Sabeel E Sakina

Sabeel E Sakina Sabeel E Sakina is a Publishing Platform For Twelver ShiaFaith Books.
(3)

Based in Pakistan our books travel all over the world due to the uniqueness in choosing scientific metaphysical philosophicakl and jurisprudential books

ہماری نئی کتاب شواہد التنزیل قواعد تفضیل دو جلدیں
05/07/2024

ہماری نئی کتاب
شواہد التنزیل قواعد تفضیل
دو جلدیں

*قرآن مجید کی آیات جو مولیٰ علی کی شان میں اتریں، ان فضائل کو چھپانے کی پوری کوشش کی گئی، شواہد التنزیل اہل السنت عالم ک...
04/07/2024

*قرآن مجید کی آیات جو مولیٰ علی کی شان میں اتریں، ان فضائل کو چھپانے کی پوری کوشش کی گئی، شواہد التنزیل اہل السنت عالم کی لکھی تفسیر کا اردو ترجمہ منظر عام پر ، مفتی فضل ہمدرد کا تبصرہ*

Book Review : MOLA Ali Ki Afzaliyat Par Sunni Aalim Ki Kitab Shawahid Tanzil | M***i Fazal Hamdard Join my Channel Peace Thinker https://www.youtube.com/chan...

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️📚 عید مباہلہ کے موقع پر قارئین کے لیے خاص تحفہ📚 کتابشواہد التنزیل لقواد تفضیلتالیفحافظ الکبیر  شیخ ح...
02/07/2024

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️
📚 عید مباہلہ کے موقع پر قارئین کے لیے خاص تحفہ📚

کتاب
شواہد التنزیل
لقواد تفضیل

تالیف
حافظ الکبیر شیخ حاکم الحسکانی
(اہل سنت عالم دین)

ترجمہ
علامہ محمد حسن جعفری (جلد1)
علامہ الطاف حسین کولاچی (جلد2)

موضوع: تفسیر
صفحات: 1260
قیمت: 3200
(2 جلدیں)

سائز: Large
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

کتاب کا مختصر تعارف

رسول اللہ ص نے فرمایا تھا: جو بھی علی ع کی ایک فضیلت لکھے گا فرشتے اس کے لیے اس وقت تک استغفار کرتے رہیں گے جب تک وہ ورق باقی رہے گا جس پر وہ لکھی گئی ہو گی. پھر فرمایا: اگر تمام درخت قلم بن جائیں، سمندر روشنائی بن جائیں، جن شمار کرنے والے بن جائیں، اور انسان لکھنے والے بن جائیں تب بھی وہ علی ع کے فضائل کا احصا نہیں کر سکتے.
یہی وجہ ہے کہ احمد بن حنبل کہتے ہیں: اصحاب پیغمبر ص میں سے کسی کے فضائل میں اتنی حسن احادیث وارد نہیں ہوئیں جتنی علی بن ابی طالب ع کے حق میں وارد ہوئی ہیں.
اسی امر کے پیش نظر امام امیرالمومنین علی ع کے فضائل پر مشتمل کتب تالیف کرنا اہل تشیع نیز اہلسنت کے یہاں بھی کار ثواب قرار پایا اور ان دونوں کے یہاں بزرگ علماء نے اپنی آخرت کا سامان فضائل قسیم نار و جنت رقم کر کے فراہم کیا. زیر نظر کتاب بھی یقیناً اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے مؤلف اہلسنت کے بزرگ عالم دین جناب قاضی عبید اللہ بن عبد اللہ حسکانی ہیں. ان کا تعلق پانچویں صدی ہجری سے ہے. علمی مرتبے کا یہ عالم تھا کہ متعدد علماء ان کے درس میں شریک ہوئے اور اجازہ روایت حاصل کیا. ان کے مشائخ میں حاکم نیشاپوری جیسی شخصیت کا نام دیکھنے کو ملتا ہے.
ان کے علمی آثار کا ذکر یوں کیا گیا ہے.
۱۔ فضائل شھر رجب.
۲۔ خصائص علی بن ابی طالب فی القرآن.
۳۔ تصحیح خبر رد الشمس و ترغیم النواصب الشُّمُس۔
۴۔ شواھد التنزیل لقواعد التفضیل فی الآیات النازلۃ فی اھل البیت.
آخر الذکر کتاب ہی مؤلف کی وجہ شہرت ہے. اس کتاب میں مؤلف نے تفصیل کے ساتھ اہلبیت پیغمبر ص بالخصوص امیرالمومنین علی ع کے فضائل بیان کیے ہیں. کتاب کا نام رکھنے سے مؤلف کے اس اعتقاد کے بارے میں علم ہوتا ہے کہ وہ امام علی ع اور ائمہ معصومین ع کو بعد رسول بقیہ افراد سے افضل جانتے تھے.
کتاب لکھنے کی علت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: فرقہ کرامیہ کا ایک شخص اہلبیت کی شان میں سورہ ہل آتی کے نزول کا منکر ہو گیا بلکہ اس نے دعوی کیا کہ قرآن میں اہلبیت کی شان میں کوئی آیت نازل نہیں ہوئی. اس زمانے کے کسی عالم نے اس ہرزہ گوئی کی جانب توجہ نہیں کی تو مؤلف نے اس اعتراض کا جواب دینے کے لیے کمر کسی اور میدان تحقیق میں اتر آئے. اور یوں کتاب شواہد التنزیل وجود میں آ گئی.
البتہ مؤلف کتاب کے آخر میں اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں: میں نے چونکہ عجلت میں یہ کتاب مرتب کی ہے لہذا علی ع کی شان میں نازل ہونے والی تمام آیات کے شان نزول کی جمع آوری نہیں کر سکا. اس کتاب کی جمع آوری میں میں نے انہی کتب پر اکتفاء کیا جو دسترس میں تھیں اور جو ہاتھ میں نہ تھیں ان سے چشم پوشی کی ہے.
مؤلف نے کتاب سات فصول میں تقسیم کی ہے جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1. امام علی ع کے خصائص کے حوالے سے علماء کے اقوال.
2. امام کا قرآن کی تلاوت و حفظ میں سابقہ.
3. رحلت رسالت مآب ص کے بعد سب سے پہلے علی ع قرآن کی جمع آوری کرنے والے فرد.
4. امام علی ع کا قرآن کے معانی و حقائق کا علم رکھنا اور ان کی ذات میں علم نزول قرآن کا منحصر ہونا.
5. امام علی ع اور انکی اولاد کے فضائل سے متعلق اسباب نزول آیات کی کثرت.
6. اس امر کا بیان کہ قرآن میں "یا ایھا الذین آمنوا" نوے آیات میں آیا ہے اور اس سے مراد علی ع ہیں.
7. یہ فصل اس کتاب کی اصل بحث یعنی اہلبیت ع بالخصوص امام علی ع کی شان میں نازل ہونے والی آیات کی جمع آوری پر مشتمل ہے. مؤلف ہر سورے کے اعتبار سے پہلے وہ آیات لاتے ہیں جو اہلبیت ع سے متعلق ہیں اور اس کے بعد ہر آیت کے ذیل میں روایات نقل کرتے ہیں جو عامہ و خاصہ کے طریق سے امام باقر ع، امام صادق ع، عبد اللہ ابن عباس، مجاہد، سعید بن جبیر، ضحاک، عکرمہ، جابر ابن عبد اللہ انصاری، عبد اللہ ابن مسعود، سلمان فارسی، سفیان ثوری، حذیفہ یمانی، مقاتل بن سلیمان، سلیم بن قیس، ابو سعید خدری وغیرہ سے منقول ہیں.
کتاب میں فضائل اہلبیت ع کے باب میں کل 210 آیات کے ضمن میں 1200 سے زائد احادیث نقل کی گئی ہیں جنہیں مؤلف نے اپنے مشائخ سے نقل کیا ہے.

صد شکر حضرت حجت اجل اللہ تعالی فرجہ شریف کہ اس نے ادارے کی توفیقات میں سے اس کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ کروا کے شایع کرنے کی سعادت سے نوازا.

اللہم اجل ولی الفرج

فرقان حیدری
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا
پاکستان

01/07/2024

🎉ALERT🎉

کاری نگرام بہت عرصے بعد ایک سوال ہے
کیا 4 جولائی بروز جمعرات شام 8 بجے LIVE QnA کا پروگرام رکھا جائے؟

14/11/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
ہم بہت معذرت خواہ ہیں کتاب شواہد و تنزیل کی طبع کی تاخیری پر ۔ ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہ جلد ہی کتاب” شواہد التنزیل فی قواعد التفصیل کی دو جلدیں “ عربی مولف الحاکم الحسکانی ، محقق جناب شیخ محمد الباقر المحمودی جنھوں نے یمنی و کرمانی دونوں نسخوں سے تحقیق استفادہ حاصل کر کے کتاب کو بے مثال بنایا۔ ہمارے ادارے کے مترجم جناب علامہ حسن جعفری صاحب اور پرنسپل الطاف کلاچی نے ترجمہ کیا اور جناب محترم فیضیاب رضوی صاحب نے تہذیب و تکمیل انجام دیا اور حاشیوں کے ترجمہ اور تکمیل میں ادارے کے تمام اراکین انتہائی محنت و جان فشانی سے کام انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی قارائین کی خدمت میں پیش کی جائیگی
ان شاء اللّٰہ یہ اردو میں نایاب کتاب ہوگی ان شاء اللّٰہ العظیم ۔ کیونکہ شیخ محمد الباقر المحمودی نے بہترین تحقیق اور تمام اہم کتب کے حوالاجات شامل کیے ہیں اس کتاب میں جو تمام تحقیق حاشیہ میں دیئے گئے ہیں جسکا مکمل آنا ادارے کی بہترین علمی کاوش ہوگا۔
کیونکہ یہ کتاب ایک اہلُسنت محب اہلبیت ع کی بہت بڑی علمی کاوش تھی لہٰزا ہم بہت جان فشانی کے ساتھ اس پر محنت کررہے ہیں کہ ہم نے تحقیقی حاشیہ کا اردو ترجمہ بہت باریک بینی سے کروا رہے ہیں کیونکہ ان شاء اللّٰہ کتاب بہت اہم سنگ میل ثابت ہوگی اردو کتب میں ان شاء اللّٰہ
ہم تمام مومنین سے درخواست التماس دُعا ہے کہ ہمارے ادارے کے حق میں دُعا کریں
شکریہ
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہا

03/09/2023
02/09/2023

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا سرمایہ ملت جعفریہ علامہ حسن ظفر نقوی صاحب کا بے حد ممنون و متشکر ہے کہ انہوں نے ادارے کی قلیل کوششوں کو ممبر سید الشہداء علیہ السلام سے قابل ذکر سمجھا

کتاب 'مقتل سید الشہداء علیہ السلام' یعنی اردو ترجمہ 'قمقام الزخار و صمصام البطار' کے مترجم علامہ سید نثار عالم رضوی صاحب...
18/08/2023

کتاب 'مقتل سید الشہداء علیہ السلام' یعنی اردو ترجمہ 'قمقام الزخار و صمصام البطار' کے مترجم علامہ سید نثار عالم رضوی صاحب کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ یا علی ع مددالحمد للہ ادارہ سبیل سکینہ السلام  اللّٰہ علیہ نے “ لبیک...
13/08/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
الحمد للہ ادارہ سبیل سکینہ السلام اللّٰہ علیہ نے “ لبیک یا حسین ع“ کی ماتھا پٹی بنوا کر عزاداران مظلوم کربلا ع میں تقسیم کیں

13/08/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
لبیک یا حسین ع
اراکین سبیل سکینہ سلام علیہ حیدرآباد نے ہر سال کی طرح امسال بھی حیدرآباد مرکزی عاشورہ جلوس میں عزادارن مظلوم کربلا ع کے لیئے بھرپور خدمت انجام دیں، دوران جلوس عزاداران کو ڈھنڈے پانی اور شربت کی سبیل فراہم کی گئیں اور جلوس کے اختتام پر کربلا دادن شاہ پر چائے شربت اور فاقہ شکنی کا اہتمام کیا گیا۔

🔥مقتل سید الشہداء علیہ السلام🔥
08/08/2023

🔥مقتل سید الشہداء علیہ السلام🔥

❤️NEW BOOK ALERT!❤️📚 فارسی زبان کے سب سے مکمل مقتل کا اردو ترجمہ📚 کتابمقتل سید الشہداء علیہ السلاماردو ترجمہ  قمقام الزخ...
14/07/2023

❤️NEW BOOK ALERT!❤️
📚 فارسی زبان کے سب سے مکمل مقتل کا اردو ترجمہ📚

کتاب
مقتل سید الشہداء علیہ السلام
اردو ترجمہ قمقام الزخار و صمصام البتار

تالیف
فرہاد مرزا قاجار

ترجمہ
علامہ نثار عالم رضوی

موضوع: مقتل
صفحات: 900
قیمت: 1800
🎁FREE HOME DELIVERY 🎁
سائز: LARGE
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

کتاب کا مختصر تعارف

'قمقام الزخّار و صمصمام البتّار'
یعنی۔ ٹھاٹیں مارتا سمندر اور تیز دھار تلوار

جوسید الشہداء مولی الکونین ابی عبداللہ الحسین علیہ السلام کے تفصیلی حالات اور واقعہ ٔ کربلا اور اس کے بعد میں پیش آ نے والے واقعات ،شہدائے کربلا کی شہادت اور ان کے رجز اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور اس کے بعد پیش آنے واقعات ،کربلا سے شام اور شام سے مدینہ امام سجاد علیہ السلام اور جناب زینب سلام اللہ علیہ کے خطبے اور امیرالمومنین علیہ السلام کے خاص اصحاب جیسے جناب میثم تمار اور حجر بن عدی کے واقعات اوران کی شہادت اور توابین کا قیام اور مختار کی شخصیت اور اس کاقیام کو تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

کتاب ہذا کے لکھنے والےصاحب شمشیر و قلم فرہاد مرزا معتمدالد ولہ عباس مرزا کے فرزند ناصر الدین شاہ کے چچا اورفتح علی شاہ قاجار کے ولی عہد تھے،

اس کتاب کو مرحوم فرہاد مرزا نے ۰۳ ۱۳ ہجری قمری میں لکھنا شروع کیا اور ۱۳۰۴ ہجری میں مکمل کیا۔
اس مقتل کی خاص بات یہ ہے کہ مصنف نے مطالب کو شیعہ و سنی معتبر کتب سے نقل کیا ہے اور عربی فارسی شعار ، اس کے علاوہ مصنف نے بعض تاریخی مطالب کے بارے میں تدقی اور اعتراض بھی کئے ہیں، جیسے مختار اور توابین کے قیام اور ان کو تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب مقاتل کی فہرست میں معتبر مقا تل میں شمار ہو تی ہے اوربڑے بڑے علماء حضرات نے اس مقتل سے مطالب بیان کئے ہیں ۔
مصنف فرہاد مرزا کااس کتاب کو لکھنے کی وجہ۔

جیسا کہ مرحوم فرہاد مرزا نے ذکر کیا کہ میں نے اپنی جوانی میں یہ نیت کی تھی کہ ایک ایسی کتاب جس میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت سے شہادت تک کے حالات لکھوں جو اضافات سے خالی ہو۔ وہ ایک واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بیان کرتے ہیں کہ سن۱۲۹۳ ہجری میں جب میں حج بجالاکر واپس آرہا تھا کہ دریا میں ایک بہت بڑے طوفان میں گرفتار ہو گیا، سمندر میں تلاطم ہوا، زندہ رہنے کی امید نہ رہی۔ اس وقت میں نے سید الشہداء امام حسین سے توسل کیا اور یہ نیت کی کہ اگر اس طوفان سے زندہ سلامت نجات پائی تو وہ کتاب کہ جس کو لکھنے کی میں نے نیت کی ہے مکمل کروں گا ۔

کتاب’’ قمقام‘‘ کے مطالب کی فہرست کو سات فصلوں پر تقسیم کیا جاسکتاہے۔
(۱)۔ اُمویوں اور ان سے متعلق مسائل معاویہ اور امام حسن سلام ، امیر کائنات کے خاص اصحاب کی شہادت، جناب میثم اور حجر بن عدی رضوان اللہ علیہم ۔
(۲)۔ یزید اور اس کی حکومت اور بیعت، جناب مسلم علیہ السلام کی شہادت، امام حسین علیہ السلام کا عراق کا سفر اور حُر اور کربلا کے واقعات، آپؑ کے اصحاب کی شہادت کے نتائج اور اثرات، امام سجاد اور جناب زینب کے خطبے اوردشمنوں سے مناظرات ۔
(۳)۔ بعض شیعوں کا امام حسین کے دفاع میں قتل ہونا اور قاتلانِ امام حسینکی عاقبت۔
(۳)۔ اسیرانِ اہل بیت کوفہ ،شام اور ان کے خطبات اور ان کے ساتھ یزید کا سلوک اورمدینہ واپسی۔
(۴)۔ ابن عباس اور ابن زبیر کا یزیدیوں کی طرف خطوط لکھنا۔
(۵)۔ امام حسین کی مدت عمر مبارک اور انؑ کے قاتلین کی عاقبت اور آپؑ کے بعض معجزات، دعا اور اشعار۔
(۵)۔ امام حسین کی زیارت کی فضیلت اور ثواب، شہدائے کربلا کے نام اور ان کے قاتلوں کے نام۔
(۶)۔ خاک شفاء اور اسکی فضیلت ،عباسیوںکا امام حسین کی قبرمطہر سے سلوک اور انؑ کے مزار کو ویران کرنا۔
(۷)۔ جنگ عین الوردہ، توابین اورمختار ثقفی کا قیام اور مختار کی شخصیت کے بارے میں تفصیل ۔

المختصر اردوزبان میں ایک معتبر اور جامع اور مفصل ترین مقتل مصنف نے جو کتاب کا نام رکھا وہ اسم با مسمیٰ ٰہے۔ کتاب میں مطالب سمندر کی طرح اور دشمنوں کے ساتھ مناظرات اور ان سے مقابلہ تیزدھار تلوار کی مانند ہیں۔

از قلم مترجم کتاب
مولانا سید نثار عالم رضوی

دعا ہے بارگاہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ شریف میں کہ ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب فرمائے

اللہم عجل لولیک الفرج

فرقان حیدری
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا
پاکستان

📚📚COMING SOON📚📚 کتاب 'قمقام الزخّار و صمصمام البتّار'یعنی۔ ٹھاٹیں مارتا سمندر اور تیز دھار تلوار جوسید الشہداء مولی الکو...
12/06/2023

📚📚COMING SOON📚📚

والسلام

از قلم مترجم کتاب
مولانا سید نثار عالم رضوی

07/05/2023

🤫🤨عجیب قوم ہے🙄
🥳💞شیعہ اثناءعشری 💞💝

اس کائنات میں شیعہ ایک عجیب قوم ہے🤔
بلکہ بہت عجیب قوم ہے..... 🤗🤭😏
عالم انسانیت میں لوگ پیسہ اکٹھا کرتے ہیں.......خوشی کے لیے🤪
صدیوں سے جبر سہتی یہ مظلوم قوم پیسہ اکٹھا کرتی ہے🤗🤗
زہراؑء۴ بتول۴ کے لختِ جگر حسین۴ کو رونے کے لیئے😍🥺
کمیٹیاں ڈال کر خواتین روپیہ روپیہ جمع کرتی ہیں❤❤
تاکہ محرم میں حسین۴ کے رونے والوں کو کھانا کھلا سکیں🤗😇🙏

ان کے بچے بہت عجیب ہوتے ہیں 🤔🙄
محرم شروع ہوتا ہے🥺
کالے کپڑے پہنتے ہیں😊
سبیلیں لگاتے ہیں😍
سروں پر "مظلوم امام حسین۴ " پٹیوں پر لکھوا کر باندھتے ہیں😭😭
بیٹیاں سروں پر چادریں لیے 😭😭مولا حسین۴ کی پاک بہنوں اور بیٹیوں کو رونے کے لیے امام بارگاہ جاتی ہیں، 🥺🥺😭😭

یہ سب کام محرم میں ہوتے ہیں.....😇
لیکن میں نے چند واقعات ایسے بھی سنے ہیں کہ بے اختیار چیخیں نکل جاتی ہیں😭

اولاد کے رشتے کریں......🌹
تو امام ضامن باندھتے ہیں 😍
بیٹوں کو سہرا باندھتے ہیں...... 😇
تو اکبر۴ کی جوانی پڑھتے ہیں😭😭
مہندی لگاتے ہیں..... 🥰
تو قاسم۴ کی شہادت پڑھتے ہیں😭😭
سخی عباس۴ کا علم🏴🚩 لگا کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں❤
گھر کو گھر کہتے ہیں💞😘
بچوں کو ماں بابا کہنے سے پہلے یا علی۴ سکھاتے ہیں😍
ان کے بچے بولنا بعد میں سیکھتے...لیکن!!!
یا حسین۴ پر ماتم کرنا پہلے سیکھتے ہیں💝😘❤😇
صدیوں کا جبر سہتی پروپیگنڈوں کو برداشت کرتی یہ رونے والی قوم بس روئے جا رہی ہے🤗🤗
صرف محرم نہیں😚 بلکہ محرم کے علاوہ بھی ان کی زندگیاں
کربلا اور علی۴ کے گرد گھومتی ہیں🌹😍❤
یہ قسمیں بھی اٹھاتے تو کہتے
پاک حسین۴ دی قسم۔❤
سخی عباس۴ دی قسم۔❤
کوئی سنگین مسئلہ ہو تو کہتے ہیں
علم عباس۴ کے نیچے قسم اٹھاکےدو۔❤
ناراض ہوں تو کہتے ہیں....
مولا۴ سے شکایت کروں گا۔🖤 🍁

السلام علیکم یا علی۴ مدد کہہ کے میلوں دور کے ایک دوسرے کے شناسا بن جاتے ہیں۔❤ 😍😘
چولہے پر ذکر امام۴کرتے ہیں۔❤
ان کے بچے بچپن سے اپنے گھر اپنے لوگوں کو روتا دیکھتے ہیں۔❤ ❤
عموماً خوش اخلاق ہوتے ہیں😍
طبعاً ظریف ہوتے ہیں۔❤
ان کے ہاں شاعر😇 ادیب💞 کثرت سے پائے جاتے ہیں۔😇😇
ان کے خطیب نہایت عمدہ اور شاندار ہوتے ہیں۔❤ ❤

کچھ واقعات ایسے ہیں جن کی چھاپ جعفری معاشرے پر اس قدر گہری ہے کہ اسے الگ کرنا نا ممکن ہے
ایک کربلا 😭دوسرا شام 😭😭

لاہور کی ایک عدالت کے جج راحت کاظمی کرسی عدالت پر تشریف فرما تھے کہ سنتری نے آواز 🔊 لگائی-
"زینب حاضر ہو"...... 😭
کاظمی صاحب روتے ہوئے کرسی چھوڑ گئے۔
😩😩😩😩😩😩😩😩😩

(مولا تب بھی ایسی ہی گرمی تھی تب بھی ریت ایسے ہی گرم تھی جب آپ تین دن کے بھوکے پیاسے شہید کیے گئے تھے)
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

ملتان میں ایک شاہ صاحب ہوتے تھے جومجلس عزا میں دھاڑیں مار مار کے روتے تھے ان کا نام پیر دھاڑ شاہ رکھ دیا گیا....
کہتے ہیں یہ بزرگ بازارسے گزر رہے تھے کہ ان کے کانوں میں آواز آئی

"زینب جلدی کر شام تھیونڑ آلی اے "😩😩
(زینب جلدی کرو شام ہونے والی ہے)😭😭

یہ بزرگ دھاڑیں مار مار کے رونے لگے....
لوگوں نے وجہ پوچھی....
تو کہتے ان مستورات سے کہو یا یہ نام تبدیل کرلیں یا زینب کو بازار نہ آنے دیا جائے.... 😭

ہم چودہ سو سال سے یہی تو رو رہے ہیں کجا زینب س کجا شام🥺🥺

یہ واقعی عجیب لوگ ہیں.....🤗🤗
اپنے جوانوں کی موت پر کہتے ہیں
مولا۴ تیرے اکبر۴ دے وڈے ارمان 😭😭

بھائیوں کی موت پر کہتے ہیں
تیرے غازی۴ دے وڈے ارمان 😭😭😭

قتل ہوں مارے جائیں
تو جنازے لبیک یا حسین۴ کی صداؤں میں دفن کرتے ہیں❤❤😍😍😍
مردے کا کندھا ہلا کے کہہ رہےہوتے ہیں....
سن اور سمجھ جب فرشتے سوال کریں
تو کہنا اللہ میرا رب ہے 😍
محمدؐ رسول ہیں❤
قرآن کتاب ہے❤
اور علی۴ سے مہدی۴ تک میرے ہیشوا رہبر آئمہ ہیں۔ ❤❤
عجیب لوگ ہیں بہت عجیب🤗🤗
🥀🥀🥀🥀💞💞💞💞🌹🌹🌹🌹

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ یا علی ع مدد تمام مومنین و مومینات سے معذرت خواہ ہیں کہ سبیل سکینہ ع...
07/05/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
تمام مومنین و مومینات سے معذرت خواہ ہیں کہ سبیل سکینہ ع اپلیکیشن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے بند تھی ۔ لیکن ان شاء اللّٰہ منگل کی رات 9-05-2023 کو آئن لائن ہوجائیگی ۔
تمام مومنین و مومینات کو ہم مزید آگاہ کرتے چلے کہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت ہے کتاب کی چاپ سے اپلیکیشن تک ۔ ہم کسی قسم کی فنڈنگ نہیں لیتے اور اپیلیشن پر بھی ہم کسی قسم کی ایڈورٹائزنگ کی اجازت نہیں دیتے ۔
‎اپلیکیسشن مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤنلواد کی جاسکتی ہے

Android 👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.sabeelesakeena
————————————
Apple IOS 👇
https://apps.apple.com/sa/app/sabeel-e-sakina/
id1643951943
شکریہ
ایڈمن ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہ

‎Connecting to Apple Music

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ یا علی ع مدد ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہ نے دو ہزار اٹھارہ میں ا...
04/05/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہ نے دو ہزار اٹھارہ میں اپنی پہلی سات کتب کی اشاعت کی ابتدا باب العلم کراچی میں علم صریح عباس ع کے سائے تلے چودہ معصومین ع سےتوسل کر کے ابتدا کی جس میں ادارہ اراکین نے بارگاہ معصومین ع میں شکرانہ ادا کیا ۔

04/05/2023

🟥ALERT🟥

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد

بہت جلد ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہ کی جانب سے ادارے کے ایڈیٹر انچیف جناب فرقان حیدری ادارے کی کارگردگی اور کتب کی چاپ میں تاخیر کے اسباب اور نئی آنے والی کتب سے قارعین کو باقائدہ لائف ویڈیو پیغام میں لاحہ عمل سے آگاہ کریں جس میں برائے راست سوال جواب بھی کئیے جاسکتے ہیں۔ تاریخ سے جلد آگاہ کردیا جائیگا ان شاء اللّٰہ ۔
شکریہ
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہ پاکستان

عظم الله اجورنا واجوركم بمصابنا بعبا عبد الله الحسين عليه السلام
17/09/2022

عظم الله اجورنا واجوركم بمصابنا بعبا عبد الله الحسين عليه السلام

31/07/2022

خون خدا
کائنات کا سب سے عظیم رزمیہ

أفاطم لو خلت الحسين مجدلاوقد مات عطشانا بشط فراتإذاً للطمت الخد فاطم عندهوأجريت دمع العين في الوجناتأفاطم قومي ياابنة ال...
29/07/2022

أفاطم لو خلت الحسين مجدلا
وقد مات عطشانا بشط فرات

إذاً للطمت الخد فاطم عنده
وأجريت دمع العين في الوجنات

أفاطم قومي ياابنة الخير واندبي
نجوم سماوات بأرض فلات

قبور بكوفان واخرى بطيبة
واخرى بفخ نالها صلواتي

واخرى بأرض الجوزجان محلها
وقبر ببا خمرى لدى الغربات

وقبر ببغداد لنفس زكية
تضمنها الرحمن في الغرفات

وقبر بطوس يا لها من مصيبة
ألحت على الاحشاء بالزفرات

إلى الحشر حتى يبعث الله قائما
يفرج عنا الغم والكربات

أبو علي دِعْبِلُؔ الخُزَاعِيُّ

❤️NEW BOOK ALERT!❤️📚 اردو زبان میں پہلی بار کائنات کا سب سے عظیم رزمیہ📚کتابخونِ خداGod's Sacrifice: The Epic Saga of Hus...
29/07/2022

❤️NEW BOOK ALERT!❤️
📚 اردو زبان میں پہلی بار کائنات کا سب سے عظیم رزمیہ📚

کتاب
خونِ خدا
God's Sacrifice: The Epic Saga of Hussein and His Legendary Martyrdom

تالیف
آیت اللہ سید ہادی مدرسی

ترجمہ
عروج زہرہ

تصحیح
فرقان حیدری

موضوع: رزمیہ
صفحات: 520
قیمت: 1200
🎁FREE HOME DELIVERY 🎁
سائز: Special
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

کتاب کا مختصر تعارف

اج سے 1355 سال قبل، ماہ نو کے دسوے روز طلوع آفتاب کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر عراقِ عرب کے ایک چھوٹے سے کربلا نامی ریگزار میں مرد عورتوں اور بچوں کے ایک قلیل قافلے کو ایک ایسے لشکر نے بے دردی سے قتل کیا جس کی تعداد کم سے کم 30 ہزار تھی۔ ان اوباشوں کے جھنڈ کو بظاہر فقط چار گھنٹے لگے اُس قافلے کو ختم کرنے میں۔ اُس قلیل قافلے کا سربراہ حسین تھا ، حسین خدا کے آخری نبی کا نواسہ۔ قافلے کو شکست دینے اور مردوں کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد جو خواتین اور بچّے بچے اُنہیں قیدی بنا لیا گیا۔
اس کے بعد اوباشوں کے اس جھنڈ نے مردوں کے سروں کو کاٹ کر ان کے قیدی حرم کے ساتھ اپنی جیت کا نشان بنا کر بستی بستی شہر شہر مُلک مُلک پِھرآیا. اور پھر سب ختم ہو گیا!سب کچھ۔
مگر خاک و خون سے بھرے اس رزمیے میں حسین ایک ما بعد التاریخ ہیرو بن گیا، وہ ہیرو جس نے فقط ایک نہ سے حق اور باطل کا فیصلہ کردیا۔ ایک ایسا افسانوی کردار جس کا ارستیا اعلیاڈ، اوڈیسی یا شاہ نامے کے کرداروں سے بہت بالا ہے
عقل اس داستان کو ماننے سے قاصر ہے۔ مگر یہ کوی کہانی نہیں
حقیقت ہے

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کی محرم 2022 میں شائع ہونے والی کتاب ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ واقعہ کربلا اور شہادت سید الشہداء علیہ السلام پر اردو زبان میں بے شمار کتب لکھی گئی ہیں جن میں سید کی شہادت کے مختلف اسرارورموز کا انکشاف ہوا ہے مگر یہ اردو زبان میں پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ واقعہ کربلا کو ایک عالمی رزمیے (EPIC) کی طرز پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یعنی جس طرح یونان میں معروف 💥Iliad💥 اور 💥Odyssey💥 یا مغرب میں 💥The Epic of Gilgamesh💥 ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ دنیا 🔥کائنات کے سب سے عظیم رزمیے🔥 کو جانے

دعا ہے بارگاہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ شریف میں کہ ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب فرمائے

اللہم عجل لولیک الفرج

فرقان حیدری
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا
پاکستان

🥳🥳🥳الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوِلاَیَهِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْأَئِمَّهِ عَلَیْه...
17/07/2022

🥳🥳🥳الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوِلاَیَهِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْأَئِمَّهِ عَلَیْهِمُ السَّلاَمُ 🥳🥳🥳

عید عیداعظم تمام اہل ایمان کو مبارک ہو

📚📚COMING SOON📚📚 ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کی محرم 2022 میں شائع ہونے والی کتاب ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ واقعہ کرب...
14/07/2022

📚📚COMING SOON📚📚

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کی محرم 2022 میں شائع ہونے والی کتاب ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ واقعہ کربلا اور شہادت سید الشہداء علیہ السلام پر اردو زبان میں بے شمار کتب لکھی گئی ہیں جن میں سید کی شہادت کے مختلف اسرارورموز کا انکشاف ہوا ہے مگر یہ اردو زبان میں پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ واقعہ کربلا کو ایک عالمی رزمیے (EPIC) کی طرز پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یعنی جس طرح یونان میں معروف 💥Iliad💥 اور 💥Odyssey💥 یا مغرب میں 💥The Epic of Gilgamesh💥 ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ دنیا 🔥کائنات کے سب سے عظیم رزمیے🔥 کو جانے

کتاب
خونِ خدا
(کائنات کا سب سے عظیم رزمیہ)
God's Sacrifice: The Epic Saga of Hussein and His Legendary Martyrdom

اج سے 1355 سال قبل، ماہ نو کے دسوے روز طلوع آفتاب کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر عراقِ عرب کے ایک چھوٹے سے کربلا نامی ریگزار میں مرد عورتوں اور بچوں کے ایک قلیل قافلے کو ایک ایسے لشکر نے بے دردی سے قتل کیا جس کی تعداد کم سے کم 30 ہزار تھی۔ ان اوباشوں کے جھنڈ کو بظاہر فقط چار گھنٹے لگے اُس قافلے کو ختم کرنے میں۔ اُس قلیل قافلے کا سربراہ حسین تھا ، حسین خدا کے آخری نبی کا نواسہ۔ قافلے کو شکست دینے اور مردوں کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد جو خواتین اور بچّے بچے اُنہیں قیدی بنا لیا گیا۔
اس کے بعد اوباشوں کے اس جھنڈ نے مردوں کے سروں کو کاٹ کر ان کے قیدی حرم کے ساتھ اپنی جیت کا نشان بنا کر بستی بستی شہر شہر مُلک مُلک پِھرآیا. اور پھر سب ختم ہو گیا!
سب کچھ
مگر خاک و خون سے بھرے اس رزمیے میں حسین ایک ما بعد التاریخ ہیرو بن گیا، وہ ہیرو جس نے فقط ایک نہ سے حق اور باطل کا فیصلہ کردیا۔ ایک ایسا افسانوی کردار جس کا ارستیا اعلیاڈ، اوڈیسی یا شاہ نامے کے کرداروں سے بہت بالا ہے

عقل اس داستان کو ماننے سے قاصر ہے۔ مگر یہ کوی کہانی نہیں...
حقیقت ہے!

*New Books Alert*حیات طیبہ مادر مصطفٰی ص حضرت آمنه بنت الوھب سلام اللّٰه علیہامادرِ رحمت حضرت آمنہ س کے فضائل و مناقب ان...
01/07/2022

*New Books Alert*

حیات طیبہ مادر مصطفٰی ص

حضرت آمنه بنت الوھب سلام اللّٰه علیہا

مادرِ رحمت حضرت آمنہ س کے فضائل و مناقب ان کے حالات زندگی شادی خانہ آبادی، وفات ان کے ایمان پر اعتراضات کے جوابات پر مشتمل مختصر مگر مفید و جامع کتاب قارئین کے مطالعہ کے لیے پیش خدمت ہے

کتاب: آمنه بنت الوھب
مؤلف: جناب ثقلین حیدر
صفحات: 250
هدیه: 500

*الخصائص الرضویہ*

سلطان العرب والعجم مولا امام رضا ص کے خصائص و مناقب پر بہترین کتاب خصائص رضویہ کا ترجمہ
یہ کتاب 18 فصول پر مشتمل ہے ان فصول میں امام کی حیات، مناقب، کردار ربانی، مناظرے اور معجزات شامل ہیں۔
۔
کتاب: *الخصائص الرضویہ*
مؤلف: شیخ عبد الکریم پاک نیا
مترجم: محمد حسن جعفری
ہدیہ:700

دونوں کتب گھر بیٹھے صرف 1200 روپے میں حاصل کریں۔

🎁Free Home Delivery.🎁

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️📚 اردو زبان میں پہلی بار📚کتابسیدہ آمنہ بنت وہب سلام اللہ علیہا(حیات طیبہ مادر رسالت مآب ص) تالیفثقلی...
29/06/2022

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️
📚 اردو زبان میں پہلی بار📚

کتاب
سیدہ آمنہ بنت وہب سلام اللہ علیہا
(حیات طیبہ مادر رسالت مآب ص)

تالیف
ثقلین حیدر

موضوع: سوانح
صفحات: 250
قیمت: 500

سائز: Regular
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

Address

IRC
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabeel E Sakina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sabeel E Sakina:

Videos

Share

Category

Other Publishers in Karachi

Show All