Burraq News

Burraq News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Burraq News, News & Media Website, .
(4)

Burraq News Urdu is an emerging News Network which provides you stories from Europe and Pakistan .Burraq News Brings Headlines, Bulletins, Talk Shows, Infotainment, promotional videos,paid content and much more.

لاہور: لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔پاکستان کا انسانی...
07/11/2024

لاہور: لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کیے گئے لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔




fans

لاہور : 7 نومبر سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت اور اے لیولز ...
07/11/2024

لاہور : 7 نومبر سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ ااسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا، اس دوران نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت، اے لیولز تک بندرہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اسکولز آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین ،سیالکوٹ ،نارووال ،فیصل آباد، چنیوٹ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔




fans

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین ون کپتانی سے دستبرداری کے بعد ون ڈے میں واپسی کرنی...
07/11/2024

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین ون کپتانی سے دستبرداری کے بعد ون ڈے میں واپسی کرنیوالے بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے۔
معروف انگلش کمنٹیٹر و سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں کہ کسی ایک عظیم کرکٹر کو مشورہ دوں؟ ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے، بعض اوقات، یہ صرف ایک ذہنی وقفہ ہوتا ہے اور آرام کرکے انہیں واپسی کا بہتر موقع ملتا ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ امید ہے پاکستانی فینز جلد بابراعظم کو پُرانی فارم میں دیکھ سکیں گے۔
دریں اثنا، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید پر مایوسی کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بابراعظم جیسا کھلاڑی غلطی سے مل گیا تو آپ کو اس کی عزت کرنی چاہیے، میں مایوس ہو جاتا ہوں جب میں کی بورڈ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بابر کو ٹرول اور گالی دیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ایڈم زمپا کا شکار ہوگئے تھے۔
پاکستان کی ٹیم پہلے میچ میں کینگروز کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز بناسکی تھی اور آسٹریلیا نے محض 2 وکٹوں سے فتح پائی تھی۔





fans

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ و...
07/11/2024

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی پالیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔




fans

پشاور: ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی میں سی ٹی ڈی نے دو اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت ...
07/11/2024

پشاور: ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی میں سی ٹی ڈی نے دو اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو اہم خوارجی ہلاک ہوئے، ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔
دونوں دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔




fans

وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔...
07/11/2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایئر فورس کے جہاز پی ایف ایف 3 کے ذریعے خصوصی پرواز پر جنیوا روانہ ہوئیں۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے جائیں گی۔
مریم نواز پیر کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ گلے کے شدید انفیکشن کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 3 روز تک مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں اور مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت دی۔ خرابی صحت کے باعث مریم نواز کی 3 دن میں 2 بار بیرون ملک روانگی موخر ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی لندن سے جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ مریم نواز کا جنیوا میں اپنے طبی معائنے کے بعد نواز شریف اور بھائیوں کے ہمراہ تقریبا ایک ہفتہ طویل برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کے دوروں کا بھی امکان ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کی نومبر کے وسط سے پہلے اکٹھے وطن واپسی ہوگی۔





fans

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق خفی...
07/11/2024

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر موٹروے انٹرچینج ساہیانوالہ، فیصل آباد کے قریب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوران تلاشی ٹرک کے ڈرائیور کیبن کے اوپر بنے تاج سے 1200 گرام وزنی چرس کے 150 پیکٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی کے دوران ٹرک سے مجموعی طور پر 180 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کا مزید کہنا ہے کہ دوران کارروائی ٹرک کے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم رکن ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔




fans

تین سالہ بچی نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ  سے رجوع کر لیا۔تین سالہ بچی امل سکھیرا کی جانب سے ...
07/11/2024

تین سالہ بچی نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تین سالہ بچی امل سکھیرا کی جانب سے ان کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار اپنے دوستوں ،کلاس فیلوز اور آئندہ نسل کی بہتری کےلیے درخواست دائر کر رہی ہے۔ کمسن بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو گھر میں رہنے دیا جائے۔ پنجاب کے ائیر کوالٹی انڈکس میں خطرناک حد کا اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ ماحولیات اور پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 99 اے کے تحت حکومت شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول دینے کی پابند ہے۔ پنجاب حکومت آئین میں دیے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر پارہی ہے۔ پورٹس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث ایوریج زندگی میں ساڑھے 5 برس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 3سال کی بچی ہائی کورٹ میں کیس دائر کر سکتی ہے جس پر ان کے وکیل نے جواب دیا کہ کوئی بھی پاکستانی شہری جو حکومتی اقدام سے متاثر ہو وہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ جسٹس جواد حسن نے سیکرٹری ماحولیات اور دیگرکو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔





fans

آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ سلیم...
06/11/2024

آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔
سلیمان لالانی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور اس سے پہلے بھی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق کراچی سے ہے اور طویل عرصے سے امریکا میں آباد ہیں۔ انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر ریپبلیکنز حریف کو شکست دی۔
سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے حلقہ 76 کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا دیرینہ تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔
امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ ایک بار پھر امریکا کے صدر بن گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوئے جب کہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس 226 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے رہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ سر کرنے کے بعد اپنے خامیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری تنازعات کو ختم جاری اور کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا، ملک کے تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔




fans

ایک بھارتی خاتون نے برطانیہ میں بغیر تنخواہ کے کام کرنے کی آفر دینے کے بعد آن لائن بحث چھیڑ دی ہے۔ لنکڈ-اِن پر سویتھا ک...
06/11/2024

ایک بھارتی خاتون نے برطانیہ میں بغیر تنخواہ کے کام کرنے کی آفر دینے کے بعد آن لائن بحث چھیڑ دی ہے۔
لنکڈ-اِن پر سویتھا کوتھنڈن، جس نے لیسٹر یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے، نے 2021 میں برطانیہ جانے کے بعد اپنے سفر کے بارے میں تذکرہ کیا۔
تاہم 2022 میں گریجویشن کرنے کے بعد طالبہ نے کہا کہ وہ انتھک محنت سے ویزہ کے ذریعے برطانیہ کی نوکری کی تلاش میں تھیں لیکن انہیں ابھی تک کوئی نوکری نہیں ملی۔ اب ملک میں رہنے کی شدید خواہش کے مدِنظر خاتون نے ایک ماہ تک مفت کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔
صرف یہی نہیں خاتون نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کا آجر ان کے کام سے ناخوش ہوا تو وہ انہیں نوٹس یا معاوضے کے بغیر نوکری سے نکال سکتا ہے۔
خاتون نے یہاں تک کہا ہے کہ وہ اوور ٹائم اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بغیر بھی کام کرنے پر راضی ہیں تاکہ وہ برطانیہ میں رہ سکیں۔
خاتون نے بتایا کہ ’ملازمت کی تلاش‘ ایسا محسوس کراتا ہے کہ میرے میری ڈگری یا میری صلاحیتوں کی کوئی قدر نہیں ہے. میں نے 300 سے زائد ملازمتوں کے لیے درخواست دی ہے اور مجھے کچھ مفید فیڈ بیک نہیں ملے۔




fans

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں ام...
06/11/2024

پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اہم ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔ علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔



@@ fans

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے ل...
06/11/2024

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔
نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔




fans

راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایکسائز ٹیم پر کار سواروں کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مط...
06/11/2024

راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایکسائز ٹیم پر کار سواروں کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہوگیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایکسائز ٹیم ٹول پلازہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے لیے موجود تھی کہ مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا، گاڑی سوار فائرنگ کرتے فرار ہوئے تو ایکسائز ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا۔
موہڑا مندو کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر غلام نبی زخمی ہوگیا۔ ایکسائز ٹیم نے اعجاز نامی شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزماں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔




fans

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف کشمیری آض یوم شہدا جموں منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 6 نومبر 1947 ...
06/11/2024

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف کشمیری آض یوم شہدا جموں منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، ادہم پور اور ریاسی کے اصلاح میں منظم انداز سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی۔
کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان پولیس اسٹیشنوں میں پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف جبکہ جموں کینٹ کے کمانڈر کو ہندو افسر کے ساتھ تبدیل کر دیا۔ قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی۔
چھ نومبر کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا۔
سامبہ کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاؤں جلا دیے، دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان منظم طور پر شہید کیے گئے۔
قتل عام کو سیاسی سر پرستی حاصل تھی، 76 سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیری اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔




fans

لاہور: پنجاب میں بڑھتی اسموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں اسکول بھی ...
06/11/2024

لاہور: پنجاب میں بڑھتی اسموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔
صوبے میں اسموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں ہائرسکینڈری اسکول 17 نومبر تک بند کردیے گئے۔ اسی طرح سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی ادارے بچوں کے لیے آن لائن اسٹڈی کا انتظام کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پلاسٹک بیگ پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ پرائمری سطح تک بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دیں لیکن والدین بچوں کو لے کر شاپنگ مالزاور تفریح گاہوں میں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیاہے۔






fans

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔میڈیا رپو...
06/11/2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایڈیلیڈ میں ٹیم کیساتھ آج کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا وہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔
میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کیخلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔
نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بالنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا سے 2 وکٹوں سے ہار کے بعد قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے پلئینگ الیون میں اسپنر عرفات منہاس اور فیصل اکرم کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک فاسٹ بولر کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
دوسری جانب تاریخی طور پر پاکستان کو ایڈیلیڈ میں زیادہ کامیابی نہیں ملی، وہاں کھیلے گئے 8 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرپائی ہے۔ یہ جیت بھی 1996 میں وسیم اکرم کی قیادت میں ملی تھی۔
ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ پر پاکستان نے 12 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔





fans

پشاور: لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مط...
06/11/2024

پشاور: لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر نقصان اتنا زیادہ نہیں لگ رہا، محکمہ گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔
بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی زیر تعمیر عمارت میں نامعلوم شرپسند ہینڈ گرنیڈ پھینک فرار ہوگئے تاہم ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شاہ نجیب لنڈیڈاک نیکم خان کلہ ہوید میں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔ اسکول کے مالک سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی انعام اللہ سے بھتے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔
ادھر، پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔




fans

توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج...
05/11/2024

توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔
اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس پر سماعت کی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی ائی) عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وکلا صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی مخالفت کی گئی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ بریت کی درخواستیں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش ہیں۔ عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین ، چار تاریخیں دے چکی مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی۔ استدعا ہے کہ عدالت توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بریت کے حق میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے۔ عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burraq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burraq News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share