03/09/2023
راولاکوٹ ۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر اعجاز نواب خان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سابق صدر سردار یعقوب خان کی تحریک پر پونچھ میں نئے اداروں کا قیام عمل میں لا کر اہلیان پونچھ کا احساس محرومی دور کر دیا ہے تعلیمی و انتظامی اداروں کاجال بچھا کر سردار یعقوب خان جدید پونچھ کے معمار ثابت ہوئے ہیں پونچھ ڈویژن کی ترقی کا سہرا سردار یعقوب خان کے سر جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پاکستان کے ایوانوں میں آزاد کشمیر کے عوام کا مقدمہ جاندار انداز میں پیش کر کے ریاست کے لوگوں کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 4 اضلاع پر مشتمل پونچھ ڈویژن میں ڈویژنل سطح کے ادروں کے نہ ہونے کے باعث انتظامی و دیگر ایشوز سامنے آرہے تھے اور ڈویژن بھر کے لوگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان کی بھر پور تحریک پر محکمہ شاہرات تعمیرات عامہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، برقیات و دیگر محکمہ جات کی با ضابطہ منظوری و قیام عمل میں لا کر پونچھ ڈویژن کے عوام کا احساس محرومی دور کیا ہے ان کا کہنا تھا کے پونچھ میں جاری تحریک عوامی حقوق کی تحریک ہے عوامی مسائل کا حل ضروری ہے ۔۔۔۔۔