Irfan Gulzar Chaudhary

Irfan Gulzar Chaudhary Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Irfan Gulzar Chaudhary, Digital creator, Khuiratta.

18/03/2024

*”برف کو جب دیر تک ہاتھ میں پکڑا جائے تو وہ آگ کی طرح جلانے لگتی ہے، بعینہ خوشی حد سے بڑھ جائے تو مار ڈالتی ہے، اور غم عروج پر پہنچ جائے تو مزہ دیتا ہے، اور ہنسی بے تحاشا ہو تو آنکھیں چِھلک جاتی ہیں۔“*

14/03/2024

میں انکی بات کروں یہ کہاں میری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زہرا حضور ﷺ جانتے ہیں۔۔!!

26/01/2024
12/01/2024

_' جو حقیقت کو قبول کر لیتے ہیں،_
_اُنہیں ہمدردی کی ضرورت نہیں رہتی

07/01/2024

‏ایک چھوٹا لڑکا بھاگتا ھوا "شیوانا" (قبل از اسلام ایران کا ایک مفکّر) کے پاس آیا اور کہنے لگا..

"میری ماں نے فیصلہ کیا ھے کہ معبد کے کاھن کے کہنے پر عظیم بُت کے قدموں پر میری چھوٹی معصوم سی بہن کو قربان کر دے..

آپ مہربانی کرکے اُس کی جان بچا دیں.."

شیوانا لڑکے کے ساتھ فوراً معبد میں پہنچا اور کیا دیکھتا ھے کہ عورت نے بچی کے ھاتھ پاؤں رسیوں سے جکڑ لیے ھیں اور چھری ھاتھ میں پکڑے آنکھ بند کئے کچھ پڑھ رھی ھے..

بہت سے لوگ اُس عورت کے گرد جمع تھے .

اور بُت خانے کا کاھن بڑے فخر سے بُت کے قریب ایک بڑے پتّھر پر بیٹھا یہ سب دیکھ رھا تھا..

شیوانا جب عورت کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ اُسے اپنی بیٹی سے بے پناہ محبّت ھے اور وہ بار بار اُس کو گلے لگا کر والہانہ چوم رھی ھے.

مگر اِس کے باوجود معبد کدے کے بُت کی خوشنودی کے لئے اُس کی قربانی بھی دینا چاھتی ھے.

شیوانا نے اُس سے پوچھا کہ وہ کیوں اپنی بیٹی کو قربان کرنا چاہ رھی ھے..

عورت نے جواب دیا..

"کاھن نے مجھے ھدایت کی ھے کہ میں معبد کے بُت کی خوشنودی کے لئے اپنی عزیز ترین ھستی کو قربان کر دوں تا کہ میری زندگی کی مشکلات ھمیشہ کے لئے ختم ھو جائیں.."

شیوانا نے مسکرا کر کہا..

"مگر یہ بچّی تمہاری عزیز ترین ھستی تھوڑی ھے..؟

اِسے تو تم نے ھلاک کرنے کا ارداہ کیا ھے..

تمہاری جو ھستی سب سے زیادہ عزیز ھے وہ تو پتّھر پر بیٹھا یہ کاھن ھے کہ جس کے کہنے پر تم ایک پھول سی معصوم بچّی کی جان لینے پر تُل گئی ھو..

یہ بُت احمق نہیں ھے..

وہ تمہاری عزیز ترین ھستی کی قربانی چاھتا ھے.. تم نے اگر کاھن کی بجائے غلطی سے اپنی بیٹی قربان کر دی تو یہ نہ ھو کہ بُت تم سے مزید خفا ھو جائے اور تمہاری زندگی کو جہنّم بنا دے.."

عورت نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بچّی کے ھاتھ پاؤں کھول دیئے اور چھری ھاتھ میں لے کر کاھن کی طرف دوڑی

مگر وہ پہلے ھی وھاں سے جا چکا تھا..

کہتے ھیں کہ اُس دن کے بعد سے وہ کاھن اُس علاقے میں پھر کبھی نظر نہ آیا..

دنیا میں صرف آگاھی کو فضیلت حاصل ھے اور واحد گناہ جہالت ھے..

جس دن ہم اپنے "کاہنوں" کو پہچان گئے ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے !!

مگر جب تک اپنے پیسوں پر پلنے والوں سے رحم کی اپیلیں کرتے رہو گے کچھ نہیں ملے گا

01/01/2024

ِاس سال کا سفر یوں گُزر گیا
اپنے اَنجان ہو گئے،کچھ اَنجان اپنے ہوگئے...

قصےبنیں گے اب کے برس بھی کمال کےپچھلا برس جو گیا ہے کلیجہ نکال  کےتم کو ہو مبارک یہ نیا سال   پُر بہارزخم گن رہا  ہوں می...
01/01/2024

قصےبنیں گے اب کے برس بھی کمال کے
پچھلا برس جو گیا ہے کلیجہ نکال کے

تم کو ہو مبارک یہ نیا سال پُر بہار
زخم گن رہا ہوں میں پچھلے سال کے

21/12/2023

‏زندگی میں ہمیں حقیقی معنوں میں
وہ لوگ جینا سکھاتے ہیں جو مشکل وقت میں
ہم سے توقعات کی بیساکھی چھین لیتے ہیں
اور پھر ہم ان کے بغیر چلنا سیکھ لیتے ہیں۔۔

12/12/2023

سچائی کا دفاع کریں اور آپ دیکھیں گے کہ ہر کوئی آپ سے کیسے نفرت کرے گا۔
~ چی گویرا

12/12/2023

شاعری شاید سائنس ہی کی کوئی گہری شاخ ہے
جو دکھائی نہ دینے والی چیزوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

Carlo Rovelli (Italian Physicist)
📚

02/12/2023

‏زندگی اُن کی بھی گُزر جاتی ہے جو ہنس کے گزارتے ہیں اور اُن کی بھی جو روتے دھوتے گزارتے ہیں بات آپ کے ہنسنے یا رونے کی نہیں، اصل بات یہ ہے کہ کہیں کوئی آپ کی وجہ سے تو رونے پہ مجبور نہیں ہوا*_
خود چاہے ہنس کر گُزاریں یا رو کے، کسی دوسرے کی آنکھ میں نمی کا سبب آپکی ذات کبھی نہ ہو

02/12/2023

۔
بکھرتے رابطوں کا ہے، بچھڑتے راستوں کا ہے
دسمبر نام ہے جس کا مہینہ حادثوں کا ہے
.اتباف ابرک

23/11/2023

مجھ کو دھوکا دیا سہاروں نے
اب سہاروں سے بچ کے چلتا ہوں۔۔،

29/10/2023

کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔

وَالضُّحٰى (1)

دن کی روشنی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)

اور رات کی جب وہ چھا جائے۔

اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)

آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔

ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے

وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)

اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔

کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟۔
لوگوں کی بیزاریت پر پریشان نہ ہو آپ مسلمان ہیں آپکے پاس اعزاز ہے آپکا رب آپ سے بیزار نہیں ہوگا
تو پھر مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا جو ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَسرکار ﷺ کی آمد مرحبا مدنی ﷺ کی آمد مرحباسرکار صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہ...
16/09/2023

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ

سرکار ﷺ کی آمد مرحبا
مدنی ﷺ کی آمد مرحبا

سرکار صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ کی آمد مرحبا
آقا صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ کی آمد مرحبا

آمدِ مصطفیٰ ﷺ ❤ 🌙 مرحبا مرحبا

04/09/2023

*انسانوں کو غذا کی کمی نہیں ہو گی کیوں کہ سائنس دان جلد لیب میں خوراک بنا لیں گے۔ البتہ محبت کے حوالے سے انسان ہمیشہ بھوکے رہیں گے کیوں کہ اسے صرف انسان ہی جنم دے سکتے ہیں !*

03/09/2023

ایک نسل کی جہالت دوسری نسل کی روایت اور پھر تیسری نسل کا عقیدہ بن جاتی ہے "

*عربی کہاوت*

یہ ہوتا ہے انصاف۔۔ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی...
03/09/2023

یہ ہوتا ہے انصاف۔۔
ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کے دوران اسٹور کا ایک شیلف بھی ٹوٹا۔

جج نے فرد ِ جرم سنی اور لڑکے سے پوچھا "تم نے واقعی کچھ چرایا تھا؟"

"بریڈ اور پنیر کا پیکٹ" لڑکے نے اعتراف کرلیا۔

"کیوں؟"

"مجھے ضرورت تھی" لڑکے نے مختصر جواب دیا۔

"خرید لیتے"

"پیسے نہیں تھے"

"گھر والوں سے لے لیتے"

"گھر پر صرف ماں ہے۔ بیمار اور بے روزگار۔ بریڈ اور پنیر اسی کے لئے چرائی تھی۔"

"تم کچھ کام نہیں کرتے؟"

"کرتا تھا ایک کار واش میں۔ ماں کی دیکھ بھال کے لئے ایک دن کی چھٹی کی تو نکال دیا گیا۔"

"تم کسی سے مدد مانگ لیتے"

"صبح سے مانگ رہا تھا۔ کسی نے ہیلپ نہیں کی"

جرح ختم ہوئی اور جج نے فیصلہ سنانا شروع کردیا۔

"چوری اور خصوصاً بریڈ کی چوری بہت ہولناک جرم ہے۔ اور اس جرم کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ عدالت میں موجود ہر شخص، مجھ سمیت۔ اس چوری کا مجرم ہے۔ میں یہاں موجود ہر فرد اور خود پر 10 ڈالر جرمانہ عائد کرتا ہوں۔ دس ڈالر ادا کئے بغیر کوئی شخص کورٹ سے باہر نہیں جاسکتا۔" یہ کہہ کر جج نے اپنی جیب سے 10 ڈالر نکال کر میز پر رکھ دیئے۔
"اس کے علاوہ میں اسٹور انتظامیہ پر 1000 ڈالر جرمانہ کرتا ہوں کہ اس نے ایک بھوکے بچے سے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے، اسے پولیس کے حوالے کیا۔ اگر 24 گھنٹے میں جرمانہ جمع نہ کرایا گیا تو کورٹ اسٹور سیل کرنے کا حکم دے گی۔"

فیصلے کے آخری ریمارک یہ تھے: "اسٹور انتظامیہ اور حاضرین پر جرمانے کی رقم لڑکے کو ادا کرتے ہوئے، عدالت اس سے معافی طلب کرتی ہے۔"
فیصلہ سننے کے بعد حاضرین تو اشک بار تھے ہی، اس لڑکے کی تو گویا ہچکیاں بندھ گئی تھیں۔ اور وہ بار بار جج کو دیکھ رہا تھا۔
("کفر" کے معاشرے ایسے ہی نہیں پھل پھول رہے۔ اپنے شہریوں کو انصاف ہی نہیں عدل بھی فراہم کرتے ہیں)
Cpied

25/08/2023

اپنی تمام تر آزمائشوں کے با وجود زندگی 'خدا کی ایک عظیم نعمت ہے.
یقین کریں آج کی دقت کل کی آسانی ہوگی. آج کا اندھیرا کل کی کرن ہوگی.
آج کی آہیں کل کے قہقہے ہو نگے, آج کی اداسیاں کل کی رونکیں ہوں گی.
ہمتیں نہی چھوڑیں..
امیدیں نہی چھوڑیں..
اللہ بڑا بے نیاز ہے..
سب سیاستیں ہار جانی ہیں, سب پہ آپ نے ,آپ کے صبر نے, آپکے عزم نے غالب آنا ہے..!

ڈھیر محبت کرنے والوں کے صدقے
مٹھی بھر نفرت کرنے والوں کی خیر ہو

23/08/2023

‏آرزوؤں کا ہجوم اور یہ ڈھلتی ہوئی عمر... ‏سانس اُکھڑتی ہے نہ زنجیرِ ہَوَس ٹوٹتی ہے... ‏افتخار عارف

18/08/2023

جمعہ مبارک ❣❣

16/08/2023

ہم خاک نشینوں کو نہ حیرت سے یوں تکیے....
ہم کرب سے گزرے ہیں، کرامات سے پہلے

Address

Khuiratta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan Gulzar Chaudhary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Irfan Gulzar Chaudhary:

Share