس آ جائیں گے۔
لیکن لوگ ضد پر تھے، انہوں نے انڈوں کا بائیکاٹ کیا اور کمپنیاں خسارے میں جانے لگیں، دو بار،
انڈوں کے ڈبے میں سب سے پہلے،
دوسرا ان مرغیوں کو کھانا کھلانا جو انڈے کھانے اور پیدا کرنے سے باز نہیں آتے، تو نقصانات جمع اور دگنے ہو گئے!
پولٹری کمپنیوں کے مالکان نے ملاقات کی اور انڈوں کی قیمت سابقہ ​​قیمت پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا،
بائیکاٹ جاری رہا۔
فرموں نے تقریباً دیوالیہ پن کا اعلان کر دیا، اس لیے وہ دوبارہ ملے اور فیصلہ کیا:
تمام میڈیا میں ارجنٹائن کے لوگوں سے سرکاری معافی کی پیشکش کریں۔
انڈوں کی قیمت کو ان کی سابقہ ​​قیمت کے ایک چوتھائی تک کم کرنا۔
یہ ایک سچی کہانی ہے، تخیل کا افسانہ نہیں۔
ہم بحیثیت عوام کسی بھی شے کی قیمت کم یا بڑھا سکتے ہیں۔
صرف ہماری مرضی سے، کوئی مہم یا ہڑتال نہیں۔
ہم سب کی ضرورت ہے
تھوڑی سی مرضی، ثقافت اور عزم۔ 👏👏👏

عدلیہ بمقابلہ پولیس... 13سال بعد مقدمہ جیتنے پر بزرگ کو جج نے مبارکباد دی تو بزرگ نے جج کو دعا دی**اللہ تجھے ترقی دے اور...
14/12/2022

عدلیہ بمقابلہ پولیس...

13سال بعد مقدمہ جیتنے پر بزرگ کو جج نے مبارکباد دی تو بزرگ نے جج کو دعا دی

**اللہ تجھے ترقی دے اور تھانیدار بناۓ**

۔جج بزرگ کی سادگی پر مسکرا دیا اور کہا :
جج تھانیدار سے بڑا ہوتا ہے

بزرگ بولے نہیں بیٹا تھانیدار بڑا ہوتا ہے

جج نے پوچھا کیسے ؟

‏تو بزرگ بولے آپکو کیس ختم کرنے میں 13سال لگ گئے تھانیدار شروع سے بول رہا تھا 5000 دے دو اور میں معاملہ ادھر ہی رفع دفع کردیتا ہوں 🤣🤣

ڈالر 🇺🇸 کا پاک روپیہ 🇵🇰کے ساتھ  دلچسپ تاریخی سفر ڈالر کی کہانی پاکستانی تاریخ کی زبانی 1947 تا 2022In 1947     1 USD was...
12/12/2022

ڈالر 🇺🇸 کا پاک روپیہ 🇵🇰کے ساتھ دلچسپ تاریخی سفر
ڈالر کی کہانی پاکستانی تاریخ کی زبانی 1947 تا 2022

In 1947 1 USD was 3.31 PKR
In 1948 1 USD was 3.31 PKR
In 1949 1 USD was 3.31 PKR
In 1950 1 USD was 3.31 PKR
In 1951 1 USD was 3.31 PKR
In 1952 1 USD was 3.31 PKR
In 1953 1 USD was 3.31 PKR
In 1954 1 USD was 3.31 PKR
In 1955 1 USD was 3.91 PKR
In 1956 1 USD was 4.76 PKR
In 1957 1 USD was 4.76 PKR
In 1958 1 USD was 4.76 PKR
In 1959 1 USD was 4.76 PKR
In 1960 1 USD was 4.76 PKR
In 1961 1 USD was 4.76 PKR
In 1962 1 USD was 4.76 PKR
In 1961 1 USD was 4.76 PKR
In 1962 1 USD was 4.76 PKR
In 1963 1 USD was 4.76 PKR
In 1964 1 USD was 4.76 PKR
In 1965 1 USD was 4.76 PKR
In 1966 1 USD was 4.76 PKR
In 1967 1 USD was 4.76 PKR
In 1968 1 USD was 4.76 PKR
In 1969 1 USD was 4.76 PKR
In 1970 1 USD was 4.76 PKR
In 1971 1 USD was 4.76 PKR

پھر اُدھر تم اِدھر ہم کا سفر شروع ہوا

In 1972 1USD was 11.01 PKR
In 1973 1 USD was 9.99 PKR
In 1974 1 USD was 9.99 PKR
In 1975 1 USD was 9.99 PKR
In 1976 1 USD was 9.99 PKR
In 1977 1 USD was 9.99 PKR
In 1978 1 USD = 9.99 PKR
In 1979 1 USD = 9.99 PKR
In 1980 1 USD = 9.99 PKR
In 1981 1 USD = 9.99 PKR

پھر روس کے خلاف جہاد شروع ھوا

In 1982 1 USD = 11.85 PKR
In 1983 1 USD = 13.12 PKR
In 1984 1 USD was 14.05 PKR
In 1985 1 USD = 15.93 PKR
In 1986 1 USD = 16.65 PKR
In 1987 1 USD = 17.4 PKR
In 1988 1 USD = 18 PKR

پھر سیاسی شعور بڑھا اور روٹی کپڑا اور مکان دینے والے پھر شروع ہو گئے

In 1989 1 USD = 20.54PKR
In 1990 1 USD = 21.71 PKR
In 1991 1 USD = 23.8 PKR
In 1992 1 USD = 25.08 PKR

پھر ہم موٹر ویز بنانے لگے تاکہ پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرنے لگا

In 1993 1 USD = 28.11 PKR
In 1994 1 USD = 30.57 PKR
In 1995 1 USD = 31.64 PKR
In 1996 1 USD = 36.08 PKR
In 1997 1 USD = 41.11PKR

پھر کرپشن بڑھنے لگی اور ملک کو مضبوط ہاتھوں نے اپنے ہاتھوں میں لیا اور سب سے پہلے پاکستان والے آگئے

In 1998 1 USD = 45.05 PKR
In 1999 1 USD = 51.90 PKR
In 2000 1 USD = 51.90 PKR
In 2001 1 USD = 63.5 PKR
In 2002 1 USD = 60.5PKR
In 2003 1 USD = 57.75 PKR
In 2004 1 USD = 57.8 PKR
In 2005 1 USD = 59.7 PKR
In 2006 1 USD = 60.4 PKR
In 2007 1 USD = 60.83 PKR

پھر پاکستان کھپنے لگا

In 2008 1 USD = 81.1 PKR
In 2009 1 USD = 84.1 PKR
In 2010 1USD = 85.75 PKR
In 2011 1 USD = 88.6 PKR
In 2012 1 USD = 96.5 PKR

پھر پاکستان کو بچانے والے جدوجھد کرنے کے لیئے آگے آئے

In 2013 1 USD = 107.2PKR
In 2014 1 USD = 103 PKR
In 2015 1 USD = 105.20 PKR
In 2016 1 USD was 104.6 PKR
In 2017 1 USD = 110.01 PKR

اس کے بعد نیا پاکستان بنانے والے آگئے ڈالر اڑنا شروع ھوا

In 2018 1 USD =115.88 PKR
In 2019 1 USD = 163.75 PKR
In 2020 1 USD = 168.88PKR
In 2021 1 USD = 179.16PKR
In2022 1usd .189.15

اور پھر 13 پارٹیوں کا اتحاد شروع ہوا

In 2022 1 USD = 240.00PKR ( July 28)

اور عقل کے اندھے زہنی غلام ہر بار تالیاں بجاتے رہتے ہیں

11/12/2022

کچھ موڈ فریش کرلو

😄😀بد سے بدنام برا 😀

ایک غریب آدمی روزانہ ایک کاغذ پر
“اے میرے پروردگار مجھے ایک لاکھ روپے بھیج دے”
لکھ کر ایک غبارے کے ساتھ باندھ دیتا اور آسمان کی طرف اڑا دیتا تھا😜😂
۔ غبارہ اڑتا ہوا پولیس اسٹیشن کے اوپر سے گذرتا تو پولیس والے اس غبارے کو پکڑ کر پرچی میں لکھی ہوئی عبارت کو پڑھتے اور اس غریب اور بھولے بھالے آدمی کی دعا پر ہنستے۔😂
ایک روز پولیس والوں نے غبارے میں رکھی پرچی میں لکھی دعا پڑھ کر سوچا کہ کیوں نہ اس غریب آدمی کی مدد کی جائے😂
، سب پولیس والوں نے ملکر چندہ کیا تو بمشکل پچاس ہزار روپے جمع کیئے اور اس غریب آدمی کے گھر جا کر رقم دے آئے۔😜😂
دوسرے روز پولیس والوں نے پھر غبارہ دیکھا تو حیران ہوئے اور اسے فوراً پکڑا اور اس میں لکھی عبارت پڑھی تو انکے ہوش اڑ گئے
۔ اس میں لکھا تھا😛
“ یا رب العالمین آپکی بھیجی ہوئی رقم مل تو گئی لیکن آپکو یہ رقم پولیس والوں کے ہاتھ نہیں بھیجنی چاہیئے تھی
، وہ ظالم اس میں سے آدھی رقم کھا گئے-🌾🌾😝😝🤦

کوہاٹ ۔ نواحی علاقے تپی میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی اکٹھی پیدائش ہوئی ہے۔  ۔ چاروں بچوں کی پیدائش کوہاٹ سٹی میں واق...
11/12/2022

کوہاٹ ۔ نواحی علاقے تپی میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی اکٹھی پیدائش ہوئی ہے۔
۔ چاروں بچوں کی پیدائش کوہاٹ سٹی میں واقع پرائیوٹ ہسپتال ابراہیم میڈیکل سنٹر میں ہوئی ہے

"جب رشوت اور سفارش سے ہی نوکریاں دینی  ہیں تو اخبار میں اشتہار نہیں بلکہ ریٹ لسٹ لگائی جائے تا کہ پڑھے لکھے بیروزگاروں ک...
09/12/2022

"جب رشوت اور سفارش سے ہی نوکریاں دینی ہیں تو اخبار میں اشتہار نہیں بلکہ ریٹ لسٹ لگائی جائے تا کہ پڑھے لکھے بیروزگاروں کا وقت اور پیسہ ضائع نہ ہو۔"💔🙂

منافق دوست اور رشتے دار کی ایک جھلک ۔وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر اس ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا۔ لیکن وہ پانی نارمل کر...
08/12/2022

منافق دوست اور رشتے دار کی ایک جھلک ۔
وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر اس ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا۔ لیکن وہ
پانی نارمل کرنے کا بہانہ بنا کر تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر مدد کرنے کا ڈرامہ کررہا ہے ۔
کچھ لوگ ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں لیکن
اصل میں وہ آپ کو ڈوبتے دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں ۔
دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد مت کریں.

کوہاٹ،ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کوہاٹ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے...
06/12/2022

کوہاٹ،ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کوہاٹ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلسہ گاہ کا دورہ

دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ خان بنگش، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف اور دیگر انتظامی و سیکیورٹی حکام بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے

ڈی پی او نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی پلان کے مطابق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیکر متعلقہ پولیس افسران کو مناسب احکامات جاری کئے

وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے روٹس اور پارکنگ کا بھی جائزہ لیا گیا اور ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی پلاننگ کی گئی۔

کوہاٹ، 7 دسمبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ کوہاٹ کے حوالے سے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے اور سپیشل سکواڈز و بم ڈسپوزل یونٹ کے زریعے جلسہ گاہ کی سویپنگ کرنے سمیت دیگر انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

جلسہ گاہ، سٹیج، پارکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے تازہ دم دستے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔

آپکی تحفظ کیلئے کوشاں کوہاٹ پولیس.....

کوہاٹ پولیس لائنز میں ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی کی طرف سے گرینڈ دربار کا انعقادپولیس دربار میں تمام سرکل ایس ڈی پی ...
04/12/2022

کوہاٹ پولیس لائنز میں ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی کی طرف سے گرینڈ دربار کا انعقاد

پولیس دربار میں تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور کثیر تعداد میں پولیس جوانوں کی شرکت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

دربار کے موقع پر ڈی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کو موجود سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئی جی پولیس کی جاری کردہ ڈیوٹی میکانزم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا

پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کاربڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی

بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ، امن عامہ اور انسداد جرائم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے. ڈی پی او

عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی داد رسی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. عبدالرؤف بابر قیصرانی

پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے جامع میکانزم ترتیب دے رہے ہیں جسکے لئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا. ڈی پی او

محدود وسائل کے باوجود پولیس کے جوان پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور جانفشانی کیساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

موجود حالات کے پیش نظر پولیس کے ہر افسر اور جوان کو ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اوزار کا استعمال لازمی کرنا ہوگا. ڈی پی او

ڈی پی او کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی جس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی کے تحت عام آدمی ...
04/12/2022

ڈی پی او کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی جس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی کے تحت عام آدمی کے مسائل و مشکلات سےآگاہی حاصل کرنے کے لئے بازار کا رخ کیا اور محنت کشوں کیساتھ زمین پر بیٹھ کر انکے مسائل دریافت کئے

02/12/2022

*ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کا عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام سامنے آگیا*

کہتے ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے

اہلیان کوہاٹ کا وزنی الفاظ میں شکریہ ادا کرکے تسلی دی ہے

70 دنوں میں کوہاٹ کی غیور عوام نے 70 سال کے برابر عزت و محبت دی ہے

ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور مزید کیا کہتے ہیں دیکھئیے اس ویڈیو پیغام میں

ںاقص کارکردگی پر متعدد پٹواریوں کو ضلع بدر کر دیا گیا*کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم کی  ہدایت پر ناقص کارکردگی پر پٹواریو...
01/12/2022

ںاقص کارکردگی پر متعدد پٹواریوں کو ضلع بدر کر دیا گیا
*کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر پٹواریوں کے تبادلے*

*پٹواریوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت*

کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم کی ہدایات کی روشنی میں کوہاٹ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع کے پٹواریوں کی ناقص کارکردگی کی بناء پر ضلعی / ڈویژنل سطح پر تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع کرم اور کوہاٹ کے دو دو پٹواریوں کو ضلع بدر کر دیا اور دیگر پٹواریوں کو ناقص کارکردگی کی بناء پر فوری طور پر تبدیلی کے احکامات جاری کر دئے۔مزید برآں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے متعلقہ ڈپتی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ جن پٹواریوں کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا ہے ان پر کڑی نظررکھتے ہوئے سہ ماہی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ ان کو پیش کریں اور اگر انکی کارکردگی میں مثبت تبدیلی نہ پائی گئی تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، مزید براں کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی ہدایات پر تبدیل ہونے والے پٹواریوں میں پٹوار حلقہ دریش خیل ضلع کرک کے پٹواری محمد اشفاق کو پٹوار حلقہ خرم محمد زئی اور بہادر خیل ضلع کرک،پٹوار حلقہ خرم محمد زئی اور بہادر خیل ضلع کرک کے پٹواری سفیان اللہ کو پٹوار حلقہ دریش خیل ضلع کرک، دامن سرکل ضلع کرم کے پٹواری جنت خان کو شینکگ سرکل کرم، شینکگ سرکل کرم کے پٹواری محمد امین کو دامن سرکل ضلع کرم، حلقہ بوشیرہ کرم کے پٹواری اسرار حسین کو حلقہ شاشو کرم، حلقہ شاشو کرم کے پٹواری ابرار حسین کو حلقہ بوشیرہ کرم،حلقہ لچکینا شلوزان کرم کے پٹواری شعیب حسین کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت محرر ٹو ڈسٹرکٹ قانونگو ضلع کرم، محرر ٹو ڈسٹرکٹ قانونگو ضلع کرم نورالحق نمبر I کو حلقہ ابراہیم زئی کرم، حلقہ احمد زئی / گز گڑھی کے پٹواری دلدار حسین کو حلقہ شبلان/ خرلاچی کرم، حلقہ بوغکی کے پٹواری کرم افتخار حسین کو حلقہ احمد زئی /گز گڑھی کرم، حلقہ ابراہیم زئی کرم کے پٹواری نورالحق نمبر II کو حلقہ بوغکی کرم، حلقہ شبلان/ خرلاچی کرم کے پٹواری محمد فاروق کو حلقہ لچکینا شلوزان کرم، اپنی تعیناتی کے منتظر محمد مصطفی کی خدمات کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی،لوئر سب ڈویژن کرم فدا حسین کی خدمات ڈپٹی کمشنر اورکزئی اور حلقہ استرزئی کوہاٹ کے پٹواری محمد عاطف فیز کی خدمات ڈپٹی کمشنر ہنگو اور حلقہ شکردرہ نمبر II،احسن محمود کی خدمات ڈپٹی کمشنر ہنگو کی سپرد کی گئیں، حلقہ توغ سرائے ہنگو کی پٹواری امجد علی کو حلقہ سمانہ ہنگو اور حلقہ سمانہ ہنگو کے پٹواری عمر فاروق کو حلقہ توغ سرائے ہنگو تعینات کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30/11/2022

افواہ حقیقت میں بدل گئی.
ڈی پی اوکوہاٹ شفیع اللہ گنڈاپور کا تبادلہ سوات کر دیا گیا۔۔
یہ صرف تبادلہ نہیں سوالیہ نشان ہے میرے منتخب نمائندگان کے لئے خدارا کوہاٹ کے حقوق پر رحم کیجئے ۔۔
کل بروز جمعرات 11 بجے پرزور احتجاج کیا جائیگا کوہاٹ کے غیرت مند باسیوں سے شرکت کی اپیل ۔۔۔

ڈی پی او کوہاٹ کا تبادلہ نامنظور،تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کا کل صبح بروز جمعرات صبح 10 بجے کوہاٹ پریس کلب نزد کچہری چو...
30/11/2022

ڈی پی او کوہاٹ کا تبادلہ نامنظور،
تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کا کل صبح بروز جمعرات صبح 10 بجے کوہاٹ پریس کلب نزد کچہری چوک کے سامنے احتجاج، کوہاٹ عوام کو بھی شرکت کی دعوت

ایس ایس پی عبدالرؤف بابر قیصرانی نئے ڈی پی او کوہاٹ تعینات انکے پیش رو ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کو ڈی پی او ...
30/11/2022

ایس ایس پی عبدالرؤف بابر قیصرانی نئے ڈی پی او کوہاٹ تعینات انکے پیش رو ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کو ڈی پی او سوات تعینات کیا گیا ہے

کوہاٹ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرکل عظمت بنگش کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں زرگراں بازار کوہاٹ تاجر برادری کے نما...
29/11/2022

کوہاٹ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرکل عظمت بنگش کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں زرگراں بازار کوہاٹ تاجر برادری کے نمائندے اور حاجی اللہ بخش ڈیکوریشن کے مالک ذبیر حمزہ اور ہنگو امن کمیٹی کے رکن ٹکا خان گلدستے پیش کررہے ہیں

نہیں نہیں جناح صاحب پاکستانی عدالتیں پھر بھی معزز ہیں🙄🤐🤐🤐
29/11/2022

نہیں نہیں جناح صاحب پاکستانی عدالتیں پھر بھی معزز ہیں🙄🤐🤐🤐

زنگ آلود لیٹر بکس اب ویران رہتے ہیںاب لیٹر پیڈ نہیں خریدے جاتےاب خط نہیں لکھے جاتے ۔پرانے بکسوں میں کپڑوں  تلے رکھے محبت...
28/11/2022

زنگ آلود لیٹر بکس اب ویران رہتے ہیں
اب لیٹر پیڈ نہیں خریدے جاتے
اب خط نہیں لکھے جاتے ۔
پرانے بکسوں میں کپڑوں تلے رکھے محبت نامے نہیں ملتے
مِیلوں دور تک پھیلے ہوئے فاصلے
اب سمٹ کر انگلیوں کی پوروں تک آ گئے ہیں
دلوں کی کیفیات پلک جھپکنے میں سرحدوں پار تک کہہ دی جاتی ہیں
سات سمندر بھی اب درمیان میں حائل نہیں ہوتے
اب نہ وقت کی قید ہے نہ انتظار کی لذت و کرب
لیکن
پھر یہ اک تِشنگی سی کیوں ہے ؟
محبت کے دعوے دار ہوتے ہوئے بھی
من کھوکھلے سے کیوں ہیں ؟
اظہارِ محبت وہ طمانیت کیوں نہیں بخشتا ؟
محبت کے جواب میں محبت روح کو سرشار کیوں نہیں کرتی ؟
اب جبکہ ہر پل موجودگی میسر ہے تو
محبتیں دیر پا کیوں نہیں ہوتیں ؟
اقدار کیا بدلیں ، محبت کے معانی ہی بدل گئے
اقدار کے بدل جانے سے جذبات کیوں بدل گئے ہیں ؟
تو کیا اقدار اور جذبات کا کوئی گہرا مراسم ہے ؟
اب ڈاکیے کا انتظار نہیں کیا جاتا
پلک جھپکنے سے پہلے پیغام کوسوں دور تک پہنچ جاتے ہیں
خط کے جواب کے انتظار کی زخمت بھی نہیں اٹھانی پڑتی
لیکن وصل کی جو راحت خطوں سے ملتی تھی
اب وہ راحت نہیں ملتی
اب کوئی عید کارڈ نہیں خریدتا
اب عید کارڈ نہیں لکھے جاتے

28/11/2022

شہر کوہاٹ بجلی کے لئے بھی ترس گیا شہر میں اور اس سردی میں بھی بجلی ہر گھنٹے بعد غائب، ان گیس اور بجلی کے محکموں نے خود کو بدمعاش بنایا ہوا ہے، دوسرے صوبے ہماری گیس و بجلی پر مزے کررہے رہے ہیں اور ہم خوار ہو رہے ہیں کیا کوہاٹ کا کوئی چھوٹا بڑا نہیں، ہاں صرف غیرت مند کوہاٹیوں سے گزارش ہے کہ پرانے جوتے گند میں نہ پھینکیں بلکہ ان کے ہار بناکر رکھ لیں کیوں آگے کام آئیں گے

28/11/2022

کوہاٹ میں گیس کے زخائر کے باوجود عوام گیس کے لئے ترس گئے، گیس والوں کی بدمعاشی عروج پر، صبح اٹھتے ہی گیس نہیں ہوتی، تین ٹائم کھانا پکانے کے لئے ہماری خعاتیں کو زلیل ہونا پڑتا ہے،
اور یہ نام نہاد نمائندے اپنے مزوں کے لئے اس ان سخت حالات میں لوگوں کے وافلے تیار کروارہے ہیں، اور ہماری مست یا پھر ان کہ نوازی ہوئی عوام بھی ان کی آواز پر لبیک کہہ کر نکل پڑی ہے تو پھر ان کی عقل کو بھی سلام

27/11/2022
ہم نے اکثر فلموں اور اصل زندگی میں بھ دیکھا ہے جب کوئی کرپٹ پولیس آفیسر آتا ہے تو کرپٹ مافیا خوش لین عوام کے لئے وبال جا...
26/11/2022

ہم نے اکثر فلموں اور اصل زندگی میں بھ دیکھا ہے جب کوئی کرپٹ پولیس آفیسر آتا ہے تو کرپٹ مافیا خوش لین عوام کے لئے وبال جان بن جاتا ہے لیکن DPO شفیع اللہ صاحب کے کوہاٹ آنے سے معاملہ ہے الٹ ہوگیا ہے، ان سے کرپٹ مافیا منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر تو ناخوش ہے اور اس ایماندار اور نڈر آفیسر نے ان ناسوروں کا جینا محال کیا ہوا ہے تو دوسری طرف امن پسند عوام ان سے بے حد خوش ہے ان کی آمد سے انہوں نے سکھ کا سانس لیا ہے،
لیکن ابھی سننے میں آرہا ہے کہ اس کرپٹ مافیا اور گندی سیاست کے گٹھ جوڑ سے ان کا تبادلہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو اگر ایسا ہوا تو کوہاٹ کا بہت بڑا نقصان ہوگا،
تو اگر ایسا ہوا تو ہم سب کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا کیوں کہ ایسا ہیرا ہمیں پھر کبھی نہیں ملے گا،
ٹیم کوہاٹ

*یہ ہے کوہاٹ پولیس کا سپہ سالار اور اسے کہتے ہیں لیڈ کرنے والا* *ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کا شہر کے بازاروں ...
25/11/2022

*یہ ہے کوہاٹ پولیس کا سپہ سالار اور اسے کہتے ہیں لیڈ کرنے والا*

*ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور کا شہر کے بازاروں اور پولیس تنصیبات کا دورہ*

ڈی پی او کوہاٹ نے شام کے وقت مرکزی بازار اور ملحقہ مارکیٹس کے دورے کے دوران ٹریفک اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ سٹی، پولیس چوکی کنگ گیٹ، ٹریفک پولیس موٹر ڈرائیونگ سکول، تحصیل چوکی اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا

تھانے کے دورے میں ڈی پی او کوہاٹ نے حفاظتی انتظامات اور ریکارڈ کا معائنہ کرکے تھانے کے عملے کو شہریوں کے مسائل عزت اور اخلاق کیساتھ حل کرنے کا حکم دیا

ضلعی پولیس سربراہ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر اور موٹر ڈرائیونگ سکول کے الگ الگ دورے کے دوران عمارتوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے ریکارڈ چیک کیا

ڈی پی او نے عوامی شکایات پر گاڑیوں میں پریشر ہارن، غیر ضروری جنگلوں اور موسیقی کے آلات کے خلاف ٹریفک وارڈنز کی جاری مہم کا بھی جائزہ لیا

بازاروں کے دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل حل کرنے کا باور کرایا

جنرل حافظ سید عاصم منیر شاہ، نامزد آرمی چیف آف پاکستان🔥🔸ایک سابق ڈی جی آئی ایس آئی 🔸سابق ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس ،🔸سابق ک...
24/11/2022

جنرل حافظ سید عاصم منیر شاہ، نامزد آرمی چیف آف پاکستان🔥
🔸ایک سابق ڈی جی آئی ایس آئی
🔸سابق ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس ،
🔸سابق کور کمانڈر ### گوجرانوالہ کور ،
🔸سابق کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز ،
🔸سابق کوارٹر ماسٹر جنرل حافظ قرآن 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ ⚔️
نہایت ہی قابل ترین اور ایکسپرٹ بندہ پاکستان کا آرمی چیف بنایا گیا ، براہِ کرم انہیں متنازعہ نا بنایا جائے 🙏

کوہاٹ، بنوں بازار میں سابقہ عداوت پر فائرنگ سے تاج اکبر نامی ایک شخص زخمیپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصدق شاہ ...
24/11/2022

کوہاٹ، بنوں بازار میں سابقہ عداوت پر فائرنگ سے تاج اکبر نامی ایک شخص زخمی

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مصدق شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ شیخان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

واقعے میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

واقعہ زاتی عداوت کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے جسکے متعلق تفتیش جاری ہے

کوہاٹ کچہری سے قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس نفری کی نظروں سے غائب ہوگیا، تفتیش کا عمل شروع
24/11/2022

کوہاٹ کچہری سے قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس نفری کی نظروں سے غائب ہوگیا، تفتیش کا عمل شروع

اگر آپکا پڑوسی دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا اہل تشیع  ہے تو اُسکا حساب وہ خود دے گا لیکن اگر وہ بھوکا مر گیا تو حساب آپکو...
23/11/2022

اگر آپکا پڑوسی دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا اہل تشیع ہے تو اُسکا حساب وہ خود دے گا لیکن اگر وہ بھوکا مر گیا تو حساب آپکو دینا پڑے گا

کوہاٹ  ریسکیو 1122 کا اہلکار گرفتار۔۔!!کوہاٹ میں جوانسال دوشیزہ کیساتھ رات بھر مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ لیاقت میموریل ...
22/11/2022

کوہاٹ ریسکیو 1122 کا اہلکار گرفتار۔۔!!
کوہاٹ میں جوانسال دوشیزہ کیساتھ رات بھر مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے ایک کمرے میں پیش آیا۔
کوہاٹ،جوانسال دوشیزہ کو شادی کاجھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ریسکیو 1122 کا اہلکار گرفتار
کوہاٹ،ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور کے حکم پر ایس ایچ او سٹی اسلام الدین نے واقعے کی رپورٹ کے محض ایک گھنٹے کے اندر مبینہ ملزم کو حراست میں لیا
کوہاٹ، ریسکیو 1122 کا اہلکار مسمی (ن) خوشحال گڑھ کی رہائشی جوانسال دوشیزہ مسماۃ (ح) کو شادی کا جھانسہ دیکر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
کوہاٹ، متاثر دوشیزہ کی رپورٹ پر واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔
کوہاٹ، پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے نتائج مثبت آنے پر مقدمے میں نامزد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیا
کوہاٹ، شرمناک واقعے میں ملوث ریسکیو 1122 کے اہلکار کو مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے
کوہاٹ، زیر حراست ملزم سے واقعے کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے اور دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں

اس مالی کو سُرخ سلام😬
20/11/2022

اس مالی کو سُرخ سلام😬

Address

Kohat
26000

Telephone

+923139021484

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Team Kohat:

Videos

Share