16/06/2024
*خطبہ حج 2024 کے اہم نکات*
مترجم ڈاکٹر مفتی عابد الرحمن
1. توحید باری تعالی دین کی اساس ہے۔ ذات باری تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنانا چاہیے۔
2. ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے۔
3. اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے۔
4. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ہیں۔
5. کسی مسلمان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ تقوی اختیار کرے۔
6. توحید پر ایمان رکھنا اور رسالت پر ایمان رکھنا کسی مسلمان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔
7. اللہ تعالی نے قرآن پاک میں متعدد بار نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے۔
8. نماز پڑھنا اللہ تعالی کا سب سے بڑا ذکر ہے۔
9. جو نماز پڑھتا ہے اس کے اوپر اللہ تعالی خصوصی رحمت کرتے ہیں۔
10. خلوت کے گناہوں سے بچ جائیں کیونکہ خلوت کے گناہ سب سے خطرناک ہوتے ہیں۔
11. نوجوانوں کی خلوت کے گناہوں سے خبردار کرتا ہوں۔
12. خلوت کے گناہ عبادت اور تقوی کو تباہ کر دیتے ہیں۔
13. نماز روزہ حج اور ارکان اسلام کی پابندی ہر مسلمان پر فرض ہے۔
14. جو لوگ شرک کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی توحید کے منکر ہیں اللہ تعالی کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
15. خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں۔
16. میدان عرفات میں ہی یہ ایت نازل کی گئی کہ دین مکمل کردیا گیا۔
17. اب دین مکمل ہے اور اس میں کسی قسم کے اضافے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔
18. انسانوں کو ہمیشہ خیر کے راستے پر چلنا چاہیے اور دین اسلام کی بنیاد بھی خیر پر ہے۔
19. مسلمانوں کو حیا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور حیاداری کو فروغ دینا چاہیے۔
20. بے حیائی کا فروغ معاشروں کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔
21. ایسا انسان جس کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہوگا اور اخرت میں بھی بہت اجر پائے گا۔
22. صلہ رحمی کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔
23. وعدوں کو نبھانا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
24. مسلمان امانتوں کی حفاظت کرنے والا ہوتا ہے۔
25. جو قطع رحمی کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔
26. رشتہ داروں سے حسن سلوک کرو۔ قطع رحمی کرنےو الا رحمت الہی سے محروم رہتا ہے۔
27. مسلمانوں اللہ تعالی کی اطاعت کرو رسول اللہ کی اطاعت کرو اور جو صاحب امر یعنی حکمران ہیں ان کی بھی اطاعت کرنی چاہیے۔
28. مشکلات کا شکار اپنوں کی مدد کرو۔
29. اگر حاکم یا علماء کی بات سے اختلاف ہو تو اللہ اور رسول کی طرف پلٹ جانا چاہیے۔
30. نوجوانوں اور مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ فحش کاموں کو چھوڑ دیں۔
31. نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے کام کریں جو سے ان کے تقوے میں اضافہ ہو۔
32. جب فحش کام بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو رحمتیں ختم ہو جاتی ہیں۔
33. جس معاشرے میں بے حیائی عام ہو جائے وہ معاشی تباہ ہو جاتے ہیں۔
34. ہر مسلمان کو دوسرے مان کی عزت کا ہمہ وقت خیال رکھنا چاہیے۔
35. ہر مسلمان کو عدل کرنے والا ہونا چاہیے۔
36. مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے۔
37. اللہ تعالی کی عبادت مخلص ہو کر کریں اور کسی کو اس کی عبادت میں شریک نہ کریں۔
38. کبھی بھی کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہیے۔
39. کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا یا خون گرانا کسی طرح بھی جائز نہیں ہے۔
40. کبھی بھی یہ اسلام اجازت نہیں دیتا کہ خودکشی کا ارتکاب کیا جائے۔
41. کسی مسلمان کو اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
42. خودکشی کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
43. اللہ تعالی کہتے ہیں کہ جن اور انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور جو لوگ نماز نہیں پڑھتے گویا وہ اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتے۔
44. دوسروں کا مال ہڑپ کرنے والوں کا انجام جہنم ہوگا۔
45. اللہ تعالی نے جوئے، شراب، زنا اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔
46. تمام مسلمان مرد اور عورتیں اپنی نظروں کو جھکا کے رکھیں۔
47. جو اپنی نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ کبھی بھی تقوی حاصل نہیں کر سکتا۔
48. جو کسی پہ الزام لگائے خصوصا عورتوں پر الزام لگائے تو ایسے لوگ کبھی بھی رحمت کے حقدار نہیں ٹھہرتے۔
49. اپنی بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرو۔
50. کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان کا کسی عورت کو دوسری عورت کا کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔
51. انسان کو بدگمانی کا شکار نہیں بننا چاہیے۔
52. اے مسلمانو غیبت کرنے سے بچ جاؤ غیبت کا گناہ بہت زیادہ ہے۔
53. حج کرنا بہت بڑی عبادت ہے حج مبرور کا اجر جنت کی صورت میں ملے گا۔
54. حاجیوں کو چاہیے کہ مناسک حج مکمل ادا کرے۔
55. وقوف عرفات اہم ترین ہے لیکن دیگر ارکان حج بھی ادا کرنے چاہیے۔
56. آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فصیلت ہے خصوصا حجاج کرام کو دعائیں کرنی چاہیے۔
57. میدان عرفات میں دعا قبول ہوتی ہے۔
58. حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
59. حجاج کرام ایام تشریق کا خیال رکھیں اور اپنی عبادات جاری رکھیں۔
60. حج کے تمام مناسک کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قربت کو حاصل کیا جائے۔
61. میں فلسطین کے مسلمانوں کی دعا کرتا ہوں کیونکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
62. یا اللہ اہل فلسطین کو یہود سے آزادی عطا فرما۔
63. تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اہل فلسطین کے لیے دعا کریں۔
64. تمام لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالی اہل فلسطین کی مشکلات ختم کر دیں۔
65. جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ اس کے لیے بھی یہ دعا قبول کر لے۔
66. دنیا بھر میں جو جو بھی مسلمان مظلوم ہیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
67. حجاج کرام کے لیے یہ بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکمران بھی دعا کے مستحق ہیں۔
68. امت مسلمہ میں جو جو لوگ بھی بیمار ہیں یا پریشان ہیں اللہ تعالی ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ان کی بیماریوں کو بھی دور فرمائے۔
69. جو لوگ صاحب اولاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو نیک صالح اولاد عطا فرمائے۔
70. اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم کرے اور عبادات کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین