Ehsas Dillon ky

Ehsas Dillon ky all better things available here

25/01/2025
25/01/2025

Right

کسی کو قتل کرنے سے پہلے 1000بار سوچو اسکے بچوں کا 15۔ 20۔سال کیسے گزریگا۔اسکی بیوی ساری زندگی روئے گی 😭۔اسکے والدین کا س...
25/01/2025

کسی کو قتل کرنے سے پہلے 1000بار سوچو اسکے بچوں کا 15۔ 20۔سال کیسے گزریگا۔اسکی بیوی ساری زندگی روئے گی 😭۔اسکے والدین کا سکون ختم اور کمر ٹوٹ جائے گا🙏
لمحہ فکریہ۔اپنی آخرت کا سوچے اور دوسروں کو جینے دو🙏🙏

سونے جیسے ہاتھارشد ندیم کا والد راج (مستری) تھا۔ اسکول سے واپسی پر ارشد ان کے ساتھ مزدوری کرتا تھا۔ اینٹیں اٹھاتا تھا۔ گ...
11/08/2024

سونے جیسے ہاتھ

ارشد ندیم کا والد راج (مستری) تھا۔ اسکول سے واپسی پر ارشد ان کے ساتھ مزدوری کرتا تھا۔ اینٹیں اٹھاتا تھا۔
گارا پکڑاتا تھا۔

بعد میں کھیتوں میں بھی کام کرتا تھا۔

ایک دن ارشد نیچے سے اوپر اینٹیں پھینک رہا تھا۔ راج کو بہت سارے مزدور ایسے ہی اینٹیں پہنچاتے ہیں۔

ارشد کو اینٹیں پھینکتے ہوئے کسی سیانے نے ایک دن دیکھ لیا۔

اس نے کہا کاکا تم تو اینٹیں ایسے اوپر پھینک رہے ہو جیسے ان کا کوئی وزن ہی نہ ہو۔

اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالی نے تمارے بازوؤں میں بہت طاقت دی ہی۔

پوچھا کہ کوئی گیم کھیلتے ہو؟ بتایا کہ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ کہا کہ تم کرکٹ چھوڑ کر جیولین پھینکا کرو۔ بہت نام بناؤ گا۔

یہ تھی وہ نصیحت، خیر اور بھلائی کی وہ بات جس نے ارشد کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔

اس کے بعد ارشد ندیم نے گاؤں والوں سے پیسے اکٹھے کرکے جیولین جیسی کوئی چیز بنا کر پھینکنا شروع کی۔ پریکٹس اسٹارٹ کردی۔

اولمپکس شروع ہونے سے چند ماہ پہلے بھی نہ ارشد ندیم کے پاس کوئی ٹرینگ کے لئے خاص جگہ تھی اور نہ اچھا جیولین تھا۔ ایک جیولین بڑی مشکل سے چندہ اکٹھا کر کے لیا تھا۔

جب کہ انڈیا کے نیرج چوپڑا کے پاس 177 جیولین تھے۔ دنیا کے بہترین کوچز تھے۔ اور کئی ملکوں میں اس نے ٹرینگ کی تھی۔ بھارتی حکومت نے اس کی تربیت پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔ کیونکہ بھارتی سرکار کے خزانے میں پیسے ہیں۔ وہاں پاکستان کی طرح وسائل پر چند گروہ قابض نہيں ہیں۔ وہ خزانہ ہڑپ نہيں کر جاتے۔

اور دوسری طرف ہمارے جو بےشرم حکمران اب ارشد ندیم کے عظیم کارنامے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر ریے ہیں وہ اسے ٹرینگ کے لئے ایک جیولین تک خرید کر نہ دے سکے۔ اسے اچھی خوراک نہ دے سکے۔ اس کی غربت کو کم نہ کر سکے۔

یہ تو ایک مزدور باپ کے مزدور بیٹے کے ہاتھ تھے جو پیرس اولمپکس سے سونے کا میڈل دنیا سے چھین کر آئے ورنہ ہمارے ظلم کے نظام نے تو ارشد کو فیل کردیا تھا۔

پتہ نہيں اور کتنے ارشد اس نظام نے ستارے بننے سے پہلے ہی نگل لئے۔

منقول

29/05/2024

میرا سوہنا پنڈ پیال کلاں
پیال کلاں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع
قصور کا ایک قصبہ اور یونین کونسل ہے۔ پیال کلاں کے بارے میں کچھ تفصیلات یہ ہیں ¹ ² ³ ⁴:

- *مقام*: پیال کلاں 181 میٹر (597 فٹ) کی بلندی کے ساتھ 30°55'0"N 74°13'60"E پر واقع ہے۔ یہ قصور شہر سے 34 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
- *آبادی*: پیال کلاں کی آبادی تقریباً 15,000 ہے۔
- *زمین*: پیال کلاں کی زمین بہت زرخیز ہے اور اسے قریبی نہروں اور ٹیوب ویلوں سے پانی ملتا ہے۔ اہم فصلیں چاول، گندم اور گنا ہیں۔
- *گردونواح کے علاقے*: آس پاس کے دیہات اور قصبوں میں عثمان والا، پیال خورد، ڈھنگ شاہ، چاہ رکھ والا اور نینوال شامل ہیں۔
- *تعلیم*: لڑکوں کے لیے دو سرکاری پرائمری اسکول اور لڑکیوں کے لیے ایک ہائی اسکول ہے۔ اس کے علاوہ تین پرائیویٹ دی سکول آف نرچر،شان پبلک سکول اسامہ پبلک سکول اور چند لٹریسی سکولز بھی موجود ہیں سکولز ہیں
چوہدری ڈیراہ جات
پیال کلاں میں ویسے تو انگنت ڈیرے ہیں مگر نامور اور اٹرورسوخ والے ڈیروں میں چوہری محمد شفیع مرحوم موجودہ چوہدری علی لیاقت کا ڈیرہ ،چوہدری حمید مرحوم موجودہ چوہدری راشد فاروق کا ڈیرہ ،محمد یوسف بلوچ کا ڈیرہ،مہر ریاض کا ڈیرہ، چوہدری منشاء رامے کا ڈیرہ،چوہدری جمشید کا ڈیرہ،بابا جی میاں صدیق کا ڈیرہ شامل ہیں
- *زبان*: تقریباً پوری آبادی پنجابی بولتی ہے، اور کچھ پڑھے لکھے لوگ اردو اور انگریزی بھی بول سکتے ہیں۔
- *مذہب*: آبادی کا 99% سے زیادہ مسلمان ہیں اور سبھی سنی اسلام کی پیروی کرتے ہیں۔ باقی آبادی عیسائیوں پر مشتمل ہے۔
- *ذاتیں*: گاؤں کی اہم ذاتیں آرائیں، شیخ میں،اور کمبوہ ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی آرائیں برادری کی ہے۔پیال کلاں کا ایک تہائی حصہ آرائیں برادری پر مشتمل ہے، پیال کلاں کا شمار پنجاب بھر کے بڑے گاؤوں میں ہوتا ہے
تحریر شبیر احمد شاہد( اے ون پنجاب)

Address

Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsas Dillon ky posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category