Awaz e Gujrat آوازِ گُجرات

Awaz e Gujrat آوازِ گُجرات Home Wallpaper -PanaFlex Printing- Visiting Card - Shadi Card -Graphics Designing - Video Editing - Composing
(6)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس**  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ...
10/10/2024

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس**
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جعلی، غیر معیاری اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عطائیوں اور جعلی ادویات بیچنے والے افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ عملے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری اور ڈرگ انسپکٹر شاہد الحسن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 9 کیسز سماعت کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سنگین نوعیت کے کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر کوالیفائیڈ عملے کے کسی میڈیکل اسٹور کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔

https://city53news.com/40941/
27/09/2024

https://city53news.com/40941/

کھاریاں (ایم عمر)کوثر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (برادر حقیقی انسپکٹر مجاہد عباس SHO کوٹلہ ککرالی گجرات۔غضنفر اقبال ایڈووکیٹ۔انسپکٹر قمر عباس ٹریفک وارڈن گوجرانوالہ۔و چ....

11/09/2024
08/09/2024

کھاریاں پرائیویٹ ہسپتالوں میں لوٹ مار کا بازار گرم،فیسوں،ٹیسٹوں اور ادویات کی مد میں غریب مریضوں سے ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے ہیں

08/09/2024

کھاریاں شہر میں پرائیوٹ ہسپتال انتظامیہ نے کاروباری مافیا کا روپ دھار لیا

28/08/2024

28 اگست کی ہڑتال تاجروں کی جدوجہد کا دن
اس شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کرنے پر
انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کھاریاںکو عوامی خراج تحسین

ریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہایف بی آر نے ...
13/07/2024

ریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہریٹیلرز پر 10 ہزار تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
ایف بی آر نے ریٹیلرز پر 100 روپے سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فکسڈ ریٹیلرز اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک پھیلائے گا۔
آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایف بی آر نے 50 ارب روپے ریٹیلرز (پرچون فروشوں) سے رواں مالی سال میں اکٹھا کرناہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تمام 42شہروں کے جائز ویلیوایشن ریٹس کے حوالے سے اپنا تفصیلی کام پرچون فرشوں کے نمائندوں سے شیئر کیا ہے اور کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 120000روپے سالانہ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور اس کا انحصار ملک بھر میں دکان کی قیمت پر ہوگا۔
ایف بی آر نے تاحال یہ نوٹیفائی نہیں کیا کہ تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 6 سے 42 شہروں تک بڑھایاجارہا ہے لیکن اس نے نئی شرحوں کے بارے میں پرچون فروشوں کے نمائندوں کو آگاہ کردیا ہے۔

03/06/2024

سائفر کیس بھی فارغ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی با عزت بَری

25/05/2024

سرائے عالمگیر میں 14 سالہ لڑکی چک ڈیموں کے قریب نہر میں ڈوب گئی۔
ریسکیو کے مطابق 14 سالہ لڑکی نہر کنارے بیٹھ کر کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے لڑکی نہر میں جا گری۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بوٹ کی مدد سے لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

21/05/2024

گوجرانوالہ: اینکر سید اقرار الحسن کی گاڑی پر مشتعل افراد کا حملہ

عیدگاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کاآغاز عیدگاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کاآغاز کر دیا گیااسلامک ہیلپ اور کھاریاں ویلف...
07/05/2024

عیدگاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کاآغاز
عیدگاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کاآغاز کر دیا گیااسلامک ہیلپ اور کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آفتاب احمد نذر کی زیرنگرانی مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کاآغاز کر دیا گیا دعا خطیب ڈاکٹرپروفیسر ارشد ضیاء نے کروائی اس موقع پر ملک شبیر حسین اعوان، چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ ،کرنل(ر) غلام احمد ،چوہدری عرفان نصیر مرالہ ،چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ ،چوہدری رشید احمدسمیت دیگر شریک تھے۔

16/03/2024
26/02/2024

پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کرنے کا فیصلہ

26/02/2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کی دہلیز پر راشن دینے کا فیصلہ

26/02/2024

پنجاب میں ہاوسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ، سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ

26/02/2024

محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دینے کا فیصلہ

Address

Kharian
50090

Telephone

+923009529572

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz e Gujrat آوازِ گُجرات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Kharian

Show All