E Business with Sz traders LLC

E Business with Sz traders LLC This page is designed to sell products in all pakistan with cheap & manageable prices.

17/10/2021
05/10/2020

پروفیشنلز اور نان پروفیشنلز میں آج کل بہت بحث ہے کہ کون بہتر ہے، بچوں کے مستقبل کیلئے ،,,,
تو
یار پروفیشنلز سے نان پروفیشنلز کیسے بہتر ہیں ، حالانکہ پروفیشنلز تو ٹیچنگ پروفیشن سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں اور ساری عمر اس میں شوق سے پڑھاتے ہیں جبکہ نان پروفیشنلز تو صرف قلیل مدت کیلئے جواین کرتے ہیں ، جب اسے اچھی جاب ملتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں ،اور وہ پوسٹ کئی سالوں تک خالی چھوڑ بچوں کا وقت ضایع کر دیتے ہیں ، تو ازراہ کرم پروفیشنلز اور نان پروفیشنلز میں فرق ہے اور بہت فرق ہے،
مثبت رائے کیلئے کمنٹ ضرور کیجئے گا،

شیئر کریں،
22/08/2020

شیئر کریں،

کڑوا ســـــــــــــــــــــــــــچ
20/08/2020

کڑوا ســـــــــــــــــــــــــــچ

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان 28 جولائی بروز منگل دو پہر 11 بجے کیا جائیگا۔ آن لائن رزلٹ بورڈ کی ویب سا...
25/07/2020

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان 28 جولائی بروز منگل دو پہر 11 بجے کیا جائیگا۔ آن لائن رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisekt.edu.pk پر دستیاب ہوگا۔

ترکی کے سب سے بڑے انجینئرنگ مقابلے کے لیے پاکستان کے مدرسہ کے طلباء نے کوالیفائی کرلیا۔ان طلباء کا تعلق جامعہ بیت السلام...
25/07/2020

ترکی کے سب سے بڑے انجینئرنگ مقابلے کے لیے پاکستان کے مدرسہ کے طلباء نے کوالیفائی کرلیا۔
ان طلباء کا تعلق جامعہ بیت السلام تلہ گنگ سے ہے اور یہ۔ترکی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور یہ مقابلے22 سے27 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ طلباء کی اس ٹیم نے مقابلے کے لیے اپلائی کیا اور سکورنگ کی بنیاد پر پہلا نمبر حاصل کیا۔
مدرسہ کے طلباء بھی اس قوم کا اثاثہ جن پر ہمیں فخر ہے۔

سلام پیارے ٹیچرز ہمیشہ شاد اور آباد رہو،،،،
17/07/2020

سلام پیارے ٹیچرز ہمیشہ شاد اور آباد رہو،،،،

17/07/2020

Education is not preparation for life, education is life itself.
(John Dewy)

16/07/2020

The real meaning of education:
Must watch this clip and like &follow the page for more intrusting information.......

14/07/2020

:
نیچے انگریزی کا ایک جملہ لکھا ہے۔ یہ ایک اعصابی (نیورولوجیکل) ٹیسٹ ہے۔

ابتدائی الفاظ مشکل لگیں گے لیکن آگے بڑھنے پر آپ محسوس کرینگے کہ آپ انگریزی سے ملتی جلتی اس بھاشا سے واقف ہیں۔

انسانی ذہن کتنی جلدی ماحول سے مطابقت پیدا کرتا ہے، یہ اعصابی ٹیسٹ اس بات کا ثبوت ہے۔ جبھی اسے اشرف المخلوقات کہتے ہیں!
جس نے بھی پڑھا انباکس میں آکر اپنا انعام لیں،،،،اور جس کو نہیں آتا وہ پیج کو لایق کر دیں اسے جواب انباکس کردیا جائے گا،،،یہ ہمارا وعدہ ہے،،،، اور پیج اور فالو کرنا،،،،

---

7H15 M3554G3 53RV35 7O PR0V3:

H0W 0UR M1ND5 C4N D0 4M4Z1NG 7H1NG5! 1MPR3551V3 7H1NG5!

1N 7H3 B3G1NN1NG, 17 WA5 H4RD BU7 N0W, 0N 7H15 LIN3, Y0UR M1ND 1S R34D1NG 17 4U70M471C4LLY W17H0U7 3V3N 7H1NK1NG 4B0U7 17.

B3 PROUD! 0NLY C3R741N P30PL3 C4N R3AD 7H15!

PL3453 F0RW4RD 1F U C4N R34D 7H15!

---

Note:

If you can read this without error, your mind is still young

Congrats!🌷🌷🌷

14/07/2020

اگر آج اپنی حق کیلئےنہ اٹھے تو عنقریب گورنمنٹ جاب اسطرح بن جائے گا،،،، ،،،،

13/07/2020

سرکاری ملازمین کے نام اہم پیغام،،،،
یہ دو ٹکے کے وزیر , مشیر , حنزیر اور آیی ایم ایف کے چمچہ گیر، پتہ نہیں کیا کیا بولوں ان بے وقوفوں کے بارےمیں ،
اب یہ ٹٹو تمام سرکاری ملازمین کے مسقبل کا فکر کرینگے سرکاری ملازمین ناراض نہ ہونا لیکن ان سب کوہم نے اتنا بہادر بنایا دیا، یہ جب بھی کوئی فیصلہ کرتے ہیں ہم صرف سوشل میڈیا پر مذمت کرتے ہیں؛ ہمیں اپنی طاقت کا پتہ نہیں ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی ان کے اداروں کو چلا رہے ہیں؛ یہ وزیر، مشیر،،،، کا ہر کسی کو پتہ ہے کہ یہ کتنے پڑے لکھے ہیں اور کتنے محب وطن ،،،،ہر کوئی 5 سال میں اتنے جیب بھر لیتا ہے کہ جو انکے کئ پشتوکیلئے کافی ہوتا ہے،
تو حدارا اٹھئے اور اپنے حق کا دفاع کرے ورنہ یہ لوگ سرکاری ملازمین کومعاشی طور پر اتنا مفلوج کرلینگے،کہ پھر زندگی گزارنا ناممکن ہوجائے گاـ ،،،، تو نکلے اپنے حق کیلئے ورنہ دیکھنا اور یاد رکھنا بہت برے دن آنے والے ہیں؛؛؛؛؛؛؛

یہ ہوتا ہے سرکاری نوکری کا فائدہ ......
02/07/2020

یہ ہوتا ہے سرکاری نوکری کا فائدہ ......

Breaking news...
27/06/2020

Breaking news...

Higher Education Commission (HEC) Islamabad has announced the guidelines and timelines for the reopening of universities and calling staff members and students to campuses. Although July 15 is set as

24/06/2020

EDUCATION

HEC Proposes Solutions To Online Classes And University Fees Issue
The students all across the country are protesting right now.

The Higher Education Commission (HEC) plans to provide special permission to students from remote areas. This special permission would allow them to come back to their hostels to study. The purpose of doing this is to make sure that the internet facility is available for students, enabling them to attend online classes.

This solution to address the problems for students from remote areas was announced by The Chairman HEC, Tariq Banuri. Banuri further added that the education commission had sought authorization from the federal government to give special permission for relocating students to their hostels. If the federal government grants permission, the HEC will facilitate bringing a small number of students back from the remote areas, under strict safety protocols

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے نماز جمعہ اسمبلی کے سامنے روڈ پر ادا کر دیاـ انشاءاللہ مطالبات منوا کر ہی واپس جائے گے...
19/06/2020

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے نماز جمعہ اسمبلی کے سامنے روڈ پر ادا کر دیاـ انشاءاللہ مطالبات منوا کر ہی واپس جائے گے،،،،،

13/06/2020

سرکاری ملازمین کی سیلری میں اضافہ ــ
Must watch

13/06/2020

بجٹ اور سرکاری ملازمین ـ

سرکاری ملازمین کو مسئلہ تنخواہوں میں اضافے کا نہیں، بلکہ تنخواہوں کے نظام میں بے پناہ امتیاز اور تفریق کا ہے۔۔کچھ سرکاری محکموں جیسے نیب،ایف بی آر،ایف آئی اے،وزیر اعظم سیکرٹریٹ،سینیٹ،قومی اسمبلی وغیرہ کے ملازمین عام سرکاری ملازمین کی نسبت سو/دو سو فیصد زیادہ تنخواہیں لے رہیں اور ان کی تنخواہیں بجٹ میں نہیں بلکہ ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت بڑھا دی جاتی ہیں۔۔۔اگر ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر قربانی مقصود تھی تو ان مراعات یافتہ طبقات سے آغاز ہوتا اور اضافی الاؤسز میں کمی کی جاتی۔۔۔لیکن پانی کا بہاو ھمیشہ نشیب کی جانب ہوتا ہےـ کیا یہ بات درست ہے ـ
اپنے حیالات کا اظہار کمنٹ میں کریں ـ اور بہترین رائے دیجئے ـ پیج کو لایک کرنا نہ بھولیں...

02/06/2020

اچھی خبر!
تمام نئے تعینات اساتذہ فوری چارج لینگے. چارج سکول کھولنے کا مشروط شرط ختم.
نوٹیفکیشن جاری.

یہ پوسٹ ضرور پڑھیں ... تاکہ زندگی کی قدر معلوم  ہوجائیں،،،،اور کچھ کرنے کا شوق پیدا ہوجائے ،،،، ایک شخص( محسن نواز ) جب ...
31/05/2020

یہ پوسٹ ضرور پڑھیں ... تاکہ زندگی کی قدر معلوم ہوجائیں،،،،اور کچھ کرنے کا شوق پیدا ہوجائے ،،،،

ایک شخص( محسن نواز ) جب انکی عمر تین سال تھی تو وہ پولیو کی وجہ سے معذور ہوگئے چلنے کے قابل نہیں رہے انہیں لکھنے کا بہت شوق تھا تیرا سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا اس زمانے میں ایک رسالہ ہوتا تھا جس کا نام تھا ماہنامہ پھول انہوں نے کہانیاں لکھ کر ماہنامہ پھول میں بھیجنی شروع کر دیں جس دن اس کی کہانی چھپ کر آئی وہ آنکھوں سے محروم ہو چکے تھے (ایک لمحے کے لیے سوچیں جب کسی کی کہانی چھپ کر آئے اور وہ پڑھ ہی نہ سکے تو اس سے تکلیف دہ بات اور کیا ہو سکتی ہے)۔ ایک دن محلے کی ایک عورت آئی اور ان کی والدہ کو کہنے لگی آپ محسن کے لیے دعا کیوں نہیں کرتیں انہوں نے کہا کون سی دعا عورت نے کہا یہی کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنے پاس بلالے محسن کی والدہ نے کہا تم کیسی باتیں کر رہی ہو عورت نے یہ تو کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں ہے اس کی نہ آنکھیں اور نہ ٹانگیں ہیں ۔ محسن صاحب کہتےہیں اس وقت میں سن رہا تھا میر ی زندگی بدلنے کےلیے اس عورت کے جملے کافی تھے اس لمحے میں نے فیصلہ کیا کہ اور دعا کی کہ ائے میرے مالک اگر تو نے آنکھوں اور ٹانگوں سے محروم کیا ہے تو کیا ہوا مگر جو باقی ہے میں اس سے بہترین کرنے کی کوشش کروں گا میرے لیے یہ کافی ہے۔محسن نواز صاحب نے پڑھانا شروع دیا (جب آپ کی آنکھیں آنکھیں نہ رہیں تو ہاتھ آنکھیں بن جاتےہیں، کان اور احساسات آنکھیں بن جاتے ہیں) وہ کہتے ہیں میری علم کی طلب اتنی سچی تھی کہ میں خالی کیسٹ خریدتا تھا اور دوستوں کو کتاب اور کیسٹ دیا کرتا تھا اور کہتا تھا اس کتاب کو کیسٹ میں ریکارڈ کردو میں سن لوں گا ۔ اس عمل کی وجہ سے محسن نواز صاحب نے 1500 کتابیں زبانیں یاد کر لیں (کہاں ایک کتاب کا پڑھنا اور کہاں 1500 کتابوں کو یاد کر لینا) ۔ آج محسن نواز صاحب ریڈیو کرتے ہیں خوبصورت آواز ہے اس وقت وہ ایک کمپنی میں پی۔آر کے مینجر ہیں۔ ان کے بارے میں کہاجاتا ہے اگر کوئی شخص ناامید ہے تو صرف دس منٹ ان کے پاس بیٹھ جائے اس کی ناامیدی ختم ہو جائے گی ۔

29/05/2020

Hooks says"Healing of the world can happen if teachers know themselves and their students"

11/05/2020

AIOU NEWS
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ متوجہ ہوں
حالات کے تناظر میں یونیورسٹی میں امتحانات کے متعلق انتہائی اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں دو پرپوزل سامنے لائے گئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ اس دفعہ امتحانات یونیورسٹی نہیں لے گی اگلے سمسٹر میں دو سمسٹرز کا اکٹھا امتحان طلباء سے لیا جائے گا
دوسرا یہ تھا کہ اسائنمنٹس کے نمبر کے مطابق تمام طلباء کو پاس کر دیا جائے اور اگلے سمسٹر میں پروموٹ کر دیا جائے
فی الحال کوئی پرپوزل بھی فائنل نہیں کیا گیا آنے والے دنوں میں انہیں دو پرپوزل میں سے کوئی ایک پرپوزل فائنل کر دیا جائے گا
تمام گروپ ممبران سے التماس ہے کہ اپنی اسائنمنٹس کے نمبر کنفرم کر وا لین ٹیوٹر سے کیونکہ ہوسکتا ہے اسائنمنٹس پر ہی آپ سب کو پاس کر دیا جائے___________
ذرائع،،،،،،،

07/03/2020

تمام محترم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ کے تمام خالی پوسٹیں (سکیل 12-سکیل18تک) آج رات 12بجے تک اپ لوڈ کر دیں
آج رات 12بجے اپ کی لاگ این بند ہو جائیگی۔ اور آج رات12بجے کے بعد ایپ درخواست گزاراساتذہ کے لئے اوپن ہو جائے گا
رات 12 بجے کے بعد کوئی ڈسٹرکٹ اپنے خالی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کر سکے گا
لھذا آپ سب سے ایک بار پر التماس ہے کہ آج ہی اپنے ڈسٹرکٹ کے خالی پوسٹیں آپ لوڈ کر دیجئے

تمام سٹیک ہولڈرز کو مطلع کر دے کہ E-Transfer ایپ میں سکیل 12سے سکیل 18 تک سب اپلائی کر سکتے ہیں
ڈایکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ

22/02/2020

وضاحتی بیان
جن طلباء نے سکالر شپ کے لئے ETEA ٹسٹ دیا ہے متوجہ ہو :-
کہ جن طلباء نے 50 یا اس سے زیادہ نمبرز لئے ہیں ان کو ETEA کے طرف سے جلد ہی SMS اس نمبر پر مل جائے گا جو اپ نے ایٹا ٹسٹ فارم میں درج کیا تھا (بشرطیکہ اس نمبر کا نٹ ورک اپ نے تبدیل نہ کیا ہو اور نمبر اپنی اوریجنل نیٹ ورک پر ہو)
اس SMS میں لنک دیا گیا ہو گا جس پر کلک کر کے اپ فارم ڈاون لوڈ کر کے ہدایات کے مطابق فل کر کے ان کو اپنے متعلقہ DEO سے کاونٹر سائین کر ETEAافس میں جمع کر دیں SMS میں اپ کو جمع کرنے کا تاریخ28 فروری ڈیڈ لائن دیا گیا ہے اسی کے مطابق عمل کر لے
پھر بھی کسی کوئی پرابلم ہو تو وہ ایٹا کے اشتھار میں دئے گئے نمبر پر ان سے معلومات لے سکتے ہیں

ہمارے ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ میں اس وقت کوئی ڈیٹا ان طلباء کے بارے میں نہیں ہے ETEA والے وہ تمام ڈیٹا ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کو 5 مارچ کے بعد دے گا
اس کے بعد ہم ڈسٹرکٹ وائیز لسٹیں ڈی ای اوز کے دفاتر بھیج دینگے
جہاں امیدوار اپنا پوزیشن میرۓ لسٹ میں دیکھ سکے گا
اور اس کے ساتھ انٹرویو کا زونل وائیز شیڈول بھی جاری کیا جا ئے گا جس میں ڈائریکٹریٹ اور ESRU کا مشترکہ کمیٹی طلباء کے اوریجنل داخل خارج اور دیگر سکول ریکارڈ کلاس ون سے اب تک چک کیا جائے گا ۔
قاضی محمد وجیہ الدین چشتی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ

22/02/2020

خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کردیا:
""ہماری تنخواہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور عدلیہ کے برابر کی جائیں""

صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے تمام ٹیچرز برادری نے کہا کہ انصاف کی حکومت سے انصاف کی اپیل ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 12 کے استاد کی تنخواہیں 20سے 24 ھزار ہیں جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 12 کے ہلکاروں کی تنخواہیں 35 سے45 ہزار ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کو عزت و احترام کے کھوکھلے نعروں کی بجائے حقیقت پسندانہ روئیہ اختیار کیا جائے اس مہنگائی میں اساتذہ کے لیے گھر چلانا مشکل ھوتا جا رھا ہے ۔
وزیر تعلیم/وزیر اعلی سے درخواست ہے کہ اس طرف متوجہ ہوں ۔ گریڈ ایک جیسے تو مراعات میں فرق کیوں ؟
اس طرح کے حالات سے اساتذہ کے مورال کمزور پڑ رہے ہیں جس کے اثرات آنے والی نسلوں تک جائے گے حکومتی اداروں ،کابینہ کے اراکین سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو اسمبلی فلور پر اٹھائیں ۔
اساتذہ تنظیموں نے اس مسئلے پر پورے صوبے میں مشاورتی رابطے شروع کر دئے ہیں ،
احتجاج کرنے دھرنا دینے یا عدالت میں کیس کرنے بارے مشاورت شروع ھو چکی ہے ۔تمام اساتذہ سے اپیل ہیں کہ اپنے حلقے کے MPA سے ملیں اور اپنی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں۔

اس میسج کو سوشل میڈیا پر وائرل کریں۔ شکریہ

22/02/2020

سرکاری سکولوں کی اساتذہ کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ اپنے طالب علم کے ساتھ محنت کرتاہے جب اس طالب علم کو سبق سمجھ آنا شروع ہوجاتا ہے وہ قابل ہوجاتا ہے تب وہ والدین کی نظروں میں آجاتا ہے اور والدین سمجھتے ہیں اگر میرا بیٹا اسی سکول میں رہ گیا تو نا لائق ہوجائے گا تب وہ آکر ا پنے بچے کو سکول سے نکال دیتا ہے.
لیکن یہ نہی سوچتے کہ میرے بچے کو قابل بنایا کس نے؟
اور اسی طرح استاد کا دل ٹوٹ جاتا ہے.

21/02/2020

بریکنگ نیوز:
پروفیشنل ڈگری ہولڈر کے لیے خوش خبری :
12154 اساتذہ اس سال نیا اشتہار پر بھرتی ہونگے....
اشتہار میں پروفیشنل ڈگری لازمی تصور کیا جائے گا..
حکومتی زرائع.....

19/02/2020

جس کو استاد اور باپ کی تپھڑ نصیب ہو جائے وہ ہمیشہ معاشرے کی تپھڑ سے محفوظ ہوگا.

فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔ دنیا میں سب سے لمبی بریک بھ...
18/02/2020

فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔ دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے،
بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو ” پڑھانے” کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے
تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوالیں۔خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے ” پڑھائی ” ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی ” اسکلز ” بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔

سات سال سے پہلے بچوں کے لیےپورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔
ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ” میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں،
کیونکہ اس طرح وہ زندگی کہ ہر سوال کو با آسانی حل کرسکتے ہیں “۔آپ جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھا یا جاتا ہےاور وہ ” اخلاقیات ” اور ” آداب ” ہیں۔

حضرت علیؓ نے فرمایا “جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں “۔ مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہر حال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔

ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔
اشفاق احمد صاحب مرحوم کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے۔
یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز۔جاپان میں معاشرتی علوم ” پڑھائی” نہیں جاتی ہے کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہےپڑھانے کی نہیں اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔
جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریںجو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے،
ہمارے بچے ” پبلشرز ” بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیں
اور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں،بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کردیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں، جن کے بچے فیل ہوجاتے ہیں
وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو ” کوڑھ مغز ” اور ” کند ذہن ” کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔ ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اوروہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں،
جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے ۔
طالبعلموں کا اسکول میں سارا وقت سائنس ” رٹتے ” گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی ” سائنس دان ” نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہبدقسمتی سے سائنس ” سیکھنے ” کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہےاور ہم اسے بھی ” رٹّا” لگواتے ہیں۔
آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ بر صغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس ” پاسنگ مارکس ” 65 ہیں تو بر صغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔
دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کردیے گئےاور ہم میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
علامہ اقبال ؒ کے شعر کا یہ مصرعہ اس تمام صورتحال کی صیح طریقے سے ترجمانی کرتا نظر آتا ہے کہ۔۔
شاخ نازک پر بنے گا جو آشیانہ ، ناپائیدار ہو گا۔

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلــــــــــــہ  ملازمین کو یوٹیلیٹی الاونس دینے کا حکم....
14/02/2020

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلــــــــــــہ
ملازمین کو یوٹیلیٹی الاونس دینے کا حکم....

Address

Kohat
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when E Business with Sz traders LLC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to E Business with Sz traders LLC:

Share


Other Digital creator in Kohat

Show All

You may also like