Ghag News

Ghag News نام کی طرح چینل پشتونوں کی نمائندگی کریگا انشاء اللہ

تخت نصرتی ( عمر حیات مسافر )کرک میں گیس کے غیر قانونی گیس کی نقل و حمل اور عوام کی مجبوریاں ، بنیادی حقوق کی پامالی ، سی...
11/12/2023

تخت نصرتی ( عمر حیات مسافر )
کرک میں گیس کے غیر قانونی گیس کی نقل و حمل اور عوام کی مجبوریاں ، بنیادی حقوق کی پامالی ، سیاسی مداریوں کیلئے نئے باب کا اضافہ !

کرک میں یہ کوئی پہلا واقع نہیں کہ گھریلو گیس کے غیر قانونی نقل و حمل اور اسکے استعمال سے نقصان ہوا ہے بلکہ درجنوں کے حساب سے ایسے واقعات ہوئے ہیں ، لیکن کل کے عیسک خماری میں ہونے والے گیس لیکج جس سے بیک وقت آٹھ یا دس بچوں کے جھلسنے ، زخمی ہونے والے اور ایک یا دو بچوں کے موت واقع ہونے جو پلاسٹک کے بڑے بڑے لفافوں میں گیس لے جارہے تھے ، ان سے کرک کی انتظامیہ اور سیاسی مداری جاگ کر میدان میں نکل آئے ہیں اور میڈیا کے سامنے اپنے جوھر کھلا رہے ہیں ، اس سیاسی مداریوں کیوجہ سے کرک کے تینوں تحصیلوں میں گیس کی یہی صورتحال ہے جو کل عیسک خماری میں پیش آیا ، کیونکہ گیس کی ترسیل و تنصیب کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں جس سے عوام کو گھر گھر تک گیس پہنچایا جائے اور عوام بنیادی حق سے صحیح معنوں میں مستفید ہو سکیں ، ناقص منصوبہ بندی کی بنیاد پر روزانہ یہی واقعات ہوتے رہینگے اور غریب عوام جلیں گے اور موت کے لقمہ اجل بنیں گے ، کرک کی انتظامیہ اور سیاسی مداری تب جاگتے ہیں جب اندوہناک واقع رونما ہوجائے تو پھر اپنا سیاسی سکورنگ کیلئے زرائع ابلاغ کے سامنے آکر اپنا قد بڑھاتے ہیں ، لیکن عوام کے بنیادی حقوق کیلئے کسی نے بھی اپنا حق ادا نہیں کیا ہے کہ کرک کا گیس ملک کے دیگر اضلاع تک پہنچایا گیا ہے مگر کرک میں کیوں نہیں ؟ کرک گیس سے صرف کرک کے کرتا دھرتا مستفید ہو رہے ہیں اور غریب آئے روز جل رہےہیں ، ان غریبوں کے لاشوں پر سیاست مداری اپنے سیاست کو دوام دے رہے ہیں جو اب عیسک خماری کا واقع بھی انکے لئے نئے باب کا اضافہ ہے !

11/12/2023
تخت نصرتی (عمر حیات مسافر)تخت نصرتی کے نظر انداز مسائل کے حل کیلئے وکلاء میدان میں کود پڑے ، تحریری درخواست جمع کرادی !ت...
07/12/2023

تخت نصرتی (عمر حیات مسافر)
تخت نصرتی کے نظر انداز مسائل کے حل کیلئے وکلاء میدان میں کود پڑے ، تحریری درخواست جمع کرادی !

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے معروف قانون دان محمد عارف اور نیاز الرحمٰن نے مشترکہ طور پر مقامی عدالت میں تخت نصرتی کے ذمہ دار محکموں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تخت نصرتی کی مرکزی شاہراہ جو گوناگوں مسائل سے دو چار ہے ، ان پر سے گزر بسر انتہائی مشکل ہوگیا ہے اس لئے ھم باامر مجبوری اس راست اقدام اٹھانے پر آگئے ، عرصہ دراز سے ٹوٹا پھوٹا سڑک ، تجاوزات کی بھر مار ، گیس پائپ لائن گزرانے پر سڑک مسیحا کا منتظر ، ٹریفک کے بے ہنگم حالات وغیرہ نے گزر بسر مشکل بنادی ہے ، اس لئے ھم باامر مجبوری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگئے ، کیونکہ محکمہ تعمیرات سڑک کی تعمیر پر توجہ نہیں دیتے ، گیس پراجیکٹ نے سڑک کو چیر پھاڑ کے بعد اسی طرح چھوڑ دیا ، ٹی ، ایم ، اے افسران غفلت میں پڑے ہیں ، تجاوزات کو ٹھکانہ نہیں لگاتے ، تحصیل تخت نصرتی کے انتظامی سربراہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے باہر نہیں نکلتے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر تخت نصرتی بازار کی کیا صورتحال ہے ؟ اس لئے ھم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا موزوں سمجھا ، کیونکہ آئے روز غیر معمولی حادثات ہوتے رہتے ہیں جو انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل ہے ، آخر کار مداوا کون کریگا ؟

تخت نصرتی کے وکلاء نے مرکزی شاہراہ کی ناگفتہ بہ حالت زار پر دہائی ، مقامی عدالت سے رجوع !
07/12/2023

تخت نصرتی کے وکلاء نے مرکزی شاہراہ کی ناگفتہ بہ حالت زار پر دہائی ، مقامی عدالت سے رجوع !

خون دیجیے ، قیمتی انسانی جان بچائیں !
06/12/2023

خون دیجیے ، قیمتی انسانی جان بچائیں !

تخت نصرتی ! جوں جوں عام انتخابات قریب آرہے ہیں اتنا ہی سیاست اپنا رنگ چھوڑ رہا ہے ، اسی طرح حلقہ پی ، کے 98 میں فی الحال...
06/12/2023

تخت نصرتی ! جوں جوں عام انتخابات قریب آرہے ہیں اتنا ہی سیاست اپنا رنگ چھوڑ رہا ہے ، اسی طرح حلقہ پی ، کے 98 میں فی الحال یہ تین کھلاڑی میدان میں ہیں ہر ایک کا دعویٰ ہے کہ جیت میری منتظر ہے لیکن طے شدہ تاریخ کا انتظار ہے ، اب عوامی رائے درکار ہے کہ کون کتنا پانی میں ہے ؟

پی ، ٹی ، آئی تخت نصرتی کے ٹائیگرز ایک بار پھر سیاسی اسیر ، ولی خان ، محیط خان ، خاطر اللہ ، مزمل و دیگر ساتھیوں کے فتح ...
06/12/2023

پی ، ٹی ، آئی تخت نصرتی کے ٹائیگرز ایک بار پھر سیاسی اسیر ، ولی خان ، محیط خان ، خاطر اللہ ، مزمل و دیگر ساتھیوں کے فتح کا نشان !

05/12/2023

تخت نصرتی ! ملک زرداد خان دار فانی کے چورانوے بہاریں دیکھ کر چل بسا ، آخری لمحات دیکھئے !

تخت نصرتی ( بیورو رپورٹ )خشک سرد موسم اور غیر معیاری خوراک کی استعمال ، بچوں کے بیماریوں کا سبب ، ھم روازنہ کے بنیاد پر ...
05/12/2023

تخت نصرتی ( بیورو رپورٹ )
خشک سرد موسم اور غیر معیاری خوراک کی استعمال ، بچوں کے بیماریوں کا سبب ، ھم روازنہ کے بنیاد پر سو سے زائد بچوں کی تشخیص کرتے ہیں ، ڈاکٹر عابد ملوک خٹک

ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی کے نامور چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر عابد ملوک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ھم روزانہ کے بنیاد پر سو یا سو سے زائد بچوں کی تشخیص کرتے ہیں ، جن میں زیادہ تر دور دراز علاقے شامل ہیں ، جن میں اکثریت بچوں کو سینے ، پھپڑوں ، گلے و دیگر بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے ، لیکن والدین بھی غفلت کے مرتکب ہے کوئی پرواہ نہیں کرتے ، کیونکہ خشک اور سرد موسم کیوجہ سے عموماً درج بالا بیماریاں وبائی صورت اختیار کر لیتے ہیں ، جو انتہائی خطرناک حد تک پہنچ جاتے ہیں ، لیکن بروقت علاج سے متعلقہ بیماریوں کی روک تھام ممکن ہے جس میں احتیاط انتہائی لازمی ہے ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ والدین نہ تو بچوں کے صحت کی صحیح نگہداشت کرتے ہیں اور نہ ہی غیر معیاری خوراک سے اس کو منع کرتے ہیں ، خشک سرد موسم کیساتھ ساتھ اجکل زیادہ تر بیماریوں کا سبب بننے والے چپس ، پاپڑ ودیگر غیر معیاری خوراک ہے جن کی وجہ سے متعلقہ موسمی بیماریاں باآسانی جنم لے سکتے ہیں ، ھم تک جتنے بھی بچے آتے ہیں ھم انکو یہی تلقین کرتے ہیں کہ بچوں کو سردی اور غیر معیاری خوراک سے بچائیں ، تاکہ بچے صحتمند رہے اور بیماریوں کا روک تھام ہوسکیں !

سردیوں کا موسم آ گیا ہے ، خشک اور گرد آلود موسم میں بہت سے ایسے بیماریاں جنم لے لیتی ہے جو بظاھر ھم اسے معمولی سمجھتے ہی...
04/12/2023

سردیوں کا موسم آ گیا ہے ، خشک اور گرد آلود موسم میں بہت سے ایسے بیماریاں جنم لے لیتی ہے جو بظاھر ھم اسے معمولی سمجھتے ہیں لیکن دراصل وہ انسان کو موت کے منہ میں پہنچا دیتا ہے ، اس موسم میں احتیاطی تدابیر زیادہ کارگر ہے ، جس سے بچے اور عمر رسیدہ حضرات باآسانی متاثر ہوتے ہیں ، جن میں گلے ، سینے کے امراض زیادہ بڑھ جاتے ہیں ، ان سے پھر دوسری بیماریاں جنم لیتے ہیں اور آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارے ہاں نمونیا ( Pneumonia ) برونکائیلائٹس(Viral Bronchiolitis) دمہ (Asthma)کے بہت زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں اس لئے والدین اور عوام کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !اسی طرح چند دن پہلے ایک بچے کو ہسپتال کے او ، پی ، ڈی میں لایا گیا . بچے کی ماں کے مطابق کہ پانچ دن سے بخار (fever) ، کھانسی (cough) اور سانس لینے میں دشواری (Breathing difficulty) کی شکایت آرہی تھی ، بظاھر تو یہ نمونیا کی علامات (Symptoms) ہیں اس لیے میں نے بچے کی والدہ سے کہا کہ وہ بچے کی قمیض کھول دے تاکہ Stethoscope سے اسکی چھاتی کی آواز کو سن سکوں ، لیکن اگلی چیز جو میں نے دیکھی وہ بھی حیران کن تھی ، بچے کے سینے کو کپڑے کے ساتھ مضبوطی سے باندھا گیا تھا ، اس کے بارے میں مزید دریافت کرنے پر والدین نے بتایا کہ ایسا کرنے سے اس کی سانس کی رفتار نارمل ہو جاتا ہے !
اکیسویں صدی میں اس طرح کے غلط کام دیکھنا افسوسناک ہے ، چائلڈ سپشلسٹ کے ہونے کے ناطے عوام میں نمونیا جیسی مہلک بیماری کے بارے میں آگاہی پیغام کو ضروری سمجھا ، لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس قسم کے غیر ضروری چیزوں پر عمل نہ کریں ، اس سے آپ کے بچے کا دم گھٹ جائے گا اور بچہ سانس نہیں لے سکے گا جو بچے کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے ، بچہ سانس تیز اس لیے لیتا ہے تاکہ نمونیا میں اسکی آکسیجن پوری رہے اگر چھاتی باندھ دی جاۓ گی تو ایک طرح سے بچے کو موت کے منہ دھکیلنا ہے !

03/12/2023

تخت نصرتی ( بیورو رپورٹ )
مشران کے بے بسی یا انتظامیہ کی غفلت ، تخت نصرتی میں چوروں کی دیدہ دلیری عروج پر !
تحصیل تخت نصرتی کو عرصہ دراز سے مختلف مسائل کا سامنا ہے لیکن چند ایک میں اضافہ ہوا ہے نہ کے کمی ، بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی ، کھنڈارات سڑکیں ، ہسپتال ، سکولوں کی حالت زار سمیت موٹر سائیکل اور بکریوں کی چوریوں کے بعد اب مساجد اور گھر بھی محفوظ نہیں ، کہیں سے اطلاع مل جاتی ہے کہ مسجد سے بیٹریاں چوری کردی ، پھر اطلاع مل جاتی ہے کہ فلاں ٹرانسفارمر سے کوائل لے اڑیں ، لیکن حسب معمول رپورٹ درج کیا جاتا ہے اور بات ختم ، اب چور اتنے دیدی دلیر ہو گئے کہ گھروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ، پچھلے چند دنوں میں پے در پے چوری کے واردات ہوئے ہیں جس پر مشران علاقہ اور مختلف تنظیموں نے انتہائی واویلا کیا لیکن نتیجہ حسب سابق ، دو دن پہلے تخت نصرتی مشران نے گھر سے چوری شدہ بندوق پر بھاری بھر نشست کی اور انتظامیہ کو تین دن کا ڈیڈ لائن دے دیا ، لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بھی کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا ، اب یہ مشران علاقہ کی بے بسی ہے یا پھر انتظامیہ کی غفلت ، جو عوام کو کسی بھی قسم میں رعایت نہیں دیتے ، ایسے اقدامات سے واضح ہورہا ہے کہ پھر مھٹی بھر کے چور پورے تحصیل پر حاوی ہے یاپھر مشران کے ظاہری باتوں میں کوئی وزن نہیں یا پھر انتظامیہ کی غفلت انتہا کو پہنچ گئی ہے ؟

تخت نصرتی ( بیورو رپورٹ )یہ میرے گھر کا راستہ ہے ، منتخب نمائندوں کے دھوکے میں پڑ کر گھر تک جانا بند ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ! سل...
03/12/2023

تخت نصرتی ( بیورو رپورٹ )
یہ میرے گھر کا راستہ ہے ، منتخب نمائندوں کے دھوکے میں پڑ کر گھر تک جانا بند ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ !
سلطان ایاز

تخت نصرتی بالا محل ھاتھی خیل کے ریٹائرڈ معمار قوم حاجی سلطان ایاز نے ذرائع ابلاغ کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے تمام منتخب نمائندوں کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ناامیدی میری مقدر بنی ، گزشتہ روز اپنی مدد آپ کے تحت بنایا ہوا راستہ بھی ساتھ چھوڑ گیا ، بنا کسی قدرتی آفت کے بنایا ہوا راستہ گر گیا جس سے اب میں اپنے گھر تک نہیں پہنچ سکتا ہوں ، کیونکہ میرا گھر تھوڑا سا بلندی پر واقع ہے اسکی وجہ سے ان منت سماجت کا سامنا ہے ، انہوں کہا کہ بلدیاتی چیئرمین سے لیکر منتخب ایم ، پی ، اے اور ایم ، این ، اے کے کان تک اپنا فریاد پہنچایا ہے لیکن کسی نے بھی میرے اس معمولی سی بات کو سننا گوارا نہیں کیا ، جو آخر کار بات اس نوعیت تک پہنچ گئی ، اب میں اپنے گھر کو جانے کے لئے کوئی متبادل انتظام کرونگا ، خدارا ان جھوٹے مفاد پرست سیاسی مداریوں کے کسی بھی چال میں نہ آئیں !

02/12/2023

کندہ کرک میں لواغر بیلٹ سے متعلقہ محتلف اقوام کا قومی جرگہ ۔واپڈا مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل ۔واپڈا حکام سے مذاکرات ۔ناکامی کی صورت میں دما مست کا فیصلہ۔ناحوشگوار صورتحال کی ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی ۔

تخت نصرتی ( عمر حیات مسافر )کرک میں کینسر کا خاموش جنگ جاری ، غریبوں کے آشیانے اجاڑنے لگا ، علاج ندارد !عرصہ دراز سے کرک...
02/12/2023

تخت نصرتی ( عمر حیات مسافر )
کرک میں کینسر کا خاموش جنگ جاری ، غریبوں کے آشیانے اجاڑنے لگا ، علاج ندارد !

عرصہ دراز سے کرک کے باسیوں کو کینسر کے موذی مرض نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر ماہ تین تا پانچ افراد شکار ہو کر موت کے منہ چلے جاتے ہیں ، جن میں نوجوانوں ، خواتین اور مرد حضرات شامل ہیں ، لیکن نہ تو حکومت وقت کیطرف سے کوئی ٹھوس راست اقدام اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی عوام میں یہ شعور ہے کہ بخیثیت قوم یہ مطالبہ کرے کہ ھمیں اس وبال سے چھٹکارا دلایا جائے ، کیونکہ آئے روز سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں سے مختلف شکار افراد کیلئے چندے کی درخواستیں نظر آتے ہیں ، لیکن چندہ اکھٹا کرنے اور اس پر متاثرہ شخص کی بیماری کا علاج اسکے مدمقابل نہیں ، کیونکہ متاثرہ شخص کی علاج و معالجے کیلئے یہ کوئی معقول اور کارگر طریقہ کار نہیں ، اس سے پہلے تخت نصرتی ، گڈیخیل و دیگر علاقوں کے باسی اسی طرح شکار ہو کر پھر موت کے منہ چلے گئے ہیں ، لیکن کسی کو اب تک کوئی شنوائی نہیں ملی ہے حتیٰ کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت تمام جمع پونجی گنوا جاتا ہے ، اب ایک بار پھر تخت نصرتی کا ایک اور غریب محنت کش شاہ فیصل نامی نوجوان کو آنت کی کینسر نے آن لیا ہے جیسکی بروقت علاج اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرنا ھم سب پر واجب ہے کیونکہ موصوف نے بھی اپنی تمام جمع پونجی کو خیر باد کہہ دیا ہے جس سے ایک اور غریب کا آشیانہ اجاڑنے کو ہے ، کیونکہ حکومتی سطح پر غریبوں کے علاج و معالجے کا کوئی طریقہ کار نہیں جس سے وہ اپنا علاج کر سکے ، کیونکہ غریب عوام شوکت خانم ، ارنم و دیگر نجی ہسپتالوں میں اتنے مہنگے داموں علاج کا سوچ بھی نہیں سکتے ، صرف عوامی سطح پر امداد ھمارا بڑا ہتھیار ہے جو ھم استعمال کرسکتے ہیں !

جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایادرد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کے لئےکچھ کم نہ...
01/12/2023

جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئےکچھ کم نہ تھے کروبیاں

ضلع کرک ، تحصیل تخت نصرتی ، محلہ حتی خیل سے تعلق رکھنے والے ، تخت نصرتی بازار میں مرغی فروشی و سبزی فروشی کے کاروبار کرنے والے شاہ فیصل ولد میر شادم خان کے آنت میں کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ، جس کا ایک اپریشن ہوچکا ہے ، اور باقی کیموتھراپی کے ذریعے علاج ممکن ہے ، اور ڈاکٹرز کی تجویز کردہ علاج کے مطابق تمام کیموتھراپی کورس و علاج پر 35 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔
شاہ فیصل اپنے علاج پر اب تک 10 لاکھ کا خرچہ کر چکا ہے ، اور مزید علاج کی سکت نہیں ہے ، نہ ہی کوئی جائیداد نہ کوئی کاروبار بلکہ معمولی مرغی فروش ہے۔
شاہ فیصل کی کینسر بیماری ہم سب کے لئے ازمائش کی گھڑی ہے ، ہم سب نے اس کے علاج کا خرچہ اٹھا کر انسانی جان کی حفاظت کرنی ہے اور دنیا میں سب سے اشرف المخلوق انسان کی جان کو بچانا ہے ، آئیں سب مل کر اس جھولی پھیلاؤ مہم کا حصہ بن جائیں تاکہ شاہ فیصل کا مکمل علاج کیا جا سکے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبرز
03434417618 shams Ul Wàhab
03456446763 Sana Ullah
03469291647 Tufail Mahmood

منجانب : آرگنائزر شاہ فیصل ڈونیشن کمپیئن و ممبران ڈونیشن کمیٹی یونین کونسل تخت نصرتی

01/12/2023

تخت نصرتی ( عمر حیات مسافر )
کرک پر قسمت کی دیوی مہربان ، نااہل افسران مسلط ، ادارے مفلوج ، مشران احتجاجی حد تک محدود !

ضلع کرک جن کے متعلق پورے ملک میں یہ بات مشہور تھی کہ کرک ایک تعلیم یافتہ ضلع ہے انکے افسران ہر ادارے اور محکمے میں اعلیٰ نشستوں پر براجمان ہیں اور ساتھ ساتھ سنہ 2002 یا 2004 سے تیل و گیس و دیگر معدنیات نے بھی خود کو آشکارا کرکے کرک کا نام بین الاقوامی سطح پر پہنچا دیا ، لیکن دوسری طرف نااہل قیادت نے کرک پر ایسے نااہل اور بد عنوان افسران مسلط کردئے کہ کرک کا جو نام تھا انکو نفی میں تبدیل کردیا ، جن میں محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، محکمہ گیس ، محکمہ واپڈا ، محکمہ پولیس و دیگر محکمہ جات جن میں نااہل افسران کی بہتات ہے ، لیکن کرک میں جو بھی آفسر کام کرتے ہیں بجائے مثبت کے نفی اثرات زیادہ سامنے آجاتے ہیں ، کرک بھر میں تمام مراکز صحت نام تک رہ گئے ہیں کام کے نہیں ، باوجود یہ کہ تیل و گیس و دیگر معدنیات کی بڑی بڑی کمپنیاں موجود ہیں لیکن عوام کے بنیادی حقوق آٹے میں نمک کے برابر ہے ، اب کرک کے جو نام نہاد مشران ہے وہ بھی انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں انکا طریقہ واردات صرف پولیو مہم کے بائیکاٹ اور مرکزی شاہراہِ انڈس ہائی وے کا بند کرنا رہ گیا ہے ، اب کرک میں عوام کو بنیادی سہولیات دینے والے تمام محکمے نا اہل افسران کی وجہ سے مفلوج ہو گئے ہیں جنکی سزا غریب عوام کے حصّے میں آگئی ہے !

30/11/2023

تخت نصرتی ! ملک فرید اعظم ایڈوکیٹ کا جاری بد نظمی اور چوری چکاری کیخلاف اظہار خیال !

30/11/2023

کرک ! تحصیل کرک کے مشران واپڈا کیخلاف بپھر گئے ، گرینڈ مشاورتی اجلاس کا انعقاد !

ڈاکٹر عمران قادر خٹک کا امبیریکلہ میں نئے کلینک کا آغاز ، قارئین نوٹ فرمالیں !
29/11/2023

ڈاکٹر عمران قادر خٹک کا امبیریکلہ میں نئے کلینک کا آغاز ، قارئین نوٹ فرمالیں !

مشتری ہوشیار باش !
29/11/2023

مشتری ہوشیار باش !

رابط کرے انعام پائیں
29/11/2023

رابط کرے انعام پائیں

ترڅو پورې چې وانخلی شعور اجتماعي غیرتسوزی به جونګړې بنګلې وال به تماشې کوی
28/11/2023

ترڅو پورې چې وانخلی شعور اجتماعي غیرت

سوزی به جونګړې بنګلې وال به تماشې کوی

28/11/2023

کرک ! شین غر کے دامن میں پی ٹی آئی تحصیل کرک کے صدر اور امیدوار این ، اے 34 عاصم خٹک اور آئی ، ایس ، ایف کے ریجنل کنوینئر ثناء اللہ شاہ کی محتصر انٹرویو ، ملاحظہ کیجئے !

کرک ورکرز کنونشن کیلئے شیر افضل مروت کا ٹیلیفونک خطاب ، کرک کے غیور عوام خوب داد دے رہے تھے ، ایک مرتبہ پھر شیر افضل مرو...
26/11/2023

کرک ورکرز کنونشن کیلئے شیر افضل مروت کا ٹیلیفونک خطاب ، کرک کے غیور عوام خوب داد دے رہے تھے ، ایک مرتبہ پھر شیر افضل مروت الطاف حسین ثانی ثابت !

26/11/2023

پی ، ٹی ، آئی ورکرز کنونشن ، مردان ، چارسدہ اور دیر میں پاس لیکن کرک کا امتحان کٹھن !

معروف آرتھو پیڈک ڈاکٹر عبدالواحد صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مریضوں کا معائنہ کرینگے !
25/11/2023

معروف آرتھو پیڈک ڈاکٹر عبدالواحد صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مریضوں کا معائنہ کرینگے !

Address

Karak

Telephone

+923469482551

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghag News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share