Kasur Point

Kasur Point politics fun

اے ایس آئی اکرم شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں ادا کر دی گئیقصور: کنگن پور کے نواح فتوکے میں ڈاکوؤں کے س...
15/03/2024

اے ایس آئی اکرم شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں ادا کر دی گئی
قصور: کنگن پور کے نواح فتوکے میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ میں شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
قصور: پولیس لائن قصور میں شہید کی نماز جنازہ میں آئی پنجاب عثمان انور ، آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی شرکت
قصور: شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ میں سیشن جج قصور ، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور صدر بار و جنرل سیکرٹری بار نے بھی شرکت کی
قصور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے شہید کی میت کو کاندھا بھی دیا اور جنازہ میں شرکت کی
قصور: پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کی موجودگی میں شہید کو سلامی بھی
قصور: آئی جی پنجاب شہید کے جسد خاکی اور بچوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے
قصور: ڈاکوؤں ، لیٹروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑیں ہیں ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور
قصور: تابوت میں لیٹے اس شہید کے ورثاء سے پوچھیں ہم امن کے لئے کیا کیا قربانیاں دیتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور
قصور: شہید کے بچوں کے لئے شہدا پیکج اور نوکری بھی دیں گے ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور
قصور: ہم پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں ہم اپنے افسروں کی لاشیں اٹھاتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور
قصور: ڈی پی او طارق عزیز سندھو انکی ٹیم نے افسر کی شہادت کے بعد ڈاکو کو جہنم واصل کیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او قصور کو ضلع میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر شاباش دی
قصور: شہید سمیت دیگر افراد کے لئے مراعات دی جائیں گی ، شہید ہمارے ساتھ زندہ ہے ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور

مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلع قصور کے چار میں سے تین  قومی اور دس میں سے آ ٹھ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کر...
11/01/2024

مسلم لیگ ن کی طرف سے ضلع قصور کے چار میں سے تین قومی اور دس میں سے آ ٹھ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔
این اے 131 میاں سعد وسیم شیخ
پی پی 176 چوہدری محمد الیاس خاں
پی پی 177 حاجی نعیم صفدر انصاری
پی پی 178 ملک احمد سعید خاں
پی پی 179 ملک محمد احمد خاں
این اے 133 رانا محمد اسحاق خاں
پی پی 181 شیخ علاؤالدین
پی پی 182 محمود انور
این اے 134 رانا محمد حیات خان
پی پی 183 رانا سکندر حیات
پی پی 184 رانا محمد اقبال خاں

*▪️ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان* اسلام آباد: اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل...
29/11/2023

*▪️ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان*

اسلام آباد: اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل ہونے پر آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل کرلیے ہیں۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔

11/04/2023

9 اپریل 2022 تا 9 اپریل 2023

1، ڈالر 178 سے 287
2 ،پیٹرول 149 سے 277
3، آٹا 20 کلو بوری 1300 سے 3200
4 ، اسٹاک مارکیٹ 47000 سے 39000
5 ، سیمنٹ 750 سے 1200
6 ، بجلی 12 روپے یونٹ سے 26 روپے یونٹ
7 ، کوکنگ آئل 350 سے 550
8 ، چاول 160 روپے کلو سے 350 روپے کلو
9 ، گروتھ ریٹ 6 سے 4۔0 فیصد
10 ، شرح سود 12 سے 21 فیصد
11 ، زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے 9 ارب ڈالر
12 ، ایل پی جی 180 روپے کلو سے 300 روپے کلو
13 ، ماہانہ ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر سے 2 ارب ڈالر
14 ، ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے 2 ارب ڈالر
15 ، گیس 300 فیصد مہنگی
16 ، مختلف سبزیاں 70 روپے کلو سے 170 روپے کلو
17 ، مختلف فروٹ 120 روپے کلو سے 350 روپے کلو
18 ، دودھ 100 روپے کلو سے 180 روپے کلو
19 ، چائے کی پتی 900 روپے کلو سے 1900 روپے کلو
20 ، گاڑیوں کی فروخت میں 80 فیصد کمی
21 ، چینی 84 روپے سے 135 روپے کلو
22 ، گڑ 100 روپے سے 150 روپے کلو
23 ، انڈسٹریاں جہاں مزدور نہیں ملتے تھے وہ بند ہوگئی
24 ، مختلف دالیں 180 روپے کلو سے 400 روپے کلو
25 ، گاڑیاں 80 فیصد مہنگی
26 ، انڈے 180 روپے سے 300 روپے
27 ، خارجہ پالیسی ٹھپ دوست ممالک بھی پیچھے ہٹ گئے
28 ، بیف گوشت 500 روپے کلو سے 800 روپے کلو
29 ، زندہ مرغی 350 روپے سے 900 روپے
30 ، کپڑے 60 فیصد مہنگے
31 ، شوز 120 فیصد مہنگے
32 مختلف جوسز 140 روپے لیٹر سے 300 روپے لیٹر
33 ، اسٹیشنری 80 فیصد مہنگی
34 ، خشک دودھ 1000 روپے کلو سے 1800 روپے کلو
35 ، مختلف ڈرائی فروٹ اوسطا 600 روپے سے 2000 روپے
36مختلف شیمپو 300 روپے سے 800 روپے
37، بکری کی اشیاء 300 روپے کلو سے 700 روپے کلو
38 میڈیسن 50 فیصد مہنگے
39 بیرونی قرضہ 3200 ارب سے
40 ، ملک پر کل قرضہ 42 ٹریلین سے 54 ٹریلین
ویلکم پرانا پاکستان

11/04/2023

*ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہوگئی، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ہے ، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے ، الیکشن کمیشن*

11/04/2023

*پاکستان میں مردم شماری 2023 ختم ہو گئی ہے*
*کل آبادی 22کروڑ 24لاکھ 65 ہزار 740 ہے*
*پاکستان میں مرد حضرات کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ 24ہزار 532 ہے*

*پاکستان میں کل خواتین کی تعداد 10 کروڑ 71 لاکھ 31ہزار 240 ہے*

*پاکستان میں کل 3 کروڑ 89لاکھ92ہزار 976 بلڈنگ ہی*

*جن میں سے رہائشی گھر 3 کروڑ 12 لاکھ 42ہزار 786 ہیں*
*اور کمرشل دکانیں اور اور ہوٹل اور بلڈنگ کی تعداد77لاکھ 50ہزار 190ہے*

 #گجرات انڈیا سے تعلق رکھنے والے مھیش شیوانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں جہیز دینے کے بجائے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی 470 ...
03/03/2023

#گجرات انڈیا سے تعلق رکھنے والے مھیش شیوانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں جہیز دینے کے بجائے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی 470 ایسی لڑکیوں کی شادی کرواٸی جن کا باپ نہیں تھا.تمام لڑکیوں کیلۓ وہ سب کیا جو اپنی بیٹی کے لیے کیا !
Kasur #87

انا اللہ وانا الیہ راجعون پاکستان وومن ہاکی ٹیم اور فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی اٹلی ڈنکی لگا کے  جاتے ہوئے کشتی ...
02/03/2023

انا اللہ وانا الیہ راجعون
پاکستان وومن ہاکی ٹیم اور فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی اٹلی ڈنکی لگا کے جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق۔ شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا
انھوں نے کئی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
اس ریاست سے لوگ اتنا بیزار ہو چکے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر یہاں سے نکلنا چاہتے ہیں 😓😪

لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکا نیول کا دورہ قصور ۔گنڈا سنگھ باڈر پر پرہڈ دیکھی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ق...
17/02/2023

لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکا نیول کا دورہ قصور ۔گنڈا سنگھ باڈر پر پرہڈ دیکھی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی،پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بلال بھٹی‘ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

06/02/2023

*ترکیہ میں زلزلے کے فوری بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر*
خواتین بچوں کے چیخنے اور رونے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں
7.9 شدت کے زلزلے سے ترکیہ اور شام کا بڑا علاقہ متاثر ہوا

31/01/2023

*34 ڈی پی اوز،اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے*

31/01/2023
*ڈی پی اوقصور سید عمران کرامت بخاری تبدیل سید حسنین حیدر ڈی پی او قصورتعینات*
31/01/2023

*ڈی پی اوقصور سید عمران کرامت بخاری تبدیل سید حسنین حیدر ڈی پی او قصورتعینات*

31/01/2023

بچہ اسکول آکر ٹیچر سے کہتا ہے😭😭
کل بھی رات بھوکے سو گئے آٹا ختم ہوگیا تھا اب یہ حالت %75 عوام کی ہوتی جا رہی ہے خدا را کچھ سوچیے صاحبان استطاعت اپنے ارد گرد نظر رکھیں ویڈیو کا آخری حصہ ضرور دیکھیں دل موم بن کر پگھلے گا۔💔

31/01/2023

ڈولفن کو آج ایک 15 کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتلایا کہ 2دن سے میرے بچے بوکھے ہیں گھر میں آٹا نہیں ہے میری امداد کی جاۓ ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر آٹا فراہم کیا کالر نے پولیس کو دعائیں دی
KasurPoint #87

ساہیوال میں ایک ساتھ جنم لینے والے تین بھائیوں کا ایک ساتھ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین...
22/01/2023

ساہیوال میں ایک ساتھ جنم لینے والے تین بھائیوں کا ایک ساتھ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تینوں کا میرٹ کا تناسب بھی *93٫94٫95* فیصد رہا۔۔۔۔🇵🇰❤️🌸

♦قصور : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کا الیکشن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔
14/01/2023

♦قصور : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کا الیکشن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

ہدایت بن مانگے نہیں ملاکرتی ہے اور جو طلب ہدایت میں لگ جائے اسے خالی ہاتھ لوٹتے بھی نہیں دیکھا گیا  کبھی ہم نے دل سے ہدا...
14/01/2023

ہدایت بن مانگے نہیں ملاکرتی ہے اور جو طلب ہدایت میں لگ جائے اسے خالی ہاتھ لوٹتے بھی نہیں دیکھا گیا کبھی ہم نے دل سے ہدایت مانگی؟ کہ بھلے کچھ نہ بھی ملے، اللّٰہ مل جائے اللّٰہ کی محبت مل جائے نور مل جائے، دل کھل جائے، جینے کا راستہ مل جائے، سکون مل جائے جس کو اللہ مل گیا.... اسکو دونوں جہان مل گیے

🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚

قصور بار میں دو گروپ کا تگڑا مکابلہ ۔اور بتاے کون سا گروپ جیتے گا cooment کر کے بتاے
14/01/2023

قصور بار میں دو گروپ کا تگڑا مکابلہ ۔
اور بتاے کون سا گروپ جیتے گا cooment کر کے بتاے

‏شمالی وزیرستان میں مردم شماری کےٹیم جب ایک گھرپہنچی توایک چھوٹےبچے نےٹیم والوں سےکہا کہ استادجی میرے پاس 100روپے ھیں وہ...
19/12/2022

‏شمالی وزیرستان میں مردم شماری کےٹیم جب ایک گھرپہنچی توایک چھوٹےبچے نےٹیم والوں سےکہا کہ استادجی میرے پاس 100روپے ھیں وہ میں آپ کودےدیتاھوں، میرےماں باپ کانام بھی لکھ لیں کیونکہ وہ بمباری میں شھیدھوئےھیں اورشھیدزندہ ھوتےھیں 😭😭😭😭�ایک پختون بچےکی التجاء😭😭😭

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے   کون ہیں؟غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن  میں ہی وہ  ایک ایسی بیمار...
21/11/2022

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے کون ہیں؟
غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔
غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔
غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔
غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں
آج قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ" کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جسے دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھایا جائیگا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ ہو گا اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی ہے۔

‏وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے!وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت اور کسانوں ...
31/10/2022

‏وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکیج کا اعلان کریں گے!

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت اور کسانوں کے روزگار کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج تیار کرایا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی اور خزانہ کی مشاورت سے کسان پیکج تیار کیا گیا۔

‏وفاقی حکومت نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبائی چیف ایگزیکٹوز کو وفاقی حکومت کے احکامات براہ راست ماننے کا ...
28/10/2022

‏وفاقی حکومت نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبائی چیف ایگزیکٹوز کو وفاقی حکومت کے احکامات براہ راست ماننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جو نہیں مانے گا
وہاں گورنر راج

کینیا میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران رانا عزیر، رانا عمیر، ثاقب بٹ، عاطف بٹ( جو امیر فیصل آباد شہر کے بھتیجے ہیں ) اور دی...
26/10/2022

کینیا میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران رانا عزیر، رانا عمیر، ثاقب بٹ، عاطف بٹ( جو امیر فیصل آباد شہر کے بھتیجے ہیں ) اور دیگر ذمہ داران نے ارشد شریف مرحوم کے جسد خاکی کو ہسپتال سے وصول کرکے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق غسل دے کر میت کو پاکستان بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کیے ہیں
اللہ پاک ان کی آخری منزلوں کو آسان فرمائے آمین نرمی اور رحم کا معاملہ فرمائے آمین تمام اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہےبلکہ سزا بھی دے سکتا ہےباقی جان...
26/10/2022

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے
بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر بندر نے خرگوش کو پکڑ لیا
اور رکھ کے چپیڑ کڈ ماری
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں
اس لیے نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے جاؤ
اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا
بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی
اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش نے روتے ہوے کہا
سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ
تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی تو خرگوش شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی
شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں
اور بھی سو طریقے ہیں
جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ
اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لائے
خرگوش نے یہ ساری کنورسیشن سن لی
اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا
اور کہا جاؤ سموسے لاؤ
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا
بندر نے پوچھا چٹنی لائے ہو
خرگوش بولا یس سر
بندر نے فیر پوچھا کون سی
خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں
بندر نے رکھ کے ایک چپیڑ ماری اور پوچھا
توں اے دس ٹوپی کیوں نئیں پائی .
🤣🤣🤣

*_BREAKING NEWS ALERT_*🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨👈👈 *پنڈ دادنخان/کھیوڑہ کے قریب وادی توبر میں حادثہ دولہا اور دلہن سمیت متعدد افراد جاں ب...
25/10/2022

*_BREAKING NEWS ALERT_*
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
👈👈 *پنڈ دادنخان/کھیوڑہ کے قریب وادی توبر میں حادثہ دولہا اور دلہن سمیت متعدد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی*
All News Network NADEEM GRT
👈 تفصیلات کے مطابق، وادی توبر کھیوڑہ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث افسوسناک واقع پیش آیا، بے قابو ڈمپر نے بارات سمیت متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے باعث دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
All News Network NADEEM GRT
👈 اندھیرے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،،
*_All News Network NADEEM GRT_*

کچھ رشتے واقعی بے لوث ہوتے ہیں، مفاد پرستی سے پاک، لینے سے بڑھ کر دینے پہ دھیان رکھنے والے____چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو بڑھا...
24/10/2022

کچھ رشتے واقعی بے لوث ہوتے ہیں، مفاد پرستی سے پاک، لینے سے بڑھ کر دینے پہ دھیان رکھنے والے____
چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو بڑھانے کے بجائے بے وجہ کی خوشیوں کو محسوس کر کے مسکراہٹیں بکھیرنے والے____
چُپ رہ کر بھی دل کی میٹھی بولی میں وفا کے گیت سنانے والے، دکھائی نہ دے کر بھی آس پاس رہتے ہیں، جن کے دل میں ہم دھڑکتے ہیں ، جن کی آنکھیں ہماری ہی منتظر ہوتی ہیں____
یہ رشتے اپنی اہمیت کا سارا حق ہمیں سونپ دیتے ہیں___ تلخیوں سے بھرپور اس دنیا میں انہی رشتوں کی بدولت مٹھاس باقی ہے، اگر آپ کے پاس ایسا کوئی رشتہ ہے تو اسے اپنی خوش نصیبی سمجھ کر قدر کیجیئے گا ۔۔۔

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*   25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکست...
24/10/2022

*ملک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن اور چاند گرہن*

25 اکتوبر 2022 کو سورج گرہن ہوگا جوکہ پاکستان سمیت جنوب مغربی ایشیا، یورپ، شمالی آفریکا کے ممالک میں دیکھا جائے گا،

سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بجکر 58 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجکر 16 سیکنڈ پر عروج پر ہوگا، اور اختتام شام 6 بجکر 2 منٹ 12 سیکنڈ پر ہوگا ،
_All News Network NADEEM GRT_
*جبکہ 7 اور 8 نومبر کی شب چاند کو بھی گرہن لگے گا جوکہ پاکستان سمیت ان ہی ممالک میں دیکھا جائے گا، ،،،*

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kasur Point:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Kasur

Show All