PrimeNews

PrimeNews Prime.TV is Pakistan's premier and largest infotainment web channel updating 24/7.

With a vision to promote positivity, optimism and hope, PRIME Digital is a Pakistan based 24-hour info-tainment web channel. The channel aims at providing entertainment, alternative views and current affairs from an Islamic and National perspective. Rather than leading nation to depression, unwanted confusion and disbelief on ourselves, PRIME Digital vision is to bring the best out of our highly s

killed, motivated and enthusiastic nation. A mix blend of programs ranging from Social and Political discussions to religious grooming of our society serves as a source of knowledge, information and entertainment to all ages.

‏عیسی خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام سی ٹی ڈی نے 4 گھنٹے کی لڑائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک کر دیئے، ایک ...
01/10/2023

‏عیسی خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
سی ٹی ڈی نے 4 گھنٹے کی لڑائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک کر دیئے، ایک دہشت گرد شدید زخمی
حملے میں ایک سپاہی شہید۔
علاقےمیں سرچ آپریشن جاری۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد ملک بھر میں کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی جی پنجاب

‏‎ :ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل جمع کرنے مدت میں، مختلف انجمن تاجران اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر، ایک ماہ کا...
01/10/2023

‏‎ :
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل جمع کرنے مدت میں، مختلف انجمن تاجران اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر، ایک ماہ کا اضافہ کردیا ہے، اب ٹیکس ریٹرن فائل ٣١- اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے

01/10/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
درس قرآن پاک
ہر اہل ایمان کی دعا
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾

اے میرے پروردگار ، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی﴿ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں﴾ ۔ پروردگار ، میری دعا قبول کر ۔
سورہ ابراہیم 40

درس حدیث
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کثرت سے یہ دعا کیا کرتے تھے: … یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ! ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔(اے دلوں کو الٹ پلٹ کر دینے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جمائے رکھنا)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ اور اہل و عیال نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں کوئی ڈر ہے، جبکہ ہم آپ پر اور آپ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لائے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک تمام دل اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، وہ ان کو الٹ پلٹ کر دیتا ہے۔
مسند احمد 8939

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم!صبح بخیراتوار/یکم اکتوبر/14ربیع الاول/17اسوج/طلوع:6:05/ غروب:5:57/ٹمپریچر:29:21/ موسم:خشک
01/10/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
اتوار/
یکم اکتوبر/
14ربیع الاول/
17اسوج/
طلوع:6:05/
غروب:5:57/
ٹمپریچر:29:21/
موسم:خشک

30/09/2023

*پولیس ملازمین کی جانب سے شہری پر تشدد کی خبر کا نوٹس*

توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کا خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او خوشاب کو انکوائری کا حکم۔ ایس ایچ او خوشاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی مکمل تحقیق کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ اگر اس میں پولیس ملازمین ملوث ہوئے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان خوشاب پولیس

30/09/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
درس قران پاک
نیکی بدی کا بدلہ
وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللّٰہِ ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸۱﴾٪

اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو ، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے ، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا ۔
سورہ البقرہ 281

درس حدیث
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث قدسی میں فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں مقدر کر دی ہیں اور پھر انہیں صاف صاف بیان کر دیا ہے۔ پس جس نے کسی نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایک مکمل نیکی کا بدلہ لکھا ہے اور اگر اس نے ارادہ کے بعد اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے اپنے یہاں دس گنا سے سات سو گنا تک نیکیاں لکھی ہیں اور اس سے بڑھ کر اور جس نے کسی برائی کا ارادہ کیا اور پھر اس پر عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے اپنے یہاں نیکی لکھی ہے اور اگر اس نے ارادہ کے بعد اس پر عمل بھی کر لیا تو اپنے یہاں اس کے لیے ایک برائی لکھی ہے۔
صحیح بخاری 6491

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم!صبح بخیرہفتہ/30ستمبر/13ربیع الاول/16اسوج/طلوع:6:05/ غروب:5:59/ٹمپریچر:27:20/ موسم:خشک
30/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
ہفتہ/
30ستمبر/
13ربیع الاول/
16اسوج/
طلوع:6:05/
غروب:5:59/
ٹمپریچر:27:20/
موسم:خشک

آج 12 ربیع النور شریف عیدوں کی عید ہے کائنات کا سب سے بڑا جشن عید میلاد النبیﷺ ہے۔۔ اگر حضورﷺ نا ہوتے تو کوئی عید نا کوئ...
29/09/2023

آج 12 ربیع النور شریف عیدوں کی عید ہے کائنات کا سب سے بڑا جشن عید میلاد النبیﷺ ہے۔۔

اگر حضورﷺ نا ہوتے تو کوئی عید نا کوئی شب برات نا نمازیں نا روزے نا کوئی عبادت۔۔
سب کچھ ہم حضورﷺ کے صدقے سے ملا ہے کائنات کا سب سے بڑا جشن بارہ ربیع النور شریف۔۔
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو ♥️😍
حضور آگئے حضور آگئے حضور آگئے ♥️😍

29/09/2023

کی محمداﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

29/09/2023
29/09/2023

*جوھرآبادقاضی کالونی میں گزشتہ روزثمینہ شفیع کی خودکشی کی ملنےوالی خبرتھانہ سٹی میں قتل کامقدمہ درج*

تفصیلات کہ مطابق گزشتہ روزسمینہ شفیع زوجہ محمدریاض اعوان ساکن چوآ،حال قاضی کالونی جوھرآبادکی ابتدائی خبرملی کہ سمینہ شفیع نےاپناگلہ کاٹ کرخودکشی کرلی
جبکہ مقتولہ کےلواحقین کےمطابق خودکشی نہیں ھوئی قتل ھواھےاوربھائی کےمدعیت میں مقدمہ قتل درج

پولیس تھانہ سٹی میں سمینہ شفیع کےبھائی شان حیدرولدمحمدشفیع اعوان ساکن چوآ،کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاجس میں کہاگیاکہ مقتولہ کی5/6سال قبل شادی ھمراہ محمدریاض اعوان ھوئی تھی جنکی اولادنہ تھی اورملزم ریاض دوسری شادی کرناچاھتاتھااورمقتولہ شادی کی اجازت نہ دےرہی تھیں اس رنجش کی بناپرچھریوں کےوارکرکےقتل کردیا

29/09/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
درس قران پاک
خاتم النبیین
مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪

۔ ( لوگو ) محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے
سورہ الاحزاب 40

درس حدیث
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”میری اور مجھ سے پہلے کے تمام انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اور اس میں ہر طرح کی زینت پیدا کی لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوٹ گئی۔ اب تمام لوگ آتے ہیں اور مکان کو چاروں طرف سے گھوم کر دیکھتے ہیں اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے جاتے ہیں کہ یہاں پر ایک اینٹ کیوں نہ رکھی گئی؟ تو میں ہی وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔“
صحیح بخاری 3535

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم!صبح بخیرجمعہ/29ستمبر/12ربیع الاول/15اسوج/طلوع:6:04/ غروب:6:00/ٹمپریچر:27:19/ موسم:خشک
29/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
جمعہ/
29ستمبر/
12ربیع الاول/
15اسوج/
طلوع:6:04/
غروب:6:00/
ٹمپریچر:27:19/
موسم:خشک

28/09/2023

*پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے*

*ڈاکٹر فرح مسعود کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا*

سعید رمضان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ممبر انکوائریز محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا

ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو سیکرٹری محکمہ ہیومن رائٹس تعینات کردیا گیا

سیکرٹری محکمہ ہیومن رائٹس احمد مستجب کرامت کو تبدیل کرکے ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا

ممبر انکوائریز محکمہ سروسز عاصم صادق قریشی کو ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات کردیا گیا

ممبر وزیراعلی انسپکشن ٹیم زبیر وحید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو شہزاد سعید کو ممبر وزیراعلی انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا

سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس آفتاب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا

عمران حامد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا

ڈائریکٹر فوڈ لاہور شوزب سعید کو ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ ریٹائرڈ شعیب خان جدون کو ڈائریکٹر فوڈ لاہور تعینات کردیا گیا

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن کوثر خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ جنگلات آمنہ منیر کو ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا

مہتاب وسیم اظہر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ تعینات کردیا گیا

سیکرٹری زراعت کمیشن زاہد اقبال اعوان کو گریڈ 20 میں ترقی کے بعد سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا

حمیرا اکرام کو منیجنگ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تعینات کردیا گیا

شریں ناز کو ڈائریکٹر جنرل علاقہ بارانی راولپنڈی تعینات کردیا گیا

صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کاشف منظور کو ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ انوار علی کو منیجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانسزٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی خالد جاوید گورایہ کی خدمات لاہور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد

کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کردیا گیا

‏سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب ہدایت پر صارفین کی سہولت کے لیے سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کی اجاز...
28/09/2023

‏سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب ہدایت پر صارفین کی سہولت کے لیے سکسیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے وراثتی انتقال کی اجازت دے دے دی گئی۔ سیکسیشن سرٹیفکیٹ کی بدولت زیر التواء وراثتی انتقال فوری تصدیق ہو سکیں گے اور وارثتی انتقال کی تصدیق کا دورانیہ بھی واضح طور پر کم ہو جائے گا۔

چئیرمین سینیٹ ڈاکٹر صادق سنجرانی ,پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی سے حلف لے رہے ہیں
28/09/2023

چئیرمین سینیٹ ڈاکٹر صادق سنجرانی ,پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی سے حلف لے رہے ہیں

28/09/2023

پریس ریلیز
سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیاڈائریکٹوریٹ

اسلام آباد (28 ستمبر2023)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پی آر اے کی ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں PRA کی ایگزیکٹو باڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے سامنے نہ صرف سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین بلکہ جمہوریت اور آزادی صحافت کے سچے وکیل کے طور پر کھڑا ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ اس حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت پر PRA کے نو منتخب صدر وممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 8 ستمبر کو ہونے والا پی آر اے کے انتخابات کا جمہوری عمل پاکستان میں صحافتی برادری کی شفافیت، عزم اور طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ 2012 میں اپنے قیام کے بعد ہی سے، PRA نے پارلیمان کی کارروائی اور معلومات کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچا کر پارلیمان اور عوام کو قریب تر لانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ غیرجانبدار، باخبر، اور فعال صحافتی برادری کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا غیر معمولی رفتار سے بدل رہی ہے۔ پارلیمانی کاروائی کو شفافیت، انصاف پسندی اور دیانتداری کے ساتھ عوام تک پہنچانا آپ سب کا فرض ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ PRA کے اراکین پارلیمانی طریقہ کار کے بارے میں جدید ترین مہارتوں اور علم سے لیس ہوں۔ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور رپورٹنگ کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹرینز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ باقاعدہ ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی بہترین اور جدید صحافتی اقدار کو اپنائے گئی۔ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں ایمانداری، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے صحافی برادری پر زور دیا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھر پور انداز میں کردار ادا کریں۔ ہم نے دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام پہنچانا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے اور اسی کی بدولت دنیا ہماری طرف متوجہ ہو گی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے پی آر اے کی نئی باڈی کی جانب سے پیش کر دہ تجاویز پر بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بہتر رپورٹنگ اور پارلیمان و میڈیا کے درماین معاونت کاری کے ذریعے رائے ہموار کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
قبل ازیں پی آر اے کی نو منتخب قیادت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تنظیم کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری جنرل نوید اکبر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سربراہان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے میڈیا ڈائریکٹوریٹس کا بھی خصوصی شکریہ اداکیا۔ اپنے خطاب میں پی آر اے کے رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ایوانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ایک ایسا ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے جو پارلیمانی رپورٹنگ پر تعینات رپورٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھاردے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپس، پارلیمانی صحافیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام، تنظیم کی ویب سائٹ سمیت پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لئے اقدامات پر چیئرمین سینیٹ سے معاونت کی تجویز بھی پیش کی۔
پی آر اے کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ایک ادارے کی شکل اختیار کر گئی ہے اور دونوں ایوانوں نے اس کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم بڑی کامیابی سے آگے بڑھتے ہوئے پانچ الیکشن مکمل کر کے اپنا دس سالہ سفر مکمل کرچکا ہے اور گیارہویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور جمہوری عمل میں ان کا اہم کردار ہے۔ پی آر اے کے سبکدوش ہونے والے صدر صدیق ساجد نے بھی چیئرمین سینیٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافیوں کی آواز جمہوری عمل میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں سینیٹرز منظور احمد کاکڑ، دنیش کمار اور کہدہ بابر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**********

28/09/2023

بسم الله الرحمن الرحیم
درس قرآن پاک
موت کا وقت مقرر
وَ مَا کَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ کِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا ۚ وَ مَنۡ یُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَۃِ نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا ؕ وَ سَنَجۡزِی الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾

کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مر سکتا ۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے ۔ جو شخص ثواب دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے ، اور جو ثواب آخرت کے ارادہ سے کام کرے گا وہ آخرت کا ثواب پائے گا اور شکر کرنے والوں کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے ۔
سورہ ال عمران 145

درس حدیث
سیدنا علیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کوئی بندہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک ان چار چیزوں پر ایمان نہیں لائے گا: یہ گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، اس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے، موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لائے اور تقدیر پر ایمان لائے۔
مسند احمد 81

ہرائم ڈیٹ اپ ڈیٹالسلام علیکمصبح بخیرآج جمعرات28 :ستمبر11 :ربیع الاول1445 ھ14 :اسوج:2080 بطلوع آفتاب06:03غروب آفتاب06:00د...
28/09/2023

ہرائم ڈیٹ اپ ڈیٹ
السلام علیکم
صبح بخیر
آج جمعرات
28 :ستمبر
11 :ربیع الاول1445 ھ
14 :اسوج:2080 ب
طلوع آفتاب
06:03
غروب آفتاب
06:00
دن کاٹمپریچرزیادہ سےزیادہ
36
رات کاٹمپریچر
23

27/09/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
درس قرآن پاک
دعاے مغفرت
اَلَّذِیۡنَ یَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ مَنۡ حَوۡلَہٗ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعۡتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحۡمَۃً وَّ عِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَ قِہِمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۷﴾

عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں ، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں ۔ وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے
سورہ مومن 7

درس حدیث
۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی نیک بندے کا جنت میں درجہ بلند کرے گا، تو وہ پوچھے گا:اے میرے رب! یہ درجہ میرے لیے کہاں سے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہارے حق میں تمہارے بیٹے کی دعائے مغفرت کی وجہ سے۔
مسند احمد 3636

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم!صبح بخیربدھ/27ستمبر/10ربیع الاول/13اسوج/طلوع:6:03/ غروب:6:03/ٹمپریچر:29:22/ موسم:خشک
27/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
بدھ/
27ستمبر/
10ربیع الاول/
13اسوج/
طلوع:6:03/
غروب:6:03/
ٹمپریچر:29:22/
موسم:خشک

26/09/2023

*پنجاب حکومت نے9ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئےنوٹیفیکیشن جاری*

*کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا*

*ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی خدمات وزیراعلی پنجاب آفس کے سپرد*

*کیپٹن ریٹائرڈ شامیر اقبال کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیا گیا*

*میاں عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا*

*ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا*

*ڈاکٹر وقار علی خان کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کردیا گیا*

*آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر مری تعینات کردیا گیا*

*سید منور عباس بخاری کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو تعینات کردیا گیا*

*محمد ارشد کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا*

*پاکستان کے سینیئر اور نامور صحافیوں نے عمران ریاض خان سے ملاقات کی اور اُنکی خیریت دریافت کی۔*
26/09/2023

*پاکستان کے سینیئر اور نامور صحافیوں نے عمران ریاض خان سے ملاقات کی اور اُنکی خیریت دریافت کی۔*

صدرپریس کلب خوشاب چودھری عزیزالرحمن،جنرل سیکرٹری محمد سبطین،صدرایمراغلام مرتضی ڈپٹی گورنرروٹری کلب پاکستان،ومعروف محقق،م...
26/09/2023

صدرپریس کلب خوشاب چودھری عزیزالرحمن،جنرل سیکرٹری محمد سبطین،صدرایمراغلام مرتضی ڈپٹی گورنرروٹری کلب پاکستان،ومعروف محقق،مصنف، مورخ ،اینکراورنگزیب ملک کو پریس کلب خوشاب کی تاحیات اعزازی ممبرشپ کاسرٹیفکیٹ دے رہے ہیں ،اس موقع پر میاں محمد سلیم ، حامدنواز،قاضی عبدالحمید ودیگربھی موجودہیں۔۔۔

اسسٹنٹ گورنرروٹری کلب پاکستان،ومعروف محقق،مصنف، مورخ ،اینکراورنگزیب ملک کی  پریس کلب خوشاب آمدکے موقع پر عہدیداران وممبر...
26/09/2023

اسسٹنٹ گورنرروٹری کلب پاکستان،ومعروف محقق،مصنف، مورخ ،اینکراورنگزیب ملک کی پریس کلب خوشاب آمدکے موقع پر عہدیداران وممبران پریس کلب خوشاب کے ہمراہ گروپ فوٹو۔۔۔۔

26/09/2023

سرگودھا
غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے
کھیوٹ بلاک کرنےکاحکم
منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں
رہائشی وکمرشل پلاٹوں/یونٹس کی
انٹرنل ٹرانسفرپرعائدپابندی پرعملدرآمدکی ہدایت
آبیانہ کےبقایاجات کی وصولی اب تک کی رپورٹ طلب
کمشنرکی زیرصدارت اجلاس
ریونیوواجبات کی وصولی
یقینی بنانےکیلئےکئی اہم فیصلے
زرعی ٹیکس نادہندگان کونوٹسزجاری کرنے
انتقالات فیس کاآڈٹ کروانےکابھی حکم

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم!صبح بخیرمنگل/26ستمبر/9ربیع الاول/12اسوج/طلوع:6:02/ غروب:6:04/ٹمپریچر:28:21/ موسم:خشک
26/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
منگل/
26ستمبر/
9ربیع الاول/
12اسوج/
طلوع:6:02/
غروب:6:04/
ٹمپریچر:28:21/
موسم:خشک

خوشاب///ایکسین واپڈا خوشاب انجینئر غلام مصطفے ڈاہر نے خوشاب میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چور کسی رعایت کے مس...
25/09/2023

خوشاب///ایکسین واپڈا خوشاب انجینئر غلام مصطفے ڈاہر نے خوشاب میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے ،ضلع خوشاب میں 53 بجلی چور پکڑے گۓ ہیں اور 50 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ،قایدآباد اور خوشاب ٹو میں 10،10 خوشاب ون ,رولر جوہرآباد اور نوشہرہ میں میں 8,8 جبکہ اربن جوہر آباد اور نورپور تھل میں چار چار بجلی چوروں کو پکڑا گیا ,اور اب تک ان بجلی چوروں سے 4019149 لاکھ روپے ریکور کیے گئے ہیں ,انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس پاس بجلی چوری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے بجلی چوری روکنے میں ملکی اداروں کی مدد کریں ۔

خوشاب///سپیریئر کالج کے سابقہ ڈائریکٹر وسابقہ شاداب فلورملز کے مالک ملک ندیم اسلم اعوان کے خلاف کالج بلڈنگ کے کرایہ بقای...
25/09/2023

خوشاب///سپیریئر کالج کے سابقہ ڈائریکٹر وسابقہ شاداب فلورملز کے مالک ملک ندیم اسلم اعوان کے خلاف کالج بلڈنگ کے کرایہ بقایاجات کے چیک ڈس آنر ہونے پر ، بلڈنگ کے مالک اور موجودہ ڈائریکٹر ، حاجی یعقوب کھچی کی مدعیت میں FIR درج ۔
ندیم اسلم کرایہ کی مد میں 6817000 اور سالانہ منافع کی مد میں 2 کروڑ سے زائد کا نادہندہ ہے

25/09/2023

اسلام آبادہائی کورٹ کاعمران خان کواڈیالہ جیل۔منتقل۔کرنے کاحکم۔۔۔

پرائم ڈیٹ اپڈیٹالسلام علیکم!صبح بخیرپیر/25ستمبر/8ربیع الاول/11اسوج/طلوع:6:01/ غروب:6:05/ٹمپریچر:29:21/ موسم:ابرآلود
25/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
السلام علیکم!
صبح بخیر
پیر/
25ستمبر/
8ربیع الاول/
11اسوج/
طلوع:6:01/
غروب:6:05/
ٹمپریچر:29:21/
موسم:ابرآلود

24/09/2023

ساوتھ افریقہ میں بھائی خالقداد بھٹی کا جنازہ ادا کردیا گیا
میت کل صبح دوبئی پہنچ جائے گی
رات ساڑھے 10 بجے کی فلائٹ پر رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی
ان شاءاللہ منگل کو صبح جنازہ ہوگا جنازہ کا حتمی ٹائم بعد میں بتایا جائے گا

جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب پڑھائیں گے
جنازہ قرطبہ سپورٹس کمپلیکس ہڈالی میں پڑھایا جائے گا

اللہ پاک بھائی کی مغفرت فرمائے آمین

صدر پریس کلب خوشاب چوہدری عزیز الرحمن ۔ صدر ایمرا غلام مرتضی ملک  نو منتخب نائب صدر ایمرا ملک نعیم الحق اعوان کو نوٹیفیک...
24/09/2023

صدر پریس کلب خوشاب چوہدری عزیز الرحمن ۔ صدر ایمرا غلام مرتضی ملک نو منتخب نائب صدر ایمرا ملک نعیم الحق اعوان کو نوٹیفیکشن دے رہے ہیں ۔

پنجاب ٹیچرز یونین (کاظمی) کے مرکزی صوبائی نائب صدر شکیل احمد چوہدری، ضلعی صدر خوشاب ملک شوکت حیات اعوان ، ضلعی جنرل سیکر...
24/09/2023

پنجاب ٹیچرز یونین (کاظمی) کے مرکزی صوبائی نائب صدر شکیل احمد چوہدری، ضلعی صدر خوشاب ملک شوکت حیات اعوان ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک آصف اقبال اعوان ، راہنما تنظیم اساتذہ احمد خان نے ٫٫اگیگا،، کی تحریک پر اساتذہ کرام کے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اساتذہ و تمام سرکاری ملازمین کی لیو ان کیشمنٹ کٹوتی ، ریٹائرمنٹ پر پینشن ، گریجویٹی میں کمی کا ظالمانہ آرڈر ختم کرکے سابقہ مالی مراعات کا فارمولا بحال کرے، لیو ان کیشمنٹ کا نیا طریقہ کار ختم کرے ۔ریٹائرمنٹ کیلئے 55سال عمر کی شرط ختم کرے۔ گورنمنٹ سکولز کو دانش سکول سسٹم ،مسلم ہینڈ این جی او کے حوالہ کرنے اور نجکاری کرنے سے باز رہے ، گورنمنٹ سکولز کی نجکاری کرنا پنجاب حکومت کا غیر دانشمندانہ قدم ہے۔ ایس ایس ای اساتذہ اور اے ای اوز کو مستقل کیا جائے۔ایجوکیٹرز اساتذہ کے پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔ریٹائرمنٹ پر سکیل کے مطابق گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے

24/09/2023

درس قرآن پاک
اللہ کی اطاعت میں نجات
وَ اصۡبِرۡ نَفۡسَکَ مَعَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ وَ لَا تَعۡدُ عَیۡنٰکَ عَنۡہُمۡ ۚ تُرِیۡدُ زِیۡنَۃَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَہٗ عَنۡ ذِکۡرِنَا وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ وَ کَانَ اَمۡرُہٗ فُرُطًا ﴿۲۸﴾ ؓ

اور اپنے دل کو ان لوگوں کی معیت پر مطمئن کرو جو اپنے رب کی رضا کے طلب گار بن کر صبح و شام اسے پکارتے ہیں ، اور ان سے ہرگز نگاہ نہ پھیرو ۔ کیا تم دنیا کی زینت پسند کرتے ہو؟ کسی ایسے شخص کی اطاعت نہ کرو جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور جس نے اپنی خواہش نفس کی پیروی اختیار کر لی ہے اور جس کا طریق کار افراط و تفریط پر مبنی ہے ۔
سورہ الکھف 28

درس حدیث .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور جنگ احد کے شہیدوں کے لیے اس طرح نماز پڑھی جس طرح مردہ پر نماز پڑھی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممبر پر تشریف لائے اور فرمایا آخرت میں میں تم سے آگے جاؤں گا اور میں تم پر گواہ ہوں گا، واللہ میں اپنے حوض کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں یا ( فرمایا کہ ) زمین کی کنجیاں دی گئی ہیں اور اللہ کی قسم! میں تمہارے متعلق اس سے نہیں ڈرتا کہ تم میرے بعد شرک کرو گے بلکہ مجھے تمہارے متعلق یہ خوف ہے کہ تم دنیا کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگو گے۔
صحیح بخاری 6426

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ‏السلام علیکم! صبح بخیراتوار/24ستمبر/7ربیع الاول/10اسوج/طلوع:6:00/ غروب:6:06/ٹمپریچر:28:20/ موسم:ابرآلود
24/09/2023

پرائم ڈیٹ اپڈیٹ
‏السلام علیکم!
صبح بخیر
اتوار/
24ستمبر/
7ربیع الاول/
10اسوج/
طلوع:6:00/
غروب:6:06/
ٹمپریچر:28:20/
موسم:ابرآلود

23/09/2023

‏صنم جاوید ،روبینہ جمیل، افشان طارق،آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر ، قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت 1 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

Address

Press Club Khushab
Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PrimeNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PrimeNews:

Share

Category

Our Story

With a vision to promote positivity, optimism and hope, Priem.TV is a Pakistan based 24-hour info-tainment web channel. The channel aims at providing entertainment, alternative views and current affairs from an Islamic and National perspective. Rather than leading nation to depression, unwanted confusion and disbelief on ourselves, Priem.TV’s vision is to bring the best out of our highly skilled, motivated and enthusiastic nation. A mix blend of programs ranging from Social and Political discussions to religious grooming of our society serves as a source of knowledge, information and entertainment to all ages.


Other TV Channels in Khushab

Show All