Pakhtunkhwa News

Pakhtunkhwa News 1. Khyber Pakhtunkhwa (KPK)
2. KP news
3. KPK updates
4. KP updates
5. Khyber news
6. Pakhtunkhwa upd

"Khyber Pakhtunkhwa News Updates" is your go-to destination for the latest news and updates from one of Pakistan's most dynamic and diverse provinces. Our page provides a comprehensive and reliable source of news, covering everything from politics and current affairs to culture, sports, and entertainment. With a team of experienced journalists and editors, we strive to bring you the most

accurate and up-to-date information from across the region. Our coverage includes breaking news, exclusive interviews, in-depth analysis, and insightful commentary, all presented in a clear and concise format. But we don't just report the news - we also engage with our audience, providing a platform for discussion, debate, and community building. We encourage our followers to share their views, opinions, and experiences, and to connect with like-minded individuals from all corners of Khyber Pakhtunkhwa.

12/04/2025

انوکھا ٹماٹر

05/11/2024

*پختونخوا؛ راستے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق*

*واقعہ ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں پیش آیا، لاشوں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا*

پشاور: پختونخوا میں راستے کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملاکنڈ کی تحصيل بٹ خیلہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکا...
01/11/2024

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان جماعتوں نے ملک کے تقریباً تمام ادارے برباد کر دیے، جبکہ ان کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔

حالیہ وفاقی حکومت PIA کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا کھیل بھی شامل ہے۔ ایسے حالات میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، تاکہ اس ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے اور دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا جا سکے۔

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KP-BOIT) نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے PIA کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ پی آئی اے کو محفوظ رکھا جاسکے. اس عمل کا بینادی مقصد یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے، قومی مفادات کا تحفظ ہو، اور ایئرلائن کی عظمت اور روایات برقرار رہیں۔

پی آئی اے ہماری قومی شناخت کی علامت ہے، اور اسے حکومتی انتظام میں رکھنے سے قومی مفادات کو فروغ ملے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ اس کی عظمت بحال ہو اور معیار میں اضافہ ہو۔ ہم اپنے عوام کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ ایئرلائن دیکھنا چاہتے ہیں، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے۔

خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے لیے قومی مفادات سب سے مقدم ہیں، اور ہم اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

01/11/2024

چین سے پہلی ریل گاڑی افعانستان کے لیے روانہ کردی گئی
یہ ریل گاڑی 50بوگیوں پر مشتمل ہے.

*بلوچستان لہو لہو**قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق*بلوچستان کے شہر قلات میں...
26/08/2024

*بلوچستان لہو لہو*

*قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق*

بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔

ایس ایس پی قلات کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بھی مسلح افراد نے 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

*مودی کا پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف*  اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مود...
24/08/2024

*مودی کا پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف*

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال سے داخل ہو کر لاہور سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔

تصویر میں وکٹری کا نشان بنا کر مسکرانے والا شخص ابوبکر معاویہ ہے۔۔ اسکو چند مہینے پہلے ثبوتوں اور گواہوں کی موجودگی میں ...
09/06/2024

تصویر میں وکٹری کا نشان بنا کر مسکرانے والا شخص ابوبکر معاویہ ہے۔۔ اسکو چند مہینے پہلے ثبوتوں اور گواہوں کی موجودگی میں مدرسے میں بچے کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کیس ثابت تھا سزا پکی تھی۔۔ لیکن پھر ہشام الٰہی ظہیر جو کہ مشہور عالم دین اور یوٹیوبر ہے درمیان میں آئے اور متاثرہ بچے کے خاندان پر دباؤ ڈال کر صلح کروالی
اور آج ابوبکر معاویہ رہا ہوگئے۔۔

ابوبکر کا ثابت شدہ جرم کے باوجود رہا ہونا اس ملک میں کوئ بڑی بات نہیں۔۔ کیونکہ اگر ججز جرنلز سیاستدان اور سمگلرز ثابت شدہ جرائم کے باوجود نہ صرف رہا ہورے ہیں بلکہ حکومتی عہدوں پر بھی آسکتے ہیں تو ایک عالم دین کی رہائ پر واویلا بھی مناسب نہیں
بچوں کیساتھ ریپ بھی اب اس ملک میں کوئ اچھنبے والی بات نہیں رہی

لیکن اس تصویر اور کہانی میں سب سے ہولناک بات ابوبکر معاویہ کا وکٹری کا نشان ہے۔ یہ اعتماد یہ بے شرمی اس بات کی غماز ہے کہ ہم میں جرم کے بعد احساس شرمندگی اور احساس ملامت ختم ہو رہے ہیں۔

اگر رہائ کے بعد بابت شرمندگی کے معاویہ صاحب روپوش ہوکر فیصل آباد سے کسی دوسرے علاقے منتقل ہوجاتے تو شائد حمیت غیرت اور ملامت کا کچھ بھرم رہ جاتا۔۔۔۔
لیکن جرم اور الزام کے بعد علاقہ اور عہدہ چھوڑنا تو صرف کافروں کے ملک میں ہوتا ہے۔۔ ہمارے پاک وطن کے پاک لوگوں کا یہ شیوہ کہاں۔۔

چئیرمین عمران خان — اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک‎
16/05/2024

چئیرمین عمران خان — اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک

عمر گل کا دوست کلیم خان جس کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کے بعد عمر گل نے صدمہ میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی 💔دوست اگر مخلص ہو ت...
30/04/2024

عمر گل کا دوست کلیم خان جس کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کے بعد عمر گل نے صدمہ میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی 💔دوست اگر مخلص ہو تو دنیا کا سب سے بڑا تحفہ ہوتا ہے یہ بات عمر گل اور کلیم خان کی دوستی نے ثابت کی ہے 👏😍

| |
| |
|

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سپیل27سے 30اپریل تک  دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری،تمام متعلقہ اد...
27/04/2024

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سپیل

27سے 30اپریل تک دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری،
تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، محکمہ موسمیات

27/04/2024

سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری ۔ یعنی نہ بجلی دینگے اور نہ ہی بنانے دینگے ۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے , پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
15/04/2024

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے , پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

Address

Khyber
28130

Telephone

+34885070553

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share