بدلتا خانیوال

بدلتا خانیوال Journalists training office

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے معروف سیاسی وسماجی رہنما اور پٹرولیم ڈیلرز ...
09/02/2023

اپنوں کے دکھ سمیٹتے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 145خانیوال میاں جاوید ارائیں نے معروف سیاسی وسماجی رہنما اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب ھمایوں خان کے ھمراہ سابق ڈی ایس پی لیگل جناب راو بلند اختر کی وفات پر انکے بیٹے راو معیض بلند اختر سے تعزیت اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا۔اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر مشتاق،جناب شیخ محمد احسان قریشی اور جناب چوھدری خالد ارائیں بھی موجود تھے۔۔
جئیں تو ایسے۔۔۔

09 فروری 2023 بروز جمعرات

خانیوال (جے این این)خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک، ت...
08/02/2023

خانیوال (جے این این)خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی جانب سے جاری کئے گئے ھینڈ آوٹ سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاعات پر خانیوال کے نواحی علاقے حلیم شاہ میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جارھا تھاکہ دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی پر شدید فائرنگ شروع کردی جسکے جواب میں سی ٹی ڈی نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس طرح ایک دہشت گرد مارا گیا اور اسکے تین ساتھی فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے۔ھلاک دھشت گرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے،عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشتگرد ملک بھر میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ کررہےتھےدہشتگرد کے قبضے سےخود کش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوادہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا سی ٹی ڈی ملتان نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے خانیوال میں چھاپہ مارا تھا جبکہ اس وقوعے کی اطلاع ملتے ھی خانیوال پولیس،ایلیٹ فورس اور بڑی تعداد میں پولیس،ریسکیو 1122 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر گھروں کی تلاشی اور کھیتوں کا گھیراو کئے رکھا۔یہ بھی بتایا گیا کہ اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کا وسیع نیٹ ورک ھے اور پہلے بھی ایسی کارروائیاں ھوتی رہی ہیں۔۔۔

Address

Civil Line SP Chock Khanewal
Khanewala
58150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بدلتا خانیوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share