Apna Khanewal

Apna Khanewal Apna Khanewal � Follow Please �

یہ لوگ بھی کورس لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اور کوئی جتنا مرضی اختلاف کر لے، یا گلا پھاڑ لے اس عوام کو یہ بتانے کے لیے کے یہ ل...
15/01/2025

یہ لوگ بھی کورس لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اور کوئی جتنا مرضی اختلاف کر لے، یا گلا پھاڑ لے اس عوام کو یہ بتانے کے لیے کے یہ لوگ فراڈیے ہیں، ہماری بھولی عوام پھر بھی خریدے گی اور یہ لوگ کروڑوں کما کر سائڈ پر ہو جائیں گے۔

ان میں سے دو تو ویسے ہی ان پڑھ ہیں، آپکو کیا لگتا ہے یہ کیا سکھائیں گے جن کی اپنی کمائی گالیوں، عورتوں اور جوئے (بیٹنگ ایپس) سے شروع ہوئی ہے؟ اس ملک میں فالوورز آنے کے بعد سب سے آسان راستہ کورس بیچنا ہے، چاہے وہ کوئی پڑھا لکھا کرے یا ان پڑھ، صرف فالوورز معنی رکھتے ہیں۔

لیکن پھر بھی اپنی پروفائل پر موجود چند ہزار لوگوں سے درخوارست ہے کے ان کے کورس اور پلیٹ فارم سے دور رہیں۔ چاہے ایک یا دو ہزار جیسی چھوٹی رقم بھی ہو، ان کو ہرگز نا دیں۔ ان سے بہت بہتر سکھانے والے یوٹیوب پر موجود ہیں۔

دبئی میں مقیم اداکارہ   کے شوہر پاکستانی نکلے، پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے بتا دیاپاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر ...
14/01/2025

دبئی میں مقیم اداکارہ کے شوہر پاکستانی نکلے، پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے بتا دیا
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔

نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔

ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر گفتگو ہونے لگی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر شادی کرلی‘۔

سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اس سے قبل یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔

اڈا مہر شاہ شدید دھند کی وجہ سے دو ٹریلر اور ایک کار  آپس میں ٹکرا گئی ایک شخص شدید زخمی
14/01/2025

اڈا مہر شاہ شدید دھند کی وجہ سے دو ٹریلر اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئی ایک شخص شدید زخمی

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون .  عید گاہ  #کبیروالا کے نائب شیخ الحدیث، محبوب الطلباء و العلماء ، ہزاروں علماء کرام کے استا...
14/01/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون .
عید گاہ #کبیروالا کے نائب شیخ الحدیث، محبوب الطلباء و العلماء ، ہزاروں علماء کرام کے استاد و مربی ، المعروف بابا جی حضرت مولانا عبد الستار صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ دار فانی سے کوچ کر گئے۔۔
حضرت کی نماز جنازہ آج مورخہ 14 جنوری 2025 بروز منگل بعد از نماز عشاء 8 بجے جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا ضلع خانیوال میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

 #ملتان سائبر کرائمز - آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم  #کبیروالہ سے گرفتار سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون ...
14/01/2025

#ملتان سائبر کرائمز - آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم #کبیروالہ سے گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم معاویہ حسین کو چھاپہ مار کاروائی میں کبیر والا سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے خودکشی کی دھمکیاں دے کر خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز حاصل کی
ملزم مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا
ملزم نے متاثرہ خاتون سے رقم بھی ہتھیائی
بعد ازاں ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز اس کے خاندان کے ساتھ شئیر کیں اور مزید رقم کا مطالبہ کیا
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا
ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا
ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

پی آر نمبر : 27/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈکواٹرز اسلام آبا

میں خانیوال سے ہوں آج صبح میں خانیوال سے براستہ موٹروے لاہور جا رہا تھا تو رجانہ ریسٹ ایریا پر بس رکی اور تو وہاں ٹک شاپ...
14/01/2025

میں خانیوال سے ہوں آج صبح میں خانیوال سے براستہ موٹروے لاہور جا رہا تھا تو رجانہ ریسٹ ایریا پر بس رکی اور تو وہاں ٹک شاپ پر میں نے برگر لینے کے لیے پیسے دئیے تو ٹک شاپ والا لڑکا مجھے کہتا ہے کہ سر آپ کے پاس اگر پانچ ہزار کی چینج ہے تو پلیز دے دیجئے میں نے اس کو پانچ ہزار دینے کے لیے جب پیسے نکالے تو اس نے کہا کہ دس ہزار کر دیں میں نے دس ہزار دے دیا جب اس نے پیسے لے لیے تو اپنے ہیلپر کو کہتا ہے کہ بھائی کو دس ہزار دے دو میں نے چینج لی ہے ہیلپر کہتا ہے کہ میں نے تو اب لڑکا بھیج دیا ہے پمپ پر چینج کے لیے آپ پیسے ان کو واپس کر دیں اس نے مجھے پیسے واپس کر دیے میں نے پیسے اپنے پرس میں رکھ لیے لیکن جب اسی شاپ کے سامنے جب میں نے چائے لینے کے لیے پرس نکالا تو اس میں پیسے گنے تو 6 ہزار تھا میں واپس گیا کہ کتنے پیسے دیے ہیں کہتا کہ میں نے تو آپ کے سامنے پیسے لے کر آپ کو اسی وقت فے دیے تھے مجھے نہیں پتہ۔
میں نے وہاں جب شور ڈالا اور ان کو موٹروے ہیلپ لائن پر کال کرنے کی دھمکی دی تو سائیڈ پر جا کر مجھے 4 ہزار واپس کر دیے۔
پلیز اپنے پیج پر اس کو شئیر کر دیں تاکہ کوئی ان کے فراڈ میں نہ آئے۔
ٹک شاپ والے لڑکے کی تصویر ساتھ بھیج رہا ہوں جس نے فراڈ کرنے کی کوشش کی۔
شکریہ

  جنڈیالی_بنگلہ روڈ چکنمبر 119 اُگوآنہ کے قریب فورڈ ڈالے اور ٹیوب ویل بور کرنے والی گاڑی میں  #دُھند کے باعث تصادم. 😞ملک...
14/01/2025

جنڈیالی_بنگلہ روڈ چکنمبر 119 اُگوآنہ کے قریب فورڈ ڈالے اور ٹیوب ویل بور کرنے والی گاڑی میں #دُھند کے باعث تصادم. 😞
ملک سجاد ولدحافظ ممتاز51پندرہ ایل کا رہائشی ڈرائیور موقع پر جاں بحق
ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

 #ملتان دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث سرکاری ادارے کا اہلکار گرفتار گرفتار ملزم کی شناخت محمد قمر شہباز کے نام سے ہوئی ملز...
14/01/2025

#ملتان دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث سرکاری ادارے کا اہلکار گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت محمد قمر شہباز کے نام سے ہوئی

ملزم نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں پیرامیڈیکل سٹاف کے طور پر تعینات تھا

ملزم نے شہری کو اینٹی نارکوٹکس فورس میں ملازمت دلوانے کے غرض س بھاری رقوم وصول کی۔

ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے وصول کئے
ملزم نے شہری کو جعلی تقررنامہ بھی فراہم کیا تھا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

پی آر نمبر : 28/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈکواٹرز اسلام آباد

 #تعلیم کا حاصل کرنا بہت ضروری ہے آپ اپنی اولادوں کو تعلیم لازم دلائیں ورنہ آپ کی نسلیں جاگیر داروں کے بچونگڑوں کے آگےنن...
14/01/2025

#تعلیم کا حاصل کرنا بہت ضروری ہے آپ اپنی اولادوں کو تعلیم لازم دلائیں ورنہ آپ کی نسلیں جاگیر داروں کے بچونگڑوں کے آگےننگے پاؤں اور ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہوتی رہینگی اپنی نسلوں کو جہالت سےنکالنا ہے تو ایک وقت بھوکا رہ کر وہ پیسے اپنے اولاد کے تعلیم پر خرچ کریں۔

یہ وہ لمحہ ہے جب ایک عورت اپنے شوہر کی نسل کو بڑھانے کے لیے اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کرتی...اسے نہیں معلوم کے آپریشن تھ...
14/01/2025

یہ وہ لمحہ ہے جب ایک عورت اپنے شوہر کی نسل کو بڑھانے کے لیے اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کرتی...
اسے نہیں معلوم کے آپریشن تھیٹر سے یہ زندہ واپس آے گی یا نہیں پر پھر بھی وہ اپنی جان پر پہ کھیل کر اولاد کی خوشی دیتی ہے۔
آئیں دعا کریں ماؤں کے لیے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام خواتین کو صحت مند لمبی زندگی عطاء فرمائے اور انکو ہر خوشی ملے,اولاد کا سکھ نصیب ہو...
جو بے اولاد ہیں رب العالمین پیارے آقاﷺ جان کے صدقے اولاد کی نعمت نصیب فرمائے...
آمین ثم آمین 💕

اب سائیکل کی گدی میں سوراخ کی ضرورت کیوں پیش آگئی رہنمائی فرمائیں 🤷😳
13/01/2025

اب سائیکل کی گدی میں سوراخ کی ضرورت کیوں پیش آگئی رہنمائی فرمائیں 🤷😳

قمر اقبال المعروف پپو پکوڑوں والا آج میں اپ کا تعارف ایسے شخص کا کروانے جا رہا ہوں جو کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں خانیوا...
13/01/2025

قمر اقبال المعروف پپو پکوڑوں والا آج میں اپ کا تعارف ایسے شخص کا کروانے جا رہا ہوں جو کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں خانیوال کی تاریخ میں تاجر برادری پر بات کی جائے تو نام لینا چاہوں گا پپو پکوڑے والوں کا
پپوپکوڑے والوں کی مشہور ہونے کا کچھ ان کے یہ موٹاپے بھی ہے جو شاید کسی بیماری کی وجہ سے ان کو لگا ہوا ہے بہت سے لوگ ان کے موٹاپے کی بات کرتے تھے مجھے اج بھی یاد ہے سکول کے دور میں جب یہاں کے شیخ برادری کے بچے جو میرے ساتھ کلاس فیلو تھے وہ اکثر کسی بھی موٹے بچے کا نام پپوپکڑے والا رکھ دیتے تھے اس ٹائم میں سوچتا تھا پتہ نے کتنا موٹا آدمی ہوگا کیونکہ ہم چھوٹے بچے تھے سکول ٹائم میں میں نے دیکھا نہیں تھا کہ پپوپکڑووالا کون ہے پپو پکوڑے والے کا جن کے پکوڑے سموسے بہت ہی مشہور تھے اور بہت دور دور سے لوگ کھانے اتے تھے اور اس چوک کی جو سنگلا والا کے نام سے مشہور تھا اس کی رونق ہے پپو پکڑے والا یقینا اپ نے بھی پپو پکوڑے والوں کا نام سنا ہوگا کیا آپ میں سے کسی نے ان کے پکوڑوں کا کبھی ٹیسٹ کیا ہے اور کس دور میں اپ کا تعارف پپو پکوڑے والو سے ہوا پپوپکڑے والا بہت اچھے اور خوش اخلاق انسان ہے جب میں ان سے ملنے گیا تصویر کا پوچھا تو کہنے لگے بیٹا کیا کرنی ہے میں نے کہا چاچوں جی آپ سے کچھ بچپن کی یادیں دوستوں کے ساتھ شیئر کرنی ہے تو کہتے ٹھیک ہے بنا لوں میری دعا ہے اللہ پاک چاچوں کو صحت والی لمبی زندگی دی اور ایسے ہی ہنستا مسکراتے رکھیں آمین❤️

یہ گوجرانوالہ کی ایک باہمت بیوا خاتون ہیں. جنہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد اپنی 4 بیٹیوں کی پرورش کرنے کے لیے پپلزکالو...
13/01/2025

یہ گوجرانوالہ کی ایک باہمت بیوا خاتون ہیں. جنہوں نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد اپنی 4 بیٹیوں کی پرورش کرنے کے لیے پپلزکالونی میں بریانی کا سٹال لگایا ہے. آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ ان سے بریانی لازمی کھائیں.

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ کار کی رکشے کو ٹکر/ ایک شخص زخمیریسکیو زرائع کے مطابق ایک رکشہ (TSK 7123) جس پر گیس سلنڈر لوڈ تھے پیرمحل ...
13/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ کار کی رکشے کو ٹکر/ ایک شخص زخمی

ریسکیو زرائع کے مطابق ایک رکشہ (TSK 7123) جس پر گیس سلنڈر لوڈ تھے پیرمحل سے 31 چک جا رہا تھا کہ درخانہ روڈ ڈیرہ شفیق کے نزدیک پیچھے سے کار (ہنڈا سوک AUZ 608) نے ٹکر ماری، حادثے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی میں آگ لگ گئی، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو عملے نے رکشہ ڈرائیور ریاض ولد غلام محمد عمر 55 سال سکنہ بی پلاٹ پیرمحل کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال پیرمحل شفٹ کر دیا رپورٹ راجو خان

خدارا ایسے پھولوں کی مدد کریں۔ ان کو مرجھانے سے بچائیں۔۔۔یہ کوٹھیاں بنانے اور گاڑیاں خریدنے کے لیے نہیں بلکہ اس سخت سردی...
13/01/2025

خدارا ایسے پھولوں کی مدد کریں۔ ان کو مرجھانے سے بچائیں۔۔۔
یہ کوٹھیاں بنانے اور گاڑیاں خریدنے کے لیے نہیں بلکہ اس سخت سردی اور بارشوں میں صرف دو وقت کی روٹی کے لیے محنت کرتے ہیں۔۔۔

‏میں کہیں بھوک سے نہ مر جاؤں اے امیر شہر،
گر مستقبل ہوں تمھارا تو بچا لو مجھ کو۔۔😥😪😓😭😭😭😭😭

دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون نوکیا 1100 ہے، جس کے 25 کروڑ سے زائد یونٹس فروخت ہوئے ہیں...
13/01/2025

دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون نوکیا 1100 ہے، جس کے 25 کروڑ سے زائد یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ یہ سادہ فیچرز کا حامل فون 2003 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس کی مقبولیت نے تمام جدید اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نوکیا 1100 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون تھا کیونکہ یہ سادہ، پائیدار، اور سستا تھا۔ اس کی بیٹری لمبی چلتی تھی، اور یہ مشکل حالات میں بھی قابلِ اعتماد تھا۔ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں، جہاں صارفین کو سادگی اور مضبوطی چاہیے ہوتی تھی، یہ فون بہت مقبول ہوا۔ اس کے علاوہ، اس میں مشہور Snake گیم اور ٹارچ لائٹ جیسے سادہ لیکن مفید فیچرز شامل تھے، جو لوگوں کو پسند آئے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فون تقریباً 250 ملین یونٹس فروخت کر پایا۔

‏بہترین یہ تصویر لیاقت پور کے ہسپتال کی ہے👍 ایک بوڑھی اماں چیک اپ کروانے آئی تو ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرے میں رش ہونے کی وجہ س...
12/01/2025

‏بہترین یہ تصویر لیاقت پور کے ہسپتال کی ہے👍
ایک بوڑھی اماں چیک اپ کروانے آئی تو ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرے میں رش ہونے کی وجہ سے کوئی جگہ خالی نہ ملی تو ڈاکٹر صاحب نے اٹھ کہ اپنی کرسی پہ اماں جی کو بٹھایا اور چیک اپ کیا۔
اس سارے معاملے کو ہسپتال کے ایم ایس نے سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھا اور معاملہ لوگوں تک پہنچایا۔ یہ تصویر لیاقت پور کے ہسپتال کی ہے، یقیناً اس طرح کے لوگ ڈاکٹر کمیونٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں اللہ پاک آپ کو مزید ترقیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

11/01/2025

۔ سردی کے پیش نظر پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجےتک ہونگے

Address

Khanewal
58150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Khanewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share