
12/07/2025
اسلام آباد (یون نیوز رپورٹ) وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔
یون نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف سی کا دائرہ پورے ملک تک پھیلانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنٹیئرکانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کےفیڈرل کانسٹیبلری رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے، جس کا دائرکار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف سی میں پورے ملک سے بھرتی ہوسکےگی اور دفاتر کھولیں جائیں گے، فیڈرل کانسٹیبلری کادائرہ چاروں صوبوں ،اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان تک پھیلایا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری میں تمام صوبوں سے بھرتی ہو گی، فیڈرل کانسٹیبلری میں کمانڈ پولیس سروس کے افسران کریں گے۔