20/12/2024
گالی دینا زبانی ہو یا تحریری ہو، بہر صورت رسول اللہ ﷺ نے مسلمان کو گالی دینے کو کبیرہ گناہ قراردیا ہے۔
"عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:((سِباب المؤمن فسوق، وقتاله كُفر))؛ متفق عليه".
نبی اکرم ﷺ نے گالی گلوچ کو منافق کی نشانی قرار دیا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:"منافق کی چار نشانیاں ہیں۔جب بولے جھوٹ بولے،وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے،امین بنایا جائے توخیانت کرے اور جب جھگڑا ہوجائے توگالی گلوچ پر اتر آئے ۔
"آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا عاهد أخلف، وإذا خاصم فجر هل تتفضلون بتوضيح هذا الحديث وخصوصًا: إذا خاصم فجر".فقط واللہ اعلم