09/07/2025
تحریک پاکستان کی عظیم رہنما، بانی پاکستان کی ہمشیرہ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 58 برس بیت گئے، اس موقع پر ملک بھر میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، 1965 کے صدارتی انتخاب میں فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے خلاف اپوزیشن کی متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔9جولائی 1967 کو مادر ملت فاطمہ جناح کراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئیں، ان کا مزار قائداعظم کے مزار کے احاطے میں واقع ہے۔