Babar Murtaza khan.

Babar Murtaza khan. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Babar Murtaza khan., Khushab, Khushab.

‏آج سے ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ ساون میں ضروری احتیاطیں کریں ۔1۔ اگر آپ کے گھروں کی دیواریں یا چھتیں کمزور ہیں تو ...
18/07/2023

‏آج سے ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ ساون میں ضروری احتیاطیں کریں ۔
1۔ اگر آپ کے گھروں کی دیواریں یا چھتیں کمزور ہیں تو انہیں درست کر لیں ۔
2۔ گھر سے غیر ضروری گھاس پھوس ، جڑی بوٹیاں صاف کر لیں کیونکہ اِس موسم میں حشرات الارض نکل آتے ہیں۔ سانپ ، بچھو کیڑے مکوڑے جن میں زہر بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
3۔ گھروں میں ایمرجنسی ادویات فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔
4۔ بچوں کو کھمبوں ،تاروں سے دور رکھیں کیونکہ اِس موسم میں ہوا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔
5۔ دریاؤں یا نہروں کے قریب رہنے والے احتیاط کریں ۔
6۔ مصالحے دار کھانوں اور مرچوں کا استعمال کم کریں کیونکہ پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے مزید مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔
7۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ پالتو جانوروں کا بھی خیال رکھیں۔ اس موسم میں انفکشن بہت جلدی ہو جاتی ہے ۔
8۔ سوتے وقت یا لیٹتے وقت اپنے بستر اور تکیے کو اچھی طرح چھانٹ لیا کریں ۔
9۔ گھروں میں پانی نہ کھڑا رہنے دیا کریں ۔

اسبغول کے بے مثال فوائداسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ بڑی مشہور عام دوا ہے۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قر...
15/07/2023

اسبغول کے بے مثال فوائد

اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ بڑی مشہور عام دوا ہے۔ اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیاں باریک ہو تی ہیں اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے۔ یہ بے ذائقہ اور لعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے۔ اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
*اسپغول کے فوائد
گرمی اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔
گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے۔
سینہ، زبان، حلق کے کھر کھراپن اور صفراوی و دموی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
آنتوں کے زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔ اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچہ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے۔
قبض کشا ہے۔ آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے۔ اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے۔ یہ دائمی قبض میں بھی بے حد مفید ہے۔
مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے۔
سر درد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر پیا جائے تو سر درد کا فائدہ ہوتا ہے۔
جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے، صبح نہار منہ پینا فائدہ مند ہے۔
دماغی طاقت بڑھاتا ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں ایک تولہ اسپغول دودھ میں ملا کر پئیں۔ یہ مقوی دماغ نسخہ ہے۔
نسیان کے امراض میں اسپغول ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل، صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گری بادام، سونف ایک تولہ اور کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں۔.۔
منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دہی میں ایک چمچہ بڑا ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد دہی کے ایک یا دو چمچ استعمال کریں۔
ورموں کو تحلیل کرنے کے لیے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے۔
پیچش میں اسپغول ایک تولہ پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے۔
معدے کی بیماریوں، خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہے۔
بالوں کو نرم اور بڑھانے کے لیے عرق گلاب میں رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے۔
خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ ایک تولہ اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعمال کریں۔۔
اسپغول کا جوشاندہ بطور مسکن و ملین مشروب سوزش معدہ اور فم معدہ اور سینے کی جلن میں مفید ہے

‏آم کی گٹھلی پھینکنے سے پہلے یہ لازمی پڑھ لیں کہ یہ آپ کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے؟آم کا موسم آجائے تو بس دل ...
15/07/2023

‏آم کی گٹھلی پھینکنے سے پہلے یہ لازمی پڑھ لیں کہ یہ آپ کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے؟
آم کا موسم آجائے تو بس دل چاہتا ہے کہ روز آم کھائے جائیں، لیکن آم کھانے کے بعد اس کی گھٹلی نہ پھینکیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں، چلیں آج بھی جانیں تاکہ آپ بھی ان سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔
دانت میں درد*
دانت میں درد اور مسھوڑوں کی تکلیف ہوگئی ہے، دانتوں سے خون آرہا ہے تو آم کی گھٹلی کے اندر سے گری نکال کر اس کو سکھا لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر اس سے دانت صاف کریں یہ آپ کے مسھوڑوں کو مضبوط کرے گا۔
کولیسٹرول
کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت میں بھی آپ آم کی سوکھی ہوئی گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں یہ آپ کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔
دل کی بیماری*
دل کی بیماری میں ڈاکٹری علاج بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ اس طرح سوکھی گھٹلی کا پاؤڈر استعمال کریں گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہو گا۔
سر کی جوئیں
سر میں جوئیں ہوگئی ہیں تو اسی پاؤڈر میں لیموں کا رس ڈال کر بالوں میں لگائیں اس کا ایک ہفتے استعمال آپ کی جوئیں ختم کرنے میں مدد دے گا۔
وزن میں کمی*
روزانہ نہارمنہ آپ کی گھٹلی کا یہ پاؤڈر وزن میں کمی کرنے کا اچھا ٹانک ہے۔
قبض یا لوز موشن*
قبض اور لوز موشن کی شکایت میں اسی پاؤڈر کا سادے پانی سے پھانکنا آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے

جتنا بیج کا حجم ہوتا ہے اسے اتنی گہرائی تک زمین میں دبانا ہوتا ہے۔ اگر بیج کو سائز ایک انچ ہے تو ایک انچ گہرائی میں دبا ...
14/07/2023

جتنا بیج کا حجم ہوتا ہے اسے اتنی گہرائی تک زمین میں دبانا ہوتا ہے۔ اگر بیج کو سائز ایک انچ ہے تو ایک انچ گہرائی میں دبا دیں۔ اگر دو انچ سائز ہے تو دو انچ زمین میں گہرا دبائیں ۔
جامن سستا بھی ہوتا اور وافر بھی۔برائے مہربانی اس کا بیج ضائع نہ کریں۔ مقامی پودا ہے خود ہی چل جائے گا

پاؤں جلتے ہیں ؟؟؟بہتر یہ ہے کہ اپنا جگر کا خون ٹیسٹ SGPT کرائیں ۔سب سے پہلے چائے اور گرم چیزیں چھوڑ دیں ٹھنڈی چیزوں کا ا...
10/07/2023

پاؤں جلتے ہیں ؟؟؟
بہتر یہ ہے کہ اپنا جگر کا خون ٹیسٹ SGPT کرائیں ۔
سب سے پہلے چائے اور گرم چیزیں چھوڑ دیں ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ کردیں. پانی اور لسی کا استعمال کریں.
اس کے علاوہ صرف 3 سے 4 روز، رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم ملنگا بھگو کر رکھ دیں، صبح اٹھ کر خالی پیٹ پی لیں. اس کے کم از کم آدھا گھنٹہ بعد ناشتہ کریں. ان شاء اللہ افاقہ ہوگا.
مزید کسی حکیم سے مشورہ کرلیں. ہر بندے کے مزاج میں فرق ہوتا ہے۔
دیگر اگر معدہ جگر کی وجہ سے تو
ھوالشافی۔
ست پودینہ 12 گرام
میٹھا سوڈا 10 گرام
چینی200 گرام
تینوں اجزا کا سفوف بنا لیں۔ صبح شام ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
معدہ کی تیزابیت جلن ۔گیس قبض جگر کی تکلیف یرقان بھوک کی کمی اس کے علاوہ بے شمار بیماری میں استمال کر سکتے ہیں ۔ان شأءاللہ شفأ ہوگی دعا کا طالب ۔الحمدللہ ہاتھ پاؤں کی جلن ٹھیک ہو جاۓگی۔
کدو تازہ کاٹ کر پاؤں کے تلوؤں پر ملیں۔ یا
لال مہندی پیسٹ بنا کر تلوے پر لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں۔
دہی کی لسی پئیں، فالسہ آلو بخارا کھائیں، اسپغول دہی میں ڈال کر لیں۔ گنے کا رس بہترین علاج ہے۔۔۔

‏آم کا سیزن ہے، براہ کرم آم کھانے کے بعد گھٹلی ڈسٹ بین میں پھینکے کے بجائے گھر کے لان میں یا کسی خالی جگہ پر پھینک دیں چ...
10/07/2023

‏آم کا سیزن ہے، براہ کرم آم کھانے کے بعد گھٹلی ڈسٹ بین میں پھینکے کے بجائے گھر کے لان میں یا کسی خالی جگہ پر پھینک دیں چند دنوں بعد اس سے پودا نکل آئے گا.

یہ انتہائی غلط بات ہوگئی برادر بحیثیت مہمان آپ کو روڈ کے ساتھ لگے باغات سے فروٹ کھانے میں کوئی اعتراض نہیں کرتا ہے ۔اپنی...
09/07/2023

یہ انتہائی غلط بات ہوگئی برادر

بحیثیت مہمان آپ کو روڈ کے ساتھ لگے باغات سے فروٹ کھانے میں کوئی اعتراض نہیں کرتا ہے ۔

اپنی عزت اور دیگر سیاحوں کی عزت برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے

شکریہ

راجن پور میں کپاس کی فصل پر "ولٹ" بیماری کا حملہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کسان بھائی کپاس کی فصل کو روزانہ کی بنیاد پر ضرور ...
08/07/2023

راجن پور میں کپاس کی فصل پر "ولٹ" بیماری کا حملہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کسان بھائی کپاس کی فصل کو روزانہ کی بنیاد پر ضرور چیک کرتے رہیں اور اس بیماری کے خاتمہ کیلئے حفاظتی اسپرے ضرور کریں.

شجر کاری کو فروغ دیںچین کے  اندرونی منگولیا  کے انسداد صحرا میں حاصل کردہ کامیابیوں نے دنیا کو یہ امید دی ہے کہ انسانیت ...
30/06/2023

شجر کاری کو فروغ دیں

چین کے اندرونی منگولیا کے انسداد صحرا میں حاصل کردہ کامیابیوں نے دنیا کو یہ امید دی ہے کہ انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلقات کی بہتری ممکن ہے، اور خوفناک صحرا کو، خوبصورت نخلستان اور خوشحال خطہ بنایا جا سکتا ہے.

‏چائنہ چالیس ہزار درختوں کا شہر آباد کرنے جارہا ہے تو ہم کیوں نہیں یہ کرسکتے ۔جاپان میں بچہ پیدا ہوتا ہے اسکے کے نام سے ...
26/06/2023

‏چائنہ چالیس ہزار درختوں کا شہر آباد کرنے جارہا ہے تو ہم کیوں نہیں یہ کرسکتے ۔جاپان میں بچہ پیدا ہوتا ہے اسکے کے نام سے درخت لگ جاتا ہے ۔اگر ہم نے گرمی اور سانس کی بیماریوں سے بچنا ہے تو درخت لگائیں ۔

جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں،ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دی...
21/06/2023

جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں،ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دیں۔
جب آپ سڑک پر ہوں تو انہیں کھڑکی سے باہر ان جگہوں پر پھینک دیں جہاں درخت نہیں ہیں۔ قدرت ان کا خیال رکھے گی۔
تو آئیے زمین پر بیج پھینکیں، کوڑے دان میں نہیں

گُرگُرے ایک خودرو پودے کا پھل ہے جو پہاڑوں میں اُگتا ہے۔ یہ شکل میں فالسہ اور چیری کی طرح ہے اور جسامت میں بیر سے تھوڑا ...
18/06/2023

گُرگُرے ایک خودرو پودے کا پھل ہے جو پہاڑوں میں اُگتا ہے۔ یہ شکل میں فالسہ اور چیری کی طرح ہے اور جسامت میں بیر سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے۔ فالسہ ترش جب کہ گرگرے بے حد میٹھا پھل ہوتا ہے۔ گرگرے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں بالخصوص جہاں بارشیں کم ہوتی ہیں.

اگر کوئی زمیندار سولر ٹیوب ویل لگوانا چاہتا ہے تو ، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔
17/06/2023

اگر کوئی زمیندار سولر ٹیوب ویل لگوانا چاہتا ہے تو ، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

پمپس گراس ایک ایسا پودا ہی جسے آپ اپنے باغ میں بھی سجاوٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اور اس پر لگنے والے پھولوں کو اپنے ل...
15/06/2023

پمپس گراس ایک ایسا پودا ہی جسے آپ اپنے باغ میں بھی سجاوٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اور اس پر لگنے والے پھولوں کو اپنے لاؤ نج یا بیڈ روم کو سجانے کے لیے،بھی رکھ سکتے ہیں.
اس کو آپ رنگ کرکے سالوں مخفوظ بھیے رکھ سکتے ہیں. یہ خراب نہیں ہوں گے اور نہ اس کے رنگ اور چمک میں فرق آئے گا

لذیذ میوہ جات میں سے ایک یہ ہے جسکو کچھ ایریا میں گچھ کہا جاتا ہے یہ زیادہ تر پہاڑوں اور سرد جگہ جہاں پر برف زیادہ پڑتی ...
15/06/2023

لذیذ میوہ جات میں سے ایک یہ ہے جسکو کچھ ایریا میں گچھ کہا جاتا ہے یہ زیادہ تر پہاڑوں اور سرد جگہ جہاں پر برف زیادہ پڑتی ہو وافر مقدار میں پایا جاتا اسکے بارے میں مشہور ہے اسکو کھانے سے خون بنتا ہے آج کل یہ تقریباً پک چکا ہے ۔

شجر کاری کو فروغ دیںپاکستانیوں کی بھی ضد ہے،گرمی درخت لگا کر ختم نہیں کرنی. املی کاشربت پی کر ہی ختم کرنی ہے. جاپان میں ...
11/06/2023

شجر کاری کو فروغ دیں

پاکستانیوں کی بھی ضد ہے،گرمی درخت لگا کر ختم نہیں کرنی. املی کاشربت پی کر ہی ختم کرنی ہے.
جاپان میں اگر درخت سڑک یا بلڈنگ کے درمیاں میں آجائے تو اسکو دوسری جگہ شفٹ کیا جاتا ہے.

ہانگ کانگ کے پہاڑی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کے لیے رہائش کا انتظام.اگر یہ پاکستان میں ایسا کوئی منصوبہ ہوتا تو ہم زرعی زم...
11/06/2023

ہانگ کانگ کے پہاڑی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کے لیے رہائش کا انتظام.
اگر یہ پاکستان میں ایسا کوئی منصوبہ ہوتا تو ہم زرعی زمینوں کو تباہ کر کے لائنوں میں مکانات تعمیر کرتے.

ساہیوال میں ڈویلپمنٹ کے نام پر جو درختوں کی کٹائی ہو رہی بہت لوگ اس کی حمایت میں عجیب منطق بیان کر رہے کچھ تو کہتے ہیں ک...
10/06/2023

ساہیوال میں ڈویلپمنٹ کے نام پر جو درختوں کی کٹائی ہو رہی بہت لوگ اس کی حمایت میں عجیب منطق بیان کر رہے کچھ تو کہتے ہیں کہ سڑک کے درمیان آئے گا تو کاٹے گے نہیں تو کیا کریں.
ایک تصویر ملاحظہ کریں جس میں درخت کو سڑک کے درمیان محفوظ رکھا گیا ہے.

‏آم کے باغبان کے لئے سفارشات آم کو اس وقت برداشت کریں جب پھل کے کندھے مکمل ابھر آئیں اور رنگت زرد ہونے لگے اور مٹھاس کا ...
08/06/2023

‏آم کے باغبان کے لئے سفارشات

آم کو اس وقت برداشت کریں جب پھل کے کندھے مکمل ابھر آئیں اور رنگت زرد ہونے لگے اور مٹھاس کا لیول پورا ہو جائے۔پھل کو توڑنے سے تیار ہونے تک دھوپ سے بچائیں

اپنی گاڑیوں کیلئے گھروں میں تپتے شیڈ اور برامدے مت بنائیں بلکہ گھنے درخت ھی لگا لیں ، کم خرچ،بہترین سایہ،جن سے شجرکاری ک...
08/06/2023

اپنی گاڑیوں کیلئے گھروں میں تپتے شیڈ اور برامدے مت بنائیں بلکہ گھنے درخت ھی لگا لیں ، کم خرچ،بہترین سایہ،
جن سے شجرکاری کے فوائد کے ساتھ ساتھ گاڑی ٹھنڈی اور پرندوں کی آمدورفت اور چہچہاہٹ سے ماحول زبردست بنے گا

07/06/2023

فصل تیار کرنے کیلیے محنت کسان کرتا ہے اور تیار شدہ فصل کی قیمت مافیا اپنی مرضی کے مطابق بناتا ہے
موجودہ مکئی کی فصل تیار ہونے سے پہلے پرانی مکئی کا ریٹ 3500 اور اب 2800
ہم کسانوں کو بھی اپنے حقوق کیلیے سر جوڑ کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک زنجیر بننے کی ضرورت ہے.

شجر کاری کو فروغ دیںآج سے کئی برس پہلے پی آئی اے والے جانتے تھے. آنے والے وقت میں ماحولیاتی تبدیلیاں خطرناک ثابت ہوں گی،...
07/06/2023

شجر کاری کو فروغ دیں

آج سے کئی برس پہلے پی آئی اے والے جانتے تھے. آنے والے وقت میں ماحولیاتی تبدیلیاں خطرناک ثابت ہوں گی، اور غیر موسمی بارشیں فصلوں کو تباہ کریں گی.

اگیتی کاشتہ کپاس میں سبز تیلے اور تھرپس کے ہاٹ سپاٹ پائے گئے ہیں،ان کا بروقت کنٹرول ضروری ہے: ڈاکٹر زاہد محمود
07/06/2023

اگیتی کاشتہ کپاس میں سبز تیلے اور تھرپس کے ہاٹ سپاٹ پائے گئے ہیں،ان کا بروقت کنٹرول ضروری ہے: ڈاکٹر زاہد محمود

07/06/2023

نئی فصل کی روئی کا کاروبار شروع، بھاو 20ہزار روپے من رہا، نئی پھٹی کی آمد میں دن بہ دن اضافہ،اب تک 15جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہوگئی ہے۔

کچن گارڈننگ کو فروغ دیںزیر نظر تصویر کے مطابق کھیلیاں بنا کر سبزی کاشت کریں.آپ کا سبزی کا گارڈن ایک انتہائی خوبصورت باغ ...
05/06/2023

کچن گارڈننگ کو فروغ دیں

زیر نظر تصویر کے مطابق کھیلیاں بنا کر سبزی کاشت کریں.آپ کا سبزی کا گارڈن ایک انتہائی خوبصورت باغ کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ جس سے بچوں اور گھریلو خواتین کی دلچسپی زیادہ ہو گی۔راستے بنانے سے آمدورفت آسان ہو گی ۔پانی کی نکاسی آسان ۔جڑی بوٹیوں کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔عام کھیت میں بیٹھ کر گوڈی کرنا مشکل ہوتا ہے. اس میں آسان ہے ۔کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں پر کنٹرول بہتر ہوتا ہے۔برسات اور بارش

ناقابل یقین لیکن سچ 😱یہ پرندے چیونٹیوں کے بلوں پر اترتے اور چیونٹیوں کو اپنے پروں پر حملہ کرنے دیتے۔چیونٹیاں بھی ان کو ح...
02/06/2023

ناقابل یقین لیکن سچ 😱
یہ پرندے چیونٹیوں کے بلوں پر اترتے اور چیونٹیوں کو اپنے پروں پر حملہ کرنے دیتے۔
چیونٹیاں بھی ان کو حملہ آور سمجھ کر ان پر فارمک ایسڈ چھڑکتی ہیں۔
یہ تیزاب ایک دوا،فنگسائڈ اور ایک جراثیم کش کے طور پر کام کرتی جو پرندوں کو ان کے تمام پیتھوجینز سے نجات دلاتی ہے

جب شجرکاری ایک جنون بن جائے تو ’دل کرتا ہے ہر جگہ صرف سبزہ ہوماحول دوستی،درخت لگانے کا شوق جب جنون بن جائے، لاہور کی ایک...
28/05/2023

جب شجرکاری ایک جنون بن جائے تو ’دل کرتا ہے ہر جگہ صرف سبزہ ہو

ماحول دوستی،درخت لگانے کا شوق جب جنون بن جائے، لاہور کی ایک کامیاب بزنس وومین ہیں۔ انھیں قدرت سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے گھر میں سیکڑوں کی تعداد میں پودے اور درخت لگا رکھے ہیں۔

کسان جب کھاد لینے جاتے ہیں تو بوری کے وزن کی کٹوتی نہیں کی جاتی.جب کسان گندم فروخت کرنے جائے اس وقت 2 کلو فی بوری کٹوتی ...
27/05/2023

کسان جب کھاد لینے جاتے ہیں تو بوری کے وزن کی کٹوتی نہیں کی جاتی.
جب کسان گندم فروخت کرنے جائے اس وقت 2 کلو فی بوری کٹوتی کی جاتی ہے، سرکاری قیمت سے اکثر 100 روپے کم قیمت پر آڑھتی گندم خریدتے ہیں.

‏سپر نيپئر گراس لگائيں اور روز روز کی کاشت بيج ہل اور پيسے کی بچت کريں يہ حيرت انگيز چاره  سالانہ 6 کٹ ديتا ہے اور ہر کٹ...
27/05/2023

‏سپر نيپئر گراس لگائيں اور روز روز کی کاشت بيج ہل اور پيسے کی بچت کريں يہ حيرت انگيز چاره سالانہ 6 کٹ ديتا ہے اور ہر کٹ کی اوسط پيداوار 1400 سے 1600 من ہے اور اسکی کاشت کا وقت فروی سے نومبر تک ہے
چارے کے ہوتے ہوئے توڑی يعنی بھوسے کی بھی ضرورت نہيں لگاتار 12 سے 15 سال تک چلتا ہے۔

ملتان میں کاشتکارں نے فالسے کی بھرپور فصل کی کٹائی کرلی ہے۔میٹھے اور کھٹے پھلوں کی مانگ موسم گرما میں عروج پر ہوتی ہے۔ ا...
27/05/2023

ملتان میں کاشتکارں نے فالسے کی بھرپور فصل کی کٹائی کرلی ہے۔
میٹھے اور کھٹے پھلوں کی مانگ موسم گرما میں عروج پر ہوتی ہے۔ اس دوران ریسٹورانٹ اور بیکریاں فالسے کی بنی مٹھائیاں، جوس اور سموتھیز فروخت کرتی ہیں۔

کیا خوبصورت نظارہ ہے، بڑے بڑے درختوں کے بیچ میں سے گزرتی گاؤں کی سڑک۔کتنا سکون ہوگا یہاں گزرنے والوں کو بھی اچھا لگتا ہو...
27/05/2023

کیا خوبصورت نظارہ ہے، بڑے بڑے درختوں کے بیچ میں سے گزرتی گاؤں کی سڑک۔کتنا سکون ہوگا یہاں گزرنے والوں کو بھی اچھا لگتا ہوگا،پرندے بھی بہت ہوگے،اب آپ لوگ اپنے اپنے گاؤں سے اندازہ لگا لے پرانے درخت ختم ہو گئے یا کاٹ دیے گئے،پیسے اور ترقی کی دوڑ میں ہم یہ نعمت بھی ختم کرتے جا رہے۔

ٹماٹر سستے ہو گئے ہیں اور گرمی بھی زور و پر ہے تو پورے سال کے لئے ٹماٹر خریدیں اور خشک کر یں اور پیس  کر کسی جار میں محف...
26/05/2023

ٹماٹر سستے ہو گئے ہیں اور گرمی بھی زور و پر ہے تو پورے سال کے لئے ٹماٹر خریدیں اور خشک کر یں اور پیس کر کسی جار میں محفوظ کریں . کیوں کہ پھر آپ ہی نے کہنا ہیں ک ٹماٹر 400 روپے کلو ہو گئے ہیں..

فالسہ کی کاشتگرم علاقوں میں اچھی پیداوار،کہر بھی برداشت کر لیتا ہے،مئی کے آخر یا جون کے شروع میں بزریعہ بیج سب سے آسان ط...
23/05/2023

فالسہ کی کاشت
گرم علاقوں میں اچھی پیداوار،کہر بھی برداشت کر لیتا ہے،مئی کے آخر یا جون کے شروع میں بزریعہ بیج سب سے آسان طریقہ کاشت،فالسہ ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتا ہے حتی کہ ریتلی یا چونے والی زمین میں لگایا جا سکتا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے باہر صحرا کے پس منظر میں کئی بڑے گرین ہاؤسز اور ان میں موجود سبزیاں ایک نخلستان کا منظر پیش کر...
21/05/2023

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے باہر صحرا کے پس منظر میں کئی بڑے گرین ہاؤسز اور ان میں موجود سبزیاں ایک نخلستان کا منظر پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف سبزیوں کے گرین ہاؤس نہیں ہیں۔ یہاں سبزیاں کھیت میں نہیں اگائی جاتیں بلکہ مٹی کے بغیر کثیر سطحی کنٹینرز میں اگائی جاتی ہیں۔

آم کے پھل کو اگر بہت جلدی (پختگی سے پہلے)برداشت کرلیا جائے تویہ ایک معیاری اور اچھے ذائقے والا پھل نہیں بن سکتا  کیوں کہ...
21/05/2023

آم کے پھل کو اگر بہت جلدی (پختگی سے پہلے)برداشت کرلیا جائے تویہ ایک معیاری اور اچھے ذائقے والا پھل نہیں بن سکتا کیوں کہ اس کی ذخیرہ شدہ سٹارچ شوگر میں تبدیل نہیں ہوپاتی اورپھل میں تیزابیت زیادہ ہونے کی وجہ سے پھل کا ذائقہ کھٹاس والا ہوجاتا ہے۔ اسی طرح پھل کی رنگت صحیح نہیں بنتی

حب الاسپاکستان میں  بڑی تعدا د میں چھوٹی الائچی کے نام سے فروخت کیاجارہاہے چھوٹی الائچی  کا نام دینے کی بجائے اسے کوئی ا...
20/05/2023

حب الاس

پاکستان میں بڑی تعدا د میں چھوٹی الائچی کے نام سے فروخت کیاجارہاہے
چھوٹی الائچی کا نام دینے کی بجائے اسے کوئی اور مقامی نام دیا جاسکتا ہے جیسا کہ 'پاکستانی الائچی'۔ دنیا میں ایسا چلتا ہے جیسا کہ ساگوان کا پودا ہے۔اس کے نام پر کئی اور پودوں کے نام بھی رکھے گئے ۔

کسان و کاشتکار حضرات مکئی کا سیڈ ,کھاد و زرعی ادویات خریدنے میں جلد بازی نہ کریں۔بجٹ میں کھادوں ,سیڈز اور مختلف زہروں کی...
19/05/2023

کسان و کاشتکار حضرات مکئی کا سیڈ ,کھاد و زرعی ادویات خریدنے میں جلد بازی نہ کریں۔بجٹ میں کھادوں ,سیڈز اور مختلف زہروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی

ذخیرہ شدہ خوراک ضبط کرنے کی صورت میں 3000 روپے فی من ادا کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ
19/05/2023

ذخیرہ شدہ خوراک ضبط کرنے کی صورت میں 3000 روپے فی من ادا کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ

گرمی کا موسم کافی حد تک شُروع ہو چکا ہےاپنے گھر کے مناسب جگہ پر اللّہ تعالیٰ کی اس مخلوق کیلئےبرائےمہربانی_پانی کا انتظا...
19/05/2023

گرمی کا موسم کافی حد تک شُروع ہو چکا ہے
اپنے گھر کے مناسب جگہ پر اللّہ تعالیٰ کی اس مخلوق کیلئےبرائےمہربانی_پانی کا انتظام کیجئے

جنگلی سیب....👇کچھ علاقوں میں جنگلی سیب/بہی کہا جاتا ہے سیب کی طرح دکھنے والا یہ پھل کافی سخت ہوتا ہے.اس کا پودا کافی ٹائ...
19/05/2023

جنگلی سیب....👇
کچھ علاقوں میں جنگلی سیب/بہی
کہا جاتا ہے سیب کی طرح دکھنے والا یہ پھل کافی سخت ہوتا ہے.
اس کا پودا کافی ٹائم لگاتا ہے بڑا ہونے میں
مگر دو سے تین سال کے بعد پھل دینا شروع کر دیتا ہے
سخت شیپ کہ وجہ سے اس کے پھل کو اولے کوے اور دیگر جانور نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

Address

Khushab
Khushab

Telephone

+923039339532

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Babar Murtaza khan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Babar Murtaza khan.:

Videos

Share