Voice Of Khanpur

Voice Of Khanpur Voice Of Khanpur . Haq such ki awaz
(13)

ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب عون حیدر گوندل صاحب کی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کم...
11/12/2023

ڈپٹی کمشنر ہری پور جناب عون حیدر گوندل صاحب کی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ہری پور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوئم) ہری پور اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خدمات کو سراہا۔

خانپور کی عوام کے لیے خوشخبری مرکز علم 10 دسمبر 2023 ہر اتوار صبح 9 بجے رہائش گاہ  ملک معظم علی محلہ میلاد نگر خانپور
11/12/2023

خانپور کی عوام کے لیے خوشخبری
مرکز علم 10 دسمبر 2023 ہر اتوار صبح 9 بجے
رہائش گاہ ملک معظم علی محلہ میلاد نگر خانپور

10/12/2023

8 فروری کو برفباری کی پیشگوئی، الیکشن 3 سے 4 ہفتے کیلئے ملتوی کئے جائیں: امیر مقام

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر Khanpur نے آج پٹوار خانہ Khoi Nara کا دورہ کیا۔ ریکارڈ چیک کیا اور حلق...
08/12/2023

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر Khanpur نے آج پٹوار خانہ Khoi Nara کا دورہ کیا۔ ریکارڈ چیک کیا اور حلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کی۔

*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔*ڈی پی او ہری پور م...
08/12/2023

*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔*

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمدارشد نے ہمراہ نفری پولیس ،ایلیٹ فورس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔دوران سرچ 30/35 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ 01 بندوق ،05 پستول اور مختلف بور کے 61 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 02 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 01 افراد کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے ڈرگ انسپکٹر ہری پور کے ہمراہ سب ڈویژن خانپور میں ادویات کی دکانوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ د...
08/12/2023

اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے ڈرگ انسپکٹر ہری پور کے ہمراہ سب ڈویژن خانپور میں ادویات کی دکانوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ دوران معائنہ ریکارڈ چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

07/12/2023

وزارتِ مذہبی امور نے NCOC کی ایڈوایزری پر سفر حج کیلئے کرونا ویکسین/سرٹیفیکیٹ کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ حج درخواست گزاروں کو کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانے یا کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں۔

الحمدللہ کیفے ڈسٹرکٹ 17 ملٹی گارڈن کا ترقی کا سفر جاری 💐💐🥯🍞🥨🎂🧁 کیفے ڈسٹرکٹ 17 کی انتظامیہ نے عوامی اسرار پر بیکری کی ایک...
06/12/2023

الحمدللہ کیفے ڈسٹرکٹ 17 ملٹی گارڈن کا ترقی کا سفر جاری 💐💐🥯🍞🥨🎂🧁 کیفے ڈسٹرکٹ 17 کی انتظامیہ نے عوامی اسرار پر بیکری کی ایک وسیع رینج کے لیے نئے سیٹ اپ سویٹ اینڈ بیکرز کا آغاز بھی کردیا ہے جس میں آپکو ملے گی لذیذ اور دل فریب ذائقے سے بھرپور مٹھائیاں ،اور کیک ٹیکسلا ،واہ کینٹ اور خان پور کی عوام کے لیے خوشیوں کے پل کیفے ڈسٹرکٹ 17 کے ساتھ 🎉👏🥯🧇🥞🍞🌮

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا صوابی میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں ٹی ایم اے خان پور کے ایمپلائز یونین کے صدر معبصم محمو...
05/12/2023

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا صوابی میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں ٹی ایم اے خان پور کے ایمپلائز یونین کے صدر معبصم محمود اور جنرل سیکرٹری بلال قندیل سمیت دیگر عہدیداران کی شرکت اس موقع پر صوبائی عہدیداران کے ہمراہ ٹی ایم اے خان پور ایمپلائز یونین کے عہدیداران کا گروپ فوٹو۔

اصلاح الدین (پی ایم ایس- گریڈ 18) نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) ہری پور کا چارج سنبھال لیا۔ اصلاح الدین کا تعلق صوبائی می...
04/12/2023

اصلاح الدین (پی ایم ایس- گریڈ 18) نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) ہری پور کا چارج سنبھال لیا۔
اصلاح الدین کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختونخواہ سے ہے اور اس قبل بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں، اسسٹنٹ کمشنر پشاور، اسسٹنٹ کمشنر صوابی جیسے اہم عہدوں پر ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

02/12/2023

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان
بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی
عمر ایوب جنرل سیکریٹری
بلوچستان سے منیر احمد بلوچ
سندھ سےحلیم عادل شیخ
علی امین گنڈا خیبر پختونخوا
یاسمین راشد پنجاب سے صدر پی ٹی آئی منتخب۔۔۔!!!

30/11/2023

پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار  جبکہ  ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ن...
30/11/2023

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی البتہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

30/11/2023

ایل پی جی کی قیمت 3روپے 82پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پروگرام لیڈر...
29/11/2023

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پروگرام لیڈرSNG, اسسٹنٹ کمشنر ہری پور, غازی، خان پور، لوکل گورنمنٹ، C&W, PHE, TMAs اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر گزشتہ میٹنگ میں دئیے گئے ٹاسک کی پراگرس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ TMAs کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی اور پلاٹنگ کے متعلق بھرپور آگاہی مہم شروع کریں اور سوشل/پرنٹ/الیکٹرانک میڈیا پر ان کی معلومات شائع کی جائیں۔

29/11/2023

چیئر مین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، علی ظفر

29/11/2023

ہفتے کے دن پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے۔
باضابطہ اعلان کر دیا گیا

29/11/2023

سینیٹر علی ظفر اور دیگر اراکین کی اہم ترین پریس کانفرنس میں اہم اعلان

1۔بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین کے امیدوار نامزد

2۔ عمران خان پارٹی کا اول اور آخر نظریہ ہیں، بیرسٹر گوہر

3۔عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے

4۔ یہ عارضی الیکشن ہے، عمران خان نے منظوری دی

5۔ یہ مائنس ون فارمولہ نہیں، عارضی ایڈجسٹمنٹ ہے

6۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کا تصور نہیں، علی ظفر

7۔ سب کچھ بلے کا نشان بچانے کیلئے ہورہا ہے

29/11/2023

کپتان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے وقتی طور پر عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان۔

28/11/2023

عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، ۔

28/11/2023

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان، پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لٹر کمی متوقع۔۔۔!!!

تحریکِ انصاف کے نئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمران خان نے منظوری دے دی، شیر افضل مروت کی تصدیق، تمام افواہیں اور دعو...
28/11/2023

تحریکِ انصاف کے نئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمران خان نے منظوری دے دی، شیر افضل مروت کی تصدیق، تمام افواہیں اور دعوے اب ختم ہوگئے، مطلع بالکل صاف ہوگیا، پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین سامنے آگیا۔۔۔!!!
شیر افضل مروت کی پروگرام الیونتھ آور میں تصدیق۔۔۔!!!

پنجاب کے اسکولوں میں تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی سے پہلے متعلقہ اتھارٹیز کی ...
28/11/2023

پنجاب کے اسکولوں میں تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی سے پہلے متعلقہ اتھارٹیز کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی سکولوں کو کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی اور چئیرمین ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی،

28/11/2023

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی،اوپن کورٹ ہوگی۔میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔ پانچ پانچ فیملی ممبران کو بھی اجازت ہوگی آئندہ سماعت جمعہ کو ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے ٹریفک انسپکٹر کے ہمراہ سب ڈویژن خانپور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ اور اوور چار...
27/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے ٹریفک انسپکٹر کے ہمراہ سب ڈویژن خانپور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف کارروائی کی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے زائد قیمتوں اور ملاوٹ کے خلاف مختلف دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دودھ کی دکانوں سے ن...
27/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے زائد قیمتوں اور ملاوٹ کے خلاف مختلف دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دودھ کی دکانوں سے نمونے حاصل کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے آج پٹوارخانہ نجف پور اور گرمتھون کا معائنہ کیا۔ ریکارڈ چیک کیا گیا اور عوام الناس کی ...
27/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر خانپور مس زہرہ نور نے آج پٹوارخانہ نجف پور اور گرمتھون کا معائنہ کیا۔ ریکارڈ چیک کیا گیا اور عوام الناس کی بہتر سہولت کے لیے ریونیو سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

عہدوں کا لالچ نہیں ، بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا،چوہدری نث...
27/11/2023

عہدوں کا لالچ نہیں ، بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا،چوہدری نثار۔۔۔!!!

25/11/2023

کراچی راشد منہاس روڈ پر ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی سے نو اموات، 45 کو ریسکیو کرلیا گیا

25/11/2023

پاک فوج کےریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر مہدی کا کورٹ مارشل، بغاوت پر اکسانے پر سزا سُنا دی گئی، عادل راجہ کو 14 سال قید، کیپٹن ریٹائرڈ مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سُنا دی گئی،آئی ایس پی آر۔۔۔!!!

25/11/2023

کراچی: راشد منہاس روڈ پرشاپنگ سینٹرمیں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

25/11/2023

سموگ: لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص، سانس لینا دشوار

25/11/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 7 روز بعد کرنے کا پلان تیار

25/11/2023
25/11/2023

بہاولنگر: ایلیٹ فورس کی گاڑی نہر میں جا گری، 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے

23/11/2023

لیڈی کنسٹیبل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او سانگھڑ کومعطل کردیا گیا

تحصیل خانپور ٹی ایم اے خان پور ایمپلائز یونین کے صدر مبصم محمود اور بلال قندیل نو تعینات ٹی ایم او خان پور راشد خان جدون...
23/11/2023

تحصیل خانپور ٹی ایم اے خان پور ایمپلائز یونین کے صدر مبصم محمود اور بلال قندیل نو تعینات ٹی ایم او خان پور راشد خان جدون کو ٹی ایم او خانپور تعیناتی پر پھولوں کا گلدستہ دے رہے

*تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،رات کی تاریکی میں ترناوہ اسلحہ کی دوکان میں چوری کرنے والا03 رکنی گروہ گرفتار ،سر...
23/11/2023

*تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،رات کی تاریکی میں ترناوہ اسلحہ کی دوکان میں چوری کرنے والا03 رکنی گروہ گرفتار ،سرقہ شدہ اسلحہ ایمونیشن برآمد ۔*
تھانہ خانپور کی حدود ترناوہ بازار میں مورخہ 04.11.2023 کو اسلحہ کی دوکان میں چوری کا واقع رونما ہوا۔مدعی ہارون کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کو واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ اسلحہ کی نسبت احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکینکی بنیادوں سی سی ٹی وی کیمروں اور اپنے زرائعے سے معلومات پر چوری میں ملوث 03 رکنی گروہ کے ملزمان جنید ولد جاوید ،فرحان ولد سلیم ساکنان خانپور اور نواز ولد مححمد بنارس سکنہ چمڈ ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

بلے کا نشان برقرار، پی ٹی آئی کو 20 روز میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم
23/11/2023

بلے کا نشان برقرار، پی ٹی آئی کو 20 روز میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم

23/11/2023

عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم

Address

Khanpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share